PSL 2017: پاکستان سپر لیگ

عثمان قادر

محفلین
جی جی اور وہ بھی اردو میں۔کیوں کہ اہلیانِ کوئٹہ تو ایران کے آس پاس ہونے کی وجہ سے فارسی سمجھ لیں گے مگر مجھے ابھی تک کوئی اچھی ڈکشنری نہیں ملی فارسی سمجھنے کے لیے۔
پسند بہت ہے مجھے فارسی۔سمائلس
جی جی اردو محفل پر اردو سیکشن میں کسی کی محبت میں بھی فارسی شعر کہنے کی اجازت نہیں ۔۔۔۔ چاہے محبت سر ولیم رچرڈ سے ہی کیوں نا ہو ۔۔۔۔۔۔
 
عثمان قادر

محفلین
کوئٹہ کے کوٹے میں کہہ لیں گے شعر
پہلے جیتیں تو سہی رچرڈ کے شیر
:)
لیں جی سب نے اپنی اپنی ٹیم کے بارے میں شعر بھی کہہ دئے اور اپنی تئیں جیتا بھی دیا اور آپ ابھی تک کوئٹہ والوں کو شعر کے لیے ہی ترسا رہے ہیں ۔۔۔۔۔ کیا آپ کو نفرت آموز محبت ہے رچرڈز سے ۔۔۔۔ ؟؟؟
 
محمد وارث

لائبریرین

کہنے دیجیے ان کو، یہ میدان کا کھیل ہے میاں، کوئی مشاعرہ نہیں۔ ہم نے شعروں میں نہیں جیتنا میدان میں جیتنا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
لیں جی سب نے اپنی اپنی ٹیم کے بارے میں شعر بھی کہہ دئے اور اپنی تئیں جیتا بھی دیا اور آپ ابھی تک کوئٹہ والوں کو شعر کے لیے ہی ترسا رہے ہیں ۔۔۔۔۔ کیا آپ کو نفرت آموز محبت ہے رچرڈز سے ۔۔۔۔ ؟؟؟
شعر میں جیتے تو کیا جیتے میاں
کھیل ہے میدان کا، جے کوئٹہ ;)
 
عثمان قادر

محفلین
شعر میں جیتے تو کیا جیتے میاں
کھیل ہے میدان کا، جے کوئٹہ ;)
وارث بھائی مورال ہائی کرنے کے لیے شعر بھی ضروری ہے ۔۔۔۔۔
ویسے یہ مت بھولئے لاہور کو فائنل میں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہو گا ۔۔۔۔ اور لاہور کو میری فل سپورٹ بھی حاصل ہے ۔۔۔ اس لیے کوئٹہ کو ہرانے کی پیشگی معذرت چاہتا ہوں ۔۔۔۔
 
ابن توقیر

لاہور کو فائنل میں ہوم گراونڈ کا واقعی فائدہ ہوگا اور اس نے قذافی سٹیڈیم میں جیتنے نہیں دینا اس لیے ہماری پشاور انہیں پلے آف مرحلے میں ہی باہر کرکے کپ جیتنے کے لیے لاہور میں قدم رکھے گی۔
سمائلس
 
محمد وارث

لائبریرین
محترم ہماری کیا مجال اور اوقات کہ آپ سے شعر میں جیتیں، میدان میں ہی جیت لیں گے. :p
وارث بھائی مورال ہائی کرنے کے لیے شعر بھی ضروری ہے ۔۔۔۔۔
ویسے یہ مت بھولئے لاہور کو فائنل میں ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہو گا ۔۔۔۔ اور لاہور کو میری فل سپورٹ بھی حاصل ہے ۔۔۔ اس لیے کوئٹہ کو ہرانے کی پیشگی معذرت چاہتا ہوں ۔۔۔۔
اس دو غزلے پر ہے بھاری ایک ہی
مطلع اس دیوان کا، جے کوئٹہ :p
 
عثمان قادر

محفلین
لاہور کو فائنل میں ہوم گراونڈ کا واقعی فائدہ ہوگا اور اس نے قذافی سٹیڈیم میں جیتنے نہیں دینا اس لیے ہماری پشاور انہیں پلے آف مرحلے میں ہی باہر کرکے کپ جیتنے کے لیے لاہور میں قدم رکھے گی۔
سمائلس
پہلی بات ایسا ہو گا ہی نہیں اور اگر خدانخواستہ ایسا ہو بھی گیا تو آپ کو سکیورٹی رسک کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔
ہم نے ناہیں کھیلنے دینا اپنی گراؤنڈ میں ۔۔۔۔۔
 
ہم نے ڈیرن سمے کو خادم اعلی کی خدمت میں بھیج کر اجازت لے لینی ہے فائنل کھیلنے کی۔بس صرف "سمے" کو اتنا ہی کہنا ہوگا نا کہ بچپن سے ان کاپسندیدہ کھلاڑی عمران نہیں "وڈا میاں جی" ہے۔
 
سیمی کی تو اس کے وزیراعظم اور بورڈ نے نہیں سنی ۔۔۔۔ اور ہمارا وزیراعظم تو کسی کی نہیں سنتا ۔۔۔۔ اور مزید ہم نے یہ مشہور کر دینا ہے کہ "میاں صاحب یہ رسیدیں مانگنے آیا ہے" ۔۔۔۔۔ :p
 
ھاھاھا۔سمائلس
ہاں یہ تو آپ نے دکھتی رگ پکڑ لی ہے۔اس سے تو واقعی کپ مجھے اپنے ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے کیونکہ اس بات نے میاں صاحب کو کرنٹ لگوادینا ہے۔
 
کرنٹ نہیں ہارٹ اٹیک ۔۔۔۔ جس کی سرجری کروانے وہ انگلینڈ چلے جائیں گے اور جب واپس آئیں گے تو اگلی پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ ہو رہی ہو گی ۔۔۔۔
 
یا کہیں ایسا ہو کہ وہ انگلینڈ جائیں اور پھر واپسی کا ٹکٹ ہی نہ حاصل کرپائیں۔ویسے کپ آپ لے لیں مگر یہ میاں صاحب کو آرام دہ زندگی جینے کے لیے گوروں کے حوالے کردیں۔یہاں ان کے بغیر مشکل تو ہوگی مگر خیر ہے ہم ان کے آرام اور عظیم الشان مفادات کی وجہ سے قربانی دیتے ہوئے گزارا کرلیں گے۔
 
آفریدی کے فیصلے سے یاد آیا حضرت نے جو یہ فرمایا کہ
"تمہارے بورڈ والےتو تمہے عزت نہیں دیتے ،لیکن میں جانتا ہوں کیسے عزت دینی ہے۔"

یوں معلوم ہوتا ہے جیسے موصوف اپنی خار نکال رہے تھے۔جب ویسٹ انڈین ٹیم اور مینیجمنٹ سامنے بیٹھی ہے ایسے بیان سے موصوف پتا نہیں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔۔
 
عثمان قادر

محفلین
یا کہیں ایسا ہو کہ وہ انگلینڈ جائیں اور پھر واپسی کا ٹکٹ ہی نہ حاصل کرپائیں۔ویسے کپ آپ لے لیں مگر یہ میاں صاحب کو آرام دہ زندگی جینے کے لیے گوروں کے حوالے کردیں۔یہاں ان کے بغیر مشکل تو ہوگی مگر خیر ہے ہم ان کے آرام اور عظیم الشان مفادات کی وجہ سے قربانی دیتے ہوئے گزارا کرلیں گے۔
مانا کہ گوروں نے ہمارے ساتھ بہت نا انصافی کی ہے لیکن اس کی اتنی بڑی سزا تو نہیں بنتی کہ ان پر الطاف اور نواز دونوں ایک ساتھ مسلط کر دئیے جائیں ۔۔۔۔ الطاف کے مرنے کی دعا کریں پھر نواز کو ٹارچر کرنے بھیجیں گے ۔۔۔۔
 
Top