تازہ کیفیت نامے

****اردو ویب محفل****
گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی لیکن
بہت اداس بہت بے قرار گزرے گی
اردو محفل کے نام جو ریٹائر منٹ کے بعد ہمارا دوسرا گھر بن گئی ؀
غیرممکن کچھ نہیں دنیا میں لیکن احترامؔ
آپ کی صحبت بھلا کیسے بھلا دی جائے گی
دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکن
عمر بھر کون جواں کون حسیں رہتا ہے

احمد مشتاق
فرمان رسول اکرم ﷺ:
میری تمام امت کو (گناہوں پر) معافی ملے گی۔سوائے ان لوگوں کے جو (اپنے گناہوں کا) اعلان کرنے والے ہیں۔ اعلان میں یہ ہے کہ بندہ رات کو ایک کام کرے پھر صبح ہو تو اللہ نے اس کا پردہ رکھا ہوا ہو اور وہ خود کہے اے فلاں!میں نے پچھلی رات ایسا ایساکام کیا حالانکہ اس نے رات گزاردی اس کے رب نے اس پر پردہ ڈالے رکھا اور وہ صبح کرتا ہے تو اپنے رب کا ڈالا ہوا پردہ خود ہی اتاردیتا ہے۔
(متفق علیہ)
الشفاء
الشفاء
سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو اس حدیث کے حوالے سے خاص طور پر احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔
All animals are equal, but some animals are more equal than others
― George Orwell, Animal Farm​
عدنان عمر
عدنان عمر
جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی
محب علوی
محب علوی
سب جانور برابر ہیں مگر کچھ جانور زیادہ ہی برابر ہیں۔
محمداحمد
محمداحمد
سب جانور برابر ہیں مگر کچھ جانوردوسروں کے مقابلے میں زیادہ برابر ہیں۔

یعنی کاغذوں میں چاہے برابر ہوں، اصل میں برتر ہیں۔
فرمان رسول اکرم ﷺ :
طُوْبٰی لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، وَطُوْبٰی سَبْعَ مَرَّاتٍ لِمَنْ لَمْ يَرَنِي وَآمَنَ بِي.

خوشخبری اور مبارکباد ہو اس کے لیے جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا، اور سات بار خوشخبری اور مبارکباد ہو اس کے لیے جس نے مجھے نہیں دیکھااور مجھ پر ایمان لایا۔۔۔
(مسند امام احمد بن حنبل، صحیح ابن حبان)
جاسمن
جاسمن
الحمد اللہ رب العالمین۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم ۔
اکمل زیدی
اکمل زیدی
اللھم صل علی محمد و آل محمد
سیما علی
سیما علی
اللھم صل علی محمد وآل محمد
فرمان رسول اکرم ﷺ :
اللہ عزوجل کو وہ عمل زیادہ پسند ہے جو پابندی سے کیا جائے ، چاہے وہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔۔۔
(صحیح بخاری)
‏عربی کی ایک بہت خوب صورت کہاوت ہے کہ
‏” آپ جب چاہیں دور تو جا سکتے ہیں ‏ ‏لیکن جب چاہیں قریب نہیں آ سکتے“
فرمان رسول اکرم :
بلاشبہ تمہارے ہفتے کے تمام دنوں میں سے سب سے افضل دن جمعہ ہے، لہٰذا اس دن مجھ پر درود زیادہ پڑھو۔(سنن ابی داؤد)
صلُّو علی الحبیب!
صل اللہ تعالٰی علٰی سیدنا
محمد، صل اللہ علیہ وآلہ وسلم
جاسمن
جاسمن
مجھے بھی یہی لگتا ہے کہ خاتون نے درست کیا۔ میں بھی شاید یہی کرتی۔ اندر سے ایک طاقت ور آواز اٹھتی ہے کہ جو ایسا کرنے پہ مجبور کرتی ہے۔ اسے نہ سنیں تو لگتا ہے کہ ہم مجرم ہیں اور ظالموں کا ساتھ دے رہے ہیں۔
جاسمن
جاسمن
مجھے نہیں معلوم کہ محمد ریحان قریشی کا خیال کہاں تک درست ہے؟میرے جیسے شخص کے لیے مشکل تو ہے لیکن اس طرح سے سوچ کے بھی دیکھنا چاہیے۔ پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے کئی فیصلے ایسے بھی کیے جو غیر جذباتی تھے اور اس وقت عجیب لگتے تھے لیکن ان کے نتائج بہت نافع نکلے۔
محمداحمد
محمداحمد
بلا شبہ آپ کی بات بھی ٹھیک ہے اور ریحان بھائی کی بات بھی ٹھیک ہے، اور بہت سے مسلمان ان اداروں میں اب بھی موجود ہیں جو یہ فرض ادا کر رہےہیں۔

سب کا اپنا اپنا کردار ہے، اور ہر کسی کا کردار اہم ہے۔
Top