صریرِ خامہ خطاطی کانفرنس میں القلم تاج نستعلیق پر دی گئی پریزنٹیشن

تلمیذ

لائبریرین
بے حد شکریہ، نظامی صاحب۔ اس مقالے سےتاج نستعلیق فونٹ سے متعلق معلومات میں مزید اضافہ ہوا ہے کیوں کہ یہ دو دسمبر کو ہونے والی تقریب میں پڑھے جانے والے مضامین کی نسبت زیادہ مفصل اور واضح ہے۔ اللہ تعالےٰ سے دعا ہے کہ جناب شاکر القادری صاحب اور ان کی ٹیم کو صحت، ہمت، مطلوبہ وسائل اور ثابت قدمی سے نوازے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا فرمائے تاکہ وہ اردو زبان کے اس بے حد خوبصورت فونٹ میں مزید بہتری لانے کے ساتھ ساتھ اپنے مندرجہ بالا منصوبہ جات کو بھی پایۂ تکمیل تک پہنچا سکیں۔ آمین!
 

افضل حسین

محفلین
خطاطی، نستعلیق کے حوالے سے اچھی خاصی معلومات فراہم کردی گئی ہے اس پرزینٹیشن میں۔الف نظامیصاحب سے گزارش ہے کہ تقریب کی کچھ تصویری جھلکیاں بھی یہاں شیئر کردیں،
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ۔ بہت اچھا لگا یہ سب دیکھ کر۔ یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ شاکرالقادری صاحب کے کام کی پذیرائی کسی نہ کسی سطح پر ہو رہی ہے۔ میری دعا ہے کہ شاکرالقادری صاحب کے کام کا اس بڑے پیمانے پر اعتراف کیا جائے جس کا یہ اصل میں مستحق ہے۔ آمین۔
 
Top