تعارف پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں‌کو شاہد کا سلام

میاں شاہد

محفلین
پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں کو شاہد کا سلام

کیسے ہیں تمام دوست؟ امید ہے اللہ رب العزت کے فضل و کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں گے۔

دوستو! میں اس محفل میں آپ کا نیا ساتھی ہوں میرا نام میاں محمد شاہد شریف ہے، ہوسکتا ہے آپ میں سے کچھ دوست مجھے جانتے ہوں۔

مجھے اردو زبان سے محبت ہے اور انگریزی سے چڑتا ہوں اس لئے یہ فورم مجھے بہت پسند آیا ہے، امید ہے یہاں آنا جانا لگا رہے گا

والسلام
 

عباد1

محفلین
خوش آمدید- بس فونٹ کا سائز اتنا بڑا نہ کریں اور "چڑہتی" کی جگہ "چڑھتی" اور پڑہتی کی جگہ اگر "پڑھتی" لکھیں تو اچھا لگے گا-
بار بار آپ کی تحریر "چڑہتی" سے میرے ذہن میں "چڑیل" کا نقش پیدا ہو رہا تھا :)
 

محمداحمد

لائبریرین
شاہد بھائی محفل میں خوش آمدید!

اردو سے محبت کا دعوہ ہی آج کل عنقا ہو گیا ہے سو اچھا لگا۔ لیکن انگریزی سے چڑنے والی بات سمجھ نہیں آئی شاید آپ انگریزی کے بے جا استعمال سے خائف ہیں۔ ورنہ تو انگریزی بین الاقوامی رابطے کی زبان ہے اور اس کے لئے جگہ رکھنی ہی پڑتی ہے۔

بہر کیف، آپ سے رابطہ رہے گا (انشاءاللہ) اور امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
 

میاں شاہد

محفلین
آپکا بہت بہت شکریہ
خوش آمدید- بس فونٹ کا سائز اتنا بڑا نہ کریں
خدانخواسطہ کہیں فونٹ بڑا رکھنے کا بل یا معاوضہ تو نہیں دینا پڑے گا ٓگے چل کر
"چڑہتی" کی جگہ "چڑھتی" اور پڑہتی کی جگہ اگر "پڑھتی" لکھیں تو اچھا لگے گا-
کبھی کبھار کم اچھی یا اُس سے بھی گئی گذری چیزیں دیکھ اور پڑھ لیا کریں ;) بٹن دباکے
بار بار آپ کی تحریر "چڑہتی" سے میرے ذہن میں "چڑیل" کا نقش پیدا ہو رہا تھا :)
حیرت ہے:eek: ،کیا الفاظ میں آئینے کی تاثیر بھی ہوتی ہے ؟؟؟؟
 

میاں شاہد

محفلین
شاہد بھائی محفل میں خوش آمدید!

اردو سے محبت کا دعوہ ہی آج کل عنقا ہو گیا ہے سو اچھا لگا۔ لیکن انگریزی سے چڑنے والی بات سمجھ نہیں آئی شاید آپ انگریزی کے بے جا استعمال سے خائف ہیں۔ ورنہ تو انگریزی بین الاقوامی رابطے کی زبان ہے اور اس کے لئے جگہ رکھنی ہی پڑتی ہے۔

بہر کیف، آپ سے رابطہ رہے گا (انشاءاللہ) اور امید ہے کہ آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔
برادرِ محترم و مکرم و متشکرم !
بات یہ ہے کہ جس طرح ہمارے معاشرے میں بے موقع و محل انگریزی کا استعمال ہعتا ہے اور جس بھونڈے انداز سے انگریزی الفاظ کا بے دریغ اور بے تُکا استعمال ہوتا ہے میں اس سے چڑتا ہوں۔
باقی انشا اللہ یار زندہ صحبت باقی آپکی محبت کا شکریہ
 

عباد1

محفلین
الفاظ میں تو لکھنے والے کا عکس جھلکتا ہے ;)
خیر جی خوش رہیں- کوئی معاوضہ یا کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں ہے- فونٹ جتنا مرضی بڑا کریں، خوب رنگ بھریں-
 

میاں شاہد

محفلین
ایسا لگتا ہے آپ کو کہی دیکھا ہوا ہے
کاش میری نظر اس سے نیچے کی پوسٹ پر نہ پڑی ہوتی تو میں نے فوراً ایک پلیٹ گرما گرم حلیم کی ٹکا دینی تھی آپ کو ;) بٹن دباکے

پھر آپکو خوب خوب یاد آجاتا کہ آپ نے مجھے کہاں کہاں دیکھا ہے اور کہاں کہاں نہیں :hatoff:
 

میاں شاہد

محفلین
ارے بھائی آپ بھی میرے پیچھے پیچھے یہاں تک آ گے ہو کیا ہو رہا ہے کیسی لگی محفل
اتفاق سے یہاں میں کسی دوسرے کے چکر میں آیا ہوں بلکہ شاید بغیر کسی چکر کے آیا ہوں کیوں کہ آپ نے "وہاں" مجھے ایسے ایسے چکر دیئے ہیں کہ اب میں مذید کسی چکر کا متحمل نہیں ہوسکتا
 
Top