PSL 2017: پاکستان سپر لیگ

عثمان قادر

محفلین
آفریدی کے فیصلے سے یاد آیا حضرت نے جو یہ فرمایا کہ
"تمہارے بورڈ والےتو تمہے عزت نہیں دیتے ،لیکن میں جانتا ہوں کیسے عزت دینی ہے۔"

یوں معلوم ہوتا ہے جیسے موصوف اپنی خار نکال رہے تھے۔جب ویسٹ انڈین ٹیم اور مینیجمنٹ سامنے بیٹھی ہے ایسے بیان سے موصوف پتا نہیں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔۔
جی ہاں وہ اصل میں اپنے بورڈ کو سنا رہے تھے مگر آفریدی یہ جان لیں الوداعی میچ انہیں پھر بھی نہیں ملنا ۔۔۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
مانا کہ گوروں نے ہمارے ساتھ بہت نا انصافی کی ہے لیکن اس کی اتنی بڑی سزا تو نہیں بنتی کہ ان پر الطاف اور نواز دونوں ایک ساتھ مسلط کر دئیے جائیں ۔۔۔۔ الطاف کے مرنے کی دعا کریں پھر نواز کو ٹارچر کرنے بھیجیں گے ۔۔۔۔

اچھا آپ کہتے ہیں تو صبر کرلیتے ہیں۔وگرنہ میرا ارادہ تو میاں صاحب کے ساتھ کھپے صاحب بھی ان کے حوالے کرنے کا تھا۔میں تو چاہ رہا تھا کہ تین اکھٹے ہی سنبھالیں گورے۔پھر بھی کمی محسوس کریں تو پٹرولیم مصنوعات بھی بھیجی جاسکتی ہیں۔
 
پیٹرولیم مصنوعات کے بغیر اگلی حکومت کیسے چلے گی؟؟
 
ابن توقیر

محفلین
جی سو تو ہے۔چلیے گاڑی کو ریورس کرکے واپس سُپرلیگ تک لے آتے ہیں کیونکہ یہ ڈگڈگی تو تاحیات ہمارے پلے باندھ دی گئی ہے۔کاش کہ ہاشم آملہ بابا بھی نظر آتے لیگ میں۔
 
عثمان قادر

محفلین
ویسے سن گن یہ ہے کہ ساوتھ افریقہ ان دنوں مصروف ہوگی کسی ٹور میں۔کنفرم نہیں ہے۔وگرنہ کِلر ملر اور فاف کو دیکھنا بھی کافی "لطف انگیز" ہوتا۔
کوئی بات نہیں اگلی مرتبہ یہ بھی شامل ہوں گے ۔۔۔۔۔ اور میکسویل کو تو میں بھول ہی گیا ۔۔۔۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
کوئی بات نہیں اگلی مرتبہ یہ بھی شامل ہوں گے ۔۔۔۔۔ اور میکسویل کو تو میں بھول ہی گیا ۔۔۔۔۔۔
ان شاء اللہ۔میکسویل تو ٹھیک مگر وہاں میری پسند جارج بیلے ہے۔کاش کہ ان کو بھی شہزادوں کے سنگ کھیلتا دیکھوں سُپرلیگ میں۔
 
آفریدی کے فیصلے سے یاد آیا حضرت نے جو یہ فرمایا کہ
"تمہارے بورڈ والےتو تمہے عزت نہیں دیتے ،لیکن میں جانتا ہوں کیسے عزت دینی ہے۔"

یوں معلوم ہوتا ہے جیسے موصوف اپنی خار نکال رہے تھے۔جب ویسٹ انڈین ٹیم اور مینیجمنٹ سامنے بیٹھی ہے ایسے بیان سے موصوف پتا نہیں کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں۔۔
اپنی ذہنی سطح اور۔۔۔۔۔۔
کہنی نوں نے تے سنانی دھی نوں۔۔۔۔۔
 
Top