اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

شمشاد

لائبریرین
محب بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ لیکن اس کو جاری رکھنا، ایسا نہ ہو کہ اس کو جلد ہی لپیٹ دو۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ محب۔ ابھی تو میں وکی پر مصروف ہوں، فارغ ہوکر ضروری ان پٹ مہیا کرتا ہوں‌:)
غلام
 
ماوراء

محفلین
~~
زبردست محب، کیا زبردست لکھا ہے۔ شکر ہے کہ مکھن ہی نہیں لگاتے رہے سچ بھی بولا ہے۔ اب میں اور منصور آپ کی تاریخ بھی بہت جلد لکھتے ہیں۔ ذرا آپ اپنا کام تو ختم کر لو۔ :wink:
~~
 
شمشاد نے کہا:
محب بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔ لیکن اس کو جاری رکھنا، ایسا نہ ہو کہ اس کو جلد ہی لپیٹ دو۔

شمشاد جب تک بات کو خود تک نہ پہنچا دوں ختم کیسے کر سکتا ہوں :wink:

اور مجھ سے پہلے آپ کا ذکرِ خیر بھی آئے گا اور اس کے بعد باقیوں سے بھی گن گن کر بدلے لوں گا :lol:
 
زیک

مسافر
بہت اچھے محب۔

مگر (آپ کو یہ خیال تو ہو گا ہی کہ مگر آئے گا) “تاریخ اور فلسفہ“ کے فورم میں کچھ جچا نہیں۔ مناسب فورم میں منتقل کر دیں۔
 
زکریا لگتا ہے ضبط کے ساتھ صرف اتنا ہی کہا کہ اس دھاگے کا بوریا بسترا گول کرلو محب کہیں اور ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے زکریا میں سوچ رہا تھا کہ کہاں کروں پوسٹ ، اس میں تاریخ تھی اس لیے یہاں لے آیا اور میں ناظم ہوں تو سوچا تحفظ کا احساس بھی رہے گا :lol:

مزاح میں لے جاؤں مگر یہ تاریخ بھی ہے اس کا بھی خیال رکھنا ہے ۔ ویسے میرے اتنے اختیار نہیں کہ اسے مختلف زمروں میں لے جا سکوں۔ :)
 
ماوراء نے کہا:
~~
زبردست محب، کیا زبردست لکھا ہے۔ شکر ہے کہ مکھن ہی نہیں لگاتے رہے سچ بھی بولا ہے۔ اب میں اور منصور آپ کی تاریخ بھی بہت جلد لکھتے ہیں۔ ذرا آپ اپنا کام تو ختم کر لو۔ :wink:
~~

شکریہ ماورا ویسے ابھی جب تمہارے بارے میں لکھا ہوا بھی سامنے آئے گا تب کہنا کہ زبردست محب کیا لکھا ہے :wink: (‌اس میں زیادہ جرات سے سچ لکھا ہے میں نے )‌۔

میری تاریخ ضرور لکھنا مگر ذرا صبر کر لو ابھی ، نبیل اور زکریا ضبط کی آخری منزلوں کو چھو آئیں تو میرا انجام بھی واضح ہو ، اگر میں ایک دو دن بعد نظر نہ آؤں تو میری تاریخ مفصل لکھنا انجام سمیت :wink:
 
ماوراء

محفلین
~~
ہاں مجھے بھی اپنے بارے میں کسی سے سچ سننے کی حسرت ہی رہی ہے۔ چاہے وہ کتنا ہی کڑوا کیوں نہ ہو۔ lol۔ اس لیے بے دھڑک لکھو۔ فکر نہ کرو میں تمھیں بین نہیں کروں گی۔ ویسے زکریا تو آپ کی تعریف کر گئے ہیں۔ :wink:
 
نبیل

تکنیکی معاون
محب: :punga: :great:

ویسے سوچ لو، کہ کی بورڈ ہمارے ہاتھ میں بھی ہے اور ہم بھی تاریخ نویسی کا ہنر جانتے ہیں۔ :wink:

تم جس منفرد رکن کا ذکر کر رہے ہو، ان محترمہ کا نام لکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ :roll:

قدیر احمد رانا کے متعلق بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے۔ وہ ماشاءاللہ بہت باغ‌ و بہار شخصیت ہیں۔ اپنے منہ میاں مٹھو بننے کا کافی شوق ہے انہیں۔ بار بار اپنے آپ کو پپو بچہ کہتے تھکتے نہیں تھے۔ کافی سرگوشیوں میں سمجھانے کی کوشش کی۔۔ قدیر بیٹے، ایسے نہیں کہتے۔۔ لیکن قدیر صاحب کالی عینک لگا کر اپنے تئیں کشتوں کے پشتے لگانے نکلے ہوتے تھے۔ آج کل ذرا ہاٹ واٹرز میں ہیں۔ وہ کبھی ڈسکلوز تو نہیں کرتے لیکن ان کی آن لائن غیر موجودگی سے کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے ان کے والد صاحب نے خود بھی انہیں کچھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسباق پڑھائے ہیں۔ چنانچہ پچھلے ایک سال میں ان کے بلاگ پر صرف دو اداس پوسٹس آئی ہیں۔ :idea: :arrow:

جب فورم نئی نئی تھی تو کافی انتظار کے بعد ایک پوسٹ آتی تھی۔ اب لاگ ان ہو تو سو سے اوپر نئی پوسٹس ہوئی ہوتی ہیں۔ میں گپ شپ والی پوسٹس دیکھتا بھی ہوں اور ان سے لطف اندوز بھی ہوتا ہوں اور ان میں شریک ہونے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ لیکن تم جانتے ہی ہو کہ میں زیادہ تر پراجیکٹس اور پروگرامنگ والے زمرہ جات پر لکھنے میں زیادہ مصروف ہوتا ہوں اسی لیے گپ شپ کا کماحقہ ساتھ نہیں دے پاتا۔ مجھے سب سے زیادہ کہانی لکھنے کا کھیل پسند ہے لیکن فیصل عظیم کے جانے کے بعد اس کھیل ختم ہو کر رہ گیا ہے۔

محفل فورم پر نظریاتی اور سیاسی مباحث کا شروع ہوجانا خود میرے لیے بھی غیر متوقع تھا، اور شروع میں میں کچھ گڑبڑایا بھی تھا۔ بہرحال اب سچویشن کو کسی حد تک کنٹرول کرنے کا پتا چل گیا ہے۔
 
اچھا کیا سب سچ نہیں کہتے تمہارے بارے میں اور بے دھڑک ہی نہیں بے دریغ بھی لکھوں گا ، ویسے مجھے بین کرنے کا اختیار محفل پر تمہارے ہاتھ کس نے تھمایا ہے :p

ازراہِ‌مذاق ہی لکھا تھا ورنہ میں جانتا ہوں کہ کوئی بھی کچھ نہیں کہے گا اور زکریا شاید اندر ہی اندر مجھ سمیت کسی کا تاریخ اکھٹی کررہے ہوں۔ :lol:
 
نبیل

تکنیکی معاون
اچھا وہ فورم 30 جون پر سیٹ اپ کرکے یکم جولائی کو خود رجسٹر کرنے کی کہانی کچھ یوں ہے کہ میں نے آدھی رات کے قریب جب فورم سیٹ اپ کی تو اس وقت ڈیفالٹ ایڈمن اکاؤنٹ (ForumAdmin) سے ایک دو پوسٹس کرکے دیکھیں۔ جب فورم کو صحیح کام کرتے دیکھا تو پھر اپنے نام (نبیل) سے رجسٹر کرنے کا سوچا لیکن اس اثناء میں‌ تاریخ بدل چکی تھی یعنی بارہ بجے کے بعد کا وقت ہو گیا تھا۔ یہ تھی حقیقت میرے یکم جولائی کو خود کو فورم پر رجسٹر کرنے کی۔
:pagaldil:
 
پاکستانی

محفلین
قدیر کے بلاگ کی پوسٹ سے تو لگتا ہے کہ شاید وہ مزید کافی عرصہ نٹ استعمال نہیں کر سکتا اللہ اسے صحت اور تندرستی دے
 
افسوس کہ جب قدیر اس محفل کا فعال رکن تھا تو میں " جم " میں مسلز بنانے میں مصروف رہتا تھا ۔ کاش کہ ان دنوں میں بھی محفل میں آ جاتا اور قدیر سے گفتگو رہتی ۔ آہ کاش :roll:
 
نبیل نے کہا:
محب: :punga: :great:

ویسے سوچ لو، کہ کی بورڈ ہمارے ہاتھ میں بھی ہے اور ہم بھی تاریخ نویسی کا ہنر جانتے ہیں۔ :wink:

تم جس منفرد رکن کا ذکر کر رہے ہو، ان محترمہ کا نام لکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ :roll:

قدیر احمد رانا کے متعلق بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے۔ وہ ماشاءاللہ بہت باغ‌ و بہار شخصیت ہیں۔ اپنے منہ میاں مٹھو بننے کا کافی شوق ہے انہیں۔ بار بار اپنے آپ کو پپو بچہ کہتے تھکتے نہیں تھے۔ کافی سرگوشیوں میں سمجھانے کی کوشش کی۔۔ قدیر بیٹے، ایسے نہیں کہتے۔۔ لیکن قدیر صاحب کالی عینک لگا کر اپنے تئیں کشتوں کے پشتے لگانے نکلے ہوتے تھے۔ آج کل ذرا ہاٹ واٹرز میں ہیں۔ وہ کبھی ڈسکلوز تو نہیں کرتے لیکن ان کی آن لائن غیر موجودگی سے کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے ان کے والد صاحب نے خود بھی انہیں کچھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اسباق پڑھائے ہیں۔ چنانچہ پچھلے ایک سال میں ان کے بلاگ پر صرف دو اداس پوسٹس آئی ہیں۔ :idea: :arrow:

جب فورم نئی نئی تھی تو کافی انتظار کے بعد ایک پوسٹ آتی تھی۔ اب لاگ ان ہو تو سو سے اوپر نئی پوسٹس ہوئی ہوتی ہیں۔ میں گپ شپ والی پوسٹس دیکھتا بھی ہوں اور ان سے لطف اندوز بھی ہوتا ہوں اور ان میں شریک ہونے کی کوشش بھی کرتا ہوں۔ لیکن تم جانتے ہی ہو کہ میں زیادہ تر پراجیکٹس اور پروگرامنگ والے زمرہ جات پر لکھنے میں زیادہ مصروف ہوتا ہوں اسی لیے گپ شپ کا کماحقہ ساتھ نہیں دے پاتا۔ مجھے سب سے زیادہ کہانی لکھنے کا کھیل پسند ہے لیکن فیصل عظیم کے جانے کے بعد اس کھیل ختم ہو کر رہ گیا ہے۔

محفل فورم پر نظریاتی اور سیاسی مباحث کا شروع ہوجانا خود میرے لیے بھی غیر متوقع تھا، اور شروع میں میں کچھ گڑبڑایا بھی تھا۔ بہرحال اب سچویشن کو کسی حد تک کنٹرول کرنے کا پتا چل گیا ہے۔

سوچنا کیا ہے خوب گزرے گی جب مختلف مورخ تاریخ نویسی کا حق ادا کرتے ہوئے لکھیں گے اور بہت سے رازوں سے پردہ اٹھائیں گے :lol:

منفرد رکن کا نام بتانے کی ضرورت ہی کیا ہے وہ تو منفرد ہونے کی وجہ سے خود ہی پہچانی جاتی ہیں۔

قدیر احمد کے متعلق دلچسپ حقائق لکھے ہیں اور مزید جاننے کی خواہش ہے ، اسی طرح بہت سے لوگوں کے بارے میں جو پرانے ہیں زیادہ بہتر طور پر تمہی بتا سکتے ہو اور بتانا بھی چاہیے۔ تمہارے لکھے کا انتظار بھی رہتا ہے اور دلچسپ بھی ہوتا ہے اس لیے ضرور لکھو اور سب کو کچھ پڑھنے کے لیے بھی دو۔ میں جانتا ہوں کہ کہاں کہاں مصروف ہوتے ہو مگر گلے بھی تو پہنچانے تھے تم تک سو وہ بھی پہنچادیے اب امید ہے کہ گپ شپ یا باقی دھاگوں پر بھی کبھی کبھی آجایا کروگے۔

نظریاتی اور ساسی بحثیں تو اب کافی دیر سے ٹھنڈی پڑی ہیں ، کسی دن کوئی گرما گرم بحث چھیڑنی پڑے گی۔ کہانی لکھنے والا دھاگہ دلچسپ ہے مگر تم نے خود بھی تو توجہ دینا چھوڑ دی ہے ورنہ وہاں رضوان ، شاکر اور فریب نے بھی پوسٹ‌کی ہے اور اب تمہارا انتظار ہے ۔ ایک پوسٹ‌ کرو اور ہم بھی آرہے ہیں پیچھے پیچھے۔ :wink:
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماوراء نے کہا:
~~
ہاں مجھے بھی اپنے بارے میں کسی سے سچ سننے کی حسرت ہی رہی ہے۔ چاہے وہ کتنا ہی کڑوا کیوں نہ ہو۔ lol۔ اس لیے بے دھڑک لکھو۔ فکر نہ کرو میں تمھیں بین نہیں کروں گی۔ ویسے زکریا تو آپ کی تعریف کر گئے ہیں۔ :wink:

اچھا کیا سب سچ نہیں کہتے تمہارے بارے میں اور بے دھڑک ہی نہیں بے دریغ بھی لکھوں گا ، ویسے مجھے بین کرنے کا اختیار محفل پر تمہارے ہاتھ کس نے تھمایا ہے :p

ازراہِ‌مذاق ہی لکھا تھا ورنہ میں جانتا ہوں کہ کوئی بھی کچھ نہیں کہے گا اور زکریا شاید اندر ہی اندر مجھ سمیت کسی کا تاریخ اکھٹی کررہے ہوں۔ :lol:

~~
میرے ہاتھ میں بہت سے اختیارات ہیں۔ آپ کو کیا معلوم۔ ویسے میں نے تو اس لیے لکھا تھا کہ آپ مجھے بین ہونے سے بچا لیں گے۔ :wink: :lol:
اب منفرد کا دوبارہ نام نہ لینا۔ میں اس وقت ڈر سے کانپ رہی ہوں۔ کہیں مذاق مہنگا ہی نہ پڑ جائے۔ lol

~~
 
Top