(۱)۔۔۔آٹھ کا لفظ آٹھ زبانوں میں
1: اردو: آٹھ
2: عربی: ثمانیہ
3: فارسی: ہشت
4: انگریزی: Eight
5: سندھی: اٹھ
6: پنجابی: اٹھ
7: پشتو: اتا
8: بلوچی: ہشت

(۲)۔۔۔آٹھ پر مشتمل آٹھ مذہبی باتیں
1: روزِ قیامت عرشِ الہٰی کو آٹھ فرشتے اٹھائیں گے۔ (ماخوذ از سورۂ حاقہ:۱۷)
2: اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے آٹھ چوپائے بنائے ہیں: مینڈھا،بھیڑ،بکرا، بکری، اونٹ، اونٹنی، گائے، بیل۔(ماخوذ از سورۂ انعام:۱۴۳و۱۴۴)
3: اگر میت کی اولاد ہو تو اس کی بیوہ کو کل ترکے کا آٹھواں حصہ ملتا ہے۔(ماخوذ از سورۂ نساء:۱۲)
4: سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم عام طور پر آٹھرکعات تہجد پڑھاکرتے تھے۔ (بخاری، کتاب التہجد، باب قیام النبی، الرقم:۱۱۴۷)
5: جنت کے آٹھدروازے ہیں۔(بخاری، کتاب بدء الخلق، باب صفۃ ابواب الجنۃ ، الرقم:۳۲۵۷)
6: حنفیہ کے نزدیک حقوق اللہ کی آٹھ قسمیں ہیں: (۱)خالص عبادت جیسے ایمان ، نمازاور روزہ۔ (۲)مالی عبادت، مگر عبادت کا غلبہ جیسے: صدقہ فطر اور زکاۃ۔ (۳)مالی عبادت، مگر مال کا غلبہ جیسے: پیداوار پر عشر اور نصف عشر۔ (۴)مالی عبادت جس میں سزا کا عنصر ہو جیسے: خراج۔ (۵)بدنی عبادت جس میں سزا کا عنصر ہو جیسے: ظہار، روزہ اور قسم کے کفارے۔ (۶)خالص سزا جیسے: چور ی، شراب اور زنا کی حدود۔ (۷) عقوبتِ قاصرہ جیسے: مورث کے قاتل کا میراث سے محروم ہونا۔ (۸)وہ حقوق جو بذاتِ خود قائم ہوں اور ابتدا میں اللہ کے لیے ثابت ہوں جیسے: مالِ غنیمت کا خمس اور زمین اور سمندروں سے نکلنے والی معدنیات کا خمس۔(الموسوعۃ الفقہیۃ ، مصطلح حق، رقم:۱۳)
7: مصارفِ زکاۃ آٹھ ہیں: (۱)فقراء (۲)مساکین (۳)عاملین (۴)مؤلفۃ القلوب (۵)غلام (۶)مقروض (۷)مجاہدین (۸)مسافر۔ (ماخوذاز سورۂ توبہ:۶۰)
8: حنفیہ کے نزدیک ایک صاع کا وزن آٹھ رطل کے برابر ہوتا ہے۔ (ردالمحتار، کتاب الزکاۃ، باب صدقۃ الفطر، ۲/۴۰۱)

(۳)۔۔۔آٹھ کے دائرے میں آٹھ تاریخی حقائق
1: قوم عاد پر آٹھ دن تک بادِ صرصر کا عذاب آیا تھا۔ (ماخوذ از سورۂ حاقہ:۷)
2: حضرت شعیب علیہ السلام نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے آٹھ سال بکریاں چرانے کے لیے کہا تھا۔(ماخوذ از سورۂ قصص:۲۷)
3: نبی علیہ السلام کے زمانے میں کچھ لوگوں نے آکر لوٹ مار مچائی اور بھاگ گئے، پھر انھیں پکڑ کر لایا گیا اور سزا دی گئی، یہ کل آٹھ آدمی تھے۔(بخاری، کتاب الجہاد، باب اذا حرق المشرک، الرقم:۳۰۱۸)
4: فتح مکہ کا مبارک واقعہ سن آٹھ ہجری میں پیش آیا۔(مسلم، کتاب الصیام، باب جواز الصوم و الفطر فی شہر رمضان، الرقم:۱۱۱۳)
5: ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ احد کے شہدائے کرام کی نماز جنازہ آٹھسال بعد ادا کی۔ (بخاری، کتاب المغازی، باب غزوۃ احد، الرقم:۴۰۴۲)
6: نبی علیہ السلام کے دادا عبدالمطلب کے انتقال کے وقت نبی علیہ السلام کی عمر مبارک آٹھ سال تھی۔ (سبل الہدی والرشاد، جماع ابواب بعض الامور الکائنۃ بعد مولدہ، الباب الخامس،۲/۱۳۵)
7: حضرت معاویہ، خالد بن ولید، ابو قحافہ اور ابوسفیان رضی اللہ عنہم سن آٹھ ہجری میں مشرف بہ اسلام ہوئے۔(اسد الغابہ)
8: نبی علیہ السلام کے صاحب زادے حضرت ابراہیم سن آٹھ ہجری میں پیدا ہوئے۔ (اسد الغابہ)

(۴)۔۔۔آٹھ کے عدد کی آٹھ حسابی اور املائی باتیں
1: ہر وہ عدد آٹھ پر پورا پورا تقسیم ہوسکتا ہے جس کی اکائی اور دہائی کا مجموعی عدد آٹھ پر تقسیم ہوجائے۔
2: کسی بھی عدد کو آٹھ سے ضرب دینے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے تین مرتبہ دگنا کردیا جائے، جیسے: 125کو آٹھ سے ضرب دینے کے لیے پہلے اس کا دگنا کریں یعنی 250پھر اس کا دگنا کریں یعنی 500پھر اس کا دگنا کریں یعنی1000۔
3: اگر ماچس کی تیلیوں سے نمبر بنائیں جائیں تو کل سات تیلیاں استعمال ہوں گی، 0سے لے کر9 تک صرفآٹھ ایسا نمبر ہے جسے بنانے کے لیے سات کی سات تیلیاں استعمال ہوں گی۔
4: 1، 2، 3، 4، 5، 6، 7، 8، 9 ہر عدد میں کوئی نہ کوئی سرا ہے سوائے آٹھ8 کے۔
5: اگر گنتی کو اردو میں لکھا جائے، یعنی ایک، دو، تین، چار(جہاں تک چاہیں لکھ لیں) تو آٹھ اور جس عدد میں آٹھ شامل ہو اس کے علاوہ کسی عدد میں مد نہیں۔
6: کسی بھی عدد کو آٹھ سے ضرب دینے کا ایک اور آسان طریقہ یہ ہے کہ اس عدد کے آخر میں صفر لگا کر اس میں سے اسی عدد کا دگنا نکال دو، مثال کے طور پر 350 کو 8 سے ضرب دینا ہے تو 3500 میں سے 700 نکال دو جواب آیا 2800۔
7: عدد آٹھ کو لکھنے کے مختلف طریقے: آٹھ ، 8 ، ۸ ، iix ، viii۔
8: اب رومن اردو میں 8 کو اس کی آواز کے لحاظ سے بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلا: ویٹ لکھنا ہو تو w8 لکھا جاتا ہے۔

(۵)۔۔۔آٹھ کے عددکے آٹھ محاورات
1: آٹھ آٹھ آنسو رونا۔(بہت رونا)
2: آٹھ اٹھارہ کرنا۔(پریشان کرنا)
3: آٹھ بار نو تیوہار۔(عیش و عشرت ہونا)
4: آٹھ پہر چونسٹھ گھڑی۔ (رات دن)
5: آٹھ پہر سولی ہے۔(ہر وقت مصیبت ہے)
6: آٹھ پہر میان سے باہر رہنا۔ (ہر وقت لڑنے پر مستعد رہنا)
7: آٹھ جولاہے نو حقہ، تِس پر بھی تُھکّم تُھکّا۔(ضرورت سے زیادہ سامان ہونے پر بھی جھگڑا)
8: آٹھ گائوں کا چودھری، بارہ گائوں کا رائو۔ اپنے کام نہ آئو تو ایسی تیسی میں جائو۔(صاحب وسائل اگر کام نہیں آتا تو اس کا ہونا نہ ہونا برابر ہے)

(۶)۔۔۔میرے آٹھ پسندیدہ مراسلے
1: میرے محترم مزمل شیخ بسمل صاحب کا یہ جواب
2: میرے بہت ہی محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب کا یہ مضمون
3: کاشف عمران کامل کا یہ قطعہ
4: نایاب صاحب کا یہ نایاب گوہر
5: ہم سب کے قابل احترام سعود ابن سعید صاحب کا یہ تفصیلی مراسلہ
6: استاد محترم جناب اعجاز عبید صاحب کا شفقت بھرا یہ محبت نامہ
7: منیب احمد فاتح صاحب کا یہ منظوم حسنِ ظن
8: میری سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت جناب محمد یعقوب آسی کی یہ پیار بھری تک بندی
)۔۔۔میرے آٹھ پسندیدہ دھاگے
1: اصلاح سخن
2: محفل کی آٹھویں سالگرہ
3: الف بے پے کا کھیل
4: ی ہ و کا کھیل
5: الف ب پ سے الف ب پ تک
6: اگر بتی سے ہنریابی تک
7: اردو بلاگنگ
8: آپ کی شاعری پابند بحور
)۔۔۔آٹھ سے متعلق مختلف قسم کی آٹھ معلومات
1: ابجد کے لحاظ سے ’’ح‘‘، ’’از‘‘ اور ’’بو‘‘ کا نمبر آٹھ ہے۔
2: ہماری محفل کا نام بھی آٹھ حرفی ہے: ا+ر+د+و+ م+ح+ف+ل= اردو محفل
3: محفل کے آٹھ حرفی اچھے اچھے آٹھ زمرے: تازہ ترین ، لائبریری ، فونٹ سرور ، اردو نامہ، کچن کارنر،ماحولیات، متفرّقات اور یہ سالگرہ۔
4: آٹھ حرفی آٹھ نصیحتیں: (۱)محنت کریں (۲)عظمت کریں (۳)ہمت کریں (۴)الفت کریں (۵)عزت کریں(۶)رب سے ڈریں (۷)درود پڑھیں (۸)نماز پڑھیں
5: سات عجوبے تو مخصوص ہیں، مگر آٹھواں عجوبہ بہت سی تعمیرات کو قرار دیا گیا ہے۔
6: پاکستان کا سب سے آخری سکہ جو رائج نہیں رہا وہ ’’آٹھ آنے‘‘ کا سکہ ہے۔
7: دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں میں انگوٹھوں کے علاوہ آٹھ آٹھ انگلیاں ہیں۔
8: یہ اس محفل کا آٹھواں سال ہے۔
 
یہ ٹیگ نامہ لکھنے سے سب کو ٹیگ ہوجاتاہے ؟؟

نہیں بھائی ایسا نہیں ہے، بلکہ پہلے اپنے متعلقہ احباب کو ٹیگ کیا جاتا ہے اس کے مخصوص طریقے سے پھر مراسلہ پوسٹ کردینے کے بعد تدوینی اختیار کو (جو عام محفلین کے لیے آدھے گھنٹے کا ہوتا ہے) استعمال کرتے ہوئے تمام ٹیگ کردہ ناموں کو حذف کرکے اس کی جگہ ”ٹیگ نامہ“ یا ”انسلاکیہ“ لکھ دیا جاتا ہے۔:)
 
یہ ٹیگ نامہ لکھنے سے سب کو ٹیگ ہوجاتاہے ؟؟

جی
clear.png

icon_exclaim.gif
icon_question.gif
icon_idea.gif
icon_arrow.gif
icon_neutral.gif
icon_neutral.gif
icon_neutral.gif
icon_mrgreen.gif
a12.gif
biggrin.gif
bighug.gif
billy.gif
blushing.gif

clear.png
 

عمر سیف

محفلین

عمر سیف

محفلین
نہیں بھائی ایسا نہیں ہے، بلکہ پہلے اپنے متعلقہ احباب کو ٹیگ کیا جاتا ہے اس کے مخصوص طریقے سے پھر مراسلہ پوسٹ کردینے کے بعد تدوینی اختیار کو (جو عام محفلین کے لیے آدھے گھنٹے کا ہوتا ہے) استعمال کرتے ہوئے تمام ٹیگ کردہ ناموں کو حذف کرکے اس کی جگہ ”ٹیگ نامہ“ یا ”انسلاکیہ“ لکھ دیا جاتا ہے۔:)

ککھ سمجھ نہیں آیا۔
 
Top