اردو محفل ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔میں ایک مہینہ۔۔۔

شمشاد

لائبریرین
پہچان خود سے تبدیل نہیں کر سکیں گے۔
اردو محفل کے کسی ناظم کو کہہ دیں، وہ کر دے گا۔
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
استقبال ہوا تھا کچھ ایسا شاندار، میں تو بھول ہی گیا
عسکری نے دینا ہےمیرا کچھ اُدھار، میں تو بھول ہی گیا
یہ شاعر ی کا انبار، وہ مضامین کی ادرات(اِدارت)
لگی ہوئی ہے دھاگوں کی قطار ، میں تو بھول ہی گیا
پنجابی بھی جاننے لگ گیا ہوں ، اینڈ سٹارٹڈ نوئنگ انگلش
محفلین سے ہوا جو دوچار ، میں توبھول ہی گیا
آتے ہیں سبھی جاتا کوئی نہیں ،ہاں کوئی بھی نہیں
محفل سے ہوجاتا ہے ایسا پیار، میں تو بھول ہی گیا
بھول گیا ہوں بُک فیس ، چھُٹ گیا ٹوئٹر بھی
چڑھا ہے محفل کا اتنا بُخار، میں تو بھول ہی گیا
مہینہ ہی تو ہوا ہے ادھر آئے مشکل سے،پھر کیوں
گزرتے نہیں جدائی کے منٹ دوچار،میں تو بھول ہی گیا
بھلکڑ اس محفل کو نہ چھوڑنا ، نہ چھوڑنا،نہ چھوڑنا
روئے گا بعد میں بیچ بازار،میں تو بھول ہی گیا


بھلکڑ

سب سے درخواست ہے کہ وہ آکر اصلاح کریں۔
بعد میں اپنی یہ کاوش میں تمام محفلین کے نام کرتا ہوں
شمشاد ، سید شہزاد ناصر ، امجد علی راجا ، عسکری ، نایاب ، mano ، عینی شاہ ، محسن وقار علی ، حسیب نذیر گِل ، انیس الرحمٰن الرحمان ، ابن سعید محمداحمد ، یوسف-2 اور دوسرے سب جن کو ٹیگ نہیں کر پایا
 

الف عین

لائبریرین
واہ میاں، کہیں اپنا اصل نام بھی نہ بھول گئے ہوں محفل کے چکر میں۔
اصلاح کی ضرورت تو محض شاعروں کو ہوتی ہے، محض اپنے دلی جذبات کا اظہار کرنے والوں کو نہیں۔
 
محفلین سے ہوا جو دوچار ، میں توبھول ہی گیا
بھلکڑ بھیا، "دوچار" تو "مصیبت" سے ہوتے ہیں، یہ بھی بھول گئے کیا؟:eek:
(اب یہ نہ کہنا کہ راجا جیسے محفلین "مصیبت" ہی تو ہوتے ہیں) ;)

مزیدار کلام ہے۔ اس بحر سے ناواقف ہوں، اس لئے کچھ عرض کرنے سے قاصر ہوں۔
بہرحال "اردو ویب" سے آپ کی محبت اور عقیدت قابلِ ستائش ہے۔
 
دیر سے آنے کی معذرت چاہتا ہوں، اللہ مغفرت فرمائے میرے پھوپھا کا انتقال ہو گیا تھا جمعہ والے دن۔
بہت افسوس ہوا راجا بھائی:(
اللہ تعالیٰ آپ کے پھوپھا کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔آمین
 
Top