فرقان احمد

محفلین
موت کے ہاتھوں سے مٹ سکتا اگر نقشِ حیات
عام اس کو یوں نہ کر دیتا ۔۔۔۔۔ نظام کائنات

علامہ محمد اقبال
 

فرقان احمد

محفلین
یہ سحر جو کبھی فردا ہے کبھی ہے امروز
نہیں معلوم کہ ہوتی ہے کہاں سے پیدا
وہ سحر جس سے لرزتا ہے شبستانِ وجود
ہوتی ہے بندہء مومن کی اذاں سے پیدا

علامہ اقبال
 

فرقان احمد

محفلین
یہ حکمت ملکوتی، یہ علم لاہوتی
حرم کے درد کا درماں نہیں تو کچھ بھی نہیں
یہ ذکرِ نیم شبی، یہ مراقبے، یہ سرور
تری خودی کے نگہباں نہیں تو کچھ بھی نہیں
خرد نے کہہ بھی دیا لا الہ تو کیا حاصل!
دل و نگاہ مسلماں نہیں تو کچھ بھی نہیں

علامہ محمد اقبال
 

فرقان احمد

محفلین
جب نہ تھا یہ عالم ایجاد کیا موجود تھا
پردہ دار پردہء وحدت خدا موجود تھا
صفحہء ایجاد پر جاری نہ تھا جس دم قلم
سب کا نقشہ لوحِ قدرت پر لکھا موجود تھا
سب کے آنے سے یہاں پہلے تھا جاناں کا ظہور
دل نہ تھا موجود ۔۔۔ لیکن دل ربا موجود تھا

غلام سرور لاری
 

فرقان احمد

محفلین
پہلے دن جو خامہء قدرت نے لکھا لفظ لفظ
ہو گیا اب صفحہء عالم پر ہویدا لفظ لفظ
پورے وحدت کے معنی کوئی پا سکتا نہیں
ذہن میں کس کے یہ آ سکتا ہے پورا لفظ لفظ
کیسا مضمون ہے مسلسل نسخہء ایجاد کا
دفتر عالم کا ہے پیچیدہ کیسا لفظ لفظ
چشم عبرت سے مطالعہ کر کتابِ کائنات
تاکہ آ جائے سمجھ میں تیری اس کا لفظ لفظ

غلام سرور لاری
 

فرقان احمد

محفلین
وصف کس منہ سے کرے بندہء ادنیٰ تیرا
نام رحمٰن و رحیم ہے، مرے مولا تیرا
عینیت جس کو نہیں دیکھے تجھے کس رو سے
ذرہ ذرہ میں عیاں رہتا ہے جلوہ تیرا

اعنی لعل
 

فرقان احمد

محفلین
کسی سے بھی بلندی عشق کی جانی نہیں جاتی
خرد بھی ۔۔۔ ماورائے حد امکانی نہیں جاتی
ایک ایسی بھی حقیقت جلوہ فرما ہے دو عالم میں
جو اپنی بے نقابی پر بھی پہچانی نہیں جاتی
تسلی پہ تسلی دے رہا ہے باغباں پھر بھی
چمن میں رہنے والوں کی پریشان نہیں جاتی

حیرت بدایونی
 

طارق شاہ

محفلین
شرح و بیانِ غم ہے اِک مَطلبِ مُقیّد
خاموش ہُوں کہ معنی صدہا ہیں خامشی کے

بارِ الم اُٹھایا، رنگِ نِشاط دیکھا
آئے نہیں ہیں یونہی انداز بے حسی کے

اصغر گونڈوی
 

طارق شاہ

محفلین
جب ذرا بھی برہنہ سپنوں کی
کوئی رَو پیرہن سنْبھالتی ہے
ایک دِھیمی سی چاپ، نیند کی نند
دو قدم بڑھ کے لوٹ جاتی ہے

مجید امجد
 

طارق شاہ

محفلین
باوجود یکہ پروبال نہ تھے آدم کے
وہاں یہ پہنچا کہ فرشتے کا بھی مقدُور نہ تھا

خواجہ میر درد
 
Top