تعارف پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں‌کو شاہد کا سلام

میاں شاہد

محفلین
میاں صاحب اتنے بٹن دباتے ہیں ایک دفعہ جہاز پر جا رہے تھے جہاز خراب ہو گیا سب سے مدد کی درخواست کی ایک آدمی نے کہا سامنے سرخ بٹن نظر آ رہا ہے ۔ تو میاں صاحب نے فوراََ سرخ بٹن کو دیکھا اور دبا دیا اور اس آدمی کو کہا جی سرخ بٹن دبا دیا ۔ وہ آدمی اپنے سر پر ہاتھ مار کر بولا نہیں دبانا تھا یار
لیں جناب آپ سب نے خرم بھائی کی چالاکی دیکھی؟ کتنی مہارت سے اپنے آپ کو آدمی قرار دے دیا :grin:
 

میاں شاہد

محفلین
شاہد میاں میں اس انگریزی کے بارے آپ کو خیالات سے بلکل متفق ہو؛ میں پہلے ایک اور فورم میں تھا جہاں‌پر رومن اردو لکھی جاتی تھی، پس ادھر سے بھاگ کر ادھر آئے ہوئے۔
اردو ادردودانوں کے ساتھ اور انگریزی انگریزوں کے ساتھ ہی بولنے کا مزہ ہے۔ اور اگر انگریز کے بجائے انگریزی ہو تو بولنے کا لطف دوبالا۔
یہ میں تجربہ کرچکا ہوں ۔ دس برس پہلے جب ولایت گیا تھا۔ پس انگریزی کے کشتوں کو پشتے لگادیے۔ دو دن بعد سمجھ آنی شروع ہوئی تھی انگریز کی بات مگر انگریزیوں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فٹا فٹ سمجھ آتی

اسی لئے خرم بھائی سوچ کر لکھنے کے قائل ہیں اور یہ الگ بات ہے کہ آخر میں کہتے ہیں کہ "میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا" :grin1:
 

شمشاد

لائبریرین
تو پپو بھائی ریموٹ کا بھی تو کوئی نہ کوئی بٹن ہی دبانا پڑتا ہے ناں، چٹکی بجا کے۔
 

پپو

محفلین
چلیں بات مان لیتے ہیں بٹن تو دب گیا مگر تصویر نہیں آئی شاہد بھائی کہاں ہیں آپ
 

دوست

محفلین
جی آیا‌ں نوں۔
پہلے کہہ دیا ہو تو دوسری بار سمجھ لیں نہ کہا ہو تو تاخیر کی معذرت قبول کرلیں۔ :)
 

میاں شاہد

محفلین
جناب کس نے کہا پاس ہوئے ہم تو ہر امتحان میں فیل ہیں اور بٹن کہاں بھائی اب تو ریموٹ کا دور ہے
ارے پپو بھائی میرے لکھے ہوئے لفظ پاس کا مطلب "قریب" تھا یعنی آپ جس سے ہم سے قریب ہوئے ہیں نظر ہی نہیں آتے ;) بٹن دباکے

اور ریموٹ کنٹرول کو کیا آنکھ مار کر چلاتے ہیں :grin1:
 
Top