الطاف حسین ۔۔۔۔۔۔۔شہریت کی منسوخی کا خطرہ ۔۔۔۔۔۔ بی بی سی

کاشفی

محفلین
اگر یہ تعصب نہیں ہے تو کیا ہے، کاشفی صاحب؟ کہ آپ ایک شخص کی صرف اس لیے تعظیم کر رہے ہیں کہ وہ آپ کی نسل سے ہے یا آپ کی زبان بولتا ہے؟
اس کو تعصب نہیں کہتے۔۔ہمدردی رکھنا کہتے ہیں ۔۔جس طرح آپ ہمدردی رکھتے ہیں اے این پی کے لوگوں سے۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
کاشفی برادر ، ذرا ایک مثال تو پیش فرما دیں کہ نواز شریف یا شہباز شریف پر تنقید کو حذف کیا گیا ہو۔ ان پر تنقید تو میں نے خود بھی لکھی ہے۔
اور یاد رکھیں کہ نواز و شہباز اور ہم سب ایک ہی قوم کے افراد ہیں۔ پاکستان کے اندر ’دو قومی“ نظریہ پیش کرنے سے گریز فرمائیں۔
ساجد بھائی یہ ایک پرانی بات ہے۔۔ونس اپان آ ٹائم ۔ میں نے نواز شریف اور شہباز شریف کو بےغیرت کہہ دیا تھا تو بہت کچھ ہوگیا تھا ۔۔خیر دن گیا بات گئی۔۔
ساجد بھائی میں تھوڑا سا اختلاف رکھتا ہوں۔۔بحثیت مسلمان ہم ایک قوم ہیں۔۔۔لیکن پاکستان کے اندر ہم بہت ساری قومیں ہیں۔۔۔ اس کو مانے یا نہ مانے پر یہ ایک حقیقت ہے۔۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی یہ ایک پرانی بات ہے۔۔ونس اپان آ ٹائم ۔ میں نے نواز شریف اور شہباز شریف کو بےغیرت کہہ دیا تھا تو بہت کچھ ہوگیا تھا ۔۔خیر دن گیا بات گئی۔۔
ساجد بھائی میں تھوڑا سا اختلاف رکھتا ہوں۔۔بحثیت مسلمان ہم ایک قوم ہیں۔۔۔ لیکن پاکستان کے اندر ہم بہت ساری قومیں ہیں۔۔۔ اس کو مانے یا نہ مانے پر یہ ایک حقیقت ہے۔۔
کسی کو بے غیرت کہنا تنقید نہیں گالی ہے۔ اتنا فرق تو ایک بچہ بھی کر سکتا ہے ۔
اس بات کا جواب دوں تو شاید آپ لا جواب ہو جائیں گے۔
 

محمد امین

لائبریرین
کاشفی برادر ، ذرا ایک مثال تو پیش فرما دیں کہ نواز شریف یا شہباز شریف پر تنقید کو حذف کیا گیا ہو۔ ان پر تنقید تو میں نے خود بھی لکھی ہے۔
اور یاد رکھیں کہ نواز و شہباز اور ہم سب ایک ہی قوم کے افراد ہیں۔ پاکستان کے اندر ’دو قومی“ نظریہ پیش کرنے سے گریز فرمائیں۔

ساجد بھائی کیا ایسا نہیں ہے کہ پاکستان بننے کے بعد پاکستان میں ہی ہم اب کئی قومی اور کئی مسلکی نظریوں کے تحت زندگی گزار رہے ہیں؟ جھگڑے ہیں یہاں صوبوں کے ذاتوں کے نسب کے۔۔۔اگتے ہیں تہہِ سایۂ گل خار غضب کے۔۔!

کاش کوئی مجھے جناح کا پاکستان لا دے۔۔۔ گو کہ میں نے جب آنکھ کھولی جناح کو صرف نصابی کتابوں میں اور ان کے مزار کے گرد موجود نورانی ہالے میں ہی پایا، مگر مجھے وہی پاکستان چاہیے جس کی کیاریوں کو ہمارے اجداد نے اپنے خون سے سینچا۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
کسی کو بے غیرت کہنا تنقید نہیں گالی ہے۔ اتنا فرق تو ایک بچہ بھی کر سکتا ہے ۔
اس بات کا جواب دوں تو شاید آپ لا جواب ہو جائیں گے۔
جواب تو آپ دے سکتے ہیں۔۔اور لاجواب بھی کر سکتے ہیں۔اس میں شک نہیں۔۔لیکن اُمید ہے کہ ذاتیت پر بات نہیں ہوگی۔۔۔ تو کریں لاجواب۔۔علم میں اضافہ ہوگا میرے۔۔
اور ہاں اس کا مطلب ہے کہ بےغیرت کے بجائے نواز شریف اور شہباز شریف کو کمینہ کہہ سکتے ہیں۔۔
 

ساجد

محفلین
جواب تو آپ دے سکتے ہیں۔۔اور لاجواب بھی کر سکتے ہیں۔اس میں شک نہیں۔۔لیکن اُمید ہے کہ ذاتیت پر بات نہیں ہوگی۔۔۔ تو کریں لاجواب۔۔
اور ہاں اس کا مطلب ہے کہ بےغیرت کے بجائے نواز شریف اور شہباز شریف کو کمینہ کہہ سکتے ہیں۔۔
میں آپ کی بات کا ضرور جواب دیتا اگر آپ صرف اسی بات تک رہتے لیکن آپ جس ٹون پر ہیں اس میں الفاظ کا خرچ فضول ہے۔
 

کاشفی

محفلین
میں آپ کی بات کا ضرور جواب دیتا اگر آپ صرف اسی بات تک رہتے لیکن آپ جس ٹون پر ہیں اس میں الفاظ کا خرچ فضول ہے۔
میرا ٹون غلط نہیں ساجد بھائی آپ غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔۔میں آپ سے بھائیوں کی طرح ہی باتیں کررہا ہوں۔۔اور آپ کی باتوں کو اہمیت دیتا ہوں۔۔اس میں آپ کو شک نہیں کرنا چاہیئے۔۔۔:) سمجھیں کہ نہیں۔۔:)
آپ جواب دیں۔۔برا نہیں مناؤں گا۔
 

ساجد

محفلین
ساجد بھائی کیا ایسا نہیں ہے کہ پاکستان بننے کے بعد پاکستان میں ہی ہم اب کئی قومی اور کئی مسلکی نظریوں کے تحت زندگی گزار رہے ہیں؟ جھگڑے ہیں یہاں صوبوں کے ذاتوں کے نسب کے۔۔۔ اگتے ہیں تہہِ سایۂ گل خار غضب کے۔۔!

کاش کوئی مجھے جناح کا پاکستان لا دے۔۔۔ گو کہ میں نے جب آنکھ کھولی جناح کو صرف نصابی کتابوں میں اور ان کے مزار کے گرد موجود نورانی ہالے میں ہی پایا، مگر مجھے وہی پاکستان چاہیے جس کی کیاریوں کو ہمارے اجداد نے اپنے خون سے سینچا۔۔۔
جناب یہی المیہ تو ہے جس کا ہمیں مل جل کر تدارک کرنا ہے۔ اب ہم خود ہی ایک دوسرے کو گروہی بنیادوں پر کوسیں اور خود کو الگ الگ قوم کی صورت میں پیش کر کے اپنے مقصد سے متضاد راستہ اپنائیں تو پھر ہم سے بڑا بے وقوف کون ہو گا؟۔
 

کاشفی

محفلین
میری سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ملک کے لوگوں کا مائنڈ سیٹ کیا ہے۔ جو بڑی بڑی سیاسی پارٹیاں کھلے بندوں اپنے جلسوں میں لسانیت لسانیت کرتی ہیں۔ جس میں پختون اور سندھی شامل ہیں اور جو کہتے ہیں کہ یہ بہاری، بنگالی اور ہندوستان سے آئے ہوئے لوگ مہاجر بھی نہیں بلکہ پناہ گزین ہیں ان کے خلاف توہینِ پاکستان، توہینِ آئین اور توہینِ قرآن کا قانون کیوں نہیں لگتا؟ پاکستان تو قرآن کی آیت ہے نا۔ خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا۔

اس ملک کے جاگیر دارانہ اور وڈیرا شاہی کلچر کے پیشوا اور ان کے اشاروں پر تپتی ریت پر ناچنے والا غریب کسان، کمہار، نائی، حلوائی وغیرہ آج تک ہندوستان سے آئے ہوئے پاکستانیوں کو پناہ گزین ہی سمجھنے پر مصر ہیں۔ کبھی یہ لوگ اپنے اقتدار کی خاطر بنگالیوں کو مار مار کے پاکستان تڑوا دیتے ہیں تو کبھی اورنگی ٹاؤن میں بہاریوں کی آبادی کی آبادی جلا کر راکھ کر دیتے ہیں اور کبھی پہاڑیوں سے ٹین کی چھتوں پر گولیاں برساتے ہیں۔ اور مساجد سے ایک علاقائی زبان میں اعلان کرواتے ہیں کہ یہ مہاجر یہودیوں کی نسل ہیں اور ان کو قتل کرنا واجب ہے۔ واضح رہے مہاجروں کے وجوبِ قتل کا فتویٰ انہی لوگوں کے سینوں سے ابلتا ہے کہ جنہوں نے پاکستان بنتے وقت گاندھی کے چرنوں میں سر رکھ کے سرحد کا گاندھی کا خطاب پایا تھا۔ یہ وہی لوگ ہیں کہ جو فخر سے اسلحے کو اپنا زیور قرار دیتے ہیں اور حالیہ دنوں میں کراچی میں بیسیوں رینجرز اہلکاروں کا قتل کرنے میں ملوث رہے ہیں۔ کچھ لوگ ہیں جو صوبائیت کا داغ اپنے سینے پر لے کر فخر سے گھومتے ہیں مگر ان کے آباء خود ایشیائے کوچک سے سندھ میں پناہ گزین کے طور پر آئے تھے۔ جی وہی مرزے صاحب اپنے جنہوں نے مہاجروں کے قتل کے لیے ساڑھے تین لاکھ بڑے بور کے لائسنس جاری کیے تھے اور قرآن ہاتھ میں لے کر کراچی پریس کلب میں اعتراف بھی کیا۔

کوئی ان کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتا؟ سوموٹو ایکشن کیوں ہوتا؟ کھلے عام پاکستانیوں کو پناہ گزین قرار دینا وہ بھی ایک لسانی پارٹی کے صوبائی صدر کی جانب سے۔۔۔ چیف جسٹس پر سے کراچی کی عوام کا اعتماد نہ اٹھے تو کیا ہو؟

ساڑھے تین لاکھ اسلحہ لائسنسوں کی جواب دہی کیوں نہیں کی جاتی؟ سوموٹو ایکشن کیوں نہیں لیتے؟

حالات بہت اچھی سمت نہیں جا رہے ہیں۔ 1971 اور 2012 میں فرق صرف اتنا رہا ہے کہ 2012 میں ہم کبوتر کی مانند بھی نہیں رہ گئے ہیں۔ کبوتر کو تو خطرے کا علم ہوتا ہے۔ ہم تو خطرے کو جاننا ہی نہیں چاہتے۔ ہم نے اپنے اپنے ذہنوں میں جو نظریہ بٹھا لیا ہے بس وہی حقیقت اور باقی سب مایا ہے۔ اگر ہماری نظر میں پاکستان اور پاکستانیوں کے حالات اچھے ہیں تو وہ برے کبھی نہیں ہوسکتے۔

یہ تو تھی لسانیت کی بات۔ پچھلے دنوں میرے علاقے میں میری عمر کے ایک مفتی صاحب کو قتل کیا گیا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ اپنے مدرسے میں شیعوں کے خلاف زہر اگلتے ہیں اور نوجوانوں کو سپاہِ صحابہ کی طرف راغب کر رہے ہیں۔ ان کے قتل کے بعد میرا ایک دوست جو ان کا شاگرد ہے وہ کہتا ہے پہلے تو میں ڈرتا بھی تھا مگر اب میرے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ اب میں کسی کے باپ سے نہیں ڈرتا مجھے اللہ کو جواب دینا ہے۔ ایک دن دو شیعہ بھائی مرتے ہیں، اگلے دن سپاہِ صحابہ کے 10 بندے مار دئیے جاتے ہیں۔ اسی دن پچھلے روز مارے جانے والے شیعہ بھائیوں کے جنازے پر فائرنگ ہوتی ہے۔ کہاں ہے پولیس؟

واپس آتے ہیں ایم کیو ایم کی جانب۔۔۔ لوگوں نے ایک بات پر مہر لگا دی ہے کہ ایم کیو ایم دہشت گرد ہے تو بس ہے۔ کراچی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایم کیو ایم ہی کروا رہی ہے۔ سپاہِ صحابہ کے اورنگزیب فاروقی پر ابھی حملہ ہوا تھا، سارا کراچی بند کروا دیا۔ اس میں بھی کیا ایم کیو ایم شامل تھی؟ میرا بھائی روٹیاں خرید رہا تھا پیچھے سے صحابہ کے فوجی تڑ تڑ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے آئے گالیاں بکتے ہوئے دکانیں بند کروا دیں۔ ابھی پچھلے دنوں ہمارے علاقے میں بھتہ نہ دیتے پر کئی جگہوں پر دستی بم مارے گئے۔ کیا اس میں بھی ایم کیو ایم ملوث ہے؟ اگر آپ کا جواب ہاں میں ہے تو آپ کراچی کے بارے میں الف بھی نہیں جانتے۔ ایم کیو ایم کو بھتہ نے دینے پر دستی بم مارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ دستی بم مار کر وہ لوگ بھاگتے ہیں کہ جو اس علاقے کے نہ ہوں۔ ایم کیو ایم والوں سے تو کوئی بحث بھی نہیں کرتا لوگ خاموشی سے جتنا مانگا جاتا ہے دے دیتے ہیں۔

ہر بات میں ایم کیو ایم پر سوالیہ نشان کیوں؟ ہر بات کا جواب ایم کیو ایم سے کیوں مانگا جاتا ہے؟ کیا پاکستان میں صرف ایم کیو ایم ہی حالات کی خرابی کی ذمے دار ہے؟ میں ایم کیو ایم کا سپورٹر نہیں ہوں ان کا کارکن نہیں ہوں، نہ ہی وہ مجھے جیب خرچ دیتے ہیں۔ میں ایک انصاف پسند پاکستانی کی حیثیت سے سوال کر رہا ہوں اور سوال کرنا میرا حق ہے۔

اب بات یہ ہے کہ اان حالات میں ایم کیو ایم نہ ہو تو کیا ہو؟ ایم کیو ایم کو لامحالہ پیدا ہونا ہی تھا کیوں کہ یہ ایک عمل نہیں ردِ عمل تھا۔ اور میں نے جو کچھ باتیں اوپر لکھی ہیں ان کی وجہ سے یہ ردِ عمل شدید تر ہوتا جا رہا ہے اور اس کا الزام سراسر ایم کیو ایم اور اردو بولنے والوں پر لگتا ہے ظلم اور زیادتی شروع کرنے والوں پر نہیں۔ میں یہ نہیں کہتا کہ ایم کیو ایم کو چھوڑ دیا جائے۔ ایم کیو ایم والے اگر مجرم ہیں تو کچھ شریف اے این پی، پی پی پی، جسقم، بلوچ لبریشن آرمی، نون لیگ والے بھی نہیں ہیں۔ میرا خیال ہے across the boardسب کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ٹھیک ہے الطاف برطانوی ہے پاکستانیوں کا مجرم ہے۔۔۔ تو ثبوت پیش کر کے پکڑو بھائی مگر صرف الطاف کیوں؟ فیصل رضا عابدی کیوں نہیں؟ اس نے تو ڈائریکٹ چیف جسٹس کو کھری کھری سنادی تھیں میڈیا میں۔۔۔ لوگوں کے کان بند ہوجاتے ہیں کیا؟ سنائی نہیں دیتا یا دکھائی نہیں دیتا؟

سارے سوئس کیس بند ہوگئے ہیں۔۔۔ سارے کرپشن کیس ختم ہوگئے ہیں، پاکستان سے کرپشن کا نام و نشام مٹا دیا گیا ہے اس لیے اب پاکستانی عدالتوں کو ایک برطانوی شہری کی فکر کھائے جا رہی ہے جس نے لندن میں بیٹھ کر ان کی توہین کردی۔ اور جنہوں کے کراچی کے ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر چیف جسٹس کو کھلے عام مجرم قرار دے دیا وہ اسلام آباد کے ہوٹیل میں مزے کر رہے ہیں۔


کافی باتیں موضوع سے ہٹ کر کی ہیں میں نے مناسب محسوس نہ ہو تو حذف کر دیجیے گا میں برا نہیں مانوں گا۔

کاش اس حقیقت پر مبنی تبصرے اور اٹھائے گئے سوالات پر کوئی غیر اردو اسپیکنگ اپنا تبصرہ کرے۔۔۔ لیکن امید ہے کہ کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔۔ سب آئیں بائیں شائیں ہی کریں گے۔۔
تبصرہ کرنے کے لیئے تعصب سے پاک ذہن ہونا چاہیئے۔۔دل بڑا ہونا چاہیئے۔۔۔
 

ساجد

محفلین
میرا ٹون غلط نہیں ساجد بھائی آپ غلط اندازہ لگا رہے ہیں۔۔میں آپ سے بھائیوں کی طرح ہی باتیں کررہا ہوں۔۔اور آپ کی باتوں کو اہمیت دیتا ہوں۔۔اس میں آپ کو شک نہیں کرنا چاہیئے۔۔۔ :) سمجھیں کہ نہیں۔۔:)
آپ جواب دیں۔۔برا نہیں مناؤں گا۔
میرے سوہنے بھائی ، ایک بات بتائیں کہ آپ لوگ خود کو مہاجر کس وجہ سے کہلواتے ہو؟۔
یہ بات استہزاء کے لئے ہرگز نہیں بلکہ معاملہ فہمی کی نظر سے لکھی گئی ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین
میرے سوہنے بھائی ، ایک بات بتائیں کہ آپ لوگ خود کو مہاجر کس وجہ سے کہلواتے ہو؟۔

مہاجروں نے شروع میں اپنے لیے مہاجر کا لفظ پسند نہیں کیا تھا، بلکہ یہ انہیں عطا کردہ نام ہے، جس کا طعنہ 'مٹی کے بیٹے' اُنہیں دیا کرتے تھے۔ بعد میں ردِ عمل میں انہوں نے یہی لفظ بطور جداگانہ شناخت کے چن لیا اور اسی پر مہاجر قوم پرستی کی تشکیل ہوئی۔
 

محمد امین

لائبریرین
ویسے الطاف بھائی کی شہریت کی منسوخی تو ابھی دور کی بات ہے لیکن اگر ایسا ہو گیا تو ایم کیو ایم کے لیے یہ خبر کسی سانحہ سے کم نہ ہو گی ۔۔۔ ضمنی طور پر یہ بھی عرض کرتے چلیں کہ ایم کیو ایم کو کمزور کرنے کے لیے اس جماعت کو کم از کم دو تین بڑے گروپس میں بانٹنا ہو گا ۔۔۔ کاش ہم بھی گوروں کے اس طریق پر عمل کرنے میں کامیاب ہو جائیں ۔۔۔ ایم کیو ایم کی تقسیم سے کراچی کا مسئلہ حل ہونے کا بھی امکان ہے ۔۔۔ الطاف حسین کے مقابل آفاق احمد کو بھی کھڑا کیا گیا لیکن بات بنی نہیں ۔۔۔ الطاف حسین کے جن کو قابو کرنے کے لیے وہاں کسی "عمران خان" کو پیدا کرنا ہو گا ۔۔۔ تاکہ کچھ توازن کی صورتِ حال پیدا ہو ۔۔۔ یہاں یہ بتا دینا اپنا فرض جانتے ہیں کہ ہم "عمران خان" کے مداح قطعاَ نہیں ہیں لیکن "عمران خان فیکٹر" کے موجود ہونے کے قائل ضرور ہیں ۔۔۔

میرے محترم بزرگ۔ ایم کیو ایم کو کئی گروہوں میں تقسیم کر کے کہیں 90 کی دہائی واپس تو نہیں لانا چاہ رہے آپ؟ معذرت کے ساتھ ایسے ایجنڈوں پر مبنی سیاست نے ہی کراچی کو تباہ کیا ہے۔
 
Top