اعلان Python سیکھنے میں کون کون دلچسپی رکھتا ہے

بالکل پہلے مواد اکٹھا ہو جائے پھر پروگرامنگ سیکھئے کے نام سے ایک علیحدہ زمرہ بنادیا جائے۔ مجھے تھوڑی بہت فلیش ایکشن اسکرپٹ آتی ہے جس کے بنیادی کانسیپٹس پر میں لکھ سکتا ہوں۔ فلیش ٹیوٹوریل سیکشن میں میں نے ایک علیحدہ دھاگہ شروع کیا تھا ایکشن اسکرپٹ کے لیے۔ سوچ رہا ہوں اسی میں اضافہ کرنا شروع کر دوں۔ یہاں جو سوالات پوچھے جائیں گے، اگر اس حوالے سے میرے پاس معلومات ہوئیں تو وہ میں یہاں پوسٹ کر دوں گا انشاءاللہ!

بالکل ، وہ زبردست رہے گا اور جوابات کےساتھ ساتھ تم یہاں خود بھی سوالات پوچھ سکتے ہو۔ اس کے علاوہ چند چیزوں کے بارے میں خوبصورت سی فلیش ویڈیو بنا سکتے ہو وضاحت کے لیے :)
 

اشتیاق علی

لائبریرین
سعود بھائی اس وقت کافی کاموں میں مصروف ہیں اس لیے ان کے لیے وقت نکالنا بہت مشکل ہوگا ۔

آپ کسی بھی سلسلے میں کوئی دھاگہ کھول لیں جس میں آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اضافہ کر سکتے ہیں ، یقینا کچھ لوگ اس میں ضرور آپ کے ساتھ ہوں گے۔
جیسا کہ شعیب بھائی نے آپ جیسی ہی بات کہی کہ مواد اکٹھا ہو جائے ۔ بس میرا بھی یہی خیال ہے کہ مواد جمع ہو جائے تو بہتر ہو گا ۔ تاکہ کچھ نہ کچھ حصہ کور ہو جائے۔
 
ٹوکن نیٹ ورکنگ اور سیکیوریٹی سسٹم میں مختلف معنی رکھتا ہے پروگرامنگ سے۔

پروگرامنگ میں ٹوکن کسی بھی پروگرامنگ زبان کی ایک اکائی ہوتی ہے۔ ٹوکن کی عموما پانچ قسمیں ہوتی ہیں:

1) مستقل Constants
2) identifiers
3) عامل (operators)
4) حد فاصل separators
5) مخصوص الفاظ (reserved words)

return اور def پائتھون زبان کے مختص الفاظ ہیں۔
operator ۔ ، × ، + تقریبا تمام زبانوں میں ٹوکن ہیں۔
 
Parsing (اجزائے جملہ کی تقطیع):

کمپیوٹر سائنس یا لسانیات میں پارسنگ یا نحوی تجزیہ (syntactical analysis) وہ عمل ہوتا ہے جس میں کسی بھی تحریر کا تجزیہ کیا جاتا ہے جو ٹوکنز (tokens)کے تواتر سے ترتیب پایا ہو تاکہ اس کی گرامر کی ساخت کا تعین کیا جا سکے۔ پروگرامنگ کے سیاق میں یہ کسی بھی ان پٹ ڈیٹا کی ایک مخصوص زبان کے تناظر میں تقطیع اور تجزیہ کو کہیں گے جس میں ان پٹ ڈیٹا میں سے ٹوکنوں کو کشید کر نحوی(syntax) اصولوں کی مدد سے علیحدہ کیا جائے گا۔

پارسنگ (Parsing) لاطینی زبان کے لفظ پارس سے ماخوذ ہے جس کا مطلب ہے حصہ (part of speech)۔

پارسنگ (Parsing ) کا سب سے زیادہ استعمال compiler یا interpreter کے اہم جزو کے طور پر ہوتا ہے ۔

Parsing پر علیحدہ سے ایک اور دھاگہ کھول دیا ہے

Parser اور Parsing
 
کیا پائیتھون کے لیے بھی کوئی آئی ڈی ای integrated development environment (IDE) موجود ہے؟ جس میں بنے بنائے اسکرپٹ موجود ہوں؟

IDE کئی موجود تو ہیں مگر اتنی اچھی نہیں جتنی دوسری زبانوں کی ہیں۔

Eclipse ڈاؤن لوڈ کر لیں اور اس کے بعد PyDev پلگ ان انسٹال کر لیں۔

اس لنک پر تفصیل موجود ہے
 
پارسنگ (Parsing) ایک انتہائی اہم موضوع ہے اور اس پر کسی قدرے تفصیل سے لکھنے کی ضرورت ہے ۔ فی الحال یہ عمدہ یوٹیوب ویڈیو دیکھیں۔​

 

الف نظامی

لائبریرین
@منتظمین : کیا یہ ممکن ہے کہ اس تھریڈ سے غیر متعلقہ مواد منتقل یا حذف کر دیا جائے اور موضوع گفتگو صرف پائتھون ہی رہے؟
 
مطلب آپ فلیش کے ماہر ہیں۔ بہت خوب ۔ ان ٹیوٹوریلز کا ہمیں بھی انتظار رہے گا۔
ماہر تو خیر نہیں ہوں۔ ہاں کسی زمانے میں جنون کی طرح فلیش سے عشق تھا۔ اتنا کہ عام امیج ایڈیٹنگ بھی فلیش میں کیا کرتا تھا۔ :D
فلیش ایک اینی میشن ٹول ہے اور ایکشن اسکرپٹ ایک مکمل زبان ہے۔ فلیش اور ایکشن اسکرپٹ کے امتزاج سے مکمل ملٹی میڈیا سافٹ ویئرز بنائے جا سکتے ہیں۔ مجھے فلیش تو کسی قدر آتا ہے مگر ایکشن اسکرپٹ میں معمولی شد بد ہے۔ فلیش کے تو اچھے خاصے ٹیوٹوریل پوسٹ کر دیے ہیں، ہاں اب ایکشن اسکرپٹ ہی ایک موضوع ہے جو تشنہ رہ گیا ہے۔ کوشش کروں گا کہ اب یہاں محب بھائی کے لیکچرز سے جو کچھ سیکھوں، انھی موضوعات کو ایکشن اسکرپٹ میں امپلیمینٹ کرنے کی کوشش کروں گا اور جو کچھ خود سیکھوں گا انشاء اللہ اسے شامل َ محفل کرتا رہونگا!
 

محمداحمد

لائبریرین
ماہر تو خیر نہیں ہوں۔ ہاں کسی زمانے میں جنون کی طرح فلیش سے عشق تھا۔ اتنا کہ عام امیج ایڈیٹنگ بھی فلیش میں کیا کرتا تھا۔ :D
فلیش ایک اینی میشن ٹول ہے اور ایکشن اسکرپٹ ایک مکمل زبان ہے۔ فلیش اور ایکشن اسکرپٹ کے امتزاج سے مکمل ملٹی میڈیا سافٹ ویئرز بنائے جا سکتے ہیں۔ مجھے فلیش تو کسی قدر آتا ہے مگر ایکشن اسکرپٹ میں معمولی شد بد ہے۔ فلیش کے تو اچھے خاصے ٹیوٹوریل پوسٹ کر دیے ہیں، ہاں اب ایکشن اسکرپٹ ہی ایک موضوع ہے جو تشنہ رہ گیا ہے۔ کوشش کروں گا کہ اب یہاں محب بھائی کے لیکچرز سے جو کچھ سیکھوں، انھی موضوعات کو ایکشن اسکرپٹ میں امپلیمینٹ کرنے کی کوشش کروں گا اور جو کچھ خود سیکھوں گا انشاء اللہ اسے شامل َ محفل کرتا رہونگا!

ایکشن اسکرپٹ واقعی شاندار ہے۔۔۔۔ ! اس کا اور جاوا اسکرپٹ کا سنٹیکس ملتا جلتا ہے۔

یہاں ایکشن اسکرپٹ کے بنیادی ٹیوٹوریل بہت اچھے انداز میں دیئے گئے ہیں۔
 
میرا خیال ہے اب وقت آیا گیا ہے کہ اس دھاگے کے علاوہ بھی مزید دھاگے پائتھون کے متعلق کھولے جائیں۔ اس سلسلے میں تمام لوگ جو اس میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کی طرف سے تجاویز اور شرکت کا خواہشمند ہوں۔
 
Literals , Variables, Expressions and Statements
سب سے پہلے تو بات کرتے ہیں Literals کی جو ایسے حروف یا ان کا مرکب ہوتے ہیں جو اپنے لغوی معنوی میں استعمال ہوتے ہیں یعنی جو ہیں بالکل ویسے ہی اور ان کا کوئی اور مطلب نہیں ہوتا۔ مثلا​
1 ، 3 ،45۔3​
"یہ ایک اسٹرنگ یا حرفوں کی لڑی ہے"
ان کو Literal Constants بھی کہتے ہیں کیونکہ ان کی قدر(value) تبدیل نہیں ہوتی .
 
Data Types

ڈیٹا ٹائپ سے مراد ہے کہ جو بھی ڈیٹا پروگرام میں استعمال ہو گا وہ کسی خاص درجہ سے متعلق ہوگا جس کا تعین مواد کی قدر سے ہوگا ۔ یعنی اگر ڈیٹا اعداد کی شکل میں ہے تو اس کی ٹائپ نمبر ہوگی اور اگر وہ حروف اور الفاظ پر مشتمل ہے تو وہ ایک مخصوص ٹائپ اسٹرنگ سے متعلق ہوگا۔ اس طرح ان کی مزید تقسیم بھی ہے ۔



پائتھون میں دو بنیادی ٹائپ ہیں ڈیٹا کی ۔
نمبر Number
اسٹرنگ String


Number :
اعداد یا نمبر کی پائتھون میں مزید تین اقسام ہیں
integers
float point number
complex numbers

integer
ایسے اعداد ہوتے ہیں جن میں اعشاریہ نہیں ہوتا یعنی مکمل اعداد ہوتے ہیں جیسے
1، 10 ، 345

floats
ایسے اعداد ہوتے ہیں جو مکمل نہیں ہوتے اور ان میں اعشاریہ کے بعد بھی اعداد ہوتے ہیں جیسے
3.42
52.3E-4 (یہاں E ظاہر کر رہی ہے 10 کی طاقت منفی چار کو )

Complex Number
پیچیدیہ یا تخیلاتی اعداد جو کم کم ہی استعمال ہوں گے مگر ان کا استعمال ممکن ہے پائتھون میں ۔ مثال
5+4j-
52.4-4.5j
 
Top