PayPal اکاؤنٹ

پاکستانی

محفلین
مجھے PayPal اکاؤنٹ بنانا ہے، مگر سنا ہے پاکستان میں اس کی سروس نہیں ہے، اس کا کوئی طریقہ، اس میں ایڈریس اور دیگر معلومات وغیرہ اگر کہیں اور کی یعنی ڈمی دے دی جائیں تو ۔۔۔۔ اس بارے میں اگر کسی بھائی کے پاس معلومات ہوں تو یہاں شیئر کیجیئے ۔۔۔۔ شکریہ
 
آپ نے صحیح سنا ہے کہ پے پال کا اکاؤنٹ پاکستان سے نہیں کھلتا ہاں البتہ انڈیا سے کھل جاتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ باہر کے ممالک میں اگر آپ کا قریبی جاننے والا یا دوست ہو تو اس کے نام کھلوالیں۔ ماضی میں جس فرم میں کام کرتا تھا وہ لوگ بھی اسی طرح کرتے تھے۔
 
تلمیذ

لائبریرین

'کہیں اور کی یعنی ڈمی' معلومات دینے کی غلطی ہرگز نہ کیجئے گا۔ ورنہ آپ ان کے پاس مُستقل طور پر بلیک لِسٹ ہو جائیں گے کیونکہ آپ کا آئی پی ایڈریس ان پر واضح کر دے گا کہ آپ پاکستان سے ان کے ساتھ رابطہ کر رہے ہیں۔

سولنگی صاحب کی را ئے انتہائی صائب ہے اور فی الوقت فقط یہ طریقہ قابلِ عمل ہے۔ یعنی کسی دوسرے ملک، جہاں پر پے پال کی اجازت ہے، میں کسی قابل اعتبار دوست کو تلاش کریں اور اس کے ذریعے سے رقم حاصل کریں۔
 
رند

محفلین
ایک منٹ اھر اپنی سو پوسٹیں ہی پوری کر لوں ناراض مت ہوئیے گا یہ ہوئی اٹھانوے
 
رند

محفلین
اور اس طرح ہماری سنچری مکمل ہوئی جو ہم نے نقریبا نو ماہ میں پوری کی مارچ 2007 سے دسمبر 2007 تک ایک زبردست انگز :grin:
 
ساجداقبال

محفلین
آپ نے صحیح سنا ہے کہ پے پال کا اکاؤنٹ پاکستان سے نہیں کھلتا ہاں البتہ انڈیا سے کھل جاتا ہے۔ اس کا حل یہ ہے کہ باہر کے ممالک میں اگر آپ کا قریبی جاننے والا یا دوست ہو تو اس کے نام کھلوالیں۔ ماضی میں جس فرم میں کام کرتا تھا وہ لوگ بھی اسی طرح کرتے تھے۔
اس صورت میں جس ملک سے اکاؤنٹ بنایا گیا ہے اس کی آئی پی والی پراکسی استعمال کرنی پڑیگی ورنہ دوسری صورت میں آپکی آئی پی ٹریس ہو کر آپکو بلیک لسٹ کرنے کا موجب بنے گی۔
 
مجھے PayPal اکاؤنٹ بنانا ہے، مگر سنا ہے پاکستان میں اس کی سروس نہیں ہے، اس کا کوئی طریقہ، اس میں ایڈریس اور دیگر معلومات وغیرہ اگر کہیں اور کی یعنی ڈمی دے دی جائیں تو ۔۔۔۔ اس بارے میں اگر کسی بھائی کے پاس معلومات ہوں تو یہاں شیئر کیجیئے ۔۔۔۔ شکریہ

پے پال اکا؂ؤنٹ پاکستان سے بنتا نہیں ہے اور باہر کسی جاننے والے کے توسط سے یا ڈمی معلومات کے ساتھ بنانا بالکل فضول ہے۔ لیکن اگر آپ کو پے پال کی اشد ضرورت ہے تو آپ اسے حاصل کر تو سکتے ہیں لیکن رقم بہت زیادہ خرچ ہو جائے گی۔

بہرحال دوستوں کی دلچسپی کیلئے پے پال کے حصول کا ایک ممکنہ طریقہ ذیل کی پوسٹ میں لکھ رہا ہوں۔
 
سب سے پہلے تو www.usa2me.com پر سائن اپ کرکے امریکہ میں ڈاک کا پتہ حاصل کریں۔ اس کے بعد www.tollfreeforwarding.com پر سائن اپ کرکے امریکہ میں ٹیلی فون نمبر حاصل کریں جس کی کالز آپ کے موبائل فون یا پی ٹی سی ایل نمبر پر پاکستان میں وصول ہو سکیں گی۔ اس کے بعد www.payoneer.com سے ایک امریکی ڈیبٹ کارڈ حاصل کریں۔

اب آپ پے پال پر سائن اپ کیلئے تیار ہیں۔۔۔لیکن ٹھہرئیے۔۔۔پے پال کی ویب سائٹ کھولنے سے پہلے ایک اہم کام کرنا ضروری ہے!!!

www.proxy4free.com پر جائیے اور کوئی فعال امریکی پراکسی سرور حاصل کیجئے (جو کہ بلامعاوضہ مل جائے گا(۔ اب اپنے ویب براؤزر میں سے پراکسی کا ایڈریس اور پورٹ تبدیل کر لیجئے۔

جی جناب!!! تو پھر پے پال پر اکاؤنٹ بنانے کیلئے تیار ہیں؟؟

اب پے پال کی ویب سائٹ www.paypal.com کھولیں۔ اپنا نام لکھیں، اپنا امریکی ڈاک کا پتہ اور امریکی ٹیلی فون نمبر درج کریں۔۔۔اس کے بعد امریکی ڈیبٹ کارڈ کی مدد سے اپنے پے پال اکاؤنٹ کی توثیق کروائیں۔۔۔لیجئے!! پے پال اکاؤنٹ تیار ہے۔۔۔اب اسے استعمال کریں اور عیش کریں۔

(نوٹ: یہ طریقہ صرف میری سوچ کا نتیجہ ہے اور میں نے اسے عملی طور پر آزما کر نہیں دیکھا۔ لہٰذا کسی قسم کے نقصان کی صورت میں خاکسار بری الذمہ ہوگا۔ تاہم مجھے نوے فیصد امید ہے کہ درج بالا طریقہ کارآمد ہوگا۔ مزید برآں اگر کوئی دوست اس طریقے کو آزماتا ہے تو اپنا تجربہ ضرور شیئر کرے۔(
 
فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
جناب من نے ایک طریقہ لکھا ہے پے پال پر اکاونٹ بنانے کا۔
1۔جناب پے پال والے پہلے تو ایک عدد کال آٹو ہوتی ہے آپ کے نمبر پر اس کو کنفرم کرتی ہے۔
2۔اس کے بعد اس ایڈریس پر ایک عدد خط عاشقانہ کنفرم کرنے کے لئے بھیجتی ہے۔ جس میں ایک عدد کوڈ ہوتا ہے۔
3۔اس کے بعد وہ آپ کے بنک اکاونٹ میں کچھ سینٹ ڈالر بھیجتی ہے۔ جو آپ کو اپنے اکاونٹ میں لکھنا ہوتی ہے۔ اس کے بعد آپ کا اکاونٹ قابل استعمال ہو جاتا ہے۔
میں نے پاکستان میں رہتے ہوئے جرمنی کا ایڈریس دے کر کسی دوست کا ۔ تو بنوایا ہے۔ یار پے پال کا اپنا ہی مزہ ہے۔ سکون سے آن لائن پے منٹ ہو جاتی ہے۔

وسلام شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر سکون سے ہی پے منٹ کرنی ہے تو اس کے لئے کئی دیگر طریقے بھی موجود ہیں۔ تاہم آن لائن شاپنگ سٹور وغیرہ کے لئے آپ کو پے پیل کافی حد تک سہولت دیتا ہے۔ تاہم پے پیل کے سوا بھی بہت ساری سروسز موجود ہیں جو کسی نہ کسی حد تک مدد گار ثابت ہوتی ہیں

یہ بھی یاد رہے کہ ملک سے باہر کسی دوست کے ذریعے آپ پے پیل اکاؤنٹ بنواتے ہیں تو ان کا بینک اکاؤنٹ چارج ہوگا اور انہیں اسی حساب سے ان کے ملک کو جہاں وہ رہ رہے ہیں، اضافی ٹیکس وغیرہ کے بوجھ تلے دبنا ہوگا پلس اس اضافی آمدنی کے لئے بھی وہ بندہ ہو سکتا ہے کہ جواب دہ ہو کہ یہ رقم کہاں‌سے آ رہی ہے اور کہاں‌جا رہی ہے۔ کہاں‌جا رہی ہے سے مراد یہ ہے کہ آپ ایک خاص حد سے زیادہ رقم ملک سے باہر بھیجنے پر ہو سکتا ہے کہ اس حقیقت سے دوچار ہوں‌ کہ اضافی آمدنی اور اس کو ملک سے باہر بھیجنا غیر قانونی بھی ہو سکتا ہے

کچھ عرصہ قبل میرے کزن کو یہی درکار تھا تاہم میرے ٹیکس کے مسائل نے مجھے ایسا کرنے سے روکے رکھا۔ یہاں‌فن لینڈ میں بعض اوقات اوور ٹائم کے سلسلے میں‌ٹیکس کی شرح 60 فیصد سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے
 
ابو کاشان

محفلین
قیصرانی بھائی!
پے الرٹ، منی بُکر، ای-گولڈ وغیرہ کا مجھے معلوم ہے۔ لیکن ایک سائٹ ہے http://forums.digitalpoint.com اس پر لوگ باگ خدمات کے بدلے ڈالر صرف پے پال کے ذریعے ہی ادا کرتے ہیں اور میں نے تجرباتی طور پر خدمات کے بدلے 3 ڈالر کما بھی لیئے مگر وہ ٹرانسفر نہیں ہو سکتے۔ :( اس سائیٹ پر 20$ سے 30$ (1500 سے 2000 روپے تقریباً) روزانہ آسانی سے کمائے جا سکتے ہیں۔ مگر یہ پے پال پاکستان میں نہیں ہے۔بس گل یہیں مُک جاتی ہے۔

اس وجہ سے پوچھ رہا تھا۔
 
Top