اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

امن ایمان

محفلین
محب۔۔۔
میں نے آج آپ کا یہ تھریڈ دیکھا ہے۔۔۔اور کبھی کبھی مجھے اپنی آنکھوں پر حیرت ہوتی ہے۔۔۔اتنی بڑی بڑی ہونے کا باوجود اتنا کم کم کیوں دیکھتی ہیں :( ۔۔۔آپ کی یہ اردو محفل سرگذشت بہت بہت قابلِ تعریف کاوش ہے۔۔۔اصل میں روٹین کی پوسٹس لکھنا آسان ہوتا ہے۔۔لیکن جب کسی کے بارے میں خاص طور سے لکھنا اور جاننا ہو تو یہ بہت مشکل کام ہے۔۔بہت ساری باتوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔۔اور آپ نے ماشاءاللہ سے بہت اچھی طرح اپنے کام سے انصاف کیا ہے ۔۔۔مجھے خاص طور سے ظفری ،شارق صاحب اور آصف صاحب کے بارے میں جاننا اچھا لگا ( سوری ظفری آپ کے نِک کے آگے صاحب اچھا نہیں لگ رہا تھا :( )

باقی بھی بہت اچھا ہوگا۔۔۔لیکن ابھی میں نے پورے دھیان سے ان صاحبان کو پڑھا ہے۔۔۔ باقی انشاءاللہ بعد میں پڑھوں گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایک بات بتاؤں اور وہ یہ کہ ظفری جو ہیں یہ صاحب ہیں ہی نہیں۔ :wink: بلکہ بہت پیارے دوستوں کے دوست ہیں۔
 
امن ایمان

محفلین
شمشاد چا۔۔۔قیصرانی بھائی تو کچھ دن کے لیے جارہے ہیں۔۔۔اب اس دوران ظفری یہاں آگئے تو پلیزز آپ نے مجھے اُن کی متوقع ڈانٹ سے بچانا ہے ٹھیک۔۔؟؟؟

پتہ نہیں ان کو یہ کتنا بُرا لگے گا :(
 
شمشاد

لائبریرین
امن تم بھی بہت بھولی ہو ۔ ظفری اور ڈانٹ دو متضاد چیزیں ہیں، وہ تو خود کتنے دنوں سے اپنی بہن کی ڈانٹ سہہ رہے ہیں اور اس کے سامنے بھیگی بلی بنے ہوئے ہیں۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
ظفری صاحب تو ان میں سے ہیں کہ اگر کوئی انہیں ڈانٹتا ہے تو یہ دوسروں کو جا کر یہ کہتے ہیں کہ فلاں کو میں نے ڈانٹا ہے۔ :lol:
ویسے یہ طریقہ ان کا کافی اچھا ہے۔ لیکن میرا خیال ہے اب پرانا ہو گیا ہے۔ :D

ایک تو محب میرے بارے میں کچھ نہیں لکھ رہا۔ سو بار کہا ہے کہ مجھے جانا ہے اس سے پہلے لکھ دے۔ پتہ نہیں واپس بھی آ سکوں یا نہ۔ :?
 
شمشاد

لائبریرین
ظاہر ہے محفل میں ہی خط لکھنا ہے اور کیا تیلے شاہ جی کو لکھنا ہے۔

ویسے اگر جلدی چلی جاؤ تو شاہ جی کی شادی میں شرکت کر سکو گی۔ عید کے فوراّ بعد ہے ان کی شادی :wink:
 
ماوراء نے کہا:
ظفری صاحب تو ان میں سے ہیں کہ اگر کوئی انہیں ڈانٹتا ہے تو یہ دوسروں کو جا کر یہ کہتے ہیں کہ فلاں کو میں نے ڈانٹا ہے۔ :lol:
ویسے یہ طریقہ ان کا کافی اچھا ہے۔ لیکن میرا خیال ہے اب پرانا ہو گیا ہے۔ :D

ایک تو محب میرے بارے میں کچھ نہیں لکھ رہا۔ سو بار کہا ہے کہ مجھے جانا ہے اس سے پہلے لکھ دے۔ پتہ نہیں واپس بھی آ سکوں یا نہ۔ :?

ظفری کے انداز ہیں اپنے اور نرالے ، خیر جلد ہی اس کی نظر بھی پڑتی ہوگی۔

ماورا تمہارا بھی لکھوں گا مگر وقت تو آنے دو۔
 
آصف

محفلین
محب: آپ کی محنت اور احباب کی بات چیت پر اس سے قبل نظر نہیں پڑی۔ بہت معذرت۔
ابھی گھر کیلئے نکل رہا ہوں اسلئے مزید نہیں لکھ رہا۔ رات کو انشاءاللہ تفصیل سے آپ لوگوں کی باتوں کا درجہ بدرجہ جواب دوں گا :)
 
دوست

محفلین
قیصرانی نے کہا:
دوست نے کہا:
لیکن آپ مجھے کیوں دیکھ رہے تھے کہ کیا لکھتا ہوں
ہیں جی :oops:
ایک بار آپ نے کہا تھا کہ میں آپ کی طرح ایسی باتیں یاد رکھتا ہوں (محب کو ایک نئی ممبر نے ایک بات کہی تھی) تو وہی دیکھ رہا تھا کہ آپ کی عادت تو نہیں‌ بدل گئی؟ :D
قیصرانی کم آپ بھی نہیں کہاں کہاں سے گڑے مردے اکھاڑ کر لاتے ہیں۔ :wink: :wink:
 
آصف

محفلین
شادی سے پہلے آخری پوسٹ جنگل میں سفر کے بارے میں تھی ، اس کے بعد پھر شادی کی مبارکباد کی پوسٹ تھی ، ان دو پوسٹ کے درمیانی وقفہ کے بارے میں تاریخ اور آصف دونوں خاموش ہیں۔ شادی سے پہلے ان کا اردو بلاگ مشہور تھا اب شاید ان کی سعادت مندی مشہور ہے۔
کیا بات ہے! محب آپ کا قلم بہت شستہ ہو گیا ہے۔ باقی رہا آپ کی بات کا جواب۔ تو یہ کہ جنگل کے سفر اور شادی میں کوئی تعلق نہیں ہے :oops: 8)

اس پراجیکٹ پر گو ابھی کام کچھ رکا ہوا ہے مگر امید ہے جلد ہی یہ اہم پراجیکٹ شروع ہو جائے گا۔

انشاءاللہ۔ لغت ضرور مکمل ہو گی۔ اس نوعیت کے منصوبہ جات میں تاخیر ہونا غیر معمولی بات نہیں ہے۔ نعمان اور شاکر وغیرہ کا کام بھی اس میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس کے علاوہ بیگم بھی لغت بارے مجھے یاد دہانی کرواتی رہتی ہیں۔ دوسری جانب آج کل میرا پی ایچ ڈی کا مقالہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس سے مصروفیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔

آصف کی شخصیت جتنی پرسرار ہے۔ مجھے نہیں لگتا تھا کہ ان کے بارے میں اتنا لکھ سکو گے۔ اگر مجھ سے کچھ پوچھ لیتے تو میں بھی ایک جملہ لکھوا دیتی۔ خیر۔۔۔
ویسے آپ کو نہیں لگتا کہ آصف بہت سخت قسم کے (غصے والے) ہیں۔؟؟

ماوراء: پراسرار، سخت قسم کے ۔ ۔ ۔ :shock: یہ فرمودات میرے متعلق ہی ارشاد فرمائے گئے ہیں کیا؟؟ نہیں بھئی ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ غصہ کبھی کبھار آتا ضرور ہے لیکن اس کو سر پر سوار نہیں کرتا۔ دوسرا اردو ویب کے صارفین سے کیا غصہ۔ آپ سب لوگ ہی تو ہمیں عزیز ہیں۔ آپ ہی تو اصل میں اردو ویب ہیں۔

آصف صاحب کے کئی جملے تو نہایت بہترین ہیں جن پر بہترین طریقے سے نظرِ حق گوئی ڈالی جا سکتی تھی !

شگفتہ: شکریہ (چاہے میں مخاطب نہ بھی ہوں :) )

تمہاری اس بات سے پورا اتفاق ہے کہ آصف ایک اسرار سے پر شخصیت ہیں

اف!!!! :evil:

اب تو معلوم پڑتا ہے کہ احباب کی نظر میں اپنا خاکہ کچھ بہتر بنانا ہی پڑے گا۔ :wink:

محب: دوبارہ شکریہ۔
 
آصف نے کہا:

چلیں آصف کم از کم یہ الجھن تو دور ہوئی اور آئیندہ مقدمات میں اسے بطور حوالہ استعمال کیا جا سکے گا۔

انشاءاللہ۔ لغت ضرور مکمل ہو گی۔ اس نوعیت کے منصوبہ جات میں تاخیر ہونا غیر معمولی بات نہیں ہے۔ نعمان اور شاکر وغیرہ کا کام بھی اس میں مددگار ثابت ہو گا۔ اس کے علاوہ بیگم بھی لغت بارے مجھے یاد دہانی کرواتی رہتی ہیں۔ دوسری جانب آج کل میرا پی ایچ ڈی کا مقالہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اس سے مصروفیت کا اندازہ کیا جا سکتا ہے۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔

انشاءللہ یہ ضرور مکمل ہوگی اور میرے ذہن میں بھی مسلسل گردش کررہی ہے یہ لغت اور کچھ کام میں ایک دوست کے ساتھ مل کر کر رہا ہوں اس پر اور کوئی شکل سامنے آتے ہی اسے سامنے لاتا ہوں۔ آپ کی پی ایچ ڈی کے لیے دعا گو ہوں اور امید ہے کہ جلد مکمل ہو جائے گی اور ہمیں زیادہ وقت مل سکے گا۔

اب تو معلوم پڑتا ہے کہ احباب کی نظر میں اپنا خاکہ کچھ بہتر بنانا ہی پڑے گا۔ :wink:

محب: دوبارہ شکریہ۔

بس ذرا گپ شپ بھی کیا کریں اور آتے جاتے رہیں تو بہت بہتر ہوجائے گا خاکہ :lol: اور میں آپ کا مشکور ہوں کہ نہ صرف پڑھا بلکہ تبصرہ بھی کیا۔
 
ظفری

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
محب۔۔۔
۔۔۔مجھے خاص طور سے ظفری ،شارق صاحب اور آصف صاحب کے بارے میں جاننا اچھا لگا ( سوری ظفری آپ کے نِک کے آگے صاحب اچھا نہیں لگ رہا تھا :( )
ہہہمم ۔۔ میں اب کیا کہوں ۔۔۔ قتیل صاحب کا ایک شعر یاد آگیا ۔۔۔ :wink:

کیا جانے کس ادا سے لیا تُو نے میرا نام
دُنیا سمجھ رہی ہے کہ سب کچھ تیرا ہوں میں

اب اور کس کس کو میرے نام کے ساتھ صاحب اچھا نہیں لگتا ۔۔۔

:lol:
 
ظفری

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
شمشاد چا۔۔۔قیصرانی بھائی تو کچھ دن کے لیے جارہے ہیں۔۔۔اب اس دوران ظفری یہاں آگئے تو پلیزز آپ نے مجھے اُن کی متوقع ڈانٹ سے بچانا ہے ٹھیک۔۔؟؟؟

پتہ نہیں ان کو یہ کتنا بُرا لگے گا :(

نہیں امن جی مجھے تو کوئی برا نہیں لگا ۔۔۔بلکہ مجھے ڈر ہے کہ میرا جواب آپ کو خفا نہ کر گیا ہو ۔۔۔ :?
 
ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
ظفری صاحب تو ان میں سے ہیں کہ اگر کوئی انہیں ڈانٹتا ہے تو یہ دوسروں کو جا کر یہ کہتے ہیں کہ فلاں کو میں نے ڈانٹا ہے۔ :lol:

کبھی کبھی یونہی ہم نے اپنے دل کو بہلایا ہے
جن باتوں کو خود نہیں سمجھے اوروں کو سمجھایا ہے

:wink:
 
Top