اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہایت دلچسپ !

محب علوی ،

آپ کی تخلیقی صلاحیت تو اب کُھل کر سامنے آرہی ہے:) مزید اقساط کب جاری کریں گے ۔
 
ایک قسط تو آج ہی جاری کردوں گا مگر سوچتا ہوں جب سے پہلی قسط جاری کی ہے لوگ تو بات ہی نہیں کرتے مبادا کہیں قسط وار چھاپ ہی نہ دوں میں :lol:

میں بھی سوچ رہا ہوں کہ اب تاریخ تو لکھنی ہے جیسی بھی ہے ایک دیانتدار مورخ کے فرائض تو مجھے پورے کرنے ہی ہیں ، اگر کوئی صاحب یا صاحبہ حقائق بارے مجھے جانکاری دینا چاہیں تو از حد خوشی ہوگی کہ اس سے بہتر اور جامع تاریخ مرتب ہوگی۔ :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت عمدہ

محب علوی ، آپ کی تحریر میں تو نکھار سا آتا جا رہا ہے :)

محب علوی نے کہا:

۔۔۔ھمم ۔۔۔ مؤرخ اور۔۔۔ دیانتداری ۔۔۔ !!

یہ کچھ دو متضاد چیزوں کے نام نہیں لے لئے آپ نے :) خیر خیر دیکھتے ہیں کہ آپ اس تضاد کو کس حد تک کم کر پاتے ہیں :)
 
بہت عمدہ

بہت شکریہ شگفتہ ، آپ یقین نہیں کرسکتیں کہ آپ کی اس تعریف نے مجھے کتنا حوصلہ دیا ہے ورنہ شعیب صفدر پر پوسٹ کیے تین دن ہوگئے تھے اور کسی نے تنقید بھی نہیں کی تھی تعریف تو دور کی بات ، ایک بار تو سوچا کہ شاید میں وقت ہی ضائع کررہا ہوں لکھ کر کیوں کہ نہ تو یہ ایسی چیز ہے جو میں کسی اور کو جو محفل سے تعلق نہیں رکھتا پڑھوا سکتا ہوں اور نہ محفل میں کوئی اس میں مقدور بھر بھی دلچسپی لے رہا ہے۔ اب مجھے لگ رہا ہے کہ میرا لکھا بے کار نہیں گیا اگر آپ نے سراہا ہے تو مجھے آگے بھی لکھنا چاہیے۔

محب علوی ، آپ کی تحریر میں تو نکھار سا آتا جا رہا ہے :)
مجھے لگا جیسے میری تحریر میں ابال آتا جارہا ہے جس سے گھبرا کر لوگ ذرا دور دور ہوگئے ہیں

محب علوی نے کہا:
میں بھی سوچ رہا ہوں کہ اب تاریخ تو لکھنی ہے جیسی بھی ہے ایک دیانتدار مورخ کے فرائض تو مجھے پورے کرنے ہی ہیں ، اگر کوئی صاحب یا صاحبہ حقائق بارے مجھے جانکاری دینا چاہیں تو از حد خوشی ہوگی کہ اس سے بہتر اور جامع تاریخ مرتب ہوگی۔ :)

۔۔۔ھمم ۔۔۔ مؤرخ اور۔۔۔ دیانتداری ۔۔۔ !!

مؤرخ اور دیانتداری تو لازم و ملزوم ہیں ، مؤرخ دیانتداری ضرور نبھاتا ہے تاریخ کے ساتھ یا جن کے لیے تاریخ لکھ رہا ہو ان کے ساتھ۔ :)

یہ کچھ دو متضاد چیزوں کے نام نہیں لے لئے آپ نے :) خیر خیر دیکھتے ہیں کہ آپ اس تضاد کو کس حد تک کم کر پاتے ہیں :)

میں تضاد بہت کم کر تو دوں مگر ساتھ میں حق گو مؤرخوں کے انجام سے بھی ڈرتا ہوں ، اگر میرے تحفظ کی قسم کھائیں تو میں بھی کوشش کا وعدہ کرلوں :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
محب علوی ،

آپ ضرور لکھیں اور قسطوں کے درمیان وقفہ مختصر ہی رکھیں۔ خوبیوں اور خامی کے بیان میں ایک اچھا تناسب آپ کی تحریر کو ایک اچھی تخلیق کا درجہ دے گا آپ بہت دلچسپ انداز میں لکھ رہے ہیں اور بلکہ میرا تو خیال ہے کہ کچھ نام یہاں ایسے بھی ہیں کہ ایک قسط میں بھی حق ادا نہیں ہونا :)

آپ کے تحفظ کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے لیکن آپ کا تحفظ کرنا سراسر زیادتی کی بات ہوگی ان تمام مظلوموں کے ساتھ جو آپ کی حق گوئی کے نشانے پر ہیں :)

اے حق گو مؤرخ (اگرچہ حق گوئی ودیانتداری ابھی ثابت نہیں۔۔)، جب اوکھلی میں سر دے ہی دیا تو پھر ۔۔۔۔ !!
 
دوست

محفلین
ہم جسے لاجواب کہتے ہیں۔
اس سے زیادہ اور مجھے سوجھ نہیں رہا۔ یعنی اخیر کردی محب بھائی نے۔
واہ کیا خوب پوسٹ مارٹم کیا تمام اراکین کا۔ اور یہ منفرد کون ہے۔ (ابھی کسی حاسد نے میرے کان میں کہا ہے یہ ان کا شیطان ہے جو الٹے سیدھے سبق پڑھاتا ہے اور ان دنوں‌ Activate ہے۔ نیک فرشتے کو اس نے سلایا ہوا ہے۔)
یہ سچ تو نہیں حضور :shock:
اب مجھے انتظار ہے کہ میری درگت کب بنتی ہے۔
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:

لکھنے میں وقفہ اس لیے آرہا ہے کہ کچھ ممبران کو میں کم جانتا ہوں اور کچھ کے بارے میں لکھتے لکھتے تسلی نہیں ہوتی کہ مناسب لکھ لیا یا نہیں۔ خوبیوں اور خامیوں میں دانستہ تناسب پیدا کرنے کی کوشش کی تو شک ہے کہ بات حق سے ناحق کی طرف نکل جائے گی دوسرا میری کوشش یہ ہے کہ جس سے میں زیادہ بے تکلف ہوں اس کے متعلق کھل کر لکھوں اور جس سے کم بے تکلف ہوں اسے بھی نہ بخشوں۔
میرا تحفظ ضروری اس لیے ہے کہ روز بروز مظلوموں میں اضافہ ہوتا جائے گا اور سنا ہے کہ مظلوم کی آہ پہنچتی ہے سیدھی عرش پر گر ہوجائے قبول تو ظالم ہوتا ہے فرش پر ۔ یہ بھی ڈر ہے کہ میرے نشانے سے پہلے کوئی مجھے نشانے پر رکھ لے ،نبیل نے تو واضح دھمکی دی ہے کہ کی بورڈ اس کے ہاتھ میں ہے اور تاریخ نویسی کا ہنر وہ جانتا ہے ۔ شاید مجھے کی بورڈ سے گھائل کرکے تاریخ میں یہ واقعہ لکھوانے کا ہنر بتانا مقصود ہے۔

حق گوئی کا خطاب دے کر خون سیروں بڑھایا ہی تھا کہ حاشیے میں دیانت داری اور حق گوئی ابھی ثابت نہیں ہے لکھ کر جتنے سیر خون بنا تھا کم و بیش اتنا ہی جل اٹھا پھر یہ سوچ کر تسلی دے لی دل کو کہ ثابت نہ سہی قرین قیاس تو ہے یہی بہت ہے۔ اوکھلوں میں سر دیا ہوتا تو صرف موسلوں سے ڈرنا تھا یہاں تو اتنے بندے ہیں کہ ڈر ڈر کر مجھے اندیشہ ہے کہ کہیں میں نڈر ہی نہ ہو جاؤ۔ :lol:
 
الف عین

لائبریرین
میرا نمبر کب آئے گا محب؟؟؟؟
لگی لپٹی رکھنے کی ضرورت نہیں۔ میرا دل بہت فراخ ہے ماشاءاللہ
 
ماوراء

محفلین
دوست نے کہا:
ہم جسے لاجواب کہتے ہیں۔
اس سے زیادہ اور مجھے سوجھ نہیں رہا۔ یعنی اخیر کردی محب بھائی نے۔
واہ کیا خوب پوسٹ مارٹم کیا تمام اراکین کا۔ اور یہ منفرد کون ہے۔ (ابھی کسی حاسد نے میرے کان میں کہا ہے یہ ان کا شیطان ہے جو الٹے سیدھے سبق پڑھاتا ہے اور ان دنوں‌ Activate ہے۔ نیک فرشتے کو اس نے سلایا ہوا ہے۔)
یہ سچ تو نہیں حضور :shock:
اب مجھے انتظار ہے کہ میری درگت کب بنتی ہے۔

:shock: :roll: :cry:
 
رضوان

محفلین
محب ڈٹے رہو آخر مستقبل کے مورخ کو آپ جیسے لوگ ہی حقائق فراہم کریں گے کوئی لاکھ آنکھیں پھاڑے خوف کھانے کی ضرورت نہیں کسی منفرد ممبر سے :warzish: میں ہوں نا
بس تاریخِ فرشتہ کے بعد اور اس کے برعکس تمہاری تاریخ ہی مستند ہوگی۔۔۔۔۔
بس خیال رہے کہ سچ، سچ اور صرف سچ نہیں لکھنا :lol:
 
اعجاز اختر نے کہا:
میرا نمبر کب آئے گا محب؟؟؟؟
لگی لپٹی رکھنے کی ضرورت نہیں۔ میرا دل بہت فراخ ہے ماشاءاللہ

آپ کا نمبر اب آیا ہی چاہتا ہے اور کوشش تو میری پوری ہے لگی لپٹی کوئی نہ رکھو مگر لاشعوری طور پر احترام کا عنصر شامل رہے تو میں معذور ہوں۔ :)
 
دوست نے کہا:
ہم جسے لاجواب کہتے ہیں۔
اس سے زیادہ اور مجھے سوجھ نہیں رہا۔ یعنی اخیر کردی محب بھائی نے۔
واہ کیا خوب پوسٹ مارٹم کیا تمام اراکین کا۔ اور یہ منفرد کون ہے۔ (ابھی کسی حاسد نے میرے کان میں کہا ہے یہ ان کا شیطان ہے جو الٹے سیدھے سبق پڑھاتا ہے اور ان دنوں‌ Activate ہے۔ نیک فرشتے کو اس نے سلایا ہوا ہے۔)
یہ سچ تو نہیں حضور :shock:
اب مجھے انتظار ہے کہ میری درگت کب بنتی ہے۔

شاکر تمہیں منفرد رکن کا پتہ نہیں چلا میں حریان ہوں۔ یہ شیطان ہے کہ نہیں کہنا کچھ مشکل ہے مگر سبق واقعی الٹے سیدھے پڑھاتا ہے ۔ :lol:

منفرد رکن پڑھ لے تو میں کیا وہ خود تمہاری درگت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔انتظار کرو بس
 
Top