ملالہ اب پاکستان واپس نہیں آئے گی۔

محترم کیا یہاں مذہب کا استعمال صحیح لگا آپ کو؟؟؟؟ مادر پدر آزاد ملک میں کیا وہ مذہب کی پرچار کرے گی؟؟؟؟
اگر علاج مکمل ہوا تو واپس پاکستان آ کے اسلام آباد یا کسی اور محفوظ شہر میں رہ لے۔ مگر وہ کیوں ایسا کرے گی؟؟؟ اس کی تو جان چھوٹ گئی۔:) پاکستان میں اس کی بلا سے لوگ دہشت گردی سے مرتے رہے۔
بھائی جان!اگر آپ کو میرا "مذہب" کا ذکر کرنا برا لگا ہے تو معاذرت۔پاکستان کا کونسا شہر محفوظ ہے بھلا؟اور کیا صرف ایک ملالہ کے پاکستان میں ہونے سے لوگ دہشت گردی سے مرنے سے بچ جائیں گے؟؟
 
بھائی میں نے مذہبی آذادی کا کا ذکر اس لیے کیا تھا کہ مجھے آپ کی پوسٹ سے ایسا محسوس ہوا جیسے اس کے لیے کسی اسلامی ملک میں رہنا بہت ضروری ہو۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین

اور بھائی مذہب کا پرچار کرنا "عالموں" کا کام ہے۔15 سال کے بچوں کا نہیں۔
بھائی میں نے مذہبی آذادی کا کا ذکر اس لیے کیا تھا کہ مجھے آپ کی پوسٹ سے ایسا محسوس ہوا جیسے اس کے لیے کسی اسلامی ملک میں رہنا بہت ضروری ہو۔
اگر میرے ریمارکس سے آپ کی دل شکنی ہوئی ہے تو معافی چاہتا ہوں۔:notworthy: دراصل میں نے اس کے مستقبل کے حوالے سے کسی اسلامی ملک کا حوالہ دیا۔
پاکستان کی حالت بھلے کیسا بھی ہو، آخر ہے ہمارا ملک۔جس ملک میں ہم پیدا ہوئے، پلے، بڑھے، زندگی بنائی، خاندان بڑھایا، رشتہ داریاں کیں، دوست بنائے، خوشیاں بانٹیں۔ مصیبت آنے پر کیا ان سب کو چھوڑ کر صرف اپنی خاطر جان بچا کر چلے جانا دل شکنی نہیں ہے؟؟؟؟؟
حب وطنی کا مزہ تب آتا ہے جب کسی بھی حالت میں اپنوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے۔
 
یہ خبر میں نے بھی کہیں پڑھی ہے اب یاد نہیں
ویسے ملالہ کی سر کو چوٹ تو جادوئی طریقہ سے ٹھیک ہوگئی ہے
 
اگر میرے ریمارکس سے آپ کی دل شکنی ہوئی ہے تو معافی چاہتا ہوں۔:notworthy: دراصل میں نے اس کے مستقبل کے حوالے سے کسی اسلامی ملک کا حوالہ دیا۔
پاکستان کی حالت بھلے کیسا بھی ہو، آخر ہے ہمارا ملک۔جس ملک میں ہم پیدا ہوئے، پلے، بڑھے، زندگی بنائی، خاندان بڑھایا، رشتہ داریاں کیں، دوست بنائے، خوشیاں بانٹیں۔ مصیبت آنے پر کیا ان سب کو چھوڑ کر صرف اپنی خاطر جان بچا کر چلے جانا دل شکنی نہیں ہے؟؟؟؟؟
حب وطنی کا مزہ تب آتا ہے جب کسی بھی حالت میں اپنوں کے شانہ بشانہ کھڑا رہے۔
ارے بھائی،معافی مانگنے کی کوئی بات ہی نہیں ہے۔اور اگر مانگی ہی ہے تو مجھے مانگنی چاہیے۔میرا کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اچھی تعلیم کے لیے سب لوگ مغربی ممالک کا رخ کرتے ہیں۔ان اسلامی ممالک کا نہیں جن کی ٹاپ پانچ سو یونیورسٹیوں میں شاید گنتی کی ایک دو بھی نہیں ہیں۔
 
عسکری

معطل
جو لوگ تنقید کر رہے ہیں کیا وہ کبھی پاکستان چھوڑنے کا نہیں سوچتے ؟ ارے بھئی جب سلمان تاثیر مارا جا سکتا ہے مولانا حسن جان مولانا نعیمی مارے جا سکتے ہیں جب روز 10-20 مارے جا رہے ہوں تو کب تک حکومت ملالہ کو سیکیورٹی دے گی ؟ اور نمبر 2 وہ ایک آزاد انسان ہے اسے کہاں جانا کہاں رہنا ہے اس کا فیصلہ اس کے علاوہ کون کرے گا؟ وہ جہاں مرضی رہے ہماری بیسٹ وشز اس کے ساتھ ہیں بس ۔
 
بلکل درست۔
 
اچھا! یعنی یہ سب کھٹ راگ اچھی تعلیم کے لیے پھیلائی گئی۔ اگر تعلیم حاصل کرنے کے لیے یورپ چاہیے تھی تو سیدھی سیدھی چلی جاتی (مشہور تو پہلے سے ہی تھی)، اتنا ڈرامہ کرنے کی کیا ضرورت تھی؟
 
سید ذیشان

محفلین

جب آپ کا پہلا مفروضہ ہی فیس بک جیسے نا قابل اعتبار سورس سے لیا گیا ہے تو آگے بات کرنے کی مجھے سمجھ نہیں آتی۔

اگر آپ کو مفروضوں پر بات کرنے کا شوق ہے تو اس دھاگے کو اس سے متعلق زمرے میں منتقل کیجئے۔ ہم جیسے ناسمجھ اس بات کو کہیں سچ ہی نا سمجھ بیٹھیں۔
 
ساجد

محفلین
احباب یہ سوچئے کہ پاکستان میں اب تعلیم نسواں کا کیا بنے گا ؟۔ خدا کے لئے ملالہ واپس آ جاؤ نہیں تو ایک نیا بزنس طالبان کے ہاتھ آ جائے گا۔ لوگ برطانیہ جانے کے لئے طالبان کی منتیں کریں گے کہ یار پیسے لے لو اور گولی مار دو بعد میں اس کا اعتراف بھی کر لو ۔ :)
ویسے یہ خبر تین دن پہلے پاکستان کے قومی اخبارات میں چھپ چکی ہے اور ملالہ کے والد کے لئے رحمٰن ملک کی طرف سے برطانوی قونصل خانے میں ملازمت کی پیشکش کی بھی اسی خبر میں بات کہی جا رہی تھی۔ اس کی صحت پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
جو لوگ تنقید کر رہے ہیں کیا وہ کبھی پاکستان چھوڑنے کا نہیں سوچتے ؟ ارے بھئی جب سلمان تاثیر مارا جا سکتا ہے مولانا حسن جان مولانا نعیمی مارے جا سکتے ہیں جب روز 10-20 مارے جا رہے ہوں تو کب تک حکومت ملالہ کو سیکیورٹی دے گی ؟ اور نمبر 2 وہ ایک آزاد انسان ہے اسے کہاں جانا کہاں رہنا ہے اس کا فیصلہ اس کے علاوہ کون کرے گا؟ وہ جہاں مرضی رہے ہماری بیسٹ وشز اس کے ساتھ ہیں بس ۔
سیکیورٹی تو خود سیکیورٹی والوں کو بھی نہیں ہے۔ کبھی نیوی تو کبھی ایئر فورس بیس پر حملے ہوتے ہیں۔ تو کیا سب بشمول سیکیورٹی فورسز کے، ملک چھوڑ کر چلے جائیں؟
 
سیکیورٹی فورسز کبھی جاتی ہیں؟ لوجیکل بات کیا کریں جناب ۔ ایک شہری جس کو اپنی جان کو خطرہ ہے وہ چلا گیا بس آپ لوگوں کو کیا مسئلہ ہے ملالہ کے بغیر کھانا نہین کھایا جاتا؟ روزانہ 20 جہاز بھر کے لوگ باہر جا رہے ہیں کیا کسی کو دکھ ہے ان کا ؟ ظالمان نے حملہ کیا وہ بچ گئی اب وہیں رہے گی یا کہیں بھی اور اس میں کیا برا ہے ؟
 
عسکری

معطل
احباب یہ سوچئے کہ پاکستان میں اب تعلیم نسواں کا کیا بنے گا ؟۔ خدا کے لئے ملالہ واپس آ جاؤ نہیں تو ایک نیا بزنس طالبان کے ہاتھ آ جائے گا۔ لوگ برطانیہ جانے کے لئے طالبان کی منتیں کریں گے کہ یار پیسے لے لو اور گولی مار دو بعد میں اس کا اعتراف بھی کر لو ۔ :)
ویسے یہ خبر تین دن پہلے پاکستان کے قومی اخبارات میں چھپ چکی ہے اور ملالہ کے والد کے لئے رحمٰن ملک کی طرف سے برطانوی قونصل خانے میں ملازمت کی پیشکش کی بھی اسی خبر میں بات کہی جا رہی تھی۔ اس کی صحت پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
اچھی بات ہے مسئلہ ختم وہ وہیں رہیں اور ملالہ پڑھائی پر توجہ دے ٹھیک ہو کر ۔ اگلے دن رپورٹ پڑھی ڈیلی 8 پاکستانی خؤد کو افغانی ظاہر کر کے طالبان سے ڈر کی وجہ بتا کر آسٹریلیا سے سیاسی پناہ مانگ رہے ہیں اس وقت کسی کو تکلیف ہوئی ہے ؟
 
ساجد

محفلین
اس کا کیا جواب دوں ذرا سوچیں 15000 وحشی طالبان آپ کی جان کے درپے ہیں آپ پر گولیاں چلا چکے ہیں اور دوبارہ کی دھمکی دے رکھی ہے آپ آ کر آزادی سے گھومتی پھریں گی ؟ مجھے تو صرف سوچ کر ہی عجیب لگتا ہے ۔
حیرت ہے آپ فوجی ہو کر ایسا سوچ رہے ہیں۔ ویسے طالبان فوج کے بھی تو درپے ہیں۔ پاک فوج کے کتنے جوانوں کو طالبان کے حملے کے بعد برطانیہ نے علاج کے لئے بلا لیا۔ حالانکہ ان کی قربانیاں اس جنگ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اگر ملالہ کے وہاں قیام کی خبریں سچ ہیں تو ہماری حکومت کو چاہئیے کہ سبھی فوجیوں کے پاسپورٹس پر برطانیہ کے ویزے لگوا کر رکھ لے ۔ کیا معلوم کب کوئی فوجی جوان طالبان کے ساتھ مڈ بھیڑ میں شدید زخمی ہو جائے اور اسے برطانیہ منتقل کرنا پڑ جائے کیونکہ یہاں طالبان اس کے مخالف ہیں۔:D
 
سید ذیشان

محفلین
احباب یہ سوچئے کہ پاکستان میں اب تعلیم نسواں کا کیا بنے گا ؟۔ خدا کے لئے ملالہ واپس آ جاؤ نہیں تو ایک نیا بزنس طالبان کے ہاتھ آ جائے گا۔ لوگ برطانیہ جانے کے لئے طالبان کی منتیں کریں گے کہ یار پیسے لے لو اور گولی مار دو بعد میں اس کا اعتراف بھی کر لو ۔ :)
ویسے یہ خبر تین دن پہلے پاکستان کے قومی اخبارات میں چھپ چکی ہے اور ملالہ کے والد کے لئے رحمٰن ملک کی طرف سے برطانوی قونصل خانے میں ملازمت کی پیشکش کی بھی اسی خبر میں بات کہی جا رہی تھی۔ اس کی صحت پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
مصدقہ بات یہ ہے کہ ملالہ کے والد نے خود جاتے ہوئے یہ کہا تھا کہ مجھے ان رپورٹس پر ہنسی آتی ہے کہ جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ ہم نے برطانوی شہریت حاصل کرنے کے لیئے ڈرامہ رچایا ہے۔ ان کے مطابق وہ ملالہ کے ٹھیک ہوتے ہی اپنے شہر مینگورہ جائیں گے اور ملالہ وہاں آٹھویں کا امتحان دے گی۔

اس کے برعکس رپورٹس کا کوئی ثبوت ابھی تک نہیں پیش کیا گیا۔
 
Top