Poet Perfect Android

اس کا مطلب ہے کہ اینڈرائڈ ورژن کے حساب سے فانٹ کی سیٹنگ کو خودکار طور پر ایک ڈیفالٹ قدر دی جا سکتی ہے۔
جی ایسا ہی ہے. میں اپنی ایپ میں صرف لالی پاپ اور اوپر کے لیے نستعلیق دکھا رہا ہوں، باقی ڈیفالٹ فونٹ
 
hackerspk

محفلین
زیادہ برا نہیں ہے نوٹو تو۔ :ROFLMAO:

Screenshot_2016_02_13_17_31_36.png
 
hackerspk

محفلین
اینڈرائڈ ورژن پوچھ رہا ہوں، فونٹ کا نہیں. :)
تابش بھائی ۔ اینڈرائیڈ 4 ہے۔ اس پر فانٹ کو رینڈر کرنے کی سہولت اتنی بہتر نہیں ہوتی۔ میں توٹائپ فیس سیٹ کرتا ہوں ٹیکسٹ ویو کی اگر آپ کے پاس کچھ زیادہ بہتر طریقہ ہے تو بتائیں۔
 
تابش بھائی ۔ اینڈرائیڈ 4 ہے۔ اس پر فانٹ کو رینڈر کرنے کی سہولت اتنی بہتر نہیں ہوتی۔ میں توٹائپ فیس سیٹ کرتا ہوں ٹیکسٹ ویو کی اگر آپ کے پاس کچھ زیادہ بہتر طریقہ ہے تو بتائیں۔
ٹائپ فیس کے ذریعے ہی کرتا ہوں.
4.0 آئس کریم سینڈوچ
4.1 جیلی بین
4.2 کٹ کیٹ
میں سپورٹ نہیں کرتا
4.3 اور 4.4 کٹ کیٹ میں کچھ موبائلز پر درست رینڈر نہیں ہوتا، باقی پر ہو جاتا ہے.
5.0 لالی پاپ اور 6.0 مارشملو میں مکمل سپورٹ ہے.

پھر مختلف فونٹس کا بھی مختلف ریسپانس ہوتا ہے. اسی لیے لکھا تھا کہ مختلف کیریکٹر بیسڈ نستعلیق کو چیک کر لیں. اور پھر آپ ورژن بیسڈ چیک لگا کر اپلائی کر سکتے ہیں کہ صرف اس ورژن میں نستعلیق آئے اور باقی میں ڈیفالٹ.
 
زیک

مسافر
بہت عمدہ کاوش ہے۔ جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ لانچ ہونے کا انتظار رہے گا۔ :)
ایک تجویز یہ ہے کہ نستعلیق فونٹ سیلیکشن کی آپشن بھی رکھیں، تاکہ جن موبائلز میں سپورٹڈ ہو وہ مستفید ہو سکیں۔
یہی وجہ ہے کہ میں نستعلیق کے خلاف ہوں۔ کوئی اچھا کام شروع ہوتا نہیں کہ لوگ نستعلیق نستعلیق کے نعرے لگانا شروع کر دیتے ہیں
 
زیک

مسافر
زیک کی پر زور فرمائش پر اس ایپلیکیشن کو نستعلیق سے پاک ریلیز کیا جائے۔
پہلی ورژن نستعلیق کے بغیر ریلیز کی جائے۔ دوسری میں بگز دور کریں۔ تیسری ورژن میں کنٹنٹ بڑھائیں۔ چوتھی میں نستعلیق کے بارے میں غور کریں۔
 
محمد سعد

محفلین
نوٹو نسخ بہت خوبصورت ہے۔ میں بھی سوچ رہا ہوں کہ موقع ملتے ہی اپنے فورم سے نستعلیق ہٹا کر نوٹو نسخ ایمبڈ کر دوں۔
 
arifkarim

معطل
یہی وجہ ہے کہ میں نستعلیق کے خلاف ہوں۔ کوئی اچھا کام شروع ہوتا نہیں کہ لوگ نستعلیق نستعلیق کے نعرے لگانا شروع کر دیتے ہیں
موبائل کی ایپس کو نستعلیق زدہ کرنا واقعی جہالت ہے کہ وہاں مختلف آپریٹنگ سسٹمز اور موبائلز میں یکسر مختلف نتائج آ سکتے ہیں۔ البتہ کمپیوٹر پر نستعلیق کی بجائے نسخ کا ڈھول پیٹنا یقیناً غلط ہے۔
 
خوب است! ویسے مواد ایپلیکیشن کے ساتھ پیکیج کیا گیا ہے یا لائیو پولنگ کی جاتی ہے (امید ہے کہ مؤخر الذکر ترکیب استعمال کی گئی ہوگی)؟ اس سوال کا مقصد یہ تھا کہ اگر ویب سرور سے مواد فراہم کرایا جا رہا ہے تو اس کے متبادل براؤزر بیسڈ ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔ :) :) :)
 
زیک

مسافر
موبائل کی ایپس کو نستعلیق زدہ کرنا واقعی جہالت ہے کہ وہاں مختلف آپریٹنگ سسٹمز اور موبائلز میں یکسر مختلف نتائج آ سکتے ہیں۔ البتہ کمپیوٹر پر نستعلیق کی بجائے نسخ کا ڈھول پیٹنا یقیناً غلط ہے۔
بلاگز کو لے لیں۔ اردو میں بلاگ شروع ہوتا ہے۔ ایک تحریر بھی نہیں لکھی اور نہ کوئی بلاگ کا قاری ہے مگر نستعلیق کرنے اور ایمبیڈ کرنے کی شدید فکر کھائے جا رہی ہے۔ اس کا فائدہ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
مذکورہ ایپ اچھی معلوم ہو رہی ہے، لیکن عروض سائٹ کو بھی بطور ہائبرڈ ایپ متعارف کروایا جانا چاہیے۔
 
arifkarim

معطل
بلاگز کو لے لیں۔ اردو میں بلاگ شروع ہوتا ہے۔ ایک تحریر بھی نہیں لکھی اور نہ کوئی بلاگ کا قاری ہے مگر نستعلیق کرنے اور ایمبیڈ کرنے کی شدید فکر کھائے جا رہی ہے۔ اس کا فائدہ؟
وہ تو ٹیمپلیٹ کا مسئلہ ہے۔ اردو بلاگنگ کمیونٹی کو نئے بلاگرز کیلئے اپنے ٹیمپلیٹس تیار رکھنے چاہیے۔ تاکہ نئے بلاگرز کو تکنیکی مسائل کا سامنا نہ ہو اور وہ صرف اپنے کنٹینٹ پر دھیان دیں۔ انکی اس سمت میں توجہ نہ ہونے کا الزام نستعلیق پر نہیں لگایا جا سکتا ہے۔ کیونکہ عام لوگوں کا مزاج تحاریر کو نستعلیق میں پڑھنا بن چکا ہے۔
 
Top