ملالہ اب پاکستان واپس نہیں آئے گی۔

عثمان

محفلین
میری ذاتی رائے جاننا چاہیں گے تو یہی کہوں گا کہ مجھے کوئی غرض نہیں ملالہ سے
وہ کون ہے کیا ہے
جیتی ہے جیئے مرتی ہے مرے
اسطرح کے ڈرامے ہوتے تھے، ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے
لوگ جان بوجھ کر بیوقوف بنتے تھے، ہیں اور رہیں گے
یہ ہے میری ذاتی رائے

اور میں یہ رائے دینے میں آزاد ہوں

آپ کی "بے غرضی" قابل ستائش ہے۔ امید ہے کہ آپ آئیندہ ملالہ کے متعلق دھاگوں کو اپنی ۔۔۔۔۔ سے پاک رکھیں گے۔
 

سید زبیر

محفلین
سید سرکار میں نے پہلے بھی عرض کی تھی کہ یہ میری تحریر نہیں ہے
اور برادر محمود احمد غزنوی یا تو سمجھے نہیں یا پھر شاید سمجھنا نہیں چاہ رہے ہیں
میری نظر سے یہ تحریر گزری تو میں نے سوچا آپ حضرات سے شیئر کروں
لیکن بات وہی ہوگئی کہ جی میں نے ملالہ کو آبروباختہ اور پٹھانوں کو غیور کہہ دیا
میں نے با رہا یہ عرض کی کہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے "خ+د+ش+ہ= خدشہ" شاید اب سمجھ آگیا ہوگا
ان لوگوں کو جو یہ سمجھتے ہیں کہ میں نے ملالہ کو پتا نہیں کیا کہہ دیا

میری ذاتی رائے جاننا چاہیں گے تو یہی کہوں گا کہ مجھے کوئی غرض نہیں ملالہ سے
وہ کون ہے کیا ہے
جیتی ہے جیئے مرتی ہے مرے
اسطرح کے ڈرامے ہوتے تھے، ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے
لوگ جان بوجھ کر بیوقوف بنتے تھے، ہیں اور رہیں گے
یہ ہے میری ذاتی رائے

اور میں یہ رائے دینے میں آزاد ہوں
معذرت قبول فرمائیں
 

باباجی

محفلین
آپ کی "بے غرضی" قابل ستائش ہے۔ امید ہے کہ آپ آئیندہ ملالہ کے متعلق دھاگوں کو اپنی ۔۔۔ ۔۔ سے پاک رکھیں گے۔
مجھے خوشی ہوگی کسی بھی قسم کی ۔۔۔۔۔۔ سے دور رہنے میں
لہٰذا میں آیندہ ملالہ کے نام کے کسی بھی دھاگے سے اپنے کپڑے بچاکر گزروں گا
 
مجھے ایک لطیفہ یاد آ رہا ہے۔

جہنم میں ہر ملک کے باشندوں کے لئے الگ الگ گھڑے کھودے گئے ہوتے ہیں جو بہت گہرے ہوتے ہیں۔ ہر گھڑے میں کسی ایک ملک کے باشندوں کو جو گنہگار ہوتے ہیں ڈالا جاتا ہے۔ ہر ایک گھڑے پر ایک دربان متعین ہوتا ہے ماسوائے ایک گھڑے کے۔ اس دربان کا کام یہ ہوتا ہے کہ لوگ کسی ایک آدمی کو کندھوں پر چڑھا کر سہارا دیتے ہیں تاکہ وہ باہر نکل سکے۔ جب گھڑے کے دھانے تک پہنچتے ہیں تو دربان ان کو گرا دیتا ہے۔ لیکن یہ لوگ پھر اسی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔ ایک نیا آنے والا دربانوں سے پوچھتا ہے کہ یہ کیا ماجرا ہے کہ ہر گھڑے پر تو دربان متعین ہیں جبکہ ایک گھڑے پر کوئی پہرے دار نہیں ہے؟ جواب ملتا ہے "یہ دراصل پاکستانیوں کا گھڑا ہے۔ جو بھی باہر بکلنے کی کوشش کرتا ہے اس کو باقی لوگ ٹانگیں کھینچ کر واپس گرا دیتے ہیں، اس لئے یہاں کسی دربان کی ضرورت نہیں ہے"
یہ شاید ایک بلوچی کہانی ہے۔میں نے سب رنگ ڈائجسٹ میں اس کا ترجمہ پڑھا تھا۔
 

ساجد

محفلین
آپ کی "بے غرضی" قابل ستائش ہے۔ امید ہے کہ آپ آئیندہ ملالہ کے متعلق دھاگوں کو اپنی ۔۔۔ ۔۔ سے پاک رکھیں گے۔
مجھے خوشی ہوگی کسی بھی قسم کی ۔۔۔ ۔۔۔ سے دور رہنے میں
لہٰذا میں آیندہ ملالہ کے نام کے کسی بھی دھاگے سے اپنے کپڑے بچاکر گزروں گا
بلا تبصرہ۔
 
Top