ایک نوبیاہتا لڑکی اپنی سہیلی سے شکوہ کر رہی تھی : واقعی شادی کے بعد مرد عورت کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھتا:(
یہ مرد لوگ صرف اپنے مطلب کے ہوتے ہیں:mad:
اب یہی دیکھ لو کہ میری شادی کو صرف دو ماہ ہی گزرے ہیں ، اور ان دو ماہ میں جاوید نے مجھ سے سیدھے منہ بات تک نہیں کی:ROFLMAO:
سہیلی بولی : پھر تو تمہیں جاوید سے طلاق لینے کے بارے میں سوچنا چاہئے:thinking:
لڑکی نے مجبوری ظاہر کی :میں‌ جاوید سے کیسے طلاق لے سکتی ہوں:sneaky: میری شادی جاوید سے تھوڑی ہوئی ہے:rolleyes:
 
صاحب اپنے دوستوں کے ساتھ رات گئے تک بیٹھے رہے۔ کافی دیرسے گھر گئے۔
کچھ دنوں بعد دوبارہ دوستوں سے ملے تو دوستوں نے پوچھا :" اس دن رات دیر سے گھر جانےپر بھابھی نے کچھ کہا تو نہیں تھا ؟"
" نہیں !" صاحب نے مطمئن انداز میں کہا " یہ سامنے والے دو دانت تو میں ویسے بھی کافی عرصہ سے نکلوانا ہی چاہتا تھا ":rolleyes:
 

آدم کا بیٹا

محفلین
ایک شخص نے اپنے دوست سے کہا:
”مجھے یہ سن کر بہت افسوس ہوا کہ تم اپنی بیوی کے ساتھ کپڑے دھوتے ہو“۔
دوست بولا:
”بھئی! جب وہ میرے ساتھ روٹیاں پکا سکتی ہے تو کیا میں
اس کے ساتھ کپڑے نہیں دھو سکتا“
:lol:
 

عینی شاہ

محفلین
ایک بے حد پریشان عورت ڈاکٹر کے پاس پہنچی اور کہا،
’’ڈاکٹر صاحب! مجھے بہت زیادہ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے یہاں تک کہ میں اپنے آپ سے باتیں کرنے لگی ہوں‘‘۔
ڈاکٹر بولا۔ ’’تو اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے؟‘‘
عورت نے جواب دیا ۔
’’لیکن ڈاکٹر صاحب بہت زیادہ باتیں کر کے میں اپنے آپ کو کتنا بور کرتی ہوں ۔ آپ کو اس کا اندازہ نہیں ہوسکتا‘:rollingonthefloor::p
 

شمشاد

لائبریرین
ایک بے حد پریشان عورت ڈاکٹر کے پاس پہنچی اور کہا،
’’ڈاکٹر صاحب! مجھے بہت زیادہ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے یہاں تک کہ میں اپنے آپ سے باتیں کرنے لگی ہوں‘‘۔
ڈاکٹر بولا۔ ’’تو اس میں پریشان ہونے کی کیا بات ہے؟‘‘
عورت نے جواب دیا ۔
’’لیکن ڈاکٹر صاحب بہت زیادہ باتیں کر کے میں اپنے آپ کو کتنا بور کرتی ہوں ۔ آپ کو اس کا اندازہ نہیں ہوسکتا‘:rollingonthefloor::p
اس عورت کا نام کیا تھا؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہو سکتا ہے تم صحیح کہہ رہی ہو۔ وہ تو مجھے ویسے ہی شک سا ہوا تھا۔
اب مجھے ڈاکٹر سے پوچھنا پڑے گا۔
 
ایک آدمی نیا نیا پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور اس کی ڈیوٹی جیل میں لگائی گئی۔
ایک دن ایک قیدی فوت ہوا اور تھانیدار نے اسے کہا “لاش کو ورثا کے گھر پہنچا آؤ اور چائے پانی بھی لیتے آنا”۔
بھولے سپاہی نے لاش ورثا کے حوالے کرتے ہوئے کہا “اوئے اس قیدی کی سزا ختم ہونے میں تین مہینے باقی تھے، سزا پوری کرنے کیلیے اپنا آدمی دے دو یا پھر چائے پانی کا بندوبست کرو”۔

کھوکھر بھائی نے یہاں شئیر کیا
 
ایک آدمی میڈیکل سٹور پر گیا اور زہر کی بوتل مانگی:drink:
میڈیکل سٹور والے نے کہا "جناب ہم زہر بنا مصدقہ اجازت نامے کے آپ کو نہیں بیچ سکتے":nottalking:
آدمی نے جیب سے دو عدد نکاح نامے نکال کر دکھائے:email:
میڈیکل سٹور والے نے اسسٹنٹ کو کہا "اوئے پتر۔۔ پائی صاحب نوں وڈی بوتل دینا ":sinister:
 
انسان کی تلاش!
آیئے آج آپ کو انسان کی تعریف بتاتا ہوں۔​
انسان نام ہے ایسی چڑیا کا ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ (نہیں خیر چڑیا تو نہیں)​
انسان نام ہے ایسے جانور کا ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ (نہیں کچھ تو فرق ہوگا انسان اور جانور میں)​
انسان نام ہے ایسے ذی روح کا ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ (نہیں بے جان بھی تو ہو سکتا ہے)​
پھر شاید​
انسان نام ہے ۔۔۔ ۔ ایسی ۔۔۔ چیز کا ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ ۔ ۔۔۔ (نہیں یہ بھی نہیں کبھی کبھی نا چیز بھی تو ہوتا ہے)​
پھر ۔۔۔ ۔ پھر ۔۔۔ ۔ پھر ۔۔۔ ۔​
انسان نام ہے۔۔۔ ۔۔۔ نام ہے ۔۔۔ ۔​
چلو کسی انسان سے پوچھتے ہیں۔ :)
ابن سعید بھائی نے یہاں بے پر کی اڑائی​
 
کہا جاتا ہے کہ ایک فیملی میں شوہر "ہیڈ آف دی فیملی" جبکہ بیوی "گردن" ہوتی ہے
یہ کہتے ہوئے ہم یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ


گردن جب چاہے اور جدھر چاہے سر کو موڑ سکتی ہے:battingeyelashes:
 
ایک خاتون نے سونے سے پہلے دعا کی :praying: " مجھے بہترین لباس اور بہترین مرد مل جائے "
دعا قبول ہوئی
صبح اٹھی تو سرہانے " شٹل کاک برقعہ اور ایدھی صاحب " موجود تھے



نتیجہ !!! ہمیشہ صاف اور واضح دعا کرنا چاہیے:p
 
بہت پرانے زمانے کی بات ہے
سیانے کہتے ہیں یہ تب کی بات ہے جب دنیا میں سبزیاں نئی نئی عام ہوئی تھیں
اس دور میں ایک دن آلو کو بھنڈی سے پیار ہوگیا
آلو نے بھنڈی کو پروپوز کردیا
بھنڈی بڑی نک چڑھی نکلی
کہنے لگی " اپنی شکل دیکھی ہے موٹے ،، بدشکلے ،، ٹکلے ؟ مجھے دیکھو سلم، سمارٹ، نازک اندام ، دبلی پتلی، میرا تمھارا کیا جوڑ:eek::eek:
آلو کو بھنڈی کی بات سن کر بہت دکھ ہوا:( اس کا دل ٹوٹ گیا:brokenheart2:
پھر اس کے دل میں غصے کی آگ بھڑکی اور اس نے انتقام لینے کی ٹھانی :angry:
اس نے ہمت نہ ہاری
اور مختلف سبزیوں سے دوستی بنانی شروع کی
نہ صرف سبزیاں بلکہ اس نے دیگر اجناس سے بھی دوستی کرڈالی
آج نتیجہ آپ کے سامنے ہے
آج ہر سبزی آلو کے ساتھ ہے
آلو گوبھی
آلو گاجر
آلو مٹر
آلو بینگن
آلو گوشت
آلو قیمہ
آلو پالک

جبکہ بھنڈی آج بھی اکیلی ہے


نتیجہ ::: کبھی بھی اپنے حسن پر غرور نہیں کرنا چاہیے اور " موٹے " کو انڈراسٹیمیٹ نہیں کرنا چاہیے:rolleyes:
 
چند محاورے اور انکا جملوں میں‌ جدید استعمال پیش خدمت ہے

باغ باغ ہونا : لائٹ آنے پر گھر والے خوشی سے باغ باغ ہوگئے
کذب بیانی کرنا : اس سے بڑی کذب بیانی کیا ہوگی کہ " آج لائٹ نہیں جائے گی "
جوئے شیر لانا : گاڑی میں سی این جی ڈلوانا جوائے شیر لانے کے مترادف ہے
فخر سے گردن اکڑنا : اپنے گھر میں بجلی کی بحالی کی خبر سناتے ہوئے اسکی گردن فخر سے اکڑ گئی
حیرت کے سمندر میں غرق : آج سارا دن بجلی نہ جانے کی خبر سن کر وہ حیرت کے سمندر میں غرق ہوگیا
آنکھیں دکھانا: میرے آئی کلینک پہنچنے سے پہلے ،کچھ مریض ڈاکٹر کو آنکھیں دکھا رہے تھے
ہاتھ پیلے ہونا : یرقان کی وجہ سے اسکے باقی جسم کے ساتھ ساتھ اسکے ہاتھ بھی پیلے ہوگئے
آنکھوں میں دھول جھونکنا:الیکشن کی آمد آمد ہے ہر پارٹی لیڈر ایک بار پھر آنکھوں میں دھول جھونکنے آگیا
احمقوں کی جنت میں رہنا:کرپٹ نظام کے پروردہ کرپٹ سیاستدانوں کے منشوروں اور وعدوں کے جھانسے میں آنا "احمقوں کی جنت میں رہنا" کے مترادف ہے
پاپڑ بیلنا :انجنئیر بیٹے کو 5سال نوکری نہ ملی تو اس نے فٹ پاتھ پر ابا کے ٹھیلے پر اسکے ساتھ "پاپڑ بیلنا" شروع کردیے
 

شمشاد

لائبریرین
اور مختلف سبزیوں سے دوستی بنانی شروع کی
نہ صرف سبزیاں بلکہ اس نے دیگر اجناس سے بھی دوستی کرڈالی
آج نتیجہ آپ کے سامنے ہے
آج ہر سبزی آلو کے ساتھ ہے
آلو گوبھی
آلو گاجر
آلو مٹر
آلو بینگن
آلو گوشت
آلو قیمہ
آلو پالک
جبکہ بھنڈی آج بھی اکیلی ہے
نتیجہ ::: کبھی بھی اپنے حسن پر غرور نہیں کرنا چاہیے اور " موٹے " کو انڈراسٹیمیٹ نہیں کرنا چاہیے:rolleyes:

یہ سبزیوں میں گوشت کیونکر آ گیا؟
 
ایک شرابی نے مولوی صاحب سے پوچھا: " کیا آپ میری شراب چھڑوا سکتے ہیں":sneaky:

مولوی صاحب نے جواب دیا: ہاں ہاں کیو ں نہیں :battingeyelashes:

شرابی نے کہا: تو جلدی سے کینٹ کے تھانے سے میری 6 بوتلیں شراب کی چھڑوا دیں:rolleyes:
 
Top