letter from hyderabadi women to her husband

میرے واسطے ساڑی بھی بھیجو، اور میں ساڑی منگوائی بول کے اماں کو مالوم ہونے نکّو دیو ، پہلےاِچ لڑائیاں جھگڑے ہورئیں ۔۔۔ اماں لوگوں کے سامنے بول لیتے پِھر رَیں :
"میرے بچے خاجا کو کھا جا ری، کھاجاری" بولکے
آں ؟ اِن کا بچا دو سال سے میرے کو کھا جا را سو نئی بول رَیں
---------------------------------------------

پیسے زیادہ بھیجنے کی کوشش کرو ۔۔۔ چار پانچ ہزار بھیج کے ، پیسہ بھجایا نا ، بھجایا نا بولکے نکّو بولو ۔۔۔
یاں کی گرانی دنیا کی بڑھ گئی ہے ، گھر چلائے تو مالوم ہوتا کیسا چل را سو ۔۔۔۔

بہرحال آپ فکر مت کرو ۔۔۔ جلدی آنے کی کوشش کرو ۔۔۔ میں یہ خط جلدی میں لکھ ریوں ۔۔۔۔ پھر کوئی آئے تو تفصیلی خط لکھ تیوں ۔۔۔۔

اپنا خیال رکھو
خدا حافظ

فقط آپ کی

جوووووورووووووو ۔۔۔۔ شبنم !!

یہ پرابلم تو کامن ہے وہاں‌ ۔۔بیوی اپنے لئے بھی کچھ منگانا بولے تو بہت بڑا کام ہے ۔۔اور اگر لڑکا اپنے سسرال میں‌ کسی کے لئے کچھ تحفہ لا لیا سمجھو غلطی سے بھی ۔۔پھر تو اچھی خاصی جنگ ہوجاتی ۔۔

اور یہ پیسے بھیجنے کی بات بھی حقیقت ہے ۔۔میرے جاننے والوں‌ میں‌ ہی ایک آدمی ایسا ہی ہے ۔۔بس 4 ، 5 ہزار بھیجتا ۔۔اور بیوی کچھ بولی تو کہتا ہے کہ بھیجا نا اور کِِتّے بھیجانا۔۔اور وہ بے چاری اپنے خاندان والوں‌ کو سب کو سنالیتے پھرتی کے ہمارے میاں‌ بہت کنجوس ہے بولکے۔:)

ویسے شبنم کی کہانی بہت دکھ بھری ہے ۔۔پتہ نہیں‌ ایسی کتنی شبنمیں ایسی کڑی آزمائشوں‌ سے دو چار ہیں‌۔۔:cry:

ّ
 
عندلیب

محفلین

آ
آخر اس کا حل کیسے نکالا جائے ۔۔۔۔۔؟:confused:
 
آ
آخر اس کا حل کیسے نکالا جائے ۔۔۔۔۔؟:confused:

کچھ نہیں‌ بس سب کے حقوق ادا کئے جائیں ۔۔۔دین سے دوری کی وجہ سے یہ سب ہورہا ہے ۔۔اس میں‌ ساس ، بہو ، شوہر سب آجاتے ہیں‌۔۔

بہت سے لوگ مجبوری کے تحت اپنی فیملی کو نہیں‌ بلا پاتے ۔۔انکی معاشی حالت اس بات کی اجازت نہیں‌ دیتی کے وہ اپنی بیوی کو بلا سکیں‌۔۔ایسی حالت میں‌ بیوی کو چاہیے کے صبر کرے اور اللہ سے دعا کرے کے انکے میاں‌ اس قابل ہوجائیں کہ اپنی بیگم کو بلاسکیں‌۔اور شوہر کے گھر والوں کو بھی اپنی بہو کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے(یعنی انکا رویہ ہمدردانہ ہونا چاہئے) کیونکہ میاں‌ بیوی کا الگ رہنا ایک بہت بڑی قربانی سے کم نہیں‌ ہے ۔۔اور بیوی کو بھی چاہئے کہ اس بات(شوہر کا اپنے پاس نہ بلانے ) کا ذمہ دار اپنے سسرال والوں‌کو نا بنائے اور انکے ساتھ غلط رویہ اختیار نہ کرے۔۔

بہرحال ایک دوسرے کے حقوق کا پاس رکھیں‌ گے سب لوگ تو بہت سارے جھگڑے خود بہ خود ختم ہوجایئنگے۔۔
 
آپ کی بات بلکل درست ہے لیکن میں نے بعض ایسے بھی گھرانے دیکھے ہیں‌ جہاں شوہر صاحب استطاعت ہونے کے باوجود اپنی بیوی کو اپنے پاس نہیں رکھ سکتا گھر والوں کی فرمائشیں ،ماں باپ بھائی بہنوں کی فرمائشیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتیں ، تو کیا یہ درست ہے اس آدمی کے لئے کہ وہ اپنے رشتہ داروں کی بے جا فرمائشوں‌کو پورا کرئے اور تو اور وہ یہ بھی سمجھتا ہے کی اگر وہ ان کے خواہشات پورے نہیں کرئیگا تو
گناہ گار ہوگا۔:grin1:
 
خواہشات اور حقوق میں‌ بہر حال فرق ہوتا ہے ۔۔:roll:

میں نے حقوق کی ادائیگی کی بات کی تھی ۔۔:hatoff:
 
یہی تو آجکل کے مرد سمجھنے سے قاصر ہیں خواہشات کیسے کہتے ہیں اور حقوق کیسے کہتے ہیں ۔۔۔;)

اللہ مردوں کو سمجھ عطا کرے ۔۔آمین !

ویسے عورتیں‌ بھی بہت کچھ نہیں‌ سمجھتیں ۔۔انکے لئے بھی اللہ ان کو بھی شمجھ عطا کرے ۔۔آمین ۔۔
 
طالوت

محفلین
ہمارا اصل اور کلی مسئلہ یہ کہ ہماری بیٹی ہمیشہ مظلوم اور بہو ہمیشہ ظالم ہوتی ہے ۔۔
وسلام
 
عندلیب

محفلین
اللہ مردوں کو سمجھ عطا کرے ۔۔آمین !

ویسے عورتیں‌ بھی بہت کچھ نہیں‌ سمجھتیں ۔۔انکے لئے بھی اللہ ان کو بھی شمجھ عطا کرے ۔۔آمین ۔۔
صحیح ہے عورتیں‌بھی بہت کچھ نہیں سمجھتیں مردوں کی لا پروائی ، بے وفائی ، مکاری وغیرہ وغیرہ ۔۔۔:beating:
 
صحیح ہے عورتیں‌بھی بہت کچھ نہیں سمجھتیں مردوں کی لا پروائی ، بے وفائی ، مکاری وغیرہ وغیرہ ۔۔۔:beating:

سب سے پہلے تو وہ مردوں‌ کے خلوص کو ہی شک کی نظر سے دیکھتی ہیں‌ تو یہ سب چیزیں‌ کیسے صحیح سے سمجھ پائینگی۔۔؟ :grin1:
 
یہ خلوص کیا ہوتا ہے ۔۔۔۔؟
 
طالوت

محفلین
آپ اسے ایک اہم نکتہ سمجھتے ہیں میں اسے ہی اصل اور اکلوتا نکتہ سمجھتا ہوں ۔۔۔
وسلام
 
مغزل

محفلین
سلام علیکم
امید کرتیوں کہ آپ خیریت ہونگے ، میں اور بچے اچھے ہیں
اماں کی طبیعت بھی ٹھیک ہے
بچے برابر اسکول کو جارئیں ، عربی پڑھنے جارئیں
آپ یاں کی فکر نکّو کرو اور 8 دن میں فون کرتے رہو
کب آرئیں مالوم کرو ، جاکے دو سال ہو گیا
ایسا دو دو سال باہر رہے تو ہمارا کیسا ہوتا ہونگا؟
ہمارے اُپّر کیا گزرتی ہونگی ، ہم کو مالوم ۔۔۔
ہمارے بارے میں بھی سونچنا ، آپ لوگاں کا کیا ، فارن کنٹری میں رہتے ، کیسا بھی چلا لیتے ۔۔۔

کوئی بھی آنے والے رہے تو بچوں کے واسطے کپڑے بھیجو ، میرے واسطے ساڑی بھی بھیجو، اور میں ساڑی منگوائی بول کے اماں کو مالوم ہونے نکّو دیو ، پہلےاِچ لڑائیاں جھگڑے ہورئیں ۔۔۔ اماں لوگوں کے سامنے بول لیتے پِھر رَیں :
"میرے بچے خاجا کو کھا جا ری، کھاجاری" بولکے
آں ؟ اِن کا بچا دو سال سے میرے کو کھا جا را سو نئی بول رَیں

کِتّے وقت بولی میں کوئی بھی چیز بھیجے تو نشانی ڈال کے بھجواؤ بول کے؟
اِس سے پہلے تم ہرے باڈر کی ساڑی بھیجے تھے ، اماں اُٹھا کے تمہاری بڑی بہن کو دے دئے ۔۔۔ میرا دل ڈھاس بول کے مار لیا

میرے اچھے شوہر کَتے ، میرے واسطے ایک لال باڈر کی ساڑی بھجاؤ (نشانی ڈال کے بھجاؤ میں سمجھ جاتیوں میرے واسطے بھجائے بول کے)
اور کپڑے بولے تو یاد آیا بچوں کے اسکولاں کے ڈریساں واں سے بھجاؤ ، کلر اچھے طریقے سے یاد رکھو ، اودے کلر کا پینٹ اور آسمانی کلر کا شَٹ ۔۔۔۔
یہ اسکولاں والوں کو کیا ہو گیا کی اجاڑ ۔۔۔۔ اِتّے بَھوت سے بَھوت سے کتاباں لکھ رَیں ، بچوں کو اٹھانے نئی آرا
بجائے بچے لمبے ہونے کے گِڈّے ہو جا رئیں ، جھُک جا رَیں الگ!
بچہ آکے بول را : اجی امی ، بڑا بستا دلاؤ ۔۔۔ اُنے اب 5th میں 6th میں آیا تو تم آتے وقت لائے سو سوٹ کیس دینا پڑتا ۔۔۔ نئی تو ایک آٹو ٹرالی دلا دینا سونچ ریوں میں ۔۔۔۔

پرسوں بچہ آکے بول را : ٹیچر پانچ روپے مانگ رَیں ، سَر دس روپے مانگ رَیں ۔۔۔۔
کئیکو بولے تو بول را : سَر کے گھر میں چونا ڈال رَیں کتے
تو میں بولی : ارے اُجاڑ اسکولوں والوں کا دماغ خراب ہو گیا کیا ، پورے کاماں بچوں کے پیسوں سے اِچ کرتے کیا ؟؟

خیر آپ اپنی صحت کا خیال رکھو ، یاں کی فکر نکو کرو ، اماں کا بلڈ پریشر / شوگر بڑھ گیا کَتے ۔۔۔ باوا کے گھٹنوں میں درد ویسے اِچ ہے ۔۔۔۔
ڈاکٹر ان کو زیادہ سونچو نکو بولا ۔۔۔

آپ بھی اپنی صحت کا خیال رکھو ، یاں کے جیسا راتوں کو جاگو نکّو ، ٹائم پہ ڈیوٹی پہ جاؤ ، ٹائم پہ سو جاؤ ، یاں پر فقط جھنڈے کے چبوترے پہ رات رات بھر پرانے بڈھوں سے باتاں کر لیتے بیٹھتے تھے ۔۔۔۔

پرسوں پھپھو اجاڑ صورت آئے تھے ، بچہ سلام نئی لکھ را بولے تو میں تمہارا پرانا خط نکال کے بتائی ۔۔۔ ان کو کونسا پڑھنے آتا ان کو؟
تم پَرسوں رمضان کی عید کو نئی تھے ، عید ہوئے جیسا اِچ نئی دِکھا ، چاند رات کو بَھوت رونا آیا میکو ۔۔۔۔ میں عید کا چاند دیکھتے جاریوں روتے جاریوں ۔۔۔ عید کا چاند دیکھتے جاریوں روتے جاریوں ۔۔۔ اللاااااااااہ !!
عید کا چاند نظر آگیا ، میرا چاند کب نظر آتا کی بول کے اِتّا رونا آیا میکو ۔۔۔ اِتّا بَھوت سا شیرخورمہ بنائے ، پینے کو دل نئی بول را تھا ، کپڑے بھی پین نا دل نئی بول را تھا ۔۔۔

کپڑے بولے تو یاد آیا ۔۔۔۔
وہ الماری کھول کے دیکھتے اِچ ، تمہارا اُجاڑ ولیمہ کا اودا سوٹ لٹک را ، وہ سوٹ کو دیکھتے جاتیوں روتے جاتیوں ۔۔۔ دیکھتے جاتیوں روتے جاتیوں ۔۔۔
کِتّا اچھا دِکھ را تھا تم لال ٹائی بن لے کے ہے ۔۔۔ دوستاں پورے پھولوں کے ہاراں پَینا رَیں تھے ۔۔۔ بَھوت یاد آتی تماری ۔۔۔

خیر آپ فارن کنٹری میں ہے پریشان ہوتے بولکے میں کچھ بھی نئی بولنا چاہ ری تھی ، آپ پریشان نکّو ہو اپنا خیال رکھو ۔۔۔۔
پرسوں فوٹواں آئے آپ کے ۔۔۔ آپ کی حالت ایسی کئیکو ہو جاری ؟؟
فوٹواں دیکھ کے میکو فکر ہو جاری ۔۔۔ آپ لوگاں کو فوٹواں اتارنے کے واسطے کارآئینچ ملتے ؟ کبھی کار کے سامنے تو کبھی کار کے بازو ٹھہر کے فوٹو لیتے ۔۔۔ لوگاں بول رَیں ۔۔۔ اُتّے سال سے باہر ہے ، کچھ بھی جمع نئی ہے ؟؟

زیادہ سے زیادہ پیسے بچاؤ ۔۔۔ فونوں میں زیادہ پیسے نکّو ڈالو ۔۔۔۔

پرسوں اپنا چھوٹا بچہ رو را تھا ۔۔۔ تو میں "پپا کے فوٹواں دیکھ" بولکے بتائی تو میکو پوچھ را :
یہ تالو چَٹ کون ہے؟؟

ہاؤ جی ۔۔۔ آپ کے پورے بالاں چلے گئے نا جی ۔۔۔۔ پرسوں میں منی آپا سے پوچھی : اے منی آپا ! اِنوں جاتے وقت اچھے تھے ، اب ایسے کئیکو ہو گئے؟

تو انوں بولے : واں کا پانی کھارا رہتا کَتے ۔۔۔ اچھے خاصے لوگاں یاں بڈھے ہو جاتے یا تالو چٹ ہو جاتے کَتے ۔۔۔۔

کھارا پانی بولے تو میکو اور ہیبت شروع ہو گئی ۔۔۔ تم یاں کے جیسا روزانہ پانی نکّو نہاؤ ۔۔۔ بیس پچیس دن میں ایک آدھ بار نہاؤ ۔۔۔ نئی تو ہے سو نئی سو بالاں بھی چلے جائیں گے ۔۔۔۔ لوگاں بولیں گے اچھا خاصا جاکے گنجا ہو کے آیا بولیں گے ۔۔۔

خیر آپ یاں کی فکر نکّو کرو ۔۔۔ لوگاں بول رَیں دور رہے تو محبت بڑھ جاتی کَتے بولکے ۔۔۔ یاں الٹا محبت کم ہو جاری جیسا دِکھ را ۔۔۔

پیسے زیادہ بھیجنے کی کوشش کرو ۔۔۔ چار پانچ ہزار بھیج کے ، پیسہ بھجایا نا ، بھجایا نا بولکے نکّو بولو ۔۔۔
یاں کی گرانی دنیا کی بڑھ گئی ہے ، گھر چلائے تو مالوم ہوتا کیسا چل را سو ۔۔۔۔

بہرحال آپ فکر مت کرو ۔۔۔ جلدی آنے کی کوشش کرو ۔۔۔ میں یہ خط جلدی میں لکھ ریوں ۔۔۔۔ پھر کوئی آئے تو تفصیلی خط لکھ تیوں ۔۔۔۔

اپنا خیال رکھو
خدا حافظ

فقط آپ کی

جوووووورووووووو ۔۔۔۔ شبنم !!

ائی کا بات ہے بھئی ۔۔ کا لکھے ہیں۔۔ سچ مزا آگیا چ
سلامت رین۔ سیدی بجوا کو سلا م کئی او۔

بہت خوب بھئی واہ ۔
 
Top