ملالہ اب پاکستان واپس نہیں آئے گی۔

میرا رب کریم ملالہ کا ضرور ساتھ دے گا انشا اللہ ۔اللہ کے مقابل ان کی سب تدبیریں دھری کی دھری رہ جائیں گی ۔لا تقنطو من رحمۃ اللہ
مجھے تو آپ کی ابھی تک سمجھ نہیں آسکی۔۔ایک جانب آپ یہ فرماتے ہیں اور دوسری جانب یہ ارشاد بھی ہورہا ہے کہ:
پیارے باباجی ،تحریر ماشا اللہ بہت جاندار اور پختہ ہے ،تھوڑے ذہنی گھوڑے عافیہ صدیقی کی طرف بھی دوڑائیں ۔
 
باباجی

محفلین
گولی ربر کی ہونی چاہیئے
اور یہ وجہ بیان کی جائے کہ میں نے تعلیم کے حق میں قدم اٹھایا تھا
میرے قدم میں گولی ماری گئی روکنے کے لیئے
 
نایاب

لائبریرین

واقعی اس قاتلہ کا قصور یہ تھی کہ وہ اسلام کا پرچار کر رہی تھی جو کہ "معصوم" امریکیوں کو گوارہ نہ تھا۔​
میرے محترم بھائی یہ کہاں کا انصاف ہے کہ " جن کا کھاؤ اور انہی پر ہاتھ اٹھاؤ ۔"
مذکورہ خاتون امریکن نیشنلٹی کے لیئے امریکہ سے وفاداری کا حلف اٹھا چکی تھیں ۔
اور اس حلف کی بنیاد پر وہ امرین سہولیات سے مستفید ہوتے اعلی تعلیم مکمل کرتے " شدت پسندوں " کے ہاتھوں کھلونا بن گئیں ۔
اپنے حلف وفاداری سے غداری کی سزاوار ٹھہریں ۔
اور امریکی قانون نے انہیں اک واضح مقدمے کے بعد سزا سنائی ۔
یہ کون سے اسلام کا پرچار کر رہی تھیں ۔وہ جو خود کش بم دھماکوں سے ہی پھیل سکتا ہے ۔
جو بے گناہوں کو اسلام کی جانب راغب کیئے بنا ہی موت کے گھاٹ اتارنا جائز سمجھتا ہے ۔ ؟
 
ذوالقرنین

نایاب بھائی! اگر میں کچھ کہوں تو کہو گے کہ کیوں کہہ رہے ہو؟ اور صاحبان فوراً امریکی فتوے (اسلام میں لپیٹ کر) جاری کریں گے۔:):):)
اگر آپ کے تعین کردہ تبصرے کو مدنظر رکھے تو اس تناظر میں طالبان بھی حق بہ جانب نظر آئیں گے۔
کیونکہ انہوں نے بھی ملالہ کو امریکی جاسوس ٹھہرا کے مارے ہیں۔ اور جاسوس چاہے بچی ہو یا عورت، بچہ ہو یا مرد۔ سب کی ایک ہی سزا ہے یعنی موت۔
تب ان کے اس اقدام پر اتنا واویلا کیوں؟؟؟؟؟؟؟؟
 
محترم بھائی " ملالہ " پر یہ مقدمہ کب اور کہاں چلا ۔ کچھ اس بارے معلومات دے سکیں گے ۔ ؟
 
نایاب

لائبریرین
نایاب بھائی۔۔ ڈرون حملوں کے مقدمے کہاں چلتے ہیں؟o_O
میرے محترم بھائی " ڈرونز " کے حملے ہوتے کیوں ہیں ۔ ؟
ان کی غرض و غایت کیا ہوتی ہے ۔؟
یہ " ڈرونز " کن کے خلاف برستے ہیں ۔ کونسا " گیہوں " ان کا نشانہ ہوتا ہے جس کے ساتھ " گھن " بھی پس جاتا ہے ۔؟
اور میرے محترم بھائی میرا سوال " ملالہ " پر چلے مقدمے بارے تھا ۔ کہ کہاں اور کب چلا ۔
"ملالہ " کو جاسوس کس نے ثابت کیا ۔۔؟
کس عدالت نے " ملالہ " کو گولی کی سزا سنائی ۔۔۔۔ ؟
جبکہ " عافیہ " کے بارے کیس پوری معنویت اور تشریح کے ساتھ دنیا کے سامنے آیا ۔
اور اس کی سزا کا بھی کھلے طور اعلان کیا گیا ۔
 
میرے محترم بھائی " ڈرونز " کے حملے ہوتے کیوں ہیں ۔ ؟
ان کی غرض و غایت کیا ہوتی ہے ۔؟
یہ " ڈرونز " کن کے خلاف برستے ہیں ۔ کونسا " گیہوں " ان کا نشانہ ہوتا ہے جس کے ساتھ " گھن " بھی پس جاتا ہے ۔؟
اور میرے محترم بھائی میرا سوال " ملالہ " پر چلے مقدمے بارے تھا ۔ کہ کہاں اور کب چلا ۔
"ملالہ " کو جاسوس کس نے ثابت کیا ۔۔؟
کس عدالت نے " ملالہ " کو گولی کی سزا سنائی ۔۔۔ ۔ ؟
جبکہ " عافیہ " کے بارے کیس پوری معنویت اور تشریح کے ساتھ دنیا کے سامنے آیا ۔
اور اس کی سزا کا بھی کھلے طور اعلان کیا گیا ۔

بیٹے عافیہ پر کیا الزام تھا؟

کبھی ان پر بھی مقدمہ چلے گا جس نے لاکھوں مسلمانوں کا قتل عراق، افغانستان، پاکستان، کیا ہے
حیرت ہے کہ اپ اتنی گہری نظر رکھتے ہیں مگریہ نہیں دیکھ پاتے کہ مسئلے کی اصل جڑ پوری دنیامیں اپنا تسلط قائم کرنے کی خواہش مند طاقت ہے
بدقسمتی ہے ہمارے اپنے ہی ان کے مدد گار عراق میں بھی بنے اور افغانستان میں بھی
 
میرے محترم پہلے تو موضوع سے غیر متعلق اک سوال کہ ماشاءاللہ " آپ کی اپنی عمر کتنی ہے "
دوسرے کبھی یہ بھی سوچیئے گا کہ عراق افغانستان پاکستان میں یہ موت کے کھیل کھیلنے کی شروعات کس نے کی تھیں ۔ ؟
کس نے ان " بزعم خود " بنی سپر پاورز کو یہ شہہ دی تھی کہ آؤ اور ہمیں تباہ و برباد کر دو ۔ ؟
جہاں تک بات " مددگار " بننے کی ہے تو میرے محترم وہ جو انصاف کا مالک سچا اللہ ہے ۔
اور وہ حد سے گزر جانے والوں کے لیئے ان ہی میں سے ان کی تباہی کے اسباب پیدا فرما دیتا ہے ۔
عراق کس نے برباد کرایا ۔ ؟ اک غنڈہ پالا گیا ۔ ہر طرح سے اس کی مدد کی گئی ۔ اور وہ غنڈہ جب حد سے باہر نکلا ۔
تو اسے غنڈہ بنانے والے ہی اس کے خلاف اک بنیاد بنے ۔۔۔۔
باقی رہی افغانستان پاکستان کی بات تو ہر بنیاد واضح ہے کہ یہاں موت کا کھیل کس نے شروع کیا ۔ اور اب کون بھگت رہا ہے ۔
 
سید زبیر

محفلین
مجھے تو آپ کی ابھی تک سمجھ نہیں آسکی۔۔ایک جانب آپ یہ فرماتے ہیں اور دوسری جانب یہ ارشاد بھی ہورہا ہے کہ:
محمود احمد غزنوی صاحب !
بہت خوبصور ت بات آپ نے کی​
سب سے پہلے تو میں یہ بات واضح کردوں کہ میرے نظریہ کے مطابق القاعدہ ، طالبان​
اورامریکی حکومت ایک ہی ایجنڈے پر باہمی اشتراک سے امت مسلمہ کے وسائل کے حصول کے لیے انتشار ،دہشت گردی پھیلا رہے ہیں ہیں ۔امریکی عوام کا رویہ قدرے مختلف ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ امت مسلمہ میں برائے فروخت کا ٹیگ لگائے ہوئے بہت سے مسلمان موجود ہیں​
جو اپنی بولیاں لگا رہے ہیں​
اب آئیں عافیہ صدیقی ،اور ملالہ کے سوال پر ۔ میری بھرپور ہمدردیاں دونوں کے ساتھ ہیں دونوں میری قوم سے تعلق رکھتی ہیں دونوں کے لیے اللہ تعالٰ سے دعا کرتا ہوں کہ انہیں اپنی حفظ و اماں میں رکھے ۔صراط مستقیم سے نوازے (آمین)۔ اگر آپ کے کہنے کے مطابق عافیہ صدیقی امریکی ایجنٹ تھی تو اس امر کی کیا ضمانت ہے کہ میرا رب نہ کرے ملالہ کا مستقبل بھی ایسا ہی نہ ہو ۔​
میری کمتر رائے میں نکلنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ بجائے امریکہ کے کندھوں پر بندوق رکھ کر طالبان سے نبرد آزما ہوں یا طالبان کے ساتھ مل کر امریکہ کے خلاف ہوں واحد راستہ یہی ہے کہ اپنے زور بازو اور اپنے وسائل پر بھروسہ کرتے ہوئے امریکہ کی سفارتی پردوں میں ہونے والی گنجے فرشتوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگائیں ،غیر ضروری سفارتی عملے اور ان کے کارندوں کو ملک سے باہر نکالیں اور پھر طالبان کے خلاف بھرپور کاروائی کریں ۔جیسا میں نے پہلے عرض کی کہ تحریک طالبان پاکستان ، القاعدہ اور امریکہ ایکہ ہی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جب تک ہم ان سے چھٹکارہ حاصل نہیں کریں گے ۔ملک میں انتشا ہی رہے گا ۔ اللہ ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے اور نیک عمل کی توفیق عطا فرمائے(آمین)​
 
ذوالقرنین

لائبریرین
محترم بھائی " ملالہ " پر یہ مقدمہ کب اور کہاں چلا ۔ کچھ اس بارے معلومات دے سکیں گے ۔ ؟
بات اگر مقدمے کی ہے تو عافیہ کا مقدمہ امریکہ میں کیوں چلی؟ (حالانکہ اس معاملے میں کافی شور مچا)
کیا یہاں عدالت نہیں ہیں؟؟؟
کیا یہاں قانون نہیں ہے؟؟؟
کیا یہاں انصاف کی فراہمی ممکن نہیں؟؟؟
اگر پاکستانی نژاد عافیہ کا کیس امریکی عدالت میں چل سکتی ہے تو
ریمنڈ ڈیوس کا کیس کس بنیاد پر پاکستان میں نہیں چلنے دیا گیا؟؟؟؟؟
(اور بھی اس طرح کے یقیناً دوسرے کیسز ہو سکتے ہیں۔)

باقی رہ گیا ملالہ، تو مقدمے کہیں بھی چل سکتے ہیں۔
اگر عافیہ کا مقدمہ امریکہ میں چل سکتا ہے۔
اگر ریمنڈ ڈیوس جیسے امریکیوں کے کیسز پاکستان میں نہیں چل سکتے۔
اگر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ امریکہ کر سکتا ہے۔
تو ملالہ کا مقدمہ کہیں بھی چل سکتی ہے۔
 
آمین۔۔
بہت شکریہ اس مراسلے کیلئے، لیکن میرا استفسار کسی اور وجہ سے تھا۔ آپ نے بابا جی ی پوسٹ کی ہوئی تحریر کو بہت پختہ اور قابلِ تعریف قرار دیا تھا جبکہ یہی بات مجھے کچھ عجیب سی لگی کیونکہ اس تحریر میں تو ایک 12 سالہ بچی کو آبروباختہ اور نجانے کیا کیا کہا گیا تھا اور اس بچی کے مخالفین کو غیور پٹھانوں کے طور پر پیش کیا جارہا تحا۔۔۔ کیا ان سب باتوں کے ہوتے ہوئے بھی آپ اس تحریر کو قابلِ تعریف اور پختہ تحریر سمجھتے ہیں؟
 
محمود احمد غزنوی صاحب درا صل یہ کلمات شائد میرے ذہن میں جگہ نہ بنا سکے اس لیے رہ گئے ۔میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں ۔عزیزم باباجی سے الفاظ کے استعمال میں احتیاط کی درخواست کروں گا ۔
 
نایاب

لائبریرین
بات اگر مقدمے کی ہے تو عافیہ کا مقدمہ امریکہ میں کیوں چلی؟ (حالانکہ اس معاملے میں کافی شور مچا)
میرےمحترم بھائی چونکہ عافیہ صدیقی امریکی آئین کے تحت امریکہ سے وفاداری کا حلف اٹھا چکی تھی ۔ اور امریکی شہری ہونے کے ناطے اوراس حلف کی بنیاد پر ملنے والی سہولیات سے مستفید ہوتی رہی ۔ اسی لیئے عافیہ صدیقی پر امریکی قانون کے تحت امریکہ میں مقدمہ چلا ۔ اور اس کی کاروائی عالمی میڈیا میں جگہ پاتی رہی ۔ اگر عافیہ صدیقی نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر امریکی شہریت نہ لی ہوتی تو اس مقدمے کی عدالت بارے سوال اٹھایا جا سکتا تھا ۔
کیا یہاں عدالت نہیں ہیں؟؟؟
کیا یہاں قانون نہیں ہے؟؟؟
کیا یہاں انصاف کی فراہمی ممکن نہیں؟؟؟

میرے محترم بھائی " لیاقت علی قتل کیس " اور " مولوی تمیز الدین کیس " اور " مجیب غداری کیس " اور " بھٹو کیس " سے لیکر حالیہ دنوں تک کوئی ایسا عدالتی فیصلہ سامنے لا سکتے ہیں ۔ جو کہ "عدالت قانون اور انصاف " پر مبنی کہلا سکے ۔ ؟ یہ تو کسی حد تک سیاسی کیس ٹھہرتے ہیں ۔ آپ کسی دیوانی مقدمے کی ہی مثال پیش کر دیں ۔ اتنے بم دھماکے ہوئے بلاتفریق " فرقہ " ہزاروں لوگ جاں سے محروم ہوئے ۔ گرفتاریاں بھی ہوئیں ۔ کسی کو سزا ملی ہو تو آگہی دیں ۔

اگر پاکستانی نژاد عافیہ کا کیس امریکی عدالت میں چل سکتی ہے تو
ریمنڈ ڈیوس کا کیس کس بنیاد پر پاکستان میں نہیں چلنے دیا گیا؟؟؟؟؟
(اور بھی اس طرح کے یقیناً دوسرے کیسز ہو سکتے ہیں۔)

میرے محترم بھائی ریمنڈ ڈیوس کا کیس " دیت " کی صورت اپنی منزل تک پہنچ چکا تھا ۔ ورثا نے " دیت " قبول کر لی تھی اور قاتل کو معاف کر دیا تھا ۔ اور اس " دیت " کے مقدمے میں " امت مسلمہ " کے اہم ممالک سفارتی طور پر شامل تھے ۔ امریکہ نے تو اپنی جیب سے بھی " دیت " ادا نہ کی ۔ اور اپنے شہری کو بچا لے گیا ۔

باقی رہ گیا ملالہ، تو مقدمے کہیں بھی چل سکتے ہیں۔
اگر عافیہ کا مقدمہ امریکہ میں چل سکتا ہے۔
اگر ریمنڈ ڈیوس جیسے امریکیوں کے کیسز پاکستان میں نہیں چل سکتے۔
اگر پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ امریکہ کر سکتا ہے۔
تو ملالہ کا مقدمہ کہیں بھی چل سکتی ہے۔

میرے محترم بھائی کیا اسلام یہ اجازت دیتا ہے کہ چند انتہا پسند اور شدت پسند کہیں بھی اک خودساختہ جرگہ بنا کر
کسی بھی انسان کے " کفر و ایمان " پر اپنا خودساختہ " فتوی " لگا کر موت کی سزا سنا سکتے ہیں ۔ ؟
 
باباجی

محفلین
محمود احمد غزنوی صاحب درا صل یہ کلمات شائد میرے ذہن میں جگہ نہ بنا سکے اس لیے رہ گئے ۔میں آپ سے سو فیصد متفق ہوں ۔عزیزم باباجی سے الفاظ کے استعمال میں احتیاط کی درخواست کروں گا ۔
سید سرکار میں نے پہلے بھی عرض کی تھی کہ یہ میری تحریر نہیں ہے
اور برادر محمود احمد غزنوی یا تو سمجھے نہیں یا پھر شاید سمجھنا نہیں چاہ رہے ہیں
میری نظر سے یہ تحریر گزری تو میں نے سوچا آپ حضرات سے شیئر کروں
لیکن بات وہی ہوگئی کہ جی میں نے ملالہ کو آبروباختہ اور پٹھانوں کو غیور کہہ دیا
میں نے با رہا یہ عرض کی کہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے "خ+د+ش+ہ= خدشہ" شاید اب سمجھ آگیا ہوگا
ان لوگوں کو جو یہ سمجھتے ہیں کہ میں نے ملالہ کو پتا نہیں کیا کہہ دیا

میری ذاتی رائے جاننا چاہیں گے تو یہی کہوں گا کہ مجھے کوئی غرض نہیں ملالہ سے
وہ کون ہے کیا ہے
جیتی ہے جیئے مرتی ہے مرے
اسطرح کے ڈرامے ہوتے تھے، ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے
لوگ جان بوجھ کر بیوقوف بنتے تھے، ہیں اور رہیں گے
یہ ہے میری ذاتی رائے

اور میں یہ رائے دینے میں آزاد ہوں
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ٹھیک ہے نایاب بھیا! میں مانتا ہوں کہ آپ نے بہت اچھے طریقے سے وضاحت کی؟
اب۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
اگر قانون، عدالت، ملک پر بھروسہ نہیں ہے تو کہاں جانا چاہیے؟ کیا کرنا چاہیے؟
کیا اب ہمیں غیروں سے مدد مانگنی چاہیے؟ ملک کو غیروں کے رحم و کرم پر چھوڑنی چاہیے؟
یا اس ملک کو بچانے میں/ سنوارنے میں اپنا حصہ (چاہے رتی بھر بھی یعنی باتوں تک محدود ہوں) ڈالنا چاہیے؟
اور جو اس ملک کو پچھلے ساٹھ سال سے نوچ کھسوٹ رہے ہیں، کیا انہیں اسی طرح چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ ڈھونڈنی چاہیے؟
 
نایاب

لائبریرین
ٹھیک ہے نایاب بھیا! میں مانتا ہوں کہ آپ نے بہت اچھے طریقے سے وضاحت کی؟
اب۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
اگر قانون، عدالت، ملک پر بھروسہ نہیں ہے تو کہاں جانا چاہیے؟ کیا کرنا چاہیے؟
کیا اب ہمیں غیروں سے مدد مانگنی چاہیے؟ ملک کو غیروں کے رحم و کرم پر چھوڑنی چاہیے؟
یا اس ملک کو بچانے میں/ سنوارنے میں اپنا حصہ (چاہے رتی بھر بھی یعنی باتوں تک محدود ہوں) ڈالنا چاہیے؟
اور جو اس ملک کو پچھلے ساٹھ سال سے نوچ کھسوٹ رہے ہیں، کیا انہیں اسی طرح چھوڑ کر دوسرے ممالک میں پناہ ڈھونڈنی چاہیے؟
میرے محترم بھائی ۔۔۔۔۔۔۔۔ میرا ان سب سوالوں کو لیکر بڑے بڑے مذاکروں میں الجھنا ۔ صرف میرے وقت کا زیاں ہے ۔
مجھے ان سب سوالوں میں الجھے بنا صرف اپنی شخصیت کی بطور اک اچھا انسان تعمیر کرنی ہے ۔
مجھے اپنی ہمت طاقت نیت کے بل پر اپنے ملک کی خدمت کرتے اسے سنوارنے کی کوشش کرنی ہے ۔
مجھے اپنی ذات سے ہر طرح کی کرپشن کو ختم کرنا ہے ۔ مجھے بارش کا پہلا قطرہ بننا ہے ۔
 
Top