5 جولائی، اپگریڈ کی تاریخ

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستو، السلام علیکم

میں آپ کو اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ ہم نے محفل فورم کی اپگریڈ/مائگریشن کے لیے 5 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس دن کسی بھی وقت محفل فورم کو شٹ ڈاؤن کر دیا جائے گا اور محفل فورم کا سوفٹویر بدلنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ اگرچہ ہم اس کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن اس میں کئی گھنٹے بھی لگ سکتے ہیں۔ یہ تکنیکی اعتبار سے ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہوگا کیونکہ اس میں پہلے اردو ویب ڈومین کی سیٹنگز کو تبدیل کرنا پڑے گا تاکہ اس پر وی بلیٹن یونیکوڈ ڈیٹا کے ساتھ صحیح چل سکے۔ اس کے بعد موجودہ فورم کا ڈیٹا امپورٹ کیا جائے گا اور اس کے بعد نئی فورم کو آنلائن کر دیا جائے گا۔ آپ بس دعا کریں کہ یہ آپریشن کامیاب رہے۔ ہم اپنی جانب سے ایسی صورتحال کے لیے بھی تیار رہیں گے کہ مشکل پیش آنے کی صورت میں پرانی فورم پر واپس جایا جا سکے۔

وی بلیٹن پر فورم منتقل کرنے کے بعد آغاز میں جہاں آپ کو ایک بہتر فورم سوفٹویر کے استعمال کا موقع ملے گا وہاں آپ کو چند زمرہ جات کی کمی بھی محسوس ہوگی۔ کچھ دنوں تک ڈاؤنلوڈ اور روابط کے سیکشن آن لائن نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ محفل فورم کا وکی بھی نظر نہیں آئے گا۔ میری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد ان کا متبادل پیش کر سکوں۔ میری گزارش ہوگی کہ اب فورم سوفٹویر کی تبدیلی سے پہلے کوئی اٹیچمنٹ بھی پوسٹ نہ کریں۔ اب سے محفل فورم کو وی بلیٹن پر شفٹ کرنے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے۔

والسلام
 

راج

محفلین
اردو محفل کو وی بلیٹین میں دیکھنے کے لئے بیچین ہوں-
نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں نبیل بھائی - اور امید ہے سب کچھ کامیابی کے ساتھ ہو جائے گا-
 

حسن نظامی

لائبریرین
ہماري خلوص دل سے دعا ہے کہ
يہ تمام مراحل بخيرو خوبي انجام پائيں
اور 5 جولائي کا دن محفل کي تاريخ کا ايک اہم سنگ ميل ثابت ہو

نبيل بھائي!

عبدالرحمان والے ترجمہ پر خاصي توجہ کي ضرورت ہوگي ليکن ميرا خيال ہے کہ يہ کام بہت آسان ہوگا کيون وي بلٹن کے ايڈمن پينل ميں ترجمہ کي جو سہولت ہے اس سے يہ کام انتہائي سادہ اور آسان ہو جاتا ہے

کيا وي بي پر کوئي ٹييسٹ فورم بھي آپ نے بنايا ہوا ہے جہاں ايڈمن کے طور پر اراکين محفل کام کر سکين اور کام کو سمجھ سکيں
 

نصیرحیدر

محفلین
حسن نظامی نے کہا:
کيا وي بي پر کوئي ٹييسٹ فورم بھي آپ نے بنايا ہوا ہے جہاں ايڈمن کے طور پر اراکين محفل کام کر سکين اور کام کو سمجھ سکيں
حسن بھائی یہاں پر آپ تجربات کر سکتے ہیں
http://www.vbulletin.com/admindemo.php
وی بلیٹین نہایت آسان ہے،آپ کا زیادہ وقت نہیں لے گا۔
 

جیہ

لائبریرین
شدت سے انتظار ہے۔ ویسے میں گئی تھی وی بلیٹن والے محفل پر ۔ لاگ آن بھی ہوئی تھی، کافی سارے اچھے فیچرز نظر آئے۔

گوگل زندہ باد
 

ساجداقبال

محفلین
نبیل نے کہا:
نبیل بھائی۔۔۔یہ بات تو کب کی بات افشاء ہو چکی ہے۔ :wink: ۔۔۔ کچھ پردہ نشینوں نے تو آپکی سپورٹ فورمز پر گفتگو بھی دریافت کر لی تھی۔ مغربی میڈیا کا اثر ہوگیا ہے۔ محفل میں بھی پاپاراتزی پیدا ہوگئے ہیں۔ :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
دو دن اور خاموش نہیں رہ سکتی تھیں۔

صحیح کہا ہے کسی نے خاتون اور خاموش دو متضاد چیزیں ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
شمشاد بھائ میں تو 10 دن پہلے بھی بول سکتی تھی۔میں تو تب بولی جب نبیل بھائ بولے :roll:
 

شمشاد

لائبریرین
نبیل بھائی آپ نے جواب نہیں دیا 5 جولائی کہاں کی؟ پاکستان کا کتنے گھنٹوں کا فرق ہو گا؟
 

زیک

مسافر
شمشاد آپ یوں سمجھیں کہ میرے ٹائم کے مطابق صبح کام شروع ہو گا۔ میں پاکستان سے 9 گھنٹے پیچھے ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دیکھیں، ٹیسٹ فورم صرف ڈیویلپمنٹ کے مقاصد کے لیے ہوتی ہے۔ ہمیں اسے چھپا کر کچھ نہیں مل جاتا۔ لیکن میں نہیں چاہتا کہ بلاوجہ محفل فورم کی ٹریفک ایک ٹیسٹ فورم پر ڈرائیو ہو۔ میرے لیے کوئی مسئلہ نہیں تھا کہ میں کسی اور سب ڈومین پر وی بلیٹن سیٹ اپ کر کے موجودہ فورم کا ڈیٹا امپورٹ کرتا اور اس نئی لوکیشن پر ری ڈائریکٹ کرکے فورم شروع کر دیتا، لیکن ہم نے موجودہ ایڈریس پر ہی نئی فورم سیٹ اپ کرنے کا سوچا ہے جو نسبتاً مشکل کام ہے اور ابھی اس کی کامیابی کے بارے میں 100 فیصد یقین سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اسی لیے میری گزارش ہے کہ ہماری کامیابی کے لیے دعا گو رہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ زکریا۔

اور نبیل دعا تو ہر دم کر رہے ہیں کہ اللہ آپ کو اپنے مقصد میں کامیابی دے۔
 
Top