Fast & Furious' star Paul Walker killed in car crash

ظفری

لائبریرین
اصل شکل میں آپ کو کہاں سے مل گئیں؟
ہاہاہا ۔۔ چلیں رہیں دیں ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بائبل کی پرانی وریژن دستیاب نہیں ۔ آپ تحقیق کریں ۔ آپ کو بہت سے انکشافات ہونگے ۔ میں چلا کہ یہاں تقریباً صبح ہو چلی ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ دوہفتے یہاں نہ آنا ہوسکے ۔ اور ہوسکتا ہے کہ ۔۔۔۔ خیر رہنے دیں ۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
بیچارہ مر گیا ہے اب۔۔ اس کی جان چھوڑ دیں
اور ہاں مقدس ۔۔ جب تک ہم یہاں کسی کو جنت یا دوزخ کی زمین الاٹ نہ کردیں۔ہمیں جنت کے اپنے پلاٹ کی فکر لاحق پڑ جاتی ہے ۔ توضروری ہے یہ کہ ہم کسی کو زندگی میں ایک بار ضرور دوزخ کی سند ضرور پکڑائیں ۔
 
کاشفی

محفلین
1466307_473281332789769_418126500_n.jpg
 
صائمہ شاہ

محفلین
کیا وہ پاکستان کے ہیرو تھے ؟؟؟

جی نہیں طالبان کے ہوتے ہوے ہم پاکستان میں کسی اور کو ہیرو کا درجہ کیسے دے سکتے ہیں

آخر کیوں ہم بحثیت پاکستانی اس کو اتنا درجہ دے رہے ہیں کہ تہذیب بھی بھول گے ؟؟؟

اس میں بد تہذیبی کہاں ہے ؟

کیا کہ کھلا تضاد نہیں کیونکہ ہم بحثیت پاکستانی اکثر میڈیا ولوں کو گالیاں دیتے ہیں کہ ان لوگوں نے انڈیا کے اداکاروں کو کوریج کیوں دی لیکن پاول ولکر کی موت پر انسانیت کا منطق ؟؟؟ آخر یہ منافقت نہیں ؟؟؟

آپ دیتے ہوں گے ہم کسی کو گالیاں نہیں دیتے اور آخری خبریں آنے تک پال ولکر کا شمار انسانوں میں ہی کیا گیا تھا افسوس کہ آپ جیسے کسی تعصب پسند نے اسے انسانیت سے خارج ہونے کا سرٹیفکیٹٹ نہیں جاری کیا

آخر میں منطق بازو سے بس یہی کہونگا کہ " اگر انسانیت کے لئے اتنی ہی ہمدردی ہیں تو خیبر پختون خواہ میں پختوں کے قتل عام پر اپنی ہمدردی جتاؤ شاید روز آخرت مسلمان بھائیوں سے ہمدردی مغفرت کا سبب بنے.[/quote]

شکر ہے آپ نے انسانیت کے نئے کرائیٹیریا کی وضاحت کر دی سو آئندہ سے اگر مرنے والا پاکستانی نہیں مسلمان نہیں تو دائرہ انسانیت سے خارج
 
آخری تدوین:
بھئی کون تھا یہ والکر ؟؟؟ (مجھے تو واقعی نہیں معلوم تھا)
کیا بابائے قوم تھا ، یا امام ؟؟؟ جس کے لیے اتنی پوسٹیں کی گئی ۔۔
ختم کرے بھئی ، مرگیا ، اب کیا اسکا تیجہ چالیسواں کرنا ہے ؟؟
اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہم لوگ فلموں کے کتنے رسئیے ہیں ، ہر معمولی شے یاد رہتی ہے ۔،
اپنے لوگ مررہے ہیں ، مار رہے ہیں ، اسکا اتنا افسوس نہیں
 
آخری تدوین:

x boy

بہت خوب
 
قیصرانی

لائبریرین
ظفری بھائی آپ مجھے سے زیادہ علم رکھتے ہیں۔

اللہ تعالٰی کا فرمان ہے کہ جس نے اللہ کا شریک بنایا وہ جنت میں داخل نہ ہو گا۔ بحثیت مسلمان میرا اس پر ایمان ہے۔ اور یقیناً آپ کا بھی ہو گا۔ اور ہر مسلمان کا ہونا چاہیے۔ پھر ایک ایسا انسان جو حالت کُفر میں مر گیا وہ کیسے جنت کا حقدار ہو سکتا ہے؟ ہاں اگر زندہ رہتا اور اس کے متعلق کہا جاتا تو اور بات تھی کہ شاید موت سے پہلے اسلام قبول کر لے۔
پہلے تو یہ فرمائیے کہ اس کے کفر کی تصدیق آپ نے کیسے کی۔ پھر بات آگے بڑھاتے ہیں
 
بلکل مجھے بھی افسوس ہوا ۔ ابھی رات کو میرے ایک کولیئگ نے فون کرکے اس حادثے کی خبر دی ۔ 2009 اور 2010 میں دوبار اس سے مختلف دو تقریبات )( آفس کی طرف سے ) میں سرسری ملاقات بھی ہوئی تھی ۔ اس لیئے زیادہ افسوس ہوا ۔
مجھے فاسٹ اینڈ دی فیورئیس میں تو مرحوم کا کردار یاد نہیں لیکن عین اسی دن میں نے فلم "آرز" (گھنٹے)دیکھی جو کہ مکمل طور پہ ون میں شو تھی اور بلا شبہ میری آج تک کی دیکھی گئی ان فلموں میں سے ایک تھی جنہوں نے دل کو چھو لیا تھا۔ میرے کزن نے مجھے فاسٹ اینڈ دی فیوریئس کے ہیرو کے ہلاک ہونے کے بارے میں بتایا لیکن میں نے سرسری سا لیا۔ پھر میں اپنے گھر والوں سے فلم "آرز" کی تعریفیں کرتا رہا۔ گزشتہ رات فیس بک پر جب حادثے کی ویڈیو دیکھی تو ویڈیو دیکھ کر لگا شاید عراق وغیرہ میں کسی صحافی کے ہلاک ہونے کی ہے مزید تفصیلات جاننے کے لیے جب پال واکر سرچ کیا تو پتہ چلا کہ موصوف تو وہی ہیرو ہے اور اتفاق سے فلم بھی اسی دن دیکھی جس دن اس کی ہلاکت ہوئی۔

افسوس یقینی ہے، انسانیت کے ضیاع کا بھی اور ایک فنکار کے جانے کا بھی اور وہ بھی اس عمر میں۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
پہلے تو یہ فرمائیے کہ اس کے کفر کی تصدیق آپ نے کیسے کی۔ پھر بات آگے بڑھاتے ہیں
منصور بھائی میرے جس مراسلے کا آپ نے اقتباس لیا ہے، میں نے کہاں "اُس" پر کفر کا فتویٰ لگایا ہے۔ میں نے تو ایک عام بات کی ہے کہ ایک ایسا انسان جو حالت کُفر میں مر گیا۔۔۔۔۔"

اب بھی بات آگے بڑھانے کی ضرورت ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
منصور بھائی میرے جس مراسلے کا آپ نے اقتباس لیا ہے، میں نے کہاں "اُس" پر کفر کا فتویٰ لگایا ہے۔ میں نے تو ایک عام بات کی ہے کہ ایک ایسا انسان جو حالت کُفر میں مر گیا۔۔۔ ۔۔"

اب بھی بات آگے بڑھانے کی ضرورت ہے؟
پال واکر کی موت کا دھاگہ ہے جس پر اس کے مرنے کی بات ہو رہی ہے۔ آپ نے اس میں کوئی "اتفاقیہ مماثلت" نہیں دیکھی کہ آپ ایک بندے کے مرنے پر اس طرح کی پوسٹ کر رہے ہیں کہ جس کا سارا زور ہی مرے ہوئے بندے کے ایمان پر ہے (جس کے بارے محض اللہ ہی بہتر جانتا ہے) اور اب بھی پوچھ رہے ہیں کہ "اُس" پر کفر کا فتویٰ لگایا؟
یہ لائن ذرا غور سے پڑھ لیجئے
پھر ایک ایسا انسان جو حالت کُفر میں مر گیا وہ کیسے جنت کا حقدار ہو سکتا ہے؟ ہاں اگر زندہ رہتا اور اس کے متعلق کہا جاتا تو اور بات تھی کہ شاید موت سے پہلے اسلام قبول کر لے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مجھے فاسٹ اینڈ دی فیورئیس میں تو مرحوم کا کردار یاد نہیں لیکن عین اسی دن میں نے فلم "آرز" (گھنٹے)دیکھی جو کہ مکمل طور پہ ون میں شو تھی اور بلا شبہ میری آج تک کی دیکھی گئی ان فلموں میں سے ایک تھی جنہوں نے دل کو چھو لیا تھا۔ میرے کزن نے مجھے فاسٹ اینڈ دی فیوریئس کے ہیرو کے ہلاک ہونے کے بارے میں بتایا لیکن میں نے سرسری سا لیا۔ پھر میں اپنے گھر والوں سے فلم "آرز" کی تعریفیں کرتا رہا۔ گزشتہ رات فیس بک پر جب حادثے کی ویڈیو دیکھی تو ویڈیو دیکھ کر لگا شاید عراق وغیرہ میں کسی صحافی کے ہلاک ہونے کی ہے مزید تفصیلات جاننے کے لیے جب پال واکر سرچ کیا تو پتہ چلا کہ موصوف تو وہی ہیرو ہے اور اتفاق سے فلم بھی اسی دن دیکھی جس دن اس کی ہلاکت ہوئی۔

افسوس یقینی ہے، انسانیت کے ضیاع کا بھی اور ایک فنکار کے جانے کا بھی اور وہ بھی اس عمر میں۔:(
ابھی اسی ویک اینڈ پر فاسٹ فائیو یعنی فاسٹ اینڈ فیوریئس کا پانچواں حصہ دیکھا ہے۔ بہت اچھا لگا
 
Top