اعلان Python سیکھنے میں کون کون دلچسپی رکھتا ہے

Strings
حروف کی ترتیب یا قطار کو اسٹرنگ کہتے ہیں ۔ اس میں ایک یا ایک سے زائد حروف ہو سکتے ہیں۔ مثال
'cat'
"انتظار ہے "
''' ابھی بھی انتظار ہے ''''

Single Quotes
کسی بھی اسٹرنگ کو ایک quotes میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں وائٹ اسپیس اور ٹیب دونوں محفوظ رہتے ہیں۔ مثال
'ایک quotes کا استعمال'

Double Quotes
دو quotes کا استعمال بھی ایک quotes کی طرح کیا جا سکتا ہے اور اس میں ایک quotes کا استعمال بھی جائز ہے ۔مثال
"what's your name "

Triple Quotes
ایک اور دو quotes کی تین quotes بھی استعمال کی جا سکتی ہیں اور اس میں دونوں پہلی quotes کا استعمال بھی جائز ہے۔ مثال

.This is a multi-line string. This is the first line'''
.This is the second line
."What's your name?," I asked
''' ."He said "Bond, James Bond
 
Escape Sequence
اگر کوئی جملہ ایک سے زیادہ لائنوں پر مشتمل ہو اور ہم اسے ایک ہی جملے کے طور پر دکھانا چاہتے ہوں تو اس کے لیے Escape Sequence استعمال کرنا ہوگا۔ مثال

کوڈ:
یہ ایک جملہ ہے۔ \
یہ دوسرا جملہ ہے اور پہلی ہی لائن پر ہوگا۔

اس کا نتیجہ یوں دکھائی دے گا

یہ ایک جملہ ہے ۔ یہ دوسرا جملہ ہے اور پہلی ہی لائن پر ہوگا۔
 
String Literal Concatenation
دو اسٹرنگز کو ملانے کے لیے پائتھون میں خاص محنت نہیں کرنی پڑتی بلکہ اگر دو اسٹرنگز ساتھ ساتھ لکھی گئی ہیں تو پائتھون انہیں خود ہی جوڑ دیتا ہے۔ مثال

"آپ کا " "نام؟"

نتیجہ:
آپ کا نام؟
 
اب ذرا کچھ interactive interpreter کے ساتھ کھیل کر بھی دیکھ لیا جائے۔

All Programs ----> Python3.2------> IDLE Python GUI

یا

All Programs ----> Python3.2------> Python Command Line

کھولیں اور مندرجہ ذیل کمانڈ ٹائپ کرکے ان کے نتائج دیکھیں۔

print 4<<<

("type("Hello, World<<<
 
محمدصابر

محفلین
لیں جی میری حاضری لگا لیں۔ آج موقع ملا ہے اس دھاگے میں اپنا حصہ ڈالنے کا۔ اور یہاں تک پہنچتے پہنچتے یہ پتا لگ گیا کہ اُردو میں پروگرامنگ سیکھنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے؟ :)
پہلے پروگرام کا نتیجہ ملاحظہ ہو

کوڈ:
>>> print 4
  File "<stdin>", line 1
    print 4
          ^
SyntaxError: invalid syntax
>>> type ("Hello, World")
<class 'str'>
 
محمداحمد

لائبریرین
String Literal Concatenation
دو اسٹرنگز کو ملانے کے لیے پائتھون میں خاص محنت نہیں کرنی پڑتی بلکہ اگر دو اسٹرنگز ساتھ ساتھ لکھی گئی ہیں تو پائتھون انہیں خود ہی جوڑ دیتا ہے۔ مثال

"آپ کا" "نام؟"

نتیجہ:
آپ کا نام؟

اور اگر بیچ میں کوئی variable ہو تو comma استعمال ہوگا یا اسے بھی ویسے ہی لکھ دیا جائے گا؟؟؟
 
محمداحمد

لائبریرین
اب ذرا کچھ interactive interpreter کے ساتھ کھیل کر بھی دیکھ لیا جائے۔

All Programs ----> Python3.2------> IDLE Python GUI

یا

All Programs ----> Python3.2------> Python Command Line

کھولیں اور مندرجہ ذیل کمانڈ ٹائپ کرکے ان کے نتائج دیکھیں۔

print 4<<<

("type("Hello, World<<<

نتائج کچھ یوں ہیں۔

>>> print 4
SyntaxError: invalid syntax
>>> type ("Hello Wold")
<class 'str'>
>>>
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے ہیلو ورلڈ والی کمانڈ ٹائپ کے بجائے پرنٹ کے ساتھ ٹھیک چل رہی ہے اور ٹائپ کے ساتھ ایرر آ رہا ہے ۔

print ("Hellow World")

اس اردو ایڈیٹر میں انگریزی لکھنا بہت مشکل ہے نہ جانے محب بھیا کیسے لکھ رہے ہیں۔
 
کنٹرول اور سپیس بار کے ساتھ
 
وہ تو ٹھیک ہے لیکن کیرکٹرز خاص طور پر پیرنتھسز آگے پیچھے ہو جاتے ہیں۔
 
String Literal Concatenation
دو اسٹرنگز کو ملانے کے لیے پائتھون میں خاص محنت نہیں کرنی پڑتی بلکہ اگر دو اسٹرنگز ساتھ ساتھ لکھی گئی ہیں تو پائتھون انہیں خود ہی جوڑ دیتا ہے۔ مثال

"آپ کا" "نام؟"

نتیجہ:
آپ کا نام؟
کیا اس طرح دو اسٹرنگ کونکیٹینیٹ (ضم) کرتے ہوئے پائتھون از خود درمیان میں اسپیس شامل کر دیتا ہے؟ اگر ہاں تو اس سیپریٹر کو اوور رائڈ کرنے کا کیا طریقہ ہوگا، اور اگر نہیں تو مثال کو درست کیا جانا چاہیے۔ :)
 
محمدصابر

محفلین
اب ذرا کچھ interactive interpreter کے ساتھ کھیل کر بھی دیکھ لیا جائے۔

All Programs ----> Python3.2------> IDLE Python GUI

یا

All Programs ----> Python3.2------> Python Command Line

کھولیں اور مندرجہ ذیل کمانڈ ٹائپ کرکے ان کے نتائج دیکھیں۔

print 4<<<

("type("Hello, World<<<

پہلی کمانڈ کے ایرر دینے پر میں نے چیک کیا ہے تو پتہ چلا ہے کہ اس انٹریکٹو موڈ میں 4 پرنٹ کرنے کے لئے 4 لکھ کر اینٹر کر دیں تو جواب 4 آ جائے گا۔ اور اگر 4+4 لکھ کر اینٹر کر دیں تو 8 آ جائے گا۔ یعنی اسے بطور کیلکولیٹر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تو پھر میں نے
مندرجہ ذیل کمانڈز کو چیک کیا ہے۔ نتیجہ دیکھنے کے لئے اپنا اپنا کمپیوٹر استعمال کریں۔ :)

کوڈ:
2+2*2
2*2+2
2/2+2
2+2/2
 
کیا اس طرح دو اسٹرنگ کونکیٹینیٹ (ضم) کرتے ہوئے پائتھون از خود درمیان میں اسپیس شامل کر دیتا ہے؟ اگر ہاں تو اس سیپریٹر کو اوور رائڈ کرنے کا کیا طریقہ ہوگا، اور اگر نہیں تو مثال کو درست کیا جانا چاہیے۔ :)

نہیں پائتھون ایسا ازخود نہیں کرتا بلکہ یہ اضافی سپیس میری طرف سے تھی جو کہ غلط تھی۔:)

ایسا کرنے کے لیے یوں لکھنا ہو گا

"آپ کا" " " "نام؟" یا
"آپ کا " "نام؟"
 
نتائج کچھ یوں ہیں۔

>>> print 4
SyntaxError: invalid syntax
>>> type ("Hello Wold")
<class 'str'>
>>>

اس کی وجہ ہے پائتھون ورژن 2 سے ورژن 3 میں تبدیلی۔ اب ورژن 3 میں print ایک اسٹیٹمنٹ کی بجائے ایک فنکشن ہے ۔ جہاں کہیں بھی اب پرنٹ کی اسٹیٹمنٹ دیکھیں اسے فنکشن سے بدل دیں۔ ایسے

کوڈ:
print(4)
 
ویسے ہیلو ورلڈ والی کمانڈ ٹائپ کے بجائے پرنٹ کے ساتھ ٹھیک چل رہی ہے اور ٹائپ کے ساتھ ایرر آ رہا ہے ۔

print ("Hellow World")

اس اردو ایڈیٹر میں انگریزی لکھنا بہت مشکل ہے نہ جانے محب بھیا کیسے لکھ رہے ہیں۔

پرنٹ میں تو وہ پرنٹ فنکشن میں دی دئی اسٹرنگ کو شائع کر دے گا جبکہ ٹائپ میں وہ بتائے گا کہ جو ڈیٹا ٹائپ آپ نے دی ہے اس کی ٹائپ کیا ہے۔ مثال

کوڈ:
>>> type("Hello World")
 
<class 'str'>
اوپر مثال میں ہم نے ایک اسٹرنگ ٹائپ کے فنکشن کو دی اور اس نے بتایا کہ جو ڈیٹا ہم نے دیا تھا اس کی ٹائپ اسٹرنگ ہے ۔ یہاں کلاس کیوں لکھا آیا ہے اس کا ذکر آگے آئے گا جب کلاس اور آبجیکٹ پر بات ہو گی (پائتھون میں ہر شے ایک آبجیکٹ ہے اور آبجیکٹ کلاس کی متحرک شکل ہوتی ہے )

کوڈ:
>>> type(1)
 
<class 'int'>

اس مثال میں عدد 1 دیا گیا تھا اور جواب میں بتایا گیا کہ ڈیٹا کی ٹائپ integer ہے یعنی مکمل عدد

کوڈ:
>>> type(5.43)
 
<class 'float'>

اوپر دی گئی مثال میں float ڈیٹا ٹائپ دی گئی اور جواب میں انٹرپریٹر نے اس کی نشاندہی کر دی۔
 
پہلی کمانڈ کے ایرر دینے پر میں نے چیک کیا ہے تو پتہ چلا ہے کہ اس انٹریکٹو موڈ میں 4 پرنٹ کرنے کے لئے 4 لکھ کر اینٹر کر دیں تو جواب 4 آ جائے گا۔ اور اگر 4+4 لکھ کر اینٹر کر دیں تو 8 آ جائے گا۔ یعنی اسے بطور کیلکولیٹر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تو پھر میں نے
مندرجہ ذیل کمانڈز کو چیک کیا ہے۔ نتیجہ دیکھنے کے لئے اپنا اپنا کمپیوٹر استعمال کریں۔ :)

کوڈ:
2+2*2
2*2+2
2/2+2
2+2/2

بالکل پائتھون انٹریکٹو موڈ کو ایک کیلکولیٹر کی طرح بخوبی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کوڈ:
>>> (50-5*6)/4
5.0
 
>>> 8/5 # Fractions aren't lost when dividing integers
1.6000000000000001
 
اگر اعداد کو کوٹس میں دیا جائے تو وہ نمبر کی بجائے اسٹرنگ تصور ہوں گے۔ جیسے

'17' ، '3.3' یہ int اور float کی بجائے اسٹرنگ شمار ہوں گے۔

کوڈ:
>>> type('17')
<class 'str'>
 
>>> type('3.3')
<class 'str'>
 
Top