7 سالہ پرتوک 2 کتابوں کا مصنف !

افضل حسین

محفلین
لنک
کلکتہ کے 7سالہ بچے پرتوک paleontology (قدیم حیاتیات) پر اب تک 2 کتابیں لکھ چکا ہے اور تیسری کتاب کو لکھ رہا ہے۔وہ اس وقت درجہ چہارم کا طالب علم ہے
 
حسینی

محفلین
لنک
کلکتہ کے 7سالہ بچے پرتوک paleontology (قدیم حیاتیات) پر اب تک 2 کتابیں لکھ چکا ہے اور تیسری کتاب کو لکھ رہا ہے۔وہ اس وقت درجہ چہارم کا طالب علم ہے

کیا ایسا ممکن ہے عقلا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
بہرحال بڑا کمال ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اگر ایسا ہے تو۔
 
حسینی

محفلین
حسینی صاحب دھاگہ کی شروعات لنک سے ہی کی گئی ہے

جی دیکھ لیا افضل حسین بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہر حال بڑی ذہین بچی ہوگی۔۔۔۔۔۔
پاکستان کی ایک ذہین بچی ارفع کریم کا بھی کچھ دن پہلے یہاں فورم میں تذکرہ ہوا تھا۔۔۔۔۔ جو کم سن ترین آئی ٹی ماہر تھیں اور پچھلے سال فوت ہو گئی تھی۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب اچھا لگا جان کر۔ ویسے اس کے دادا بھی تو ریسرچ کر رہے تھے۔ پھر ان کا کچھ نا کچھ اثر تو ہونا ہی تھا نا۔ اللہ تعالیٰ اس بچے کو ترقی عطا فرمائے آمین
 
ذوالقرنین

لائبریرین
1512042.gif

بھئی کوئی خوش ہو جائے یا ناراض، میں نے تہہ کر لیا ہے کہ انڈیا کے کسی بات کا یقین نہیں کرنا۔ کیونکہ آج کل اس کا پروپیگنڈا گروپ بڑے شد و مد سے دوسروں (خاص طور پر پاکستانیوں) کو نیچا دکھانے کے لیے سر گرم عمل ہے۔
1508559.GIF
 
نبیل

تکنیکی معاون

ذوالقرنین بھائی آپ کا تبصرہ آپ کی بیمار ذہنیت کا غماز ہے

ہندوستانی یا پاکستانی۔۔ آپ ایک دوسرے کے مسلمان بھائی ہیں۔ اس طرح کا طرز گفتگو مناسب نہیں ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ہندوستانی یا پاکستانی۔۔ آپ ایک دوسرے کے مسلمان بھائی ہیں۔ اس طرح کا طرز گفتگو مناسب نہیں ہے۔
نبیل بھائی! میرا طرز گفتگو کسی نسلی یا لسانی بنیاد پر نہیں چاہے وہ ہندوستانی ہو یا پاکستانی، مسلمان ہو یا ہندو۔ میں انڈین حکومت کی ہٹ دھرمی کے خلاف اپنا بیان ریکارڈ کر وا رہا ہوں۔ میں افضل حسین صاحب سے معذرت چاہتا ہوں اگر اسے برا لگے۔
 
شیزان

لائبریرین
وومنز ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کے میچ کے لیے احمد آباد حکومت کا انکار۔۔
پاکستانی ہاکی ٹیم کو جس خفت اور ذلت کا شکار بنا کر واپس بھیجا گیا۔
یہ کس ذہنیت کا پرچار ہے۔؟؟؟۔
معذرت کے ساتھ اپنے سبھی انڈین دوستوں سے۔۔
بہرحال انڈیا میں ہندو مسلم تعصب تو ہے ہی۔۔ اور اس سے انکار وہ بھی نہیں کریں گے۔۔
اور گجرات کی حکومت تو اس سب میں پیش پیش ہے۔۔۔
لیکن پاکستان کے معاملے میں تو بات حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔۔
یہ ایک جنرل سا ویو ہے۔۔ اس سے کسی کا دل دکھانا مقصود نہیں۔۔۔ اس لیے برا نہ مانے کوئی بھی۔۔
یہ کسی قسم کا نسلی یا لسانی تعصب بھی نہیں ہے۔۔ بس دل دکھتا ہے ایسی باتوں سے۔۔
مسلمان دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوں۔۔ وہ ہمارے بھائی اور محترم ہیں۔۔

باقی اب اس خبر کے بارے میں۔۔

ہندو عقیدوں کے مطابق اس ذہین بچے کا شاید یہ دوسرا، تیسرا یا کوئی بھی جنم ہو۔۔
اور اسی لیے وہ اتنی چھوٹی عمر میں ہی اتنے بڑے کارنامے سرانجام دے رہا ہو۔۔
بہرحال حیرت انگیز۔۔۔
 
افضل حسین

محفلین
ذوالقرنین صاحب آپ کو احتجاج کا پورا حق ہے مگر موقع محل اور مخاطب کو دیکھئے اور موثر پلیٹ فارم پر اپنا احتجاج درج کرائیے یہاں فورم کے ماحول کو جتنا دوستانہ رکھاجائے ہم سب کے لئے مفید ہوگا ۔
 
افضل حسین

محفلین
وومنز ورلڈ کپ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کے میچ کے لیے احمد آباد حکومت کا انکار۔۔
پاکستانی ہاکی ٹیم کو جس خفت اور ذلت کا شکار بنا کر واپس بھیجا گیا۔
یہ کس ذہنیت کا پرچار ہے۔؟؟؟۔
معذرت کے ساتھ اپنے سبھی انڈین دوستوں سے۔۔
بہرحال انڈیا میں ہندو مسلم تعصب تو ہے ہی۔۔ اور اس سے انکار وہ بھی نہیں کریں گے۔۔
اور گجرات کی حکومت تو اس سب میں پیش پیش ہے۔۔۔
لیکن پاکستان کے معاملے میں تو بات حد سے زیادہ بڑھ جاتی ہے۔۔
یہ ایک جنرل سا ویو ہے۔۔ اس سے کسی کا دل دکھانا مقصود نہیں۔۔۔ اس لیے برا نہ مانے کوئی بھی۔۔
یہ کسی قسم کا نسلی یا لسانی تعصب بھی نہیں ہے۔۔ بس دل دکھتا ہے ایسی باتوں سے۔۔
مسلمان دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوں۔۔ وہ ہمارے بھائی اور محترم ہیں۔۔

باقی اب اس خبر کے بارے میں۔۔

ہندو عقیدوں کے مطابق اس ذہین بچے کا شاید یہ دوسرا، تیسرا یا کوئی بھی جنم ہو۔۔
اور اسی لیے وہ اتنی چھوٹی عمر میں ہی اتنے بڑے کارنامے سرانجام دے رہا ہو۔۔
بہرحال حیرت انگیز۔۔۔
شیزان صاحب پاکستان جس کا قیام مسلمانوں کی فلاح وبقا کے لئے ہوا تھا وہاں آج کتنا امن و سکون ہے؟ ہر دن کوئی نہ کوئی مسلک ،ذات، علاقائی عصبیتوں کے نام پرقتل کردیا جاتا ہے
 
عقلاً ناممکن ہے۔ اگر وہ اتنا بڑا جینئس ہے تو چوتھی جماعت میں کیوں پڑھ رہا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جانے دیجئے، ضروری نہیں کہ جو بات پریس میں آ گئی وہ بہر حال سچ ہو۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
لوگ تو ملالہ کی ڈائری پر بھی شک کرتے ہیں اور یہاں ایک سات سالہ بچہ کتابیں لکھ رہا ہے اور وہ بھی قدیم حیاتیات پر ۔ واللہ قیامت کی نشانیاں ہیں۔ ;)
 
طالوت

محفلین
Paleontology ایسا سادہ مضمون نہیں کوئی سات سالہ بچہ اس پر دو کتابیں لکھ سکے ، اصل حقیقت تو تبھی جانی جا سکتی ہے جب وہ مواد سامنے ہو کہ آیا انھیں کتب کہا جا سکتا ہے اور کیا وہ ایک سات سالہ بچہ لکھ سکتا ہے؟
فی الحال Paleontology کی سادہ سی تعریف ملاحظہ ہو اور اردو وکیپیڈیا کے مطابق۔
 
Top