اعلان Python سیکھنے میں کون کون دلچسپی رکھتا ہے

Python سیکھنے میں کون کون دلچسپی رکھتا ہے ۔

میں آجکل کسی قدر پائتھون لینگویج پڑھ رہا ہوں تو سوچا کہ اگر محفل پر کوئی اور بھی اس میں دلچسپی رکھتا ہو تو اس پر یہاں گفتگو اور کچھ مواد شیئر کیا جا سکتا ہے۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی
بہت اچھی سوچ ہے ۔
جزاک اللہ خیراء
آپ اس بارے کچھ مواد اور پائتھون کی تعریف و تشریح تحریر کر دیں ۔
کوئی نہ کوئی پیاسا اپنی پیاس بجھا لے گا ۔
اور آپ دعا کے حقدار ٹھہریں گے ۔
 
نایاب ، میں چاہ رہا ہوں کہ اگر تو کوئی محنت اور یہاں میرے ساتھ مواد تحریر کرنے اور شیئر کرنے کے لیے تیار ہو تو پھر تو اس سلسلہ کو جاری رکھا جا سکتا ہے ورنہ زیادہ سودمند نہ ہوگا۔
 
نایاب

لائبریرین
محترم بھائی مجھے تو اس کی سمجھ نہیں ہے ۔
اگر کہیں سے مواد اکٹھا کرنا ہے تو رہنمائی کر دیں ۔
اکٹھا کر کے پوسٹ کر دوں گا ۔
 
عسکری

معطل
فیصل عظیم صاحب نے کسی زمانے میں ٹیلی پیتھی سکھانے کی کوشش کی تھی اب نا وہ ہیں نا ہم آپ ذرا ہوشیاری سے سکھائیے گا:D
 
فیصل عظیم صاحب نے کسی زمانے میں ٹیلی پیتھی سکھانے کی کوشش کی تھی اب نا وہ ہیں نا ہم آپ ذرا ہوشیاری سے سکھائیے گا:D

میں سکھانے کی تو بات ہی نہیں کر رہا ، اس لیے تو لکھا ہے کہ کون کون دلچسپی رکھتا ہے تاکہ مل کر یہاں سیکھ سکیں ورنہ اکیلے سیکھنے کے لیے فورم کی ضرورت تو نہیں ہوتی :)
 
محترم بھائی مجھے تو اس کی سمجھ نہیں ہے ۔
اگر کہیں سے مواد اکٹھا کرنا ہے تو رہنمائی کر دیں ۔
اکٹھا کر کے پوسٹ کر دوں گا ۔

نایاب ، آپ کا شکریہ کہ آپ نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا میں اصل میں منتظر ہوں ان لوگوں کا جو کمپیوٹر پروگرامنگ لینگویج سیکھنے یا سکھانے میں دلچسپی رکھتےہیں اور اس دھاگے سے یہ مقصد پورا ہو سکے گا کسی قدر۔
 
محمدصابر

محفلین
بڑے دنوں سے کوڈ اکیڈمی کا یہ صفحہ پائیتھون سیکھنے کے لئے کھول کر رکھا ہوا ہے۔ لیکن وقت نہیں مل رہا۔
ابھی آپ کے ساتھ مل کر سیکھنے کے لئے کوشش کی جا سکتی ہے۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
نایاب ، میں چاہ رہا ہوں کہ اگر تو کوئی محنت اور یہاں میرے ساتھ مواد تحریر کرنے اور شیئر کرنے کے لیے تیار ہو تو پھر تو اس سلسلہ کو جاری رکھا جا سکتا ہے ورنہ زیادہ سودمند نہ ہوگا۔
سیکھنے میں مجھے دلچسپی ہے لیکن اس جملے کا کیا مطلب ہے کہ مواد کوئی اور تحریر کرے تمھارے لیے؟
اگر تو سکھانا چاہتے ہو تو لکھو بھائی، ہم پڑھیں گے اور سوالات اٹھائیں گے لیکن اگر تم یہ چاہو کہ تمھاری ہدایات پر کوئی دوسرا لکھے تو عنوان تبدیل کر دو۔۔۔ یعنی پائتھون "سکھانے" میں کون کون دلچسپی رکھتا ہے۔ :openmouthed:
 
محمداحمد

لائبریرین
میں بھی کافی دنوں سے کسی لینگویج پر کوشش کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ ویسے میرا پروگرامنگ کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں ہے، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا اسکرپٹ کی معمولی شدھ بدھ ہے۔ انشاءاللہ کوشش کروں گا سیکھنے کی۔
 
بھائی صاحب ساتھ ساتھ لکھنے کی بات کی ہے کسی اور کے لکھنے کی بات نہیں کی ہے ۔

چلو دو تین بندے تو ہو گئے ہیں ، اب کام بنتا لگ رہا ہے۔
 
میں بھی کافی دنوں سے کسی لینگویج پر کوشش کرنے کا سوچ رہا ہوں۔ ویسے میرا پروگرامنگ کا کوئی بیک گراؤنڈ نہیں ہے، ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس اور جاوا اسکرپٹ کی معمولی شدھ بدھ ہے۔ انشاءاللہ کوشش کروں گا سیکھنے کی۔

اتنا ہی کافی ہے کیونکہ یہاں بالکل شروع سے ہی سیکھنے کی کوشش کی جائے گی اور جتنا بھی معمولی سوال ہو اسے پوچھنے سے گریز نہیں کیا جائے گا تاکہ وہ لوگ جو بالکل کمپیوٹر پروگرامنگ سے واقفیت نہیں رکھتے ان پر سے پروگرامنگ کی کچھ ہیبت کم ہو۔
 
عثمان

محفلین
کبھی یونیورسٹی میں اس کا ایک کورس لیا تھا۔ لیکن چند ہفتوں بعد ڈراپ کر دیا۔ پھر توجہ کہیں اور ہو گئی۔
مجھے بھی اِن سمجھیں۔ :)
 
فاتح

لائبریرین
سب سے پہلے تو پائتھون ڈاؤن لوڈ کرکے انسٹال کرنے کے لیے اس لنک پر جائیں

پائتھون ڈاؤن لوڈ

پائتھون 3.1 ونڈوز انسٹالر ڈاون لوڈ کرکے اسے انسٹال کر لیں۔

انسٹال کرنے کے لیے ویڈیو

3.1 کون سی ہے؟

پائتھون کے موجودہ پروڈکشن ورژن 2.7.3 اور 3.2.3 ہیں۔
اگر آپ نہیں جانتے کہ کون سا ورژن استعمال کرنا ہے تو پائتھون 2.7 سے آغاز کریں۔
The current production versions are Python 2.7.3 and Python 3.2.3.​
If you don't know which version to use, start with Python 2.7; more existing third party software is compatible with Python 2 than Python 3 right now.​
 
اگر ایک مخصوص پروگرامنگ زبان کی بجائے عام کمپیوٹر سائنس نظریات پر علمی بحث و مباحثہ کا ایک دھاگہ بنا لیا جائے تو میرے مطابق یہ زیادہ سود مند ہو گا۔ مثال کے طور پر ہم پروسیجرل یا امپیریٹو (procedural/imperative) اسلوب کو جاننے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد ہم اوبجکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ (Object-Oriented Programming - OOP) کے نشیب و فراز سمجھیں۔ پھر ایسپکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ (Aspect-Oriented Programming) اور فنکشنل (Functional) اور کونکرنٹ پیراڈایم (Concurrent Paradigm) پر بھی نظر ڈالی جا سکتی ہے۔ ایک مرتبہ کمپیوٹر سائنس کے ان نظریات سے واقفیت حاصل کر لی جائے تو پھر کوئی بھی پروگرامنگ زبان سیکھنا محض اس کی سنٹیکس (syntax) سمجھنا رہ جاتا ہے۔
 
میرا مشورہ ہے کہ کسی بھی مخصوص زبان سے ماورا ہو کر کمپیوٹر سائنس کے عام پروگرامنگ تصورات زیر ِبحث لائے جائیں، ان میں ابتدا ہم ذیل کے موضوعات سے کر سکتے ہیں۔
  1. ڈیٹا کو محفوظ کرنے کی بنیادی اقسام (Basic Data Types)
    1. Numbers - Integers (Signed, Unsigned), Floats, Doubles
    2. Strings
    3. Boolean
    4. Arrays - Simple, Associative
  2. متغیرات (Variables) کے بارے میں
    1. جامد متغیرے (Static Variables)
    2. غیر جامد متغیرے (Dynamic Variables)
  3. Program Flow Control Constructs
    1. Conditional Constructs
      1. If...Then...Else...Else if
      2. Switch statement
    2. Looping constructs
      1. Do...While
      2. Do...Until
      3. For Loop
  4. فنکشن (Functions)
ان بنیادی تصورات پر جب سب کو عبور حاصل ہو جائے تو پھر ہم مختلف پروگرامنگ پیراڈائمز (Programming Paradigms) کو سمجھنے اور اس پر بحث کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ مذکورِ بالا بنیادی تصورات سے آگاہی حاصل کئے بغیر کوئی بھی پروگرامنگ زبان سیکھنا سعی لاحاصل ہے۔
 
Top