ملالہ اب پاکستان واپس نہیں آئے گی۔

ذوالقرنین

لائبریرین
ویسے یہ خبر تین دن پہلے پاکستان کے قومی اخبارات میں چھپ چکی ہے اور ملالہ کے والد کے لئے رحمٰن ملک کی طرف سے برطانوی قونصل خانے میں ملازمت کی پیشکش کی بھی اسی خبر میں بات کہی جا رہی تھی۔ اس کی صحت پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
ساجد بھائی! زیشان بھائی کے لیے اس کا سورس بھی مہیا کیجئے۔ بڑی مہربانی ہوگی۔
 
ساجد

محفلین
اچھی بات ہے مسئلہ ختم وہ وہیں رہیں اور ملالہ پڑھائی پر توجہ دے ٹھیک ہو کر ۔ اگلے دن رپورٹ پڑھی ڈیلی 8 پاکستانی خؤد کو افغانی ظاہر کر کے طالبان سے ڈر کی وجہ بتا کر آسٹریلیا سے سیاسی پناہ مانگ رہے ہیں اس وقت کسی کو تکلیف ہوئی ہے ؟
ان پاکستانیوں کو جانے دو وہ کون سا تعلیم نسواں کے لئے کام کرتے تھے :)
 
حیرت ہے آپ فوجی ہو کر ایسا سوچ رہے ہیں۔ ویسے طالبان فوج کے بھی تو درپے ہیں۔ پاک فوج کے کتنے جوانوں کو طالبان کے حملے کے بعد برطانیہ نے علاج کے لئے بلا لیا۔ حالانکہ ان کی قربانیاں اس جنگ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اگر ملالہ کے وہاں قیام کی خبریں سچ ہیں تو ہماری حکومت کو چاہئیے کہ سبھی فوجیوں کے پاسپورٹس پر برطانیہ کے ویزے لگوا کر رکھ لے ۔ کیا معلوم کب کوئی فوجی جوان طالبان کے ساتھ مڈ بھیڑ میں شدید زخمی ہو جائے اور اسے برطانیہ منتقل کرنا پڑ جائے کیونکہ یہاں طالبان اس کے مخالف ہیں۔:D
آپ تو بچوں جیسی بات کر رہے ہیں ساجد بھائی۔بھلا فوج اور 15 سال کی نہتی لڑکی کا آپس میں کیا تقابلہ؟؟
 
ساجد

محفلین
مصدقہ بات یہ ہے کہ ملالہ کے والد نے خود جاتے ہوئے یہ کہا تھا کہ مجھے ان رپورٹس پر ہنسی آتی ہے کہ جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ ہم نے برطانوی شہریت حاصل کرنے کے لیئے ڈرامہ رچایا ہے۔ ان کے مطابق وہ ملالہ کے ٹھیک ہوتے ہی اپنے شہر مینگورہ جائیں گے اور ملالہ وہاں آٹھویں کا امتحان دے گی۔

اس کے برعکس رپورٹس کا کوئی ثبوت ابھی تک نہیں پیش کیا گیا۔
جناب ملالہ کا والد بھی تو پاکستانی ہی ہے جن کے بارے میں اکثر کہا جاتا ہے کہ جھوٹ بولتے ہیں :)
 
ساجد

محفلین
آپ تو بچوں جیسی بات کر رہے ہیں ساجد بھائی۔بھلا فوج اور 15 سال کی نہتی لڑکی کا آپس میں کیا تقابلہ؟؟
بھئی اگر فوج قربانی دے سکتی ہے۔ طالبان اپنے چیلوں کو شہادت دلوا سکتے ہیں تو پاکستانی عوام کیوں ڈر کر برطانیہ جا بیٹھے؟۔ آخر کار ڈرون اور خود کش حملوں میں جو 37000 شہید ہو گئے وہ بھی تو پاکستانی تھے۔:)
 
بھئی اگر فوج قربانی دے سکتی ہے۔ طالبان اپنے چیلوں کو شہادت دلوا سکتے ہیں تو پاکستانی عوام کیوں ڈر کر برطانیہ بیٹھے؟۔ آخر کار ڈرون اور خود کش حملوں میں جو 37000 شہید ہو گئے وہ بھی تو پاکستانی تھے۔:)
ساجد بھائی!ہمارے پاس پہلے ہی بہت "شہید" موجود ہیں۔;)
 
ذوالقرنین

لائبریرین
سیکیورٹی فورسز کبھی جاتی ہیں؟ لوجیکل بات کیا کریں جناب ۔ ایک شہری جس کو اپنی جان کو خطرہ ہے وہ چلا گیا بس آپ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے ملالہ کے بغیر کھانا نہین کھایا جاتا؟ روزانہ 20 جہاز بھر کے لوگ باہر جا رہے ہیں کیا کسی کو دکھ ہے ان کا ؟ ظالمان نے حملہ کیا وہ بچ گئی اب وہیں رہے گی یا کہیں بھی اور اس میں کیا برا ہے ؟
جناب! یہاں کسی قربانی کے جانور(عوام) کی نہیں، قوم کی بیٹی کی بات ہو رہی ہے۔ عجیب قوم ہے، سر پہ چڑھا لیتے ہیں اور پھر غیر کے حوالے کر دیتے ہیں۔ پتا نہیں اور کتنے کمرشل ڈرامے بازی کرنا باقی ہے؟؟؟؟
 
ساجد

محفلین
ساجد بھائی! زیشان بھائی کے لیے اس کا سورس بھی مہیا کیجئے۔ بڑی مہربانی ہوگی۔
سورس کا کیا کرنا ہے جناب ۔ zeesh بھائی بھی باخبر بندے ہیں اور یہ خبر بھی ابھی خبر کی حد تک ہے۔
ویسے میری اس پورے معاملے پہ نظر ہے اور جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں اگر لکھ دوں گا تو پھر سے ایک نئی بحث چل پڑے گی۔ اور ویسے بھی مجھے اب طالبان کا حامی کہلوانے کا شوق نہیں۔:)
 
میرے خیال سے کسی بھی معاملے میں، ہمیں جذباتی ہونے کے بجائے غیر جانبدار ہوکر بحث کرنا چاہیے۔ اس سے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔:) اختلافات تو ہر کسی کو کسی سے بھی ہو سکتے ہیں۔
 
میرے خیال سے کسی بھی معاملے میں، ہمیں جذباتی ہونے کے بجائے غیر جانبدار ہوکر بحث کرنا چاہیے۔ اس سے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔:) اختلافات تو ہر کسی کو کسی سے بھی ہو سکتے ہیں۔
آپ نے ٹھیک کہا۔ایسا ہی ہونا چاہیے۔
 
mfdarvesh

محفلین
واہ جی واہ
خوب بحث جاری ہے مگر ایک اور بات کی بھی بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ
ملالہ کا پاکستان واپس لانے کے لیے یہاں امن قائم کرنا ضروری ہے اور اس کے لیے شمالی وزیرستان پہ فوج کشی لازمی ہے
 
ساجد

محفلین
واہ جی واہ
خوب بحث جاری ہے مگر ایک اور بات کی بھی بازگشت سنائی دے رہی ہے کہ
ملالہ کا پاکستان واپس لانے کے لیے یہاں امن قائم کرنا ضروری ہے اور اس کے لیے شمالی وزیرستان پہ فوج کشی لازمی ہے
باز گشتوں پر اتنی توجہ نہ دیا کریں جی۔ البتہ امریکیوں کو یہ یقین دہانی ضرور کروائی گئی ہے کہ شمالی وزیرستان میں محدود کارروائی پاکستانی فوج کرے گی۔ اب اس محدود کی کیا حدود ہیں اس کا کچھ نہیں بتایا گیا اور چونکہ یہ بات دفتر خارجہ نے کہی ہے نا معلوم فوج سے مشورہ بھی کیا ہے یا نہیں اور سب سے اہم یہ وقت گزاری کے لئے ایک سیاسی سٹریٹجی بھی ہو سکتی ہے جو کہ بین الاقوامی سیاست کا جزو لا ینفک ہے۔
 
بہرحال، بہانہ تو مل ہی گیا ہے نا
اب دباؤ تو آتا ہی رہے گا نا کہ حالات خراب ہوگئے ہیں
لیکن دباؤ صرف ملالہ ہی پہ آیا ہے
وگرنہ کل خضدار میں جو قیامت برپا کی گئی ہے اس میں بھی کئی معصوم پھول زندہ جل گئے ہیں، مگر یقینا وہ ملالہ نہیں تھے اس لیے کوئی توجہ نہیں دی گئ
 
ذوالقرنین

لائبریرین
یہ لو۔ پاکستان نہیں ہوا۔ لاس اینجلس ہو گیا۔ دنیا بھر کے دہشت گردوں کی جنت کیا پاکستان ہے؟ یا صرف امریکہ کو اس گائے کی طرح سارے دہشت گرد پاکستان میں نظر آتے ہیں جس کی آنکھوں پر سبز رنگ کا چشمہ لگا کے ہری گھاس کھلاتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
بہرحال، بہانہ تو مل ہی گیا ہے نا
اب دباؤ تو آتا ہی رہے گا نا کہ حالات خراب ہوگئے ہیں
لیکن دباؤ صرف ملالہ ہی پہ آیا ہے
وگرنہ کل خضدار میں جو قیامت برپا کی گئی ہے اس میں بھی کئی معصوم پھول زندہ جل گئے ہیں، مگر یقینا وہ ملالہ نہیں تھے اس لیے کوئی توجہ نہیں دی گئ
خبردار جو کسی پھول کا نام لیا۔ ان پھولوں کو مسلنے کا حق سب کو ہے ۔ دل جلتا ہے جب بین الاقوامی سیاست کے کھیل میں پاکستانی لوگوں کو گاجر مولی کی طرح سے کاٹا جا رہا ہے اور کوئی بھی ان کو اس عذاب سے نجات دلانے کی بات نہیں کرتا۔ جس کو دیکھو وہ مشرق ، مغرب ، شمال ، جنوب میں سے ہی کسی نہ کسی کو اپنا مسیحا سمجھ رہا ہے۔ معاملے کی نوعیت اور اس کے پیچھے کھیلے جانے والے ڈرامے کی کسی کو پرواہ نہیں حالانکہ تاریخ ہمیں چیخ چیخ کر ایسے مسیحاؤں اور ان کی ہمدردیوں کے بھیانک نتائج سے خبر دار کر رہی ہے۔
 
Top