تعارف پڑہتی آنکھوں اور چڑہتی سانسوں‌کو شاہد کا سلام

میاں شاہد

محفلین
اور ساتھ ساتھ یہ بھی دعا کر رہے ہو کہ میری شادی دیر سے ہو اسی وجہ سے میری شادی دور ہوتی جا رہی ہے :boxing:
تو گویا آپ اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ میری دُعائیں فوراً قبول ہوتی ہیں :) تو پھر تو فوراً ایک آستانہ کھول لیتے ہیں اس فورم پر اور آستانے کے باہر آپ کو بٹھا دیں گے بھنگ گھوٹنے کے لئے ;) بٹن دباکے
 
شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید۔

اب تک کتنے بٹن دبا چکے ہیں؟ ان کی کوئی گنتی شمار بھی رکھتے ہیں یا بغیر گنے ہی دبائے چلے جاتے ہیں۔

اور ہاں آپ کون سا فونٹ استعمال کرتے ہیں جو " آ " کی جگہ ڈبہ نظر آتا ہے۔ یہاں کہیں آپ غلط بٹن تو نہیں دبائے جا رہے۔
 
حسن علوی

محفلین
اردو محفل میں کھلے بندوں آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اردو زبان سے آپکی محبت قابلِ تعریف مگر انگریزی سے چڑ اچھی نہیں کہ آج کے دور میں اس سے کم از کم معمولی سی آشنائی ضروری ھے۔ بہت شکریہ
 
آشنائی انگریزی کے ساتھ اگر انگریزی کے ساتھ بھی ہو تو اور اچھاہے۔ پھر کہا جا سکتا ہے یک نہ شد دو شد۔
 
میاں جی آجکل زرداری کے ساتھ مل کر مشرف کا بٹن دبانے کی فکر میں ہیں۔ اس سے پہلے پتہ نہیں کس کس کا بٹن دبا چکے ہیں۔ :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
میرا تو مفت کا مشورہ ہے کہ ذرا دیکھ بھال کے بٹن دبایا کریں، کوئی کوئی بٹن ٹوٹا ہوا بھی ہوتا ہے اور آجکل تو ویسے بھی احتیاط ہی کرنی چاہیے، ساون کا موسم ہے۔ بارش سے بٹن گیلے ہو جاتے ہیں اور پھر آپ کو تو پتہ ہی ہے۔
 
میاں شاہد

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید۔
آپ کا بے حد شکریہ ;) بٹن دباکے
اب تک کتنے بٹن دبا چکے ہیں؟ ان کی کوئی گنتی شمار بھی رکھتے ہیں یا بغیر گنے ہی دبائے چلے جاتے ہیں۔
آپ کے ہوتے ہوئے بھلا مجھے اس تکلف میں پڑنے کی کیا ضرورت ہے؟

اور ہاں آپ کون سا فونٹ استعمال کرتے ہیں جو " آ " کی جگہ ڈبہ نظر آتا ہے۔ یہاں کہیں آپ غلط بٹن تو نہیں دبائے جا رہے۔
میں تو وہی فونٹ استعمال کرتا ہوں جو اردو محفل کی انتظامیہ نے مہیا کیا ہوا ہے البتہ آپ کا مسئلہ آپکی براؤزر کا ہے آپ اگر فائر فوکس استعمال کر رہے ہیں تو 3٫01 ورژن انسٹال کر لیں ;) بٹن دباکے اور موج اڑائیں
 
میاں شاہد

محفلین
اردو محفل میں کھلے بندوں آپکو خوش آمدید کہتے ہیں۔ اردو زبان سے آپکی محبت قابلِ تعریف مگر انگریزی سے چڑ اچھی نہیں کہ آج کے دور میں اس سے کم از کم معمولی سی آشنائی ضروری ھے۔ بہت شکریہ
آپ کا بندھے بندوں شکریہ ادا کرتا ہوں ;) بٹن دباکے
اصل میں آپ سب اس بات پر غور نہیں کررہے کہ میں انگریزی سے کیوں چڑتا ہوں؟

جب کچھ لوگ دین کے نام پر فساد پھیلاتے ہیں تو لوگ مذہب سے دور بھاگتے ہیں اور "دہشت گرد" اور "شدت پسند" اور نہ جانے کیا کیا القاب دے ڈالتے ہیں ، اور اگر میں انگریزی کے دہشت گردانہ استعمال کی وجہ سے اس سے صرف چڑتا ہوں تو۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
باقی جہاں تک انگریزی آنے کیبات ہے تو مجھے نہ صرف آتی بلکہ جاتی بھی ہے ;) بٹن دباکے
مثال کے طور پر
This is tha that is & that is tha cat is & cat is the dog is & dog is the frog is . . . .Button Daba Kay ;)
 
میاں شاہد

محفلین
آشنائی انگریزی کے ساتھ اگر انگریزی کے ساتھ بھی ہو تو اور اچھاہے۔ پھر کہا جا سکتا ہے یک نہ شد دو شد۔
ارے :eek: مقامِ شکر ہے کہ آپ نے انگریزی سے آشنائی کی بات کی ہے کسی انگریز کا ذکر نہیں کردیا ورنہ کوئی نہ کوئی ;) بٹن دب جاتا

ویسے انگریزی کی ایک جھلک تو آپ نے دیکھ ہی لی ہوگی اوپر کی پوسٹ میں اگر کہیں تو مذید کچھ جھلک پیش کروں ;) بٹن دباکے
 
میاں شاہد

محفلین
میرا تو مفت کا مشورہ ہے کہ ذرا دیکھ بھال کے بٹن دبایا کریں، کوئی کوئی بٹن ٹوٹا ہوا بھی ہوتا ہے اور آجکل تو ویسے بھی احتیاط ہی کرنی چاہیے، ساون کا موسم ہے۔ بارش سے بٹن گیلے ہو جاتے ہیں اور پھر آپ کو تو پتہ ہی ہے۔
مفت مشورے کا شکریہ ;) بٹن دباکے

ویسے اس ٹوٹے بٹن والی بات کا مجھ سے اچھا خرم شہزاد خرم کو تجربہ ہے :hatoff: مگر اس کی تفصیل خرم ہی بتاسکتا ہے مجھ سے پوچھ کر مایوس نہ ہوں باقی پتہ تو آپ سمیت ہم تینوں کو ہی ہے :grin:
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میاں صاحب اتنے بٹن دباتے ہیں ایک دفعہ جہاز پر جا رہے تھے جہاز خراب ہو گیا سب سے مدد کی درخواست کی ایک آدمی نے کہا سامنے سرخ بٹن نظر آ رہا ہے ۔ تو میاں صاحب نے فوراََ سرخ بٹن کو دیکھا اور دبا دیا اور اس آدمی کو کہا جی سرخ بٹن دبا دیا ۔ وہ آدمی اپنے سر پر ہاتھ مار کر بولا نہیں دبانا تھا یار
 
شاہد میاں میں اس انگریزی کے بارے آپ کو خیالات سے بلکل متفق ہو؛ میں پہلے ایک اور فورم میں تھا جہاں‌پر رومن اردو لکھی جاتی تھی، پس ادھر سے بھاگ کر ادھر آئے ہوئے۔
اردو ادردودانوں کے ساتھ اور انگریزی انگریزوں کے ساتھ ہی بولنے کا مزہ ہے۔ اور اگر انگریز کے بجائے انگریزی ہو تو بولنے کا لطف دوبالا۔
یہ میں تجربہ کرچکا ہوں ۔ دس برس پہلے جب ولایت گیا تھا۔ پس انگریزی کے کشتوں کو پشتے لگادیے۔ دو دن بعد سمجھ آنی شروع ہوئی تھی انگریز کی بات مگر انگریزیوں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فٹا فٹ سمجھ آتی
 
محمد وارث

حضور اسطرح کی 'انگریزی' کے تو ہم بھی قتیل ہیں ;)
 
Top