ملالہ اب پاکستان واپس نہیں آئے گی۔

خبردار جو کسی پھول کا نام لیا۔ ان پھولوں کو مسلنے کا حق سب کو ہے ۔ دل جلتا ہے جب بین الاقوامی سیاست کے کھیل میں پاکستانی لوگوں کو گاجر مولی کی طرح سے کاٹا جا رہا ہے اور کوئی بھی ان کو اس عذاب سے نجات دلانے کی بات نہیں کرتا۔ جس کو دیکھو وہ مشرق ، مغرب ، شمال ، جنوب میں سے ہی کسی نہ کسی کو اپنا مسیحا سمجھ رہا ہے۔ معاملے کی نوعیت اور اس کے پیچھے کھیلے جانے والے ڈرامے کی کسی کو پرواہ نہیں حالانکہ تاریخ ہمیں چیخ چیخ کر ایسے مسیحاؤں اور ان کی ہمدردیوں کے بھیانک نتائج سے خبر دار کر رہی ہے۔
صیح کہا ساجد بھائی۔
 

عسکری

معطل
حیرت ہے آپ فوجی ہو کر ایسا سوچ رہے ہیں۔ ویسے طالبان فوج کے بھی تو درپے ہیں۔ پاک فوج کے کتنے جوانوں کو طالبان کے حملے کے بعد برطانیہ نے علاج کے لئے بلا لیا۔ حالانکہ ان کی قربانیاں اس جنگ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اگر ملالہ کے وہاں قیام کی خبریں سچ ہیں تو ہماری حکومت کو چاہئیے کہ سبھی فوجیوں کے پاسپورٹس پر برطانیہ کے ویزے لگوا کر رکھ لے ۔ کیا معلوم کب کوئی فوجی جوان طالبان کے ساتھ مڈ بھیڑ میں شدید زخمی ہو جائے اور اسے برطانیہ منتقل کرنا پڑ جائے کیونکہ یہاں طالبان اس کے مخالف ہیں۔:D
فوجی جوانوں کو سی ایم ایچ بہت ہے وہ کوئی لڑکیاں نہیں نا ہی سولین ہیں وہ
 

ساجد

محفلین
فوجی جوانوں کو سی ایم ایچ بہت ہے وہ کوئی لڑکیاں نہیں نا ہی سولین ہیں وہ
ہا ہا ہا ہا
یار ملالہ بھی تو CMH سے ہی برطانیہ منتقل ہوئی ہے۔:)
ویسے عمران سویلین ہونے کے باوجود میں CMHمیں زیر علاج رہ چکا ہوں یقین کرو دنیا کا بہترین علاج اور بہترین ڈاکٹر ہیں ہماری فوج میں۔
 

عسکری

معطل
ہا ہا ہا ہا
یار ملالہ بھی تو CMH سے ہی برطانیہ منتقل ہوئی ہے۔:)
ویسے عمران سویلین ہونے کے باوجود میں CMHمیں زیر علاج رہ چکا ہوں یقین کرو دنیا کا بہترین علاج اور بہترین ڈاکٹر ہیں ہماری فوج میں۔
ہاں میں جانتا ہوں وہ کیا ہیں پر کبھی کبھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:bighug:
 

عثمان

محفلین
چلو اچھا ہوا۔
مذہبی جنونیوں کے شر سے دور بھی رہیں گی۔
اور مذہبی جنونی کے زخموں پر نمک بھی چھڑکیں گی۔
 

arifkarim

معطل
ملالہ کو ایک طالبانی گولی کھا کر پوری قوم کی دعائیں اور انگریز وطن کا قومی ویزا مل گیا۔ اب باقی بچیوں کو کیا ملا جو ابھی بھی اس شدت پسند طالبان کی زد میں ہیں؟
 
جس ملک کے سب سے بڑے صوبے کے گورنر کو خود اس کے ہی قادری ، اپنے ہاتھوں سے مار دیں۔ جہاں ملک کے سب سے بڑے صوبے کے گورنر کا بیٹا اغوا ہوکر کہیں غائب ہو۔ جہاں سزا دینے والے جج کو اپنی جان کو خطرہ ہو اور وہ چپکے چاپ بیرون ملک سدھار جائے۔ جہاں مسلمان کی بیٹی کو مسلمان سڑک پر گولی ماردیں ، ملالہ تو محض ایک چھوٹی سا واقعہ ہے جو سامنے آگیا اور بڑا بن گیا۔ ایسے میں کسی بچی کو کیا دوش دینا؟ پھر اس کے والد کو سرکاری ملازمت خود حکومت پاکستان نے دی ہے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
فاروق بھائی! ملالہ کو کوئی دوش نہیں رہا۔ اس بیچاری کو تو یہ بھی پتا نہیں میں نے کیا گل کھلائی ہیں جن کی پاداش میں گولی کھانی پڑی۔ دوش تو پاکستانی قوم کا ہے جن کو سچ اور جھوٹ کی کوئی تمیز نہیں۔
 

باباجی

محفلین
:laugh:
کچھ عرصہ پہلے میں نے یہی بات کسی دھاگے میں کہی تھی تو کچھ احباب کو بہت ہی زیادہ برا لگا تھا
 

ذوالقرنین

لائبریرین
لگنے دو باباجی!
شخصی آزادی ہم سے چھین لی گئی ہے۔ ذہنی غلام پہلے سے ہی ہیں۔ ذہن پر اتنا گرد جما ہوا ہے کہ اب کوئی جھاڑنا بھی نہیں چاہتا۔ اگر کوئی کوشش کرے تو برا تو لگے گا ہی۔ شکر ادا کریں کہ آمنے سامنے نہیں ہوتے۔:notworthy:
 
Top