PayPal اکاؤنٹ

کعنان

محفلین
السلام علیکم

جن کا مراسلہ آپ نے کوٹ کیا ھے وہ بھائی صاحب آپ کو شائد جواب نہیں دے پائیں گے۔

پے۔ پال ھے کیا یہاں سے شروع کرتے ہیں۔

جیسے ماسٹر کارڈ، ویزا کارڈ، امیرکن ایکسپریس کارڈ ایجنسیاں ہیں اسی طرح پے۔پال بھی ایک ایجنسی ھے مگر ان کا طریقہ کار ان سے مختلف اور بہت سی سیف ھے۔

ان میں فرق کیا ھے اور یہ سیف کیسے ھے اس پر ایسا ھے کہ آپ دنیا میں کہیں سے بھی آنلائن خریداری کرتے ہیں تو آپ کو اپنے کریڈٹ کارڈ کی ڈیٹیل دینی پڑتی ھے جو مرچنٹ /سیلرکے پس ڈائریکٹ پہنچتی ھے یا ٹریفک کے ذریعے آپ کا کارڈ کی ڈیٹیل ہیک/چوری ہو جاتی ھے۔ تو مرچنٹ/ ہیکر آپ کے کریڈٹ کارڈ سے رقم چوری کر لیتا ھے تو سٹیٹمنٹ ملنے پر وہ رقم آپکو کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ میں ڈالنی پڑے گی کیونکہ اگر وہ رقم نہ ڈالی تو پھر لیٹ فیس یا جرمانہ کی صورت میں زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی اس کے بعد اگر آپکا کریڈٹ کارڈ انشورڈ ھے تو کلیم کرنے پر کریڈٹ کارڈ کمپنی انشورنس کمپنی کے ذریعے انکوائری کروائے گی اور واقعی ہی وہ رقم چوری ہوئی ھے تو انشورنس کمپنی اس پر خود ہی وہ رقم کسی بھی طرح واپس لینے پر اپنی کاروائی جاری رکھے گی مگر چوری شدہ رقم انشورنس کمپنی آپکے کریڈٹ کارڈ کمپنی کو ادا کرے گی جسے آپ بعد میں نکلوا سکتے ہیں جو آپ نے سٹیٹمنٹ ملنے کے وقت جمع کروائی تھی۔ اس کلیم انکوائری پر کم از کم 28 دن کا وقت دیا جاتا ھے۔

اور اگر آپ کا کارڈ انشورڈ نہیں ھے تو آپکے کارڈ سے جو رقم چوری ہوئی ھے وہ آپکو اپنی جیب سے ادا کرنی پڑے گی اور کریڈٹ کارڈ کمپنی آپکا کارڈ ضائع کر کے آپکو نئے نمبر پر نیا کارڈ جاری کر دے گی جس سے آپ مزید اس کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے ویسے ہی ڈر جائیں گے۔

مگر پے۔پال میں ایسا نہیں ھے، یہ آنلائن ٹرنسیکشن کے لئے ایک سیف ایجنسی ھے ، یہ سیف کس طرح ھے اس کی خصوصیات پر نظر کرتے ہیں۔

جن ممالک کے لئے پے۔پال کارآمد ھے آپ یہاں رجسٹرڈ تو ہو سکتے ہیں مگر جب تک آپ اپنی بینک ڈیٹیل نہیں دیں گے تب تک آپ کسی قسم کی ٹرانسیکشن نہیں کر سکتے۔
مثال کے طور پر آپ پے۔ پال میں رجسٹرڈ ہو گئے اور آپ نے یہاں جو ای۔میل ایڈریس دیا ھے اس پر آپ کہیں سے رقم منگوانا چاہتے ہیں تو آپ اسے اپنا پے۔پال رجسٹرڈ ای۔میل ایڈریس دیں گے۔ سامنے والا آپ کو پے۔پال میں 100 ڈالر ٹرانسفر کرتا ھے جو آپ کے پے۔پال میں اسی وقت آ جائیں گے جسے 30 دن کے اندر آپ نے ایکسیپٹ کرنا ھے ورنہ وہ رقم واپس چلی جائے گی۔ اس کے لئے آپکو اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر پے۔پال کو دینا پڑے گا اور پھر وہ رقم پے۔پال سے اپنے بینک میں 1 سال کے اندر جب چاہیں ٹرانسفر کر سکتے ہیں اور وہ رقم بینک سے ہی نکلے گی۔

آپ چاہیں تو پے۔ پال میں اپنا بینک اکاؤنٹ سے رجسٹرڈ ہو جائیں یا کسی بھی کریڈٹ کارڈ سے مگر بیینک اکاؤنٹس فائدہ مند ھے، کیونکہ کریڈٹ کارڈ سے رجسٹرڈ ہونے پر نقصان ھے اس لئے کہ کریڈٹ کارڈ میں آپ اپنی رقم جمع کروانے پر بھی جب رقم نکلوائیں گے تو کیش ہینڈلنگ پر وہ آپ کو ایکسٹرا رقم چارج کرے گا اس لئے بینک اکاؤنٹ سے رجسٹرڈ ہونا ہی فائدہ مند ھے۔

تصویر کی مدد سے سمجھتے ہیں

259kaw9.jpg

پے۔پال میں جتنے بھی ممبران رجسٹرڈ ہوتے ہیں ان کا ایک پے۔ پال رجسٹرڈ اکاؤنٹ ہوتا ھے۔ اور دوسرا انہوں نے بینک رجسٹرڈ بھی کیا ہوتا ھے۔

آپ جب کسی کو رقم ٹرانسفر کرتے ہیں تو پے۔ پال آپکے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال کر دوسرے رجسٹرڈ ممبر کے پے۔پال رجسٹرڈ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرتا ھے۔

جس کو رقم بھیجی گئی ھے وہ سب سے پہلے اس رقم کو قبول کرتا ھے یا ناقبول اس میں 30 دن کا وقت ھے۔ اگر قبول کرتا ھے تو رقم اس کے پے۔پال میں داخل ہو گئی اور اگر ناقبول کرتا ھے تو وہ رقم اسی وقت وہاں واپس چلی جائے گی جہاں سے آئی تھی۔

رقم قبول کرنے پر اس کی مرضی ھے وہ چاہے تو پے۔پال میں ایک ساتھ تک وہ رقم ہولڈ رکھ سکتا ھے اور اگر چاہے تو اسی وقت وہ رقم اپنے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر سکتا ھے۔ اگر تو وہ آئی ہوئی رقم کو اپنے بینک میں ٹرانسفر کرتا ھے تو اس کے بعد وہ اپنے بینک سے وہ رقم حاصل کر سکتا ھے۔

ابھی کچھ مصروفیات کے بعد بقیہ معلومات فراہم کرتا ھوں تصاویر کے ساتھ۔

والسلام

بقیہ حصہ

اگر کوئی آپکے پے۔پال میں رقم بھیجے گا تو اس پر آپکو آپکی انٹرنٹ میل آئی۔ڈی جو وہاں رجسٹرڈ ہو گی اس میں آپکو معلومات ملے گی۔
اور جب آپ پے۔پال میں لاگ ان ہونگے تو اسطرح معلومات آپکے سامنے ہو گی۔
t53iaw.jpg
جب آپ اسے دیکھیں گے تو یہاں پر ایک آپشن ہو گا ایکسیپٹ کر اسے کلک کرنا ھے اس سے رقم آپ کے پے پال میں آ جائے گی۔​
اگلا مرحلہ ھے رقم آپکے بینک اکاؤنٹ میں کیسے جائے گی تو اگلی تصویر کی مدد سے سمجھتے ہیں۔​
347th1s.jpg
ود ڈرا کو کلک کریں اور جو آئی ہوئی رقم بینک اکاؤنٹ میں بھیجنی ھے اسے یہاں لکھیں اور کانٹینئو کو کلک کریں جس سے رقم آپکے بینک اکاؤنٹ میں کچھ دن تک پہنچ جائے گی جسے وہاں سے نکلوا سکتے ہیں۔​
اگلا مرحلہ آپ نے اگر کسی کو رقم بھیجنی ھے تو اس کا طریقہ کار یہ ھے
لاگ آن ہوں تو یہ صفحہ سامنے آئے گا​
k9dhc0.jpg
اس کے بعد اگلے صفحہ پر جائیں اور دیکھتے ہیں رقم کیسے کسی دوسرے کو بھیجی جائے گی۔​
k53j89.jpg

سینڈ رقم کو کلک کریں تو یہ صفحہ سامنے آئے گا​
جس کو رقم بھیجنی ھے وہ بھی جس ای۔میل سے پے۔پال میں رجسٹرڈ ہو گا وہی ای۔میل یہاں پر لکھیں​
رقم جس ملک میں بھیجنی ھے اس کی جو کرنسی ھے اسے سلیکٹ کریں اگر نہیں تو پھر ڈالر سلیکٹ کریں​
جتنی رقم بھیجنی ھے اسے لکھیں​
اور کنٹینئو کا بٹن دبا دیں۔​
رقم آپکے بینک سے دوسرے کے پے۔پال اکاؤنٹس میں چلی جائے گی۔​
اس پر مزید معلومات وہ یہ کی جب آپ آنلائن پر شاپنگ کریں گے تو وہاں دو آپشن ہونگے ایک پے۔پال اور دوسرا کریڈٹ کارڈ اگر آپ نے پے۔پال سے رقم دینی ھے تو پھر آپ پے۔پال کو کلک کریں گے تو وہاں سب کچھ سیٹ اپ ہو گا وہاں پر صرف کلک کرنا ھے کچھ نہیں لکھنا۔​
یہ تھی اس پر معلومات اگر مزید کسی کو ضرورت ہوئی تو ہم نٹ کی دنیا میں ہی ہیں جب نوٹیفیکیشن ملے گی تو حاضر ہو جائیں گے۔​
خیال رہے کہ پے۔پال کسی کو بینک اکاؤنٹس معلومات نہیں دیتا۔​
جس بھائی نے اوپر پاکستان میں بیٹھ کر جرمن سے پے۔پال اکاؤنٹس پر مزے لینے کا لکھا تھا کبھی ایسا سوال کسی کی طرف سے آیا تو اس پر بھی معلومات پوچھنے پر فراہم کر دی جائے گی۔​
والسلام​
 
کعنان

محفلین
سب سے پہلے تو www.usa2me.com پر سائن اپ کرکے امریکہ میں ڈاک کا پتہ حاصل کریں۔ اس کے بعد www.tollfreeforwarding.com پر سائن اپ کرکے امریکہ میں ٹیلی فون نمبر حاصل کریں جس کی کالز آپ کے موبائل فون یا پی ٹی سی ایل نمبر پر پاکستان میں وصول ہو سکیں گی۔ اس کے بعد www.payoneer.com سے ایک امریکی ڈیبٹ کارڈ حاصل کریں۔

اب آپ پے پال پر سائن اپ کیلئے تیار ہیں۔۔۔لیکن ٹھہرئیے۔۔۔پے پال کی ویب سائٹ کھولنے سے پہلے ایک اہم کام کرنا ضروری ہے!!!

www.proxy4free.com پر جائیے اور کوئی فعال امریکی پراکسی سرور حاصل کیجئے (جو کہ بلامعاوضہ مل جائے گا(۔ اب اپنے ویب براؤزر میں سے پراکسی کا ایڈریس اور پورٹ تبدیل کر لیجئے۔

جی جناب!!! تو پھر پے پال پر اکاؤنٹ بنانے کیلئے تیار ہیں؟؟

اب پے پال کی ویب سائٹ www.paypal.com کھولیں۔ اپنا نام لکھیں، اپنا امریکی ڈاک کا پتہ اور امریکی ٹیلی فون نمبر درج کریں۔۔۔اس کے بعد امریکی ڈیبٹ کارڈ کی مدد سے اپنے پے پال اکاؤنٹ کی توثیق کروائیں۔۔۔لیجئے!! پے پال اکاؤنٹ تیار ہے۔۔۔اب اسے استعمال کریں اور عیش کریں۔

(نوٹ: یہ طریقہ صرف میری سوچ کا نتیجہ ہے اور میں نے اسے عملی طور پر آزما کر نہیں دیکھا۔ لہٰذا کسی قسم کے نقصان کی صورت میں خاکسار بری الذمہ ہوگا۔ تاہم مجھے نوے فیصد امید ہے کہ درج بالا طریقہ کارآمد ہوگا۔ مزید برآں اگر کوئی دوست اس طریقے کو آزماتا ہے تو اپنا تجربہ ضرور شیئر کرے۔(

السلام علیکم گلفام بھائی

آپ نے جو ساتھ نوٹ پیش کیا ھے اسے دیکھ کر بہت اچھا لگا،

آپ نے جو سائٹ ایڈریس دئے ہیں امریکہ سے کارڈ حاصل کرنے کے وہ، اور اس کے علاوہ جو لنک ہیں وہ اور جو پے۔پال ایڈریس کے بارے میں لکھا ھے، ان سب پر میں اکٹھی معلومات فراہم کرتا ہوں مگر اتنی جتنی آپکو ضرورت ھے اس پر کیا الاؤ کیا جا سکتا ھے وہ اس موضوع کا حصہ نہیں۔

ان ممالک میں ہر گھر کے "سکورنگ پوائنٹس" ہوتے ہیں، پڑھے لکھے لوگ جب نیا گھر خریدتے ہیں تو وہ فراڈ ایجنسی سے پہلے اس گھر کی سکورنگ چیک کرتا ھے اور سکورنگ 100 فیصد ہو تو وہ گھر خریدا جاتا ھے ورنہ نہیں، اس کی وجہ یہ ھے کہ جب ہم نے بینک اکاؤنٹ، گھر میں بجلی، پانی، فون، براڈبینڈ بنڈل، موبائل وغیرہ وغیرہ کوئی بھی سروس حاصل کرنی ہو تو سکور چیک کئے جاتے ہیں اگر اس گھر می کسی نے فراڈ کیا ہو تو اس کی معلومات فراڈ ایجنسی کو فراہم کی جاتی ھے، اور اس گھر میں پھر کوئی بھی سروس آپ حاصل نہیں کر سکتے اس پر فرق پڑتا ھے۔

آپ پاکستان میں بیٹھ کر امریکہ، برطانیہ اور یورپ سے کسی دوست سے اس کے گھر ایڈریس مانگے ہیں تو کوئی بھی دوست آپ کو اپنا ایڈریس نہیں دے گا، اگر وہ اپنے ہمسائیہ کا ایڈریس دے بھی دے تو بھی آپ کارڈ اپلائی نہیں کر سکتے کیونکہ وہاں آئی۔پی ٹریکنگ ہوتی ھے، چلیں مان لیں آپ نے کارڈ اپلائی کر دیا تو کارڈ آپکو پاکستان پوسٹ پر نہیں ملے گا بلکہ یہاں کے ایڈریس پر ہی ملے گا اور وہ کارڈ آپکو آپکا دوست ہمسائیہ کے گھر سے کیسے نکال کر دے گا ۔

اسی طرح پے۔پال پر رجسٹرڈ ہونے کے لئے بھی آپکو یہاں کا ایڈریس چاہئے
یہاں آئی۔پی ٹریک ہوتی ھے۔
مثلاً اگر کوئی یہ کہےکہ میں پے۔پال یا ای۔بے جرمن کے ایڈریس سے پاکستان میں استعمال کر رہا ہوں تو یہ بات ناقابل یقین ھے کیونکہ اسے اگر یہاں پر بھی استعمال کریں تو جب بھی میں کسی دوسری جگہ سے اس پر لاگ ان ہونگا مجھے میل کے ذریعے پیغام ملے گا کہ آپکا ایڈریس دوسری آئی۔پی سے کنٹرول ہوا ھے ہمیں اس پر اطلاع دیں کہ آپ ہی اسے استعمال کر رہے ہیں اور پھر اسی طرح کچھ دن بعد وہ لیٹر بھیج دیتے ہیں ایک پیڈ لفافہ کے ساتھ جس پر واپسی کا پتہ لکھا ہوتا ھے اور اس میں لکھا ہوتا ھے کہ اپنا گھر کا فون بل اور بینک سٹیٹمنٹ کا پہلا صفحہ جس پر نام اور ایڈریس لکھا ہوا ہو ان دونوں کی فوٹو کاپی اس لفافہ میں ڈال کر ہمیں بھیج دیں۔

اسی طرح ایک فارم میں ایک لڑکا ھے جو انگلینڈ میں آیا اللیگل کام کرتا رہا اس کا پے۔پال اکاؤنٹ تھا، شائد وہ دو سال یہاں رہا اور پھر ڈپورٹ ہوا یا چلا گیا، اس نے پاکستان فارم میں مجھ سے میرا پے۔پال ایڈریس مانگا کہ اس کی کچھ رقم پے۔پال میں رہ گئی ہوئی ھے وہ اسے میرے پے۔پال میں ٹرانسفر کرنا چاہتا ھے اور جب مجھے ملیں گے تو میں اسے ڈرافٹ کر دوں۔ اس نے جب ٹرائی کیا تو آئی۔پی ٹریکنگ کی وجہ سے وہ اکاؤنٹ بلاک ہو گیا اور انہوں نے پروف آف ایڈریس اور ڈیٹیل مانگی، جس پر بعد میں اس نے مجھے اپنا پے۔پال اور پاسورڈ دیا جسے میں نے چیک کیا مگر اس پر کچھ نہیں بن سکتا تھا کیونکہ میں اسے جانتا تھا، میں 2003 سے پے۔پال اور ای۔بے میں ہوں۔ جو چالاقی ہم پاکستان میں بیٹھ کر سوچتےہیں انہوں نے اسے پہلے سے ہی مشکل کیا ہوتا ھے۔

والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
پے پال کا اکاؤنٹ ویری فیکیشن بہت لمبا کام ہے۔ آپ کو اپنے پاس پورٹ کی کاپی بھیجنی پڑتی ہے جس کے بعد آپ کے اکاؤنٹ کو ویری فائڈ مانا جاتا ہے۔ اگر اکاؤنٹ ویری فائڈ نہ ہو تو اس پر کافی ساری حدود و قیود لگتی ہیں
 
زیک

مسافر

یہاں تو ایسا کوئ مسئلہ نہیں۔ بس اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات پےپال کو دیں، وہ اس میں دو معمولی رقم جمع کرواتے ہیں۔ آپ انہیں بتا دیں کہ کتنے پیسے جمع ہوئے اور بس۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں تو ایسا کوئ مسئلہ نہیں۔ بس اپنے بینک اکاؤنٹ کی معلومات پےپال کو دیں، وہ اس میں دو معمولی رقم جمع کرواتے ہیں۔ آپ انہیں بتا دیں کہ کتنے پیسے جمع ہوئے اور بس۔
شکریہ زیک۔ یہاں میں نے اکاؤنٹ بنایا تھا تو اس میں ٹرانزیکشن بھی ہوئی تھی اور میرا اکاؤنٹ ابھی تک Unverified ہے کیونکہ جب بھی میں ان ویریفائڈ پر کلک کرتا ہوں تو وہ مجھے پاس پورٹ کی کاپی بھیجنے کو کہتے ہیں۔ یہ مسئلہ میں نے فن لینڈ میں کئی دیگر افراد کے ساتھ بھی دیکھا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
ابھی میں نے اپنا پے پال کا اکاؤنٹ چیک کیا ہے۔ اس پر میرا سٹیٹس Verified ہو چکا ہے۔ اگرچہ اس میں میرا کوئی قصور نہیں :)
 
فخرنوید

محفلین
السلام علیکم گلفام بھائی

آپ نے جو ساتھ نوٹ پیش کیا ھے اسے دیکھ کر بہت اچھا لگا،

آپ نے جو سائٹ ایڈریس دئے ہیں امریکہ سے کارڈ حاصل کرنے کے وہ، اور اس کے علاوہ جو لنک ہیں وہ اور جو پے۔پال ایڈریس کے بارے میں لکھا ھے، ان سب پر میں اکٹھی معلومات فراہم کرتا ہوں مگر اتنی جتنی آپکو ضرورت ھے اس پر کیا الاؤ کیا جا سکتا ھے وہ اس موضوع کا حصہ نہیں۔

ان ممالک میں ہر گھر کے "سکورنگ پوائنٹس" ہوتے ہیں، پڑھے لکھے لوگ جب نیا گھر خریدتے ہیں تو وہ فراڈ ایجنسی سے پہلے اس گھر کی سکورنگ چیک کرتا ھے اور سکورنگ 100 فیصد ہو تو وہ گھر خریدا جاتا ھے ورنہ نہیں، اس کی وجہ یہ ھے کہ جب ہم نے بینک اکاؤنٹ، گھر میں بجلی، پانی، فون، براڈبینڈ بنڈل، موبائل وغیرہ وغیرہ کوئی بھی سروس حاصل کرنی ہو تو سکور چیک کئے جاتے ہیں اگر اس گھر می کسی نے فراڈ کیا ہو تو اس کی معلومات فراڈ ایجنسی کو فراہم کی جاتی ھے، اور اس گھر میں پھر کوئی بھی سروس آپ حاصل نہیں کر سکتے اس پر فرق پڑتا ھے۔

آپ پاکستان میں بیٹھ کر امریکہ، برطانیہ اور یورپ سے کسی دوست سے اس کے گھر ایڈریس مانگے ہیں تو کوئی بھی دوست آپ کو اپنا ایڈریس نہیں دے گا، اگر وہ اپنے ہمسائیہ کا ایڈریس دے بھی دے تو بھی آپ کارڈ اپلائی نہیں کر سکتے کیونکہ وہاں آئی۔پی ٹریکنگ ہوتی ھے، چلیں مان لیں آپ نے کارڈ اپلائی کر دیا تو کارڈ آپکو پاکستان پوسٹ پر نہیں ملے گا بلکہ یہاں کے ایڈریس پر ہی ملے گا اور وہ کارڈ آپکو آپکا دوست ہمسائیہ کے گھر سے کیسے نکال کر دے گا ۔

اسی طرح پے۔پال پر رجسٹرڈ ہونے کے لئے بھی آپکو یہاں کا ایڈریس چاہئے
یہاں آئی۔پی ٹریک ہوتی ھے۔
مثلاً اگر کوئی یہ کہےکہ میں پے۔پال یا ای۔بے جرمن کے ایڈریس سے پاکستان میں استعمال کر رہا ہوں تو یہ بات ناقابل یقین ھے کیونکہ اسے اگر یہاں پر بھی استعمال کریں تو جب بھی میں کسی دوسری جگہ سے اس پر لاگ ان ہونگا مجھے میل کے ذریعے پیغام ملے گا کہ آپکا ایڈریس دوسری آئی۔پی سے کنٹرول ہوا ھے ہمیں اس پر اطلاع دیں کہ آپ ہی اسے استعمال کر رہے ہیں اور پھر اسی طرح کچھ دن بعد وہ لیٹر بھیج دیتے ہیں ایک پیڈ لفافہ کے ساتھ جس پر واپسی کا پتہ لکھا ہوتا ھے اور اس میں لکھا ہوتا ھے کہ اپنا گھر کا فون بل اور بینک سٹیٹمنٹ کا پہلا صفحہ جس پر نام اور ایڈریس لکھا ہوا ہو ان دونوں کی فوٹو کاپی اس لفافہ میں ڈال کر ہمیں بھیج دیں۔

اسی طرح ایک فارم میں ایک لڑکا ھے جو انگلینڈ میں آیا اللیگل کام کرتا رہا اس کا پے۔پال اکاؤنٹ تھا، شائد وہ دو سال یہاں رہا اور پھر ڈپورٹ ہوا یا چلا گیا، اس نے پاکستان فارم میں مجھ سے میرا پے۔پال ایڈریس مانگا کہ اس کی کچھ رقم پے۔پال میں رہ گئی ہوئی ھے وہ اسے میرے پے۔پال میں ٹرانسفر کرنا چاہتا ھے اور جب مجھے ملیں گے تو میں اسے ڈرافٹ کر دوں۔ اس نے جب ٹرائی کیا تو آئی۔پی ٹریکنگ کی وجہ سے وہ اکاؤنٹ بلاک ہو گیا اور انہوں نے پروف آف ایڈریس اور ڈیٹیل مانگی، جس پر بعد میں اس نے مجھے اپنا پے۔پال اور پاسورڈ دیا جسے میں نے چیک کیا مگر اس پر کچھ نہیں بن سکتا تھا کیونکہ میں اسے جانتا تھا، میں 2003 سے پے۔پال اور ای۔بے میں ہوں۔ جو چالاقی ہم پاکستان میں بیٹھ کر سوچتےہیں انہوں نے اسے پہلے سے ہی مشکل کیا ہوتا ھے۔

والسلام
آپ یقین کرو یا نہ کرو۔۔۔۔۔۔کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ کیونکہ میں نے اکاونٹ بھی پاکستان سے ہی بنایا ہے اوراستعمال بھی یہاں کے آئی پی سے ہی عرصہ دو سال سے کر رہا ہوں۔ اور آج تک کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم قصرانی بھائی

اگر آپنے اکاؤنٹ بنا لیا ہوا ھے اور ویریفائی کا مسئلہ ھے تو آج آفس سے واپسی پر میں اسے بھی حل کر دوں گا ابھی وقت نہیں ھے کیونکہ تصاویر بھی سکین کرنی ھے تاکہ سمجھ میں بھی آئے

والسلام
 
کعنان

محفلین
آپ یقین کرو یا نہ کرو۔۔۔ ۔۔۔ کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ کیونکہ میں نے اکاونٹ بھی پاکستان سے ہی بنایا ہے اوراستعمال بھی یہاں کے آئی پی سے ہی عرصہ دو سال سے کر رہا ہوں۔ اور آج تک کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے۔

السلام علیکم

جیسے میں نے طریقہ کار لکھا ھے آپ بھی پاکستانی بھائیوں کے لئے اپنا استعمال کرنے والا طریقہ کار لکھ کر انہیں بھی خدمت کا موقع دیں، قصرانی بھائی کو ویریفائی کی پرابلم ھے اور اسی طرح دوسرں کو بھی یہ مسئلہ بھی ان کا حل کر دیں۔ شکریہ

والسلام
 
dxbgraphics

محفلین
پے پال سے کارڈ منسلک کرنے کی فیس امارات میں تقریبا سات درہم ہے جو کہ ون ٹائم ہے۔ میرا ڈیبٹ کارڈ گم گیا تھا تو دوسرا کارڈ پے پال سے اٹیچ کرنے پر دوبارہ سات درہم کٹوتی ہوئی۔
پے پال کا سروس سنٹر بہت ایکٹیو ہے۔ اور اس کی سروس بہت ہی اچھی۔
پچھلے دنوں voip کارڈ کی پے پال کے ذریعے خریداری کی۔ لیکن چوبیس گھنٹے میں میرے اکاونٹ میں دس ڈالر اپڈیٹ نہیں ہوئے ۔ پھر میں نے پے پال اکاونٹ میں جاکر dispute لانچ کیا۔ اس کے دس منٹ میں ہی voip سروس کا فون آیا اور مجھ سے ڈسپیوٹ ختم کرنے کی گذارش کی اور کہا کے آپ کی اکاونٹ میں اس کے بدلے میں دس ڈالر گفٹ ایکسٹرا لوڈ کر دیئے گئے ہیں
 
السلام علیکم قصرانی صاحب

آپ کے علاوہ اور بھی بہت سے دوستوں کو اس پر شکایت ھے کہ سب کچھ ہو گیا اور ویریفیکشن نہیں ہو رہا تو اسے ویریفائی کرنے کی ضرورت نہیں تصاویر سے آپ کو سمجھاتا ہوں۔ اس سے پہلے یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یہ پے۔پال ویری فائی نہیں ھے بلکہ پے۔پال میں بینک اکاؤنٹس ڈائریکٹ ڈیبٹ کے لئے ویریفائی ھے۔
2jfeq1.jpg
یہ تصوریر میرے پرسنل اکاؤنٹ کی ھے اس میں دیکھیں سٹیٹس ان ویریفائی نظر آ رہا ھے۔ یہ 2003 سے ایسے ہی ھے، ایک مرتبہ اسے ویریفائی کیا تھا مگر اس سے ہر مہینہ کبھی 1 کبھی 2 کبھی ڈھائی پاؤنڈز تک بینک سے ڈائریکٹ دیبٹ ہونے شروع ہو گئے تھے کس فنڈز کے نام سے پھر میں نے سے دوبارہ ان ویریفائی کر دیا۔
اس سے ہوتا کیا ھے؟ اس سے یہ ہوتا ھے کہ آپ جو بھی رقم بھیجیں گے یا شاپنگ میں رقم استعمال کریں گے تو وہ رقم اسی وقت بینک سے نہیں جائے گی بلکہ تھرڈ پارٹی سے پے۔پال کے ذریعے بینک میں ریکوئیسٹ جائے گی اور پھر بینک اس رقم کی ریکوئیسٹ پر ٹرانسفر کرے گا جس سے یہاں 3 دن کا وقت لگتا ھے۔ اور شائد اس پر بینک فیس چارج کرتا ھے۔ اسے بھول جائیں اور اگنور کر دیں۔ اب اس سے آگے بڑھتے ہیں۔
11vo8ya.jpg
اپنا Paypal اکاؤنٹ لاگ ان ہوں
My Accout اگر سامنے ھے تو درست ورنہ اسے کلک کریں۔
Prifile کو کلک کریں۔
My Money کو کلک کریں
نمبر 4 پر کارڈ اپڈیٹ کلک کریں اس کے بعد اگلا صفحہ پر جاتے ہیں۔
23tr1gw.jpg
یہاں نمبر 5 کی مدد سے اپنا بینک کا کارڈ جس میں آپکو کوئی بھی بینک اکاؤنٹ ھے اس کارڈ کو رجسٹرڈ کریں اور انٹر کریں، اور اسی طرح آپ جتنے اکاؤنٹ ہیں ان کے کارڈز یا کریڈٹ کارڈ وغیرہ جو بھی ہیں رجسٹرڈ کر سکتے ہیں ان سب کی ترتیب لائن میں لگتی جائے گی۔ اور جب شاپنک کرنی ہو تو آخر میں رقم ٹرانسفر آپشن میں آپنے کونسے کارڈ سے پیمنٹ کرنی ہو اسی سے کر سکتے ہیں اور جب چاہیں کوئی بھی کارڈ یہاں سے نکال بھی سکتے ہیں۔ یہاں آپکو ویریفیکیشن بھی نظر آ رہی ہو گی۔ اور اسطرح بینک کارڈ سے پیسے اکاؤنٹس میں سے ہی جائیں گے اسی وقت اور اس پر بینک کی کوئی فیس بھی نہیں ہو گی۔

مزید کسی نے کچھ جاننا ہو تو بندہ حاضر ھے۔

والسلام
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ کعنان میں نے اوپر لکھا بھی تھا کہ میرا مسئلہ حل ہو چکا ہے :) تاہم میں پے پال انتہائی مجبوری کے عالم میں اور زیادہ تر Guest کی حیثیت سے ہی کرتا ہوں۔ ورنہ کارڈ ہی ہر جگہ یا پھر بینک ٹرانسفر۔ پے پال کا مسئلہ یہ ہے کہ بہت زیادہ سروس فیس لیتا ہے۔ ایک دوست کو میں نے آن لائن شاپنگ سائٹ بنا کر دی تھی تو اس نے پے پال کا ماڈیول انسٹال کرنے کو کہا تھا۔ جب وہ ہو گیا تو پھر اس نے رونا شروع کر دیا کہ ہر ٹرانزیکشن پر پندرہ فیصد (اچھی طرح یاد نہیں کہ کتنی فیصد تھی) کٹوتی ہوتی ہے جو پے پال کی سروس فیس ہے۔ تاہم اگر آپ پے منٹ کر رہے ہیں تو وہ آپ کی خریداری والی جگہ سے اپنی فیس لیں گے
 
کعنان

محفلین
شکریہ کعنان میں نے اوپر لکھا بھی تھا کہ میرا مسئلہ حل ہو چکا ہے :) تاہم میں پے پال انتہائی مجبوری کے عالم میں اور زیادہ تر Guest کی حیثیت سے ہی کرتا ہوں۔ ورنہ کارڈ ہی ہر جگہ یا پھر بینک ٹرانسفر۔ پے پال کا مسئلہ یہ ہے کہ بہت زیادہ سروس فیس لیتا ہے۔ ایک دوست کو میں نے آن لائن شاپنگ سائٹ بنا کر دی تھی تو اس نے پے پال کا ماڈیول انسٹال کرنے کو کہا تھا۔ جب وہ ہو گیا تو پھر اس نے رونا شروع کر دیا کہ ہر ٹرانزیکشن پر پندرہ فیصد (اچھی طرح یاد نہیں کہ کتنی فیصد تھی) کٹوتی ہوتی ہے جو پے پال کی سروس فیس ہے۔ تاہم اگر آپ پے منٹ کر رہے ہیں تو وہ آپ کی خریداری والی جگہ سے اپنی فیس لیں گے

پے پال کا اکاؤنٹ ویری فیکیشن بہت لمبا کام ہے۔ آپ کو اپنے پاس پورٹ کی کاپی بھیجنی پڑتی ہے جس کے بعد آپ کے اکاؤنٹ کو ویری فائڈ مانا جاتا ہے۔ اگر اکاؤنٹ ویری فائڈ نہ ہو تو اس پر کافی ساری حدود و قیود لگتی ہیں

السلام علیکم قصرانی بھائی

آپکا مسئلہ حل ہو گیا اچھی بات ھے یہ مسئلہ بہت سوں کے ساتھ تھا اس لئے مجھے معلومات مکمل کرنی تھی، پھر بھی آپ خود سوچیں کہ آپکی پہلی پوسٹ کے مطابق مشکل کا سامنا کرنا پڑا اسی طرح مزید جن کو ایسی پرابلم ہو گی وہ اس پر رہنمائی حاصل کر لیں گے، آپ کو چاہئے تھا کہ آپ اپنے مسئلہ حل ہونے پر معلومات فراہم کرتے تاکہ میرا وقت سیف ہو جاتا ،

پے۔پال پر ایسا بھی ھے کہ میں جہاں ہوں اس کی کرنسی سٹرلنگ پاؤنڈز ھے اس پر میں جب کسی کو ڈالر، یورو یا کسی اور ملک کی کرنسی میں پیمنٹ کروں گا تو مجھے وہ کرنسی خریدنی پڑے گی اور اس پر بینک ریٹ پر چاجز ہونگے، اکثر لوگ اسے پے۔پال فیس سمجھتے ہیں حالنکہ اس کا پے۔ پال سے کوئی تعلق نہیں کرنسی جب بھی کنورٹ ہو گی اس میں کرنسی پر جو ریٹ ہو گا وہی ملے گا۔ خیر آپ کو اگر استعمال کرنا ہوا تو دیکھیں گے۔

وعلیکم السلام۔ یہاں میں نے زیک کو بتایا تھا کہ میرا مسئلہ حل ہو گیا ہے لیکن مجھے اس کی وجہ نہیں معلوم کہ کیسے ہوا
 
فہد اشرف

محفلین
میں ایک ویب سائٹ پہ آن لائن ٹیوٹرنگ کر رہا ہوں وہاں سے پے منٹ ریسیو کرنے لے لیے مجھے ایک پے پال بزنس اکاؤنٹ چاہیے۔ کوئی بتا سکتا ہے کہ پے پال بزنس اکاؤنٹ کیسے بنے گا؟
پہلے مجھے ان دو اسٹیپ میں مدد چاہیے۔
I am looking to accept payments میں کیا چوز کروں۔
Screenshot-20210327-144126-Whats-App.jpg

service keywords اور purpose code میں کیا ڈالوں
Screenshot-20210327-144114-Whats-App.jpg
 
فہد اشرف

محفلین
آپ کے دیے ہوئے لنک پہ جو چھٹا اسٹیپ ہے میں وہیں پھنس رہا ہوں۔
میں ایک ویب سائٹ پہ طلباء کے سوالات کا حل لکھتا ہوں جس کے مجھے پیسے ملتے ہیں اب اس کام کے لیے میرا سروس کی ورڈ اور پرپز کوڈ کیا ہوگا یہ نہیں سمجھ میں آ رہا۔
 
Top