اردو محفل ۔۔۔ایک سال کی سرگذشت (تبصرے اور تجزیے )

F@rzana

محفلین
داد و تحسین ‘محب‘

قلم کے غازی نکلے۔ ۔ ۔ واہ بھئی واہ

دیکھا میں نہ کہتی تھی کہ لکھو تمہارے اندر یہ ‘جراثیم‘ بدرجہ اتم پائے جاتے ہیں، شکر ہے تم نے کم از کم میری ایک بات پر تو کان دھرا۔

جناب کے مشاہدے کی داد دے رہی ہوں، انداز تحریر خوب، ممبران کے بارے میں دلچسپ انداز سے گل افشانیاں ہو رہی ہیں، جاری رکھو۔ ۔ ۔
جس جس کی ابھی باری نہیں آئی وہ یقینا میری طرح مشتاق ہوں گے کہ علامہ محب علوی کیا فرماتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ :lol:
۔
 
فرزانہ میں تو حیران ہوں کہ تم اس پوسٹ پر کیسے پہنچ گئی جبکہ روز آنے والے ممبران بھی اس سے بے خبر رہتے ہیں اور میں ڈر کے مارے بتاتا نہیں کہ وہ یہ نہ کہیں کہ لکھ کر جو ستم ڈھائے سو ڈھائے اب بلوا کر پڑھوانے کا شوق بھی دل میں رکھتے ہو۔

میں تو لکھتا جا رہا ہوں یہ سوچے بغیر کہ کتنے بندے میرے متعلق بھی مواد جمع کررہے ہیں ، شمشاد اور ظفری تو آج بھی کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دے رہے تھے :wink:
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرزانہ، ابھی ٹھہریں تو سہی، محب جس جس کا خاکہ اڑا رہا ہے، وہ سارے ایک ایک مسخائیہ تیار کر رہے ہیں محب کا۔ :wink:
 
نبیل شاکر تو تیار ہے اور اعلان بھی کرچکا ہے کہ وہ جوابِ شکوہ لکھ رہا ہے تم بھی اندر ہی اندر لکھ رہے ہو کیا :wink:
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ قسط تو بہت ہی دلچسپ تھی آپ اپنے تحفظ کی ہرگز پرواہ نہ کریں (کوئی اور بھی نہیں کر رہا :) ) اور لکھتے رہیں حق گوئی و دیانتداری کے ساتھ ، بس ڈنڈی نہیں مارنی یہ نہ ہو کہ بعد میں ریویو لکھنا پڑ جائے :)


اے حق گو و دیانتدارمؤرخ ( اگر چہ حق گوئی و دانتداری ابھی بھی ثابت ہونا باقی ہے۔۔۔ )

اقساطِ حق گوئی میں یہ طویل وقفہ ۔۔۔۔ :)
 
سیدہ شگفتہ نے کہا:
یہ قسط تو بہت ہی دلچسپ تھی آپ اپنے تحفظ کی ہرگز پرواہ نہ کریں (کوئی اور بھی نہیں کر رہا :) ) اور لکھتے رہیں حق گوئی و دیانتداری کے ساتھ ، بس ڈنڈی نہیں مارنی یہ نہ ہو کہ بعد میں ریویو لکھنا پڑ جائے :)


اے حق گو و دیانتدارمؤرخ ( اگر چہ حق گوئی و دانتداری ابھی بھی ثابت ہونا باقی ہے۔۔۔ )

اقساطِ حق گوئی میں یہ طویل وقفہ ۔۔۔۔ :)

میں اب کہاں اپنے تحفظ کی پرواہ کررہا ہوں اور کوئی اور تو بالکل بھی نہیں کرے گا ، بھلا کسی کو کیا پڑی میرے تحفظ کی بلکہ جن کے بارے میں لکھنا ہے وہ تو صد شکر کریں گے۔

ڈنڈی تو نہیں مار رہا حق گوئی میں مگر بعض بڑے مشکل مقام آرہے ہیں جہاں آواز آتی ہے کہ

ٹھہر اے راہ رو کہ پھر کوئی مشکل مقام آیا

حق گوئی باقی ہے یہی بہت ہے ، ثابت ہو آدھی اس سے کیا فرق پڑتا ہے :lol:

حق گوئی میں وقفہ نہ آئے تو پھر لوگ اسے فرفر جھوٹ سمجھنے لگتے ہیں اور کیا بتاؤں کہ کس کس طرح سے حق کے بیان میں کٹھنائیاں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ قصہ پھر سہی 8)
 

نبیل

تکنیکی معاون
محب، مجھے کچھ یوں لگتا ہے کہ تم جن کے بارے میں لکھ رہے ہو، انہیں اس کی خبر نہیں ہو رہی۔ کیا خیال ہے انہیں ای میل کے ذریعے اطلاع نہ کر دیا کروں؟
 
میرے تحفظ کی ضمانت لے کر کرنا جو کرنا :)

ویسے بات تو تمہاری ٹھیک ہے مگر اس میں خطرہ تو کوئی نہیں نہ ، یہ نہ ہو کہ وہ کہیں کہ میل لکھ کر ہمارے ہی خاکہ کی خبر بھی دیتے ہو اور پھر پڑھنے کے لیے بلاتے بھی ہو۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

بہت خوب ، محب علوی آپ نے اس بار بھی بہت عمدہ لکھا ہے ۔

اعجاز اختر صاحب کے حوالے سے اس قسط میں آپ کی تحریر میں میرا دل چاہ رہا ہے کہ آپ کچھ اور بھی تفصیل سے لکھتے کیونکہ اعجاز اختر صاحب کی تنقیدی نظر اور شفیق شخصیت دونوں زاویے بہت خوبصورت امتزاج کے حامل ہیں۔



اے حق گو مؤرخ (اگر چہ حق گوئی و دیانتداری ابھی بھی۔۔۔۔:) )

غلطی ہو گئی کیونکہ پہلے ہی پڑھ لیا ہے کیونکہ ۔۔۔، البتہ آپ اپنا اطمینان برقرار رکھیں اور یہ بتائیں کہ آپ کی حق گوئیانہ اقساط پر کیا حق گوئی سے تنقیدی و تعریفی نظر ڈالی جائے :)
 
اعجاز صاحب کے بارے میں واقعی زیادہ لکھنا بنتا ہے اور ان پہلوؤں پر روشنی ڈالنا بھی جو ابھی بہت سوں کی نگاہوں سے اوجھل ہیں مگر کچھ لوگ طوالت کی شکایت کر رہے ہیں اس لیے میں نے سوچا ہے کہ اہم ممبران پر مزید اقساط بھی لکھوں گا جن میں ان پر مزید روشنی ڈالی جا سکے گی چاہے وہ اندھیرے میں ہی رہنے پر اصرار کریں۔ :lol:

میں تعریف و تنقید دونوں کے لیے کب سے محوِ انتظار ہوں :)
 

دوست

محفلین
بہت اچھے۔پاکستانی کا تعارف ذرا چٹپٹے انداز میں اور اعجاز صاحب کا تعارف احترام کا تاثر لیے ہوئے تھا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے ہی اب دیکھا ہے۔ جزاک اللہ خیر محب۔ ،گر احترام کی وجہ سے مزا نہیں آیا۔ وہ اپنی جگہ پر، مگر کیا شگفتگی سے دامن چھڑایا جا سکتا ہے؟ میں نے اللہ میاں کے مہمان میں ہی لکھا تھا کہ کیا ہم سنجیدہ ہو سکیں گے؟ کہ یہ وہ بس ہے کو ہمیشہ مِس ہو جاتی ہے۔ لیکن تم مِس کر ہی گئے۔
جذبات کا بہر حال شکریہ۔ اور محب کا ہی نہیں ، اس تانے بانے میں بھی جو میرے آس پاس لوگوں نے جال بنا ہے، اس کے گھیرے میں فی الحال خوش ہو رہا ہوں۔
میری ٹائپو کا ذکر بھی ضرور کرنا تھا۔ کل اپنی ہی ایک پوسٹ میں “لوگوں“ کو “لقگقں“ پڑھ کر جب اپنی غلطی پر غور کیا تو خود خوب ہنسا!!!!
 

قیصرانی

لائبریرین
میں اعجاز صاحب سے اتفاق کروں گا۔ دراصل یہاں‌ہر بندہ اعجاز صاحب کو استاد سمجھتا اور مانتا ہے۔ تو فطری احترام ہوتا ہے۔ لیکن ابھی ہم سب روٹین سے ہٹ کر کسی چیز کی توقع کر رہے تھے۔ لیکن یہ بھی بہت عمدہ ہے۔ بقول تمہارے ہی اپنے الفاظ میں

جیتے رہو میرے شیر

قیصرانی
 

شمشاد

لائبریرین
محب آپ پورا لکھ لیں تو میں تو کتابچہ (اکٹھا ہی پڑھیں، کہیں الگ الگ نہ پڑھ جائیں) بنانے کا سوچ رہا ہوں۔
 
دوست نے کہا:
بہت اچھے۔پاکستانی کا تعارف ذرا چٹپٹے انداز میں اور اعجاز صاحب کا تعارف احترام کا تاثر لیے ہوئے تھا۔

پاکستانی ہیں بھی تو چٹپٹے اور اعجاز صاحب کے بارے میں لکھتے ہوئے تھوڑی بہت جرات تو کی مگر پوری نہ کرسکا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں تو کھل کھلا کے لکھیں، بعد میں اگر ضرورت پڑی تو قیصرانی سے معذرت کی مہر ادھار لیکر استعمال کر لیں۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب محب میاں ۔۔۔ بہت صیح جا رہے ہو ۔۔۔ اللہ تمہارے قلم کو اور نکھار اور زور دے ۔ تمام ممبران کے بارے میں تمہاری معلومات انتہائی گرانقدر کے علاوہ انتہائی محنت کا منہ بولتا آئینہ بھی ہیں اور اندازِ تحریر اُس سے بھی اعلیٰ ہے ۔
میں ویسے بھی تم کو پتا نہیں کیا کیا معلومات فراہم کر چکا ہوں ۔ :wink:
اور ہاں محترم اعجاز صاحب آج بھی میرے اُستاد ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اورمیں اُن کی دل سے عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ میں آج کل اپنی کچھ مصروفیات کی بناء پر شعروشاعری کی طرف سے کچھ عرصے کے لیئے دوری اختیار کی ہوئی ہے اور محترم اُستاد اعجاز صاحب نے تو میری اتنی حوصلہ افزائی کی ہوئی ہے کہ مجھے اپنے تخلیقات بذریعہ میل بھیجنے کا بھی کہا ہوا ہے ، مگر اب تک میں یہ بھی نہیں کرسکا کہ کچھ مصروفیت آڑے آئے ہوئی ہیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
حوریں پیچھا چھوڑیں تو تب ناں، لیکن اگر حوروں نے پیچھا چھوڑ دیا تو شاعری کیسے ہو گی ؟ یہ بھی سوچنے والی بات ہے :wink:
 
Top