اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

ظفری

لائبریرین
نہیں ۔۔۔ میری نظر کل ہی پڑ گئی تھی اور مجھے یہ دیکھ کر انتہائی حیرت ہوئی کہ تم نے ہاتھ کچھ ہولا ہی رکھا ہے ، ورنہ میں کچھ اور ہی سمجھ رہا تھا ۔ اور تمہاری محنت واقعی قابلِ داد ہے کہ محفل کے تقریباً ہر دھاگے میں جا کر جھانکا اور سب کے بارے میں معلومات اکھٹا کیں ، یہاں تک کہ خواتین کا دھاگہ بھی نہیں چھوڑا جہاں پردے کا خاص اہتمام ہے ۔ :wink:

اور تم نے جس جس کے بارے میں لکھا ہے وہ واقعی ہی ایک محنت اور وقت طلب کام ہے ۔ میرا خیال ہے کہ تم یہ معلومات اکٹھی کرنے میں کم از کم نہیں تو 5 یا 4 گھنٹے تو ضرور لیتے ہوگے جو کہ ایک بہت صبر آزما کام بھی ہے ۔ مگر سوچتا ہوں کہ اگر 4 یا 5 گھنٹے تم یہاں خرچ کر دیتے ہو تو جاب پر تو تم ہمیشہ لیٹ ہی ہو جاتے گے کہ یہی وقت تم کو تیار ہونے میں لگتا ہے ۔ ( اب یہ کوئی پوچھے نہیں کہ محب اتنا وقت کیوں لیتا ہے )
:wink:

خیر آخر سے لیکر اختیتام تک بہت لطف آیا ۔ اُمید ہے کہ باقییوں کے بارے میں لکھنے کا تم اپنا یہ حدف جلد پورا کر لوگے ۔
 
بہت شکریہ ظفری ، تمہاری وسعت نظری ہے جو ایسا سمجھتے ہو اور تمہاری اعلی ظرفی کا تو میں قائل تھا ہی اب معتقد بھی ہوگیا ہوں۔ تمہاری نوک جھونک سے ہی ایسا ممکن ہو سکا ہے بلکہ تمہارے پیغامات پڑھ پڑھ کر میرے دل میں یہ شوق جاگا اور میں اس کے لیے تمہارا بے حد مشکور ہوں۔

کبھی کبھی الفاظ کم پڑ جاتے ہیں اور احساسات بہت زیادہ ، ایسا ہی معاملہ میرے ساتھ ہے اس وقت۔ صرف اتنا کہوں گا کہ ظفری ایسے ہی رہنا میرے دوست :)
 

شمشاد

لائبریرین
کیا کچھ نیا لکھا ہے؟ میری نظر نہیں پڑی اور مجھے اطلاع کیوں نہیں ملی؟ ایک تو ہر دفعہ لنک گم ہو جاتا ہے، ابھی دیکھتا ہوں جا کر کوئی ایک گھنٹے بعد۔ :wink:
 

دوست

محفلین
بہت اچھے بھئی۔ اگر محب بھائی نہ لکھتے تو میں اتنے چٹپٹے خبرنامے سے محروم رہ جاتا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اس موضوع سے باخبر رہیئے پر کلک کر دیں۔ ہر بار نئی پوسٹ پر ای میل آجائے گی۔ مسئلہ حل :D
قیصرانی
 

زیک

مسافر
شمشاد نے کہا:
لیکن موضوع کہاں ہے؟

اچھی نشاندہی کی۔ جب کوئی تبصروں کا علیحدہ تانا بانا شروع کرے تو اسے اصل تانے بانے کا ربط بھی دینا چاہیئے۔ میں نے اس تانے بانے کی پہلی پوسٹ میں یہ ربط شامل کر دیا ہے۔
 
زکریا یہ فورم مجھے ترجیحی طور پر کافی نیچے لگ رہا ہے۔ ان دونوں پوسٹس کو کسی اور فورم میں منتقل کر دیں۔
 

ماوراء

محفلین
زبردست۔ بہت اچھا لکھا ہے۔

ظفری، 4 - 5 گھنٹے تو کچھ بھی نہیں ہیں۔ یہ معلومات اکٹھی کرنے میں 4 - 5 دن لگے ہیں۔ اور ابھی تو آپ کو کافی بخش دیا گیا ہے۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
ہیں یہ کیا ظفری، کچھ سمجھ آئی؟ لکھا محب نے اور justification ماوراء کی طرف سے آ رہی ہے۔

ویسے بقول غالب تھوڑے لکھے کو بہت جانو، اتنا بھی بہت اچھا لگا۔
 

زیک

مسافر
محب علوی نے کہا:
زکریا یہ فورم مجھے ترجیحی طور پر کافی نیچے لگ رہا ہے۔ ان دونوں پوسٹس کو کسی اور فورم میں منتقل کر دیں۔

میں نے تو بہت پہلے کہا تھا کہ تاریخ اور فلسفہ اس کے لئے صحیح فورم نہیں ہے مگر آپ نہ مانے۔ :(

اب میں نے اسے منتقل کر دیا ہے۔
 

زیک

مسافر
شمشاد: میں اوپر کہہ چکا ہوں۔ منتقل کرنے سے تھریڈ یا پوسٹ کا ربط نہیں بدلتا۔

زکریا نے کہا:
شمشاد نے کہا:
لیکن موضوع کہاں ہے؟

اچھی نشاندہی کی۔ جب کوئی تبصروں کا علیحدہ تانا بانا شروع کرے تو اسے اصل تانے بانے کا ربط بھی دینا چاہیئے۔ میں نے اس تانے بانے کی پہلی پوسٹ میں یہ ربط شامل کر دیا ہے۔
 

دوست

محفلین
:shock: حاسد کا کہنا ہے کہ زکریا ایک ظالم دیو ہیں۔ میں ہر بار طرح‌ دے جاتا ہوں۔ لیکن اس بار پھر انھوں نے اپنی انٹری اس وجہ سے ڈالی ہے کہ دھاگا گیا کر لو جو کرنا ہے۔ اور اس بار مجھے حاسد کی بات کچھ کچھ سچ لگ رہی ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟؟؟ :wink: :wink:
 
Top