تعارف پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں‌کو شاہد کا سلام

میاں شاہد

محفلین
شاہد میاں
آپ کو میری طرف سے بھی اس محفل میں خوش آمدید، اس امید کے ساتھ کہ آپ کی شرکت جملہ احباب کےلئے باہم دلچسپی کا باعث ہوگی۔
افتخار بھائی آپ کی محبت اور خلوص کا بے حد شکریہ انشا اللہ میں آپ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا
 
طالوت

محفلین
پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں کو شاہد کا سلام
کیسے ہیں تمام دوست؟ امید ہے اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔
دوستو! میں اس محفل میں آپ کا نیا ساتھی ہوں میرا نام میاں محمد شاہد شریف ہے، ہوسکتا ہے آپ میں سے کچھ دوست مجھے جانتے ہوں۔
مجھے اردو زبان سے محبت ہے اور انگریزی سے چڑتا ہوں اس لئے یہ فورم مجھے بہت پسند آیا ہے، امید ہے یہاں آنا جانا لگا رہے گا
والسلام

شاہد صاحب میاں لفظ اتنا معروف ہے کہ اگر کوئی آپ کو نہ بھی جانتا ہو تو وہ مغالطے میں رہے گا کہ شاید آپ کو کسی حوالے سے جانتا ہے۔۔۔۔۔ اردو زبان سے محبت بہت خوشی کی بات ہے مگر انگریزی سے چڑ کچھ مناسب نہیں کیونکہ کسی زبان سے نہ تو چڑ ہونی چہیے نہ نفرت کا اظہار۔۔۔ زبانیں خیالات کے اظہار کا ذریعہ ہوتی ہیں ان کا استعمال کرنے والا تو اسے بری طرح سے استعمال کر سکتا ہے ہے لیکن بزات خود اس میں کوئی برائی نہیں ہوتی جیسے انگور بذات خود تو بری چیز نہیں لیکن جب حضرت انسان اسے شراب میں ڈھالتا ہے تو بری بن جاتی ہے۔۔۔۔ مجھے بھی چڑ ہے لیکن زبان سے نہیں ان لوگوں سے جو انگریزی اور اردو کی کچھڑی بنانے کی کوشش کرتے ہیں یا جن کے خیال میں اردو کی کوئی وقعت نہیں۔۔۔۔۔۔ بہت خوش آمدید امید ہے آپ کے ساتھ نہ صرف اچھا وقت گزرے گا بلکہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا۔۔۔۔۔۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔وسلام:)
 
الف عین

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید میاں شاہد۔ آتے ہی محسن بن بیٹھے ہیں محفل میں۔ اس لئے امید ہے کہ آتے رہیں گے۔
واقعی اردو سے محبت ہے تو اردو کی تصویروں سے محبت چہ معنی دارد؟ 5تصویریں اردو زبان نہیں میاں
 
جنابِ محترم آپ نے جن جذبات کا اظہار کیا میں اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہاں تک بات ہے انگریزی سے چڑنے کی تو اسکا جواب ایک بھائی کو ابتداء میں دیا تھا وہی آپ بھی دیکھ لیں جس سے آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ مجھے انگلش سے نہیں بلکہ اسے کے بے جا اور بے تُکے استعمال سے چڑ ہے

برادر عزیز ! آپ کا بہت بہت شکریہ

ہر بات کی تہ میں ایک بات ہوتی ہے اور وہی ساری بات ہوتی ہے ;) بٹن دباکے

اصل میں کبھی کبھی الفاظ کو چار چاند لگانے کا دل چاہتا ہے جیسے آپ کو کبھی نئے کپڑے پہن کر اور عطر لگا کر چلنا پھرنا اچھا لگتا ہے ، تو بس اس لئے کبھی کبھار تصویری شکل میں بھی طبع آزمائی کرلیتا ہوں اور کافی جگہوں پر تو یونی کوڈ میں مسائل کے باعث یہ طریقہ مستقل استعمال میں رہتا ہے

والسلام
 
جہانزیب

محفلین
جنابِ محترم آپ نے جن جذبات کا اظہار کیا میں اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہاں تک بات ہے انگریزی سے چڑنے کی تو اسکا جواب ایک بھائی کو ابتداء میں دیا تھا وہی آپ بھی دیکھ لیں جس سے آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ مجھے انگلش سے نہیں بلکہ اسے کے بے جا اور بے تُکے استعمال سے چڑ ہے

والسلام

اسی لئے آپ انگریزی کا "بٹن" دباتے رہتے ہیں‌:grin1:

خوش آمدید ۔:hatoff:
 
Top