وسائل Learn to Program:Crafting Quality Code

محب علوی نے 'پائتھون' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 28, 2013

  1. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,470
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    یہ کورس میں اور محمداحمد لے رہے ہیں اور ارادہ ہے کہ اس کے موضوعات پر کچھ گفت و شنید یہاں بھی چلتی رہے تاکہ کورس کے ساتھ ساتھ یا بعد میں ہم موضوعات پر مزید تحقیق کر کے زیادہ سے زیادہ سیکھ سکیں اور اگر کوئی اور سیکھنا چاہے تو اسے بھی آسانی رہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت خوب محب بھائی ۔۔۔!

    یہ آپ نے بہت خوب کام کیا ۔ یہ دھاگہ ہمیں آپس میں ایک دوسرے سے سیکھنے میں مدد کرے گا۔

    تاہم سب دوست خیال رکھیں کہ اس دھاگے میں گفتگو کرتے ہوئے Coursera کی شرائط و ضوابط برقرار رہیں جس کا کورس میں شمولیت کے وقت ہم نے حلف لیا ہے۔ تاہم عمومی موضوعات یہاں اور خصوصی موضوعات "مکالمے" میں زیرِ بحث لائے جا سکتے ہیں۔

    یہ کورس پانچ ہفتوں کا ہے اور 25 مارچ سے شروع ہو چکا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  3. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اگر مزید دوست بھی اس کورس میں حصہ لینا چاہیں تو ابھی پہلا ہفتہ ہی چل رہا ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  4. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,860
    موڈ:
    Twisted
    جی احمد بھیا
    میں نے جوائن کر لیا ہے
    اور فرسٹ ویک کے 6 ویڈیو لیکچرز بھی سن لیے ہیں
    ایکسرسائز پر کام کر رہی ہوں
    مشکل لگ رہا ہے بھیا :(
     
    • معلوماتی معلوماتی × 2
  5. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,470
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    مشکل کیا لگ رہا ہے عائشہ اس میں ۔
    مشکل کو ہی تو یہاں زیر بحث لانے کے لیے دھاگہ شروع کیا ہے۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  6. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    عجیب اتفاق ہے کہ میں نے، آپ نے اور محب بھائی تینوں نے چھ ویڈیوز دیکھیں ہیں اور ساتویں باقی ہے۔

    مشکل تو ہے۔۔۔! کیوں کہ ابھی سیکھنا ہے نا۔۔۔! جب سیکھ جائیں گے تو آسان ہو جائے گا۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  7. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,860
    موڈ:
    Twisted
    سب سے بڑی مشکل تو اتنے لمبی ایکسرسائز ہے بھیا
    پورے 12 سوال
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,860
    موڈ:
    Twisted
    جی بھیا
    آپ تو ٹیچر ہیں آپ کے لیے تو مشکل نہیں ہوگا ناں
     
    • متفق متفق × 1
  9. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اس کورس میں تو ہم بھی اسٹوڈینٹ ہیں اور اب ہم آپ سے "ہیلپ" لیں گے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  10. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,860
    موڈ:
    Twisted
    توبہ کریں بھیا!!!!
    کیوں شرمندہ کرتے ہیں۔ :noxxx:
    یہ زیادتی ہے احمد بھیا ایسے مت کہا کریں۔

    اگر میں عینی شاہ ہوتی ناں تو ایک ریڈ کراس مل جانا تھا آپ کو اس پر ۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ارے نہیں ۔۔۔! ایسی بات ہرگز نہیں ہے۔ سیکھنے اور سکھانے میں شرم نہیں کرنی چاہیے۔ میں تو نہیں کرتا۔ کوشش کرتا ہوں جو مجھے آتا ہے وہ اگر ہو سکے تو کسی کو سکھا دوں اور جو کسی اور کو آتا ہو وہ اُس سے سیکھ لوں۔

    بلکہ آج کل کے بچے زیادہ جلدی بات کو سمجھ جاتے ہیں اور اُن سے سمجھ کر زیادہ اچھا سمجھ آتا ہے۔

    ویسے کراس لگانے کا شوق پورا کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اس میں بھی احتیاط ضروری ہے کہ یہ بھی نشہ کی طرح ہے۔ :)
     
  12. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,860
    موڈ:
    Twisted
    وہ تو ٹھیک ہے بھیا
    لیکن ایسا کچھ نہیں ہے کہ میں اس پر کسی کو کچھ سکھا پاؤں اور وہ بھی اپنے ٹیچر کو۔۔
    جی اچھا نہیں لگاتی :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  13. محب علوی

    محب علوی لائبریرین

    مراسلے:
    12,470
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    کوئی بات نہیں ، اس کا حل نہیں مگر ملتے جلتے سوال کر سکتی ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. عائشہ عزیز

    عائشہ عزیز لائبریرین

    مراسلے:
    33,860
    موڈ:
    Twisted
    انشاء اللہ بھیا
     
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    Coursera کی خاص بات یہ ہے کہ ان کی مشقیں آپ کو جانچنے کے لئے نہیں ہیں بلکہ یہ بھی پڑھانے کا ذریعہ (Teaching Tools) ہیں ۔ جب ہم مشق مکمل کر لیتے ہیں تو لگتا ہے کہ موضوعات سے متعلق ہماری فہم (understanding) اور بڑھ گئی ہے۔ سو مشقوں سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ہاں البتہ کچھ نہ کچھ دماغ سوزی تو کرنا ہی پڑے گی کہ سیوہ بن میوہ نہیں۔
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    ابھی مشکل سے ڈیٹا بیس کا کورس ختم ہوا ہے۔ جس نے دماغ کی دہی بلکہ لسی بنائے رکھی ہے۔ اس کی بھی ابھی کافی ویڈیوز دیکھنے والی باقی ہیں۔ اب اس کو پہلے دن سے ہی لے لیا تھا۔ لیکن ویڈیو ابھی تک ایک بھی نہیں دیکھی۔ :) :) :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  17. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت خوب ۔۔۔۔! صابر بھائی۔۔۔!

    ہم نے تو ڈیٹا بیس کا کورس شروع میں ہی چھوڑ دیا تھا کہ مصروفیات بہت بڑھ گئیں تھیں۔ اچھا ہے کہ آپ نے کر لیا۔ اب جب محب بھائی اردو محفل پر ڈیٹا بیس کا کورس کروائیں گے تو آپ اُن کے ساتھ ہو جائیے گا۔ :)
     
  18. MughalS

    MughalS محفلین

    مراسلے:
    301
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    sunshine
    اتنے دن ہو گئے نہ میں نے اپنی میل چیک کی نہ ہی کورسیرا کی ویب سائٹ ۔۔ اتنی شدت سے اس کا انتظار تھا ۔۔۔۔ ابھی لیکچر ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    23,101
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    یعنی یہ اچھا ہی ہوا کہ محب بھائی نے یہ دھاگہ شروع کیا۔ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  20. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جی بالکل میں ان کے ساتھ بلکہ آپ کے ساتھ بھی اس کورس میں حصہ لے کر ڈیٹا بیس سیکھنے کی کوشش کروں گا۔
     
    • زبردست زبردست × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1

اس صفحے کی تشہیر