PayPal اکاؤنٹ

ارم

محفلین
باقی سب بھی فخرنوید بھیا کے اکاونٹ میں بھیج دو اور پھر وہ کہیں مسٹرزرداری بن کر بھاگ جائیں
 
ابو کاشان

محفلین
قیصرانی بھائی!
پے الرٹ، منی بُکر، ای-گولڈ وغیرہ کا مجھے معلوم ہے۔ لیکن ایک سائٹ ہے http://forums.digitalpoint.com اس پر لوگ باگ خدمات کے بدلے ڈالر صرف پے پال کے ذریعے ہی ادا کرتے ہیں اور میں نے تجرباتی طور پر خدمات کے بدلے 3 ڈالر کما بھی لیئے مگر وہ ٹرانسفر نہیں ہو سکتے۔ :( اس سائیٹ پر 20$ سے 30$ (1500 سے 2000 روپے تقریباً) روزانہ آسانی سے کمائے جا سکتے ہیں۔ مگر یہ پے پال پاکستان میں نہیں ہے۔بس گل یہیں مُک جاتی ہے۔

اس وجہ سے پوچھ رہا تھا۔

کوئی یہ سمجھے کہ ایسا ممکن نہیں تو ان کے لیئے Proof of Payment حاضر ہے۔

proofofpayment.JPG
 
ابو کاشان

محفلین
باقی سب بھی فخرنوید بھیا کے اکاونٹ میں بھیج دو اور پھر وہ کہیں مسٹرزرداری بن کر بھاگ جائیں

یہ تجربہ کامیاب رہاہے۔
میں نے فخر بھائی کے اکاؤنٹ کو استعمال کیا اور ڈالروں کے بدلے یوفون کارڈ لوڈ کروا لیا ہے۔
میرا ووٹ تو فخر بھائی کے لیئے پکا ہے۔
 
ابو کاشان

محفلین
ان ویری فائیڈ سے آپ رقم کیسے ود ڈرا کرائیں گے؟

ان ویری فائیڈ سے بنک ٹرانسفر کے ذریعہ رقم منگوائی جا سکتی ہے، جس کے چارجز 20 ڈالر ہوں گے۔ یعنی 100 ڈالر کے 80 ڈالر آپ نے بنک اکاؤنٹ میں آئیں گے۔
یہ تجربہ ابھی کرنا باقی ہے۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم!
جناب من نے ایک طریقہ لکھا ہے پے پال پر اکاونٹ بنانے کا۔
1۔جناب پے پال والے پہلے تو ایک عدد کال آٹو ہوتی ہے آپ کے نمبر پر اس کو کنفرم کرتی ہے۔
2۔اس کے بعد اس ایڈریس پر ایک عدد خط عاشقانہ کنفرم کرنے کے لئے بھیجتی ہے۔ جس میں ایک عدد کوڈ ہوتا ہے۔
3۔اس کے بعد وہ آپ کے بنک اکاونٹ میں کچھ سینٹ ڈالر بھیجتی ہے۔ جو آپ کو اپنے اکاونٹ میں لکھنا ہوتی ہے۔ اس کے بعد آپ کا اکاونٹ قابل استعمال ہو جاتا ہے۔
میں نے پاکستان میں رہتے ہوئے جرمنی کا ایڈریس دے کر کسی دوست کا ۔ تو بنوایا ہے۔ یار پے پال کا اپنا ہی مزہ ہے۔ سکون سے آن لائن پے منٹ ہو جاتی ہے۔

وسلام شکریہ

السلام علیکم

بھائی آپنے جو طریقہ کار بیان کیا ھے آپ نہ جانے اسے کیسے اور کس طرح استعمال کر رہے ہیں میں آپکی معلومات سے اتفاق نہیں کرتا کیونکہ اس میں کوئی سچائی نہیں۔

پے۔ پال پر جس کسی کو کسی بھی طرح کی معلومات چاہئے ہو تو میں اسے پراپر طریقہ سے سمجھانے کی کوشش کروں گا ۔

مجھے معلوم نہیں کہ یہاں پر کسی دوسری جگہ کا لنک دینے پر کوئی پابندی ھے یا نہیں پھر بھی میں کچھ لنکس پیش کر رہا ہوں پے۔ پال پر معلومات حاصل کرنے والے یہاں وزٹ کر سکتے ہیں اگر انتظامیہ کی طرف سے کوئی پابندی ہو تو لنکس ڈیلیٹ کر سکتی ھے میں سب کے سوالات پر ساتھ ساتھ جوابات پیش کر دوں گا۔

--------------------

محترم بھائی، پے۔ پال کا پاکستان میں سٹیٹ بینک کے ساتھ کوئی کنٹریکیٹ نہیں ھے اس لئے اس کا اکاؤنٹ پاکستان سے نہیں بن سکتا۔

اس کے علاوہ اگر کوئی دوست آپکو پے۔پال پر مشورہ دے تو یہاں اس پر مجھ سے ضرور کنفرم کر لینا کہ ایسا ہو سکتا ھے کہ نہیں ورنہ وقت ضائع ہو گا اور جس مقصد کے لئے معلومات حاصل کر رہے ہیں اس سے بھی محروم رہ جائیں گے۔
نیچے تصویر کی مدد سے پے۔پال اکاؤنٹس کو سمجھنے کی کوشش کریں۔
16acuie.jpg

پے۔پال اکاؤنٹس بناتے وقت جب تک آپ ملک سیٹ نہیں کریں گے تب تک آپشن آگے کو ورکس نہیں کرے گا اور اس میں تو پاکستان کا نام ہی نہیں۔ یہاں پہلے بھی اس پر دو دھاگے بنے ہوئے ہیں اس میں ہر طرح کی معلومات ھے اگر وہ تلاش کریں تو بھی آپ کسی نتیجے تک پہنچ سکتے ہیں۔

http://pak.net/business-2-16785/

http://pak.net/متفرقات/پاکستان-میں-پے-پال-چلتا-ہے-53003/

اگر کسی کو مزید معلومات چاہئے ہو تو یہیں رابطہ کر سکتے ہیں

والسلام
 
السلام علیکم!
جناب من نے ایک طریقہ لکھا ہے پے پال پر اکاونٹ بنانے کا۔
1۔جناب پے پال والے پہلے تو ایک عدد کال آٹو ہوتی ہے آپ کے نمبر پر اس کو کنفرم کرتی ہے۔
2۔اس کے بعد اس ایڈریس پر ایک عدد خط عاشقانہ کنفرم کرنے کے لئے بھیجتی ہے۔ جس میں ایک عدد کوڈ ہوتا ہے۔
3۔اس کے بعد وہ آپ کے بنک اکاونٹ میں کچھ سینٹ ڈالر بھیجتی ہے۔ جو آپ کو اپنے اکاونٹ میں لکھنا ہوتی ہے۔ اس کے بعد آپ کا اکاونٹ قابل استعمال ہو جاتا ہے۔
میں نے پاکستان میں رہتے ہوئے جرمنی کا ایڈریس دے کر کسی دوست کا ۔ تو بنوایا ہے۔ یار پے پال کا اپنا ہی مزہ ہے۔ سکون سے آن لائن پے منٹ ہو جاتی ہے۔

وسلام شکریہ
میرے ذہن میں کچھ سوالات نمودار ہو رہے ہیں ذرا ان کے جوابات مرحمت فرمائیں۔
آپ اپنے پے پال کے اکاؤنٹ میں پیسے کیسے جمع کروا سکتے ہیں اور کیسے نکلوا سکتے ہیں۔
اکاؤنٹ کھلوانے کیلیے جو پیسے پے پال کو دینے ہیں وہ کیسے ٹرانسفر کیے جائیں گے
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

جن کا مراسلہ آپ نے کوٹ کیا ھے وہ بھائی صاحب آپ کو شائد جواب نہیں دے پائیں گے۔

پے۔ پال ھے کیا یہاں سے شروع کرتے ہیں۔

جیسے ماسٹر کارڈ، ویزا کارڈ، امیرکن ایکسپریس کارڈ ایجنسیاں ہیں اسی طرح پے۔پال بھی ایک ایجنسی ھے مگر ان کا طریقہ کار ان سے مختلف اور بہت سی سیف ھے۔

ان میں فرق کیا ھے اور یہ سیف کیسے ھے اس پر ایسا ھے کہ آپ دنیا میں کہیں سے بھی آنلائن خریداری کرتے ہیں تو آپ کو اپنے کریڈٹ کارڈ کی ڈیٹیل دینی پڑتی ھے جو مرچنٹ /سیلرکے پس ڈائریکٹ پہنچتی ھے یا ٹریفک کے ذریعے آپ کا کارڈ کی ڈیٹیل ہیک/چوری ہو جاتی ھے۔ تو مرچنٹ/ ہیکر آپ کے کریڈٹ کارڈ سے رقم چوری کر لیتا ھے تو سٹیٹمنٹ ملنے پر وہ رقم آپکو کریڈٹ کارڈ اکاؤنٹ میں ڈالنی پڑے گی کیونکہ اگر وہ رقم نہ ڈالی تو پھر لیٹ فیس یا جرمانہ کی صورت میں زیادہ رقم ادا کرنی پڑے گی اس کے بعد اگر آپکا کریڈٹ کارڈ انشورڈ ھے تو کلیم کرنے پر کریڈٹ کارڈ کمپنی انشورنس کمپنی کے ذریعے انکوائری کروائے گی اور واقعی ہی وہ رقم چوری ہوئی ھے تو انشورنس کمپنی اس پر خود ہی وہ رقم کسی بھی طرح واپس لینے پر اپنی کاروائی جاری رکھے گی مگر چوری شدہ رقم انشورنس کمپنی آپکے کریڈٹ کارڈ کمپنی کو ادا کرے گی جسے آپ بعد میں نکلوا سکتے ہیں جو آپ نے سٹیٹمنٹ ملنے کے وقت جمع کروائی تھی۔ اس کلیم انکوائری پر کم از کم 28 دن کا وقت دیا جاتا ھے۔

اور اگر آپ کا کارڈ انشورڈ نہیں ھے تو آپکے کارڈ سے جو رقم چوری ہوئی ھے وہ آپکو اپنی جیب سے ادا کرنی پڑے گی اور کریڈٹ کارڈ کمپنی آپکا کارڈ ضائع کر کے آپکو نئے نمبر پر نیا کارڈ جاری کر دے گی جس سے آپ مزید اس کارڈ کو استعمال کرتے ہوئے ویسے ہی ڈر جائیں گے۔

مگر پے۔پال میں ایسا نہیں ھے، یہ آنلائن ٹرنسیکشن کے لئے ایک سیف ایجنسی ھے ، یہ سیف کس طرح ھے اس کی خصوصیات پر نظر کرتے ہیں۔

جن ممالک کے لئے پے۔پال کارآمد ھے آپ یہاں رجسٹرڈ تو ہو سکتے ہیں مگر جب تک آپ اپنی بینک ڈیٹیل نہیں دیں گے تب تک آپ کسی قسم کی ٹرانسیکشن نہیں کر سکتے۔
مثال کے طور پر آپ پے۔ پال میں رجسٹرڈ ہو گئے اور آپ نے یہاں جو ای۔میل ایڈریس دیا ھے اس پر آپ کہیں سے رقم منگوانا چاہتے ہیں تو آپ اسے اپنا پے۔پال رجسٹرڈ ای۔میل ایڈریس دیں گے۔ سامنے والا آپ کو پے۔پال میں 100 ڈالر ٹرانسفر کرتا ھے جو آپ کے پے۔پال میں اسی وقت آ جائیں گے جسے 30 دن کے اندر آپ نے ایکسیپٹ کرنا ھے ورنہ وہ رقم واپس چلی جائے گی۔ اس کے لئے آپکو اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر پے۔پال کو دینا پڑے گا اور پھر وہ رقم پے۔پال سے اپنے بینک میں 1 سال کے اندر جب چاہیں ٹرانسفر کر سکتے ہیں اور وہ رقم بینک سے ہی نکلے گی۔

آپ چاہیں تو پے۔ پال میں اپنا بینک اکاؤنٹ سے رجسٹرڈ ہو جائیں یا کسی بھی کریڈٹ کارڈ سے مگر بیینک اکاؤنٹس فائدہ مند ھے، کیونکہ کریڈٹ کارڈ سے رجسٹرڈ ہونے پر نقصان ھے اس لئے کہ کریڈٹ کارڈ میں آپ اپنی رقم جمع کروانے پر بھی جب رقم نکلوائیں گے تو کیش ہینڈلنگ پر وہ آپ کو ایکسٹرا رقم چارج کرے گا اس لئے بینک اکاؤنٹ سے رجسٹرڈ ہونا ہی فائدہ مند ھے۔

تصویر کی مدد سے سمجھتے ہیں

259kaw9.jpg

پے۔پال میں جتنے بھی ممبران رجسٹرڈ ہوتے ہیں ان کا ایک پے۔ پال رجسٹرڈ اکاؤنٹ ہوتا ھے۔ اور دوسرا انہوں نے بینک رجسٹرڈ بھی کیا ہوتا ھے۔

آپ جب کسی کو رقم ٹرانسفر کرتے ہیں تو پے۔ پال آپکے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکال کر دوسرے رجسٹرڈ ممبر کے پے۔پال رجسٹرڈ اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کرتا ھے۔

جس کو رقم بھیجی گئی ھے وہ سب سے پہلے اس رقم کو قبول کرتا ھے یا ناقبول اس میں 30 دن کا وقت ھے۔ اگر قبول کرتا ھے تو رقم اس کے پے۔پال میں داخل ہو گئی اور اگر ناقبول کرتا ھے تو وہ رقم اسی وقت وہاں واپس چلی جائے گی جہاں سے آئی تھی۔

رقم قبول کرنے پر اس کی مرضی ھے وہ چاہے تو پے۔پال میں ایک ساتھ تک وہ رقم ہولڈ رکھ سکتا ھے اور اگر چاہے تو اسی وقت وہ رقم اپنے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کر سکتا ھے۔ اگر تو وہ آئی ہوئی رقم کو اپنے بینک میں ٹرانسفر کرتا ھے تو اس کے بعد وہ اپنے بینک سے وہ رقم حاصل کر سکتا ھے۔

ابھی کچھ مصروفیات کے بعد بقیہ معلومات فراہم کرتا ھوں تصاویر کے ساتھ۔

بہت شکریہ میں نے پاک نیٹ پر بھی پے پال کے حوالے سے آپکی لکھی ہوئی تحریریں پڑھی تھیں لیکن مجھے یہ نہیں پتہ تھا کہ آپ محفل میں بھ رجسٹرڈ ہیں۔
آپ نے دراصل ساری بات پے پال کی اہمیت پر کی ہے لیکن مجھے پاکستان میں ہوتے ہوئے اس میں اکاؤنٹ کھلوانا مقصود ہے اسی لیے یہ پوچھ رہا تھا۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

فائدہ سے کیا مراد ھے وہ میں نہیں سمجھا دوبارہ الفاظ بدل کر لکھیں، پھر بھی میں کوشش کرتا ہوں دیکھیں یہ فائدہ یا کوئی اور۔

آن لائن پر آپ کوئی بھی شاپنگ کریں، رقم ٹرانسفر کریں کسی بھی قسم کی جیسے ڈومین کی فیس وغیرہ یا کمپنی سے آپ ڈیلنگ کریں گے وہاں رقم پہنچانے پر صرف دو آپشن ہونگے
1- کریڈٹ کارڈز کے ذریعے
2- پے۔ پال کے ذریعے

کریڈٹ کارڈ سے آن لائن شاپنگ یا رقم کہیں بھی ٹرانسفر کی جا سکتی ھے مگر پے۔ پال سے رقم ٹرانسفر کرنے کےلئے سامنے والے کا اکاؤنٹ بھی پے۔پال میں ہونا ضروری ھے۔ اس پر اگر آپنے کسی کو رقم بھیجنی ھے تو اس کا اگر پے۔پال اکاؤنٹ نہیں بھی ہو تو آپ اسے کہیں تو وہ فوراً بنا سکتا ھے اور آپ اسے اس میں رقم بھیج سکتے ہیں۔

moneybrookers اور webmoney کی پاکستان میں سروس چل رہی ھے اور میں نے تجربہ کے لئے webmoney میں اکاؤنٹ بنایا ھے یہ کمپنی روس سے چل رہی ھے شائد کیونکہ رشین زبان سامنے آتی ھے اور اس کا سارا سوفٹویئر بھی وہیں سے ھے زبان بدلی جا سکتی ھے۔ اس کا سسٹم کمپلیکیٹڈ نظر آ رہا ھے یہ آئی۔ڈی میں میل کی جگہ اپنا نمبر جاری کرتا ھے اور اسی سے ساری کاروائی ہوتی ھے اگر کسی کا اکاؤنٹ نمبر ہو تو وہاں رقم بھیج کر چیک کیا جا سکتا ھے۔ moneybrookers پر میں نے پہلے اکاؤنٹ بنایا تھا اس کا سسٹم آسان ھے مگر اس پر بھی کبھی ٹرانزیکشن نہیں کی ، اگر پاکستان میں اس کے ممبران کی تعداد زیادہ ہو گئی ھے تو پھر آپ اسے وہیں استعال کر سکتے ہیں، یہ کمپنیاں سیف ہیں مگر ان کی فیس اور طریقہ کار کیسا ھے یہ رقم بھیجنے کے بعد ہی معلوم ہو گا۔

پاکستان سے پے۔پال کا نعم البدل اور سیف طریقہ کار بھی بتا دیتا ہوں۔
پاکستان میں اگر آپ کے پاس کریڈٹ کارڈ ھے تو وہ انشورڈ ہوتا ھے کیونکہ آپ اس کی جو ایک سال کی فیس دیتے ہیں اس میں انشورنس کے ساتھ دوسرے واجبات بھی ہوتے ہیں۔ اگر پیمنٹ اسی سے کریں تو بہتر اور اگر کریڈٹ کارڈ نہیں ھے تو پاکستان میں اب "پریپیڈ کریڈٹ کارڈ " بھی انٹروڈیوس ہو چکے ہیں آپ وہ کارڈ وہاں کسی بینک سے حاصل کر سکتے ہیں۔ سائٹ لنک یہ ہیں۔
http://www.bankalfalah.com/prepaid/payroll.asp
https://www.ubl.com.pk/services/ubl_wiz/
یا ان کے علاوہ جو بھی بینک آپکو پسند ہو وہاں سے یہ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں اس کارڈ کا طریقہ کار ایسا ہوتا ھے کہ آپ نے انٹرنیشنل آنلائن پیمنٹ کرنی ھے یا رقم بھیجنی ھے تو جتنی رقم آپ نے پارٹی کو دینی ھے اتنی رقم آپ اس کارڈ میں لوڈ کروا لیں اور آنلائن پر کریڈٹ کارڈ والے آپشن پر اس کارڈ کا نمبر اور سیکورٹی کوڈ 3 ڈیجٹ ایڈ کر کے سینڈ کر دیں۔ اس کارڈ کے ہیک ہونے کا بھی کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ جب آپ رقم لوڈ کریں گے تبھی پارٹی کو اسی وقت بھیج بھی دیں گے۔

مزید کچھ پوچھنا ہو تو اگلا سوالات لکھ کر پوچھ سکتے ہیں۔

میں نے آپکو ذاتی پیغام بھیجا تھا اسے ملاحظہ فرمائیں اور وہیں پر جواب دے دیں۔
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

بھائی میں آپکو معلومات پرائیویٹ میں بھی دے سکتا ہوں اگر معلومات یہاں پر ہو گی تو اس سے دوسرے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

چلیں آپ یہ بتائیں کہ یہ ویزا،ماسٹر اور دوسرے مختلف کریڈٹ کارڈز میں کیا فرق ہوتا ہے؟
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

یہ سب کریڈٹ کارڈز ہیں اور جو ان کے نام ہیں یہ وہی کمپنیاں جاری کرتی ہیں بلاواسطہ۔

ویزہ کارڈ میں کریڈٹ لمٹ کم از کام
ماسٹر کارڈ میں کریڈٹ لمٹ زیادہ سے زیادہ
پلاٹینم کارڈ میں لمٹ زیادہ سے زیادہ
امیرکن ایکسپریس میں زیادہ سے زیادہ اور اس سے بھی اوپر انلمیٹڈ

آپکا بینک اکاؤنٹس جس بینک میں ھے آپ ان سے اس پر معلومات حاصل کریں گے جس پر وہ آپکی تنخواہ ، کاروباری ان پٹ سے آپکو بتائے گا کہ آپ کریڈٹ کارڈ حاصل کرنے کے حقدار ہیں یا نہیں اگر ہیں تو آپکی انکم رینج کتنی ھے آپ ویزہ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں یا ماسٹر کارڈ اس کے مطابق وہ آپ کو فارم فراہم کرے گا، یہ فارمز جمع کروانے کے بعد ویزہ کارڈ و ماسٹر کارڈ ایجنسی اس پر پورسیڈنگ کرے گی اگر تو آپ ان کے سکورنگ پوانٹس پر پورے اترے تو وہ آپ کو کارڈ جاری کرے گی ورنہ وہ آپکی درخواست ریجیکٹ کر دے گا اور اس پر دوبارہ درخواست دینے پر وہاں سے وقت پوچھا جا سکتا ھے کہ کتنی دیر بعد آپ دوبارہ اپلائی کر سکتے ہیں۔ کارڈ ملنے پر اس کی ایک سال کی فیس بھی ادا کرنی ہوتی ھے۔

امیرکن ایکسپریس پر آپکو پاکستان میں کسی ٹریول ایجنسی سے معلومات حاصل کرنی پڑے گی یا آنلائن پر بھی آپ درخواست بھیج سکتے ہیں۔

پاکستان میں کسی دوست نے کہا تھا کہ بینک میں 1 لاکھ تک ڈپازٹ رکھیں تو کارڈ حاصل کر لیں مگر میرا اس پر ذاتی تجربہ نہیں۔

الامارات میں یہ کارڈ اپنے بینک اکاؤنٹس یا دوسرے بینکوں سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں اس پر دو طریقے ہیں ایک تو وہاں کارڈ کمپنی کی لمٹ ھے کہ اتنی تنخواہ ہونی چاہئے تو اپلائی کیا جا سکتا ھے اس پر آگے اس کے دو راستے ہیں ایک تو آپ اسطرح کارڈ اپلائی کریں گے تو ڈیکائینڈ بھی ہو سکتا ھے اس لئے اس کوفت سے بچنے کے لئے فار م کے ساتھ اوپن ڈیٹ چیک بھی دینا پڑتا ھے جتنی کریڈٹ لمٹ ان کی ہوتی ھے اس سے 99 فیصد ایکسپٹ ہونے کے چانسیز ہوتے ہیں۔

انگلینڈ میں کر قسم کا کریڈٹ کارڈ لیں مفت میں ملتا ھے اگر چاہیں تو انشورنس کروا سکتے ہی۔یہاں پر مزید معلومات رہنے دیتے ہیں۔

والسلام
 
کعنان

محفلین
السلام علیکم

محترم حسیب گل صاحب

مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ آپ معلومات حاصل کر رہے ہیں یا مذاق کر رہے ہیں۔
میں پیغام لگاتا ہوں اور لگاتے ہی چند سیکنڈ یا منٹ میں آپ دوسرا پیغام لگا دیتے ہیں، یعنی میرے مراسلہ کو پڑھنے میں بھی کم از کم بہت سپیڈ بھی ہو تو اندازاً 3 منٹ لگتے ہونگے مگر آپ پڑھے بغیر ہی پیغام لگا رہے ہیں۔

یہ تو آپکو ہی محسوس ہوتا ہے میں تو پورا مراسلہ پڑھتا ہوں پھر ہی پیغام لگاتا ہوں۔
یہ الگ بات ہے کہ میری سپیڈ تیز ہے:);)
 
Top