PSL 2017: پاکستان سپر لیگ

ابن توقیر

محفلین
کوئی کوئٹہ کے بارے میں بھی محبت بھرا شعر کہہ دے یا کوئٹہ کے ساتھ محفل میں بھی سوتیلا پن روا رکھا جائے گا ؟؟

نہ جی محمد وارث جی نے یہاں کوئٹہ کو اپنے نام کروالیا ہے۔اب محبت بھرا شعر تو وہ ہی کہہ سکتے ہیں فراغت پائیں تو۔
کوئٹہ تو اس لحاظ سے محفل کی سب سے تگڑی سائیڈ ہوئی۔سمائلس
 
ابن توقیر

محفلین
اگر عمران خان کرکٹ کی تقویت کیلئے نیوٹریل امپائر لا سکتا ہے تو شاہد خان آفریدی نیوٹریل کپتان کیوں نہیں؟

جی جی۔ویسے جس طرح عمران نے میاں صاحب کو جھٹکے دینے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اس طرح آفریدی نے بھی "ویسٹ انڈیز" کے بے چارے سے بورڈ کو جھٹکا دینے کا آغاز کردیا ہے۔
کل تھوڑا ان کو "چھنڈ" گیا تھا لالہ۔
 
عثمان قادر

محفلین

عثمان قادر

محفلین
ھاھاھا۔اس موضوع پر تو روشنی ڈالنا فی الحال مشکل ہے کیونکہ میں خود "پشاوری" شاعری ڈھونڈ رہا ہوں اپنی ٹیم کے لیے۔
بھائی ٹیم کے لیے پشاوری چائے ڈھونڈیں تو پشاوری شاعری کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔۔۔۔۔ اور چائے با آسانی دستیاب بھی ہے ۔۔۔۔ اور چائے والا تو آج کل مشہور بھی بہت ہے ۔۔۔۔
 
نہیں چائے سے زیادہ ٹیم کے لیے ایک "چٹکی"۔۔۔ڈھونڈنا بڑا مفید رہے گا مگر وہ کیا ہے نا کہ دبئی میں شاہد "ن" کی سواری پہنچنا مشکل ہو۔ویسے اگر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان یا انگلینڈ کے حالیہ کپتان کو پٹھانوں نے اس "ن" کی سواری کی لذت چکھا دی تو کیا ہوگا؟ سمائلس

ازرائے تفنن
 
محمد وارث

لائبریرین
کوئی کوئٹہ کے بارے میں بھی محبت بھرا شعر کہہ دے یا کوئٹہ کے ساتھ محفل میں بھی سوتیلا پن روا رکھا جائے گا ؟؟
نہ جی محمد وارث جی نے یہاں کوئٹہ کو اپنے نام کروالیا ہے۔اب محبت بھرا شعر تو وہ ہی کہہ سکتے ہیں فراغت پائیں تو۔
کوئٹہ تو اس لحاظ سے محفل کی سب سے تگڑی سائیڈ ہوئی۔سمائلس
کوئٹہ کوئٹہ ہے کوئی شعر کہے یا نہ کہے۔ ویسے پھر عرض کر دوں کہ کوئٹہ میری پسندیدہ رچرڈز کی وجہ سے ہے :)
 
عثمان قادر

محفلین
نہیں چائے سے زیادہ ٹیم کے لیے ایک "چٹکی"۔۔۔ڈھونڈنا بڑا مفید رہے گا مگر وہ کیا ہے نا کہ دبئی میں شاہد "ن" کی سواری پہنچنا مشکل ہو۔ویسے اگر ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان یا انگلینڈ کے حالیہ کپتان کو پٹھانوں نے اس "ن" کی سواری کی لذت چکھا دی تو کیا ہوگا؟ سمائلس

ازرائے تفنن
پھر اگلے سال پاکستان سپر لیگ پشاور میں منعقد ہو گی ۔۔۔۔
 
عثمان قادر

محفلین
کوئٹہ کوئٹہ ہے کوئی شعر کہے یا نہ کہے۔ ویسے پھر عرض کر دوں کہ کوئٹہ میری پسندیدہ رچرڈز کی وجہ سے ہے :)
کوئیٹہ کے کوٹہ میں کوئی شعر نہیں؟؟؟؟ رچرڈ کی محبت میں ہی کوئٹہ سے ہوتا ہوا کوئی شعر ارشاد فرما دیں ۔۔۔۔
 
ابن توقیر

محفلین
کوئیٹہ کے کوٹہ میں کوئی شعر نہیں؟؟؟؟ رچرڈ کی محبت میں ہی کوئٹہ سے ہوتا ہوا کوئی شعر ارشاد فرما دیں ۔۔۔۔

جی جی اور وہ بھی اردو میں۔کیوں کہ اہلیانِ کوئٹہ تو ایران کے آس پاس ہونے کی وجہ سے فارسی سمجھ لیں گے مگر مجھے ابھی تک کوئی اچھی ڈکشنری نہیں ملی فارسی سمجھنے کے لیے۔
پسند بہت ہے مجھے فارسی۔سمائلس
 
Top