275کلو وزنی بکرا اللہ بادشاہ نے ایک لاکھ کا انعام جیت لیا

زین

لائبریرین
275کلو وزنی بکرا اللہ بادشاہ نے ایک لاکھ کا انعام جیت لیا
فیصل آباد.........
فیصل آباد میں ہونے والے بکروں کے مقابلہ حسن میں گوجرانوالہ کے بکرے ” اللہ بادشاہ “ نے پاکستان کا سب سے وزنی بکرا ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اور275کلو گرام وزنی بکرے کے مالک کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے ۔ مقابلے کا اہتمام فیصل آباد کے علاقے فیکٹری ایریا میں کیا گیا ۔ جہاں پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بکرے ‘ چھترے اور دنبوں نے حصہ لیا لیکن اللہ بادشاہ نمبر لے گیا۔ عطاءگجر نے انعامات تقسیم کئے ۔

:hatoff:
 
زین

لائبریرین
سوری۔ میں نے یہ دھاگہ غلطی سے یہاں کھولا
کوئی ناظم اس خبر کو ""آج کی خبر""‌میں‌منتقل کردے ۔شکریہ
 
مہوش علی

لائبریرین
275کلو وزنی بکرا اللہ بادشاہ نے ایک لاکھ کا انعام جیت لیا
فیصل آباد.........
فیصل آباد میں ہونے والے بکروں کے مقابلہ حسن میں گوجرانوالہ کے بکرے ” اللہ بادشاہ “ نے پاکستان کا سب سے وزنی بکرا ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اور275کلو گرام وزنی بکرے کے مالک کو ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا ہے ۔ مقابلے کا اہتمام فیصل آباد کے علاقے فیکٹری ایریا میں کیا گیا ۔ جہاں پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے بکرے ‘ چھترے اور دنبوں نے حصہ لیا لیکن اللہ بادشاہ نمبر لے گیا۔ عطاءگجر نے انعامات تقسیم کئے ۔

:hatoff:

ویسے میں ملا تو نہیں ہوں۔۔۔ ۔مگر کیا بکروں کے ناموں کے ساتھ اللہ رکھنا شرعی اعتبار سے کچھ صحیح ہو گا؟ "اللہ بادشاہ"
خالی بادشاہ چلے گا۔
خیر بادشاہ کب تک خیر منائے گا۔ کبھی نہ کبھی تو چھری تلے آئے گا۔ بکرے کا بادشاہ [/کی ماں] کب تک خیر منائے گا۔ اور پھر عید بھی ہے قریب۔ بھاگ۔۔۔۔۔ اپنی جان کے لیے بھاگ۔
Run.... Run for your life
:)
 
زین

لائبریرین
فلکر سے کسی بھی سانڈ نما بکرے کی تصویر ٹانک دیں۔۔ کون جاکر فیصل آباد تصدیق کرے گا۔۔ بس واہ واہ ہی کرنا ہے
ہوسکتا ہے تصویر بھی میل میں‌پڑی ہو لیکن مجھے تصویروں سے اتنا لگائو نہیں‌اس لیے زیادہ نہیں‌دیکھتا ۔
بجا فرمایا تصدیق تو میں بھی نہیں کرسکتا جو فیصل آباد میں ہی بیٹھا ہے۔
:grin:
ویسے میں ملا تو نہیں ہوں۔۔۔ ۔مگر کیا بکروں کے ناموں کے ساتھ اللہ رکھنا شرعی اعتبار سے کچھ صحیح ہو گا؟ "اللہ بادشاہ"
خالی بادشاہ چلے گا۔
خیر بادشاہ کب تک خیر منائے گا۔ کبھی نہ کبھی تو چھری تلے آئے گا۔ بکرے کا بادشاہ [/کی ماں] کب تک خیر منائے گا۔ اور پھر عید بھی ہے قریب۔ بھاگ۔۔۔۔۔ اپنی جان کے لیے بھاگ۔
Run.... Run for your life
:)
مہوش بہن! میں‌نے نیوز بھی غور سے نہیں‌پڑھی ،کچھ دلچسپ لگی تو شیئر کردی۔ باقی نام کیسے ہیں اور کیوں ہے اور غلط ہے یا صحیح ، اس بارے میں کچھ نہیں‌کہنا چاہتا
نیوز چینلز پر تو دکھایا ہی گیا تھا اسے۔ اخبارات میں خبر نہیں ملی۔
دیکھو نا ، یہ تو میرا کمال ہے کہاں‌کہاں سے نیوز لے آتا ہوں‌:hatoff: :hatoff:
 
زین

لائبریرین
شمشاد بھائی !تصویریں ڈھونڈنا آپ اور تعبیر بہن کا کام ہے ، مجھے تو کوشش کے باوجود نہیں‌ملی
 
دوست

محفلین
ہاہاہاہاہا
ارے بھائی ہم تو گائے کو بھی دور سے دیکھ کر جی بہلائیں گے۔ ترقی ہی اتنی ہوگئی ہے کہ اس بار آدھی قوم قربانی کا صرف ارادہ ہی کرسکے گی۔
 
فرضی

محفلین
ذہن پر زور دے کر یاد کریں یہ بکرا تو نہیں تھا؟
Glacier_National_Park_Mountain_Goat.jpg
 
Top