اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

شمشاد نے کہا:
ہیں یہ کیا ظفری، کچھ سمجھ آئی؟ لکھا محب نے اور justification ماوراء کی طرف سے آ رہی ہے۔

ویسے بقول غالب تھوڑے لکھے کو بہت جانو، اتنا بھی بہت اچھا لگا۔

4،5 دن اگر انتظار کرنا پڑا ہو تو ایسا ہی لگتا ہے اور شکر ہے شمشاد آپ نے بھی کچھ لکھا :lol:
 
زکریا نے کہا:
محب علوی نے کہا:
زکریا یہ فورم مجھے ترجیحی طور پر کافی نیچے لگ رہا ہے۔ ان دونوں پوسٹس کو کسی اور فورم میں منتقل کر دیں۔

میں نے تو بہت پہلے کہا تھا کہ تاریخ اور فلسفہ اس کے لئے صحیح فورم نہیں ہے مگر آپ نہ مانے۔ :(

اب میں نے اسے منتقل کر دیا ہے۔

آئیندہ مانا کروں گا زکریا :oops:
 
دوست نے کہا:
:shock: حاسد کا کہنا ہے کہ زکریا ایک ظالم دیو ہیں۔ میں ہر بار طرح‌ دے جاتا ہوں۔ لیکن اس بار پھر انھوں نے اپنی انٹری اس وجہ سے ڈالی ہے کہ دھاگا گیا کر لو جو کرنا ہے۔ اور اس بار مجھے حاسد کی بات کچھ کچھ سچ لگ رہی ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟؟؟ :wink: :wink:

حاسد تو حسد سے کہتا ہے اور ظالم نے فورم جوائن کر لیا ہے باقی رہا دیو تو اس پر سوچتے ہیں۔
 
ظفری

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
ظفری، 4 - 5 گھنٹے تو کچھ بھی نہیں ہیں۔ یہ معلومات اکٹھی کرنے میں 4 - 5 دن لگے ہیں۔ اور ابھی تو آپ کو کافی بخش دیا گیا ہے۔ :wink:
مجھے محب نے نہیں بلکہ محب نے خود کو بخشا ہے :wink:
کیونکہ اُس کو معلوم تھا کہ وہ کس کے بارے میں لکھ رہا ہے اور اُسے یہ بھی معلوم تھا کہ جوابی حملہ کیا ہونا تھا ۔ :lol:
ویسے بڑا مکھن لگایا شروع شروع میں ۔۔۔ مگر آخر میں اُس نے اپنے دل کی بھڑاس نکال ہی لی ۔۔۔۔۔۔ :lol:
 
ظفری نے کہا:

آئے ہائے کس نے کس کو بخشا یہ کہانی پھر سہی :wink:

ویسے یہ تو مجھے معلوم تھا کہ کس کے بارے میں لکھ رہا ہوں مگر جوابی حملہ ذہن سے نکل گیا تھا ورنہ اور بھی لکھتا :lol:

شروع میں مکھن سے نرم کیا تاکہ وار گہرائی تک جائے :wink:
 
ماوراء

محفلین
نگاہِ دوربیں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے مقفل ہونے والے دھاگوں کو دور ہی سے بھانپ لیتے ہیں اور کبھی کبھار مطلع بھی کر دیتے ہیں کہ فلاں دھاگہ مقفل ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے ، معلوم نہیں کہ ہر بار دوربینی ہی پس منظر ہوتی ہے یا کبھی چشمِ منتظم بھی کارفرما ہوتی ہے۔

بہت خوب محب۔
آصف کی شخصیت جتنی پرسرار ہے۔ مجھے نہیں لگتا تھا کہ ان کے بارے میں اتنا لکھ سکو گے۔
اگر مجھ سے کچھ پوچھ لیتے تو میں بھی ایک جملہ لکھوا دیتی۔ خیر۔۔۔
ویسے آپ کو نہیں لگتا کہ آصف بہت سخت قسم کے (غصے والے) ہیں۔؟؟

اور یہ منفرد ممبر کا کیا چکر ہے۔ اتنی پرانی باتیں دوبارہ کھول کر نہ بیان کرو۔ :p
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب محب۔ زندہ باد۔ اب مضمون پڑھ کر پتہ چلا کہ ہمارے منتظم کیوں‌ محفل پر نہیں آتے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اے حق گو ! (اگر چہ ۔۔۔۔)

کچھ ہتھ ہولا نہیں رکھا اس بار :) آصف صاحب کے کئی جملے تو نہایت بہترین ہیں جن پر بہترین طریقے سے نظرِ حق گوئی ڈالی جا سکتی تھی !

البتہ دلچسپ قسط ہے یہ بھی ۔ اس قسط نے بھی سرگذشت میں کئی دلچسپ جملوں کا اضافہ کیا ہے ۔

جاری رکھئے ، حق گوئی ثابت ہو ہی جائے گی کبھی نہ کبھی :)
 
ماوراء نے کہا:
نگاہِ دوربیں رکھتے ہیں جس کی وجہ سے مقفل ہونے والے دھاگوں کو دور ہی سے بھانپ لیتے ہیں اور کبھی کبھار مطلع بھی کر دیتے ہیں کہ فلاں دھاگہ مقفل ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے ، معلوم نہیں کہ ہر بار دوربینی ہی پس منظر ہوتی ہے یا کبھی چشمِ منتظم بھی کارفرما ہوتی ہے۔

بہت خوب محب۔
آصف کی شخصیت جتنی پرسرار ہے۔ مجھے نہیں لگتا تھا کہ ان کے بارے میں اتنا لکھ سکو گے۔
اگر مجھ سے کچھ پوچھ لیتے تو میں بھی ایک جملہ لکھوا دیتی۔ خیر۔۔۔
ویسے آپ کو نہیں لگتا کہ آصف بہت سخت قسم کے (غصے والے) ہیں۔؟؟

اور یہ منفرد ممبر کا کیا چکر ہے۔ اتنی پرانی باتیں دوبارہ کھول کر نہ بیان کرو۔ :p

شکریہ ماورا،
آصف کے آنے پر سب سے زیادہ تمہیں ہی خوشی ہوئی تھی کہ شاید اسی بہانے تمہاری فرمائشیں پوری ہو جائیں اس لیے مستند تاریخ رقم کرنے کے لیے اس اہم واقعہ کا قلمبند ہونا لازمی تھا۔ تمہاری اس بات سے پورا اتفاق ہے کہ آصف ایک اسرار سے پر شخصیت ہیں اور دو براعظموں میں لکھنا پڑا(شروع برطانیہ میں کیا تھا اور اختتام پاکستان میں ہوا) ، اسی سے اندازہ لگا لو کہ کتنا کٹھن تھا لکھنا۔

اب میں ہی ہر بار پوچھا کروں کبھی خود بھی زحمت کرکے بتا دیا کرو ویسے بھی بتا دینے سے دل کا بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے :) ۔‌‌‌‌‌‌‌‌‌خیر اب بھی جملوں کا اضافہ ہو سکتا ہے اگر چاہو تو ورنہ اگلی شخصیات کے نام نوٹ کر لو۔

سیفی
ڈاکٹر افتخار
مہوش
شاکر
 
ہائے، آج تو محب بدلا بدلا دکھائی دے رہا ہے۔ اللہ خیر ہی کرے۔ شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ :D
ماشاءاللہ آصف کی تاریخ دو براعظموں میں مکمل ہوئی ہے۔ پھر تو واقعی یہ کوئی اہم شخصیت ہیں۔ ویسے ایک جملہ یہ بھی لکھنا تھا کہ آصف بورنگ بھی بہت ہیں۔ دیکھو ابھی تک رپلے ہی نہیں کیا۔ ویسے جب وہ آئے تھے تو میں خوش تو ہوئی تھی۔ لیکن نبیل اور زکریا دونوں نے ان کو پہلے ہی ہوشیار کر دیا۔ اور تب سے مجھے نبیل سے بھی زیادہ ڈر آصف سے لگتا ہے۔ اب امید ہے میرے ان ایک دو جملوں پر کوئی اعتراض نہیں کریں گے۔

سچی سے آجکل ٹائم ہی نہیں مل رہا، ورنہ خود بھی پوچھ لیا کروں۔ ویسے میرا دل کا بوجھ پہلے ہی بہت ہلکا ہے۔ اور ہلکا کر دیا تو پھر جائے گا۔ :wink:
نہیں، آصف کا اتنا ہی ٹھیک ہے۔ رپلے تو ابھی تک کیا ہی نہیں۔ کوئی خیال ہی نہیں انھیں۔ محب نے اتنی مشکل سے ان کی تاریخ رقم کی ہے۔ huh

پہلے شاکر کے بارے میں لکھنا شروع کرو۔ سیفی آجکل غائب ہیں۔ ویسے شاکر کو بھی میں آج تک نہیں سمجھ سکی۔ لیکن ہو جائے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بے فکر رہو محب، ویسے لگتا ہے کہ کسی اور کو بھی یہ بات پتہ چل چکی ہے کیونکہ تم آج کل بہت کم آرہے ہو :(
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
السلام علیکم

اے حق گو ! (اگر چہ ۔۔۔۔)

کچھ ہتھ ہولا نہیں رکھا اس بار :) آصف صاحب کے کئی جملے تو نہایت بہترین ہیں جن پر بہترین طریقے سے نظرِ حق گوئی ڈالی جا سکتی تھی !

البتہ دلچسپ قسط ہے یہ بھی ۔ اس قسط نے بھی سرگذشت میں کئی دلچسپ جملوں کا اضافہ کیا ہے ۔

جاری رکھئے ، حق گوئی ثابت ہو ہی جائے گی کبھی نہ کبھی :)

اے حق گو نکتہ چیں ! ( حق گوئی مشروط ہے حق گو مؤرخ کے ساتھ )

ہتھ ہولا بھی رکھنا پڑتا ہے کچھ جگہ ، کیا کیا جائے کچھ مقام ہی ایسے ہوتے ہیں کہ انسان گبھرا ہی جاتا ہے ۔ آصف اصل میں زیادہ وقت دے نہیں پاتے ورنہ ان کے اندر بیٹھا خوش مزاج شخص ہمیں خوش ہونے کے اور مواقع بھی دے جاتا۔ ایک بہترین جملہ آصف کا مجھے یاد ہے جو کسی کی بے تکلفی پر لکھا تھا اور اسے سامنے رکھتے ہوئے ہی میں حق گوئی کا حق ادا نہ کر سکا۔ جملہ یہ تھا

مجھے اس بے تکلفی سے دور ہی رکھیں تو بہتر ہو گا

کیسا سنسناتا ہوا جملہ ہے ، سیدھا سبھاؤ ڈرانے والا :lol:
 
قیصرانی

لائبریرین
دوست نے کہا:
لیکن آپ مجھے کیوں دیکھ رہے تھے کہ کیا لکھتا ہوں
ہیں جی :oops:
ایک بار آپ نے کہا تھا کہ میں آپ کی طرح ایسی باتیں یاد رکھتا ہوں (محب کو ایک نئی ممبر نے ایک بات کہی تھی) تو وہی دیکھ رہا تھا کہ آپ کی عادت تو نہیں‌ بدل گئی؟ :D
 
Top