12 اہل سنت کےمفتی اور امام کو داعش کے دہشت گردوں نے شہید کردیا

عمراعظم

محفلین
ہنسی آتی ہے مجھ کو حضرتِ انسان پر
کارِ بد تو خود کریں،لعنت کریں شیطان پر
وہ تمام گروہ جو مذہب کے نام پر قتل و غارت گری میں ملوث ہیں،وہ اپنے مذہب کی کوئی خدمت نہیں کر رہے بلکہ در حقیقت وہ اسے کمزور اور مبہم بنانے کی کوشش کر رہے ہیں - جبر و تشدد ،زباں بندی کے کام تو آسکتا ہے،شعور اور دل میں جگہ نہیں بنا سکتا۔ہمیں یہ بات مدِ نظر رکھنے کی ضرورت ہے کہ اس قتل و غارت گری اور جبر و تشدد کا نتیجہ نفرت اور دوری کے علاوہ کچھ نہیں ہو گا۔
 
فتوی ساز کون ہے ؟ اللہ ، رسول اکرم صلعم یا پھر فتوے باز ؟
رسول اکرم سے فتوی مانگا گیا۔ فتوہ اللہ تعالی نے دیا۔ قانون ساز صرف اللہ ہے۔ اس کے اصولوں کی روشنی میں یعن صرف قرآن کے احکامات اور اصولوں کی روشنی میں لوگ باہمی مشورے سے فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں ناکہ کوئی مفتی قانون سازی کرے؟ جب نبی اکرم سے فتوی مانگا گیا تو نبی اکرم نے ہی خود سے فتوی کیوں نہیں دے دیا ۔ فتوی دینے یعنی قانون سازی کا حق صرف اور صرف اللہ تعالی کو ہے اور اس کے بعد ۔ پھر یہ فتوے باز کیوں مصر ہیں کہ صرف یہی لوگ فتوی دیا کریں؟

4:127 وَيَسْتَفْتُونَكَ فِي النِّسَاءِ قُلِ اللّهُ يُفْتِيكُمْ فِيهِنَّ وَمَا يُتْلَى عَلَيْكُمْ فِي الْكِتَابِ فِي يَتَامَى النِّسَاءِ الَّاتِي لاَ تُؤْتُونَهُنَّ مَا كُتِبَ لَهُنَّ وَتَرْغَبُونَ أَن تَنكِحُوهُنَّ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الْوِلْدَانِ وَأَن تَقُومُواْ لِلْيَتَامَى بِالْقِسْطِ وَمَا تَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّ اللّهَ كَانَ بِهِ عَلِيمًا
اور (اے پیغمبر!) لوگ آپ سے (یتیم) عورتوں کے بارے میں فتویٰ پوچھتے ہیں۔ آپ فرما دیں کہ اللہ تمہیں ان کے بارے میں فتوی دیتا ہے اور جو حکم تم کو (پہلے سے) کتابِ مجید میں سنایا جا رہا ہے (وہ بھی) ان یتیم عورتوں ہی کے بارے میں ہے جنہیں تم وہ (حقوق) نہیں دیتے جو ان کے لئے مقرر کئے گئے ہیں اور چاہتے ہو کہ (ان کا مال قبضے میں لینے کی خاطر) ان کے ساتھ خود نکاح کر لو اور نیز بے بس بچوں کے بارے میں (بھی حکم) ہے کہ یتیموں کے معاملے میں انصاف پر قائم رہا کرو، اور تم جو بھلائی بھی کروگے تو بیشک اللہ اسے خوب جاننے والا ہے
 
مزمل حسین

محفلین
مشکل یہ ہے کے وہابی فرقہ کے لوگ خود کو اہل سنت کے نام کا استعمال کرتے ہوئے تقیہ کرتے ہیں اگر ان کے اندر اتنی جرئت ہے تو بولے کہ ہم وہابی ہے ابھی جیسے داعش ہے جو وہابی ہیں مگر خود کو اہل سنت کے نام سے پیش کرتے ہیں

تقیہ و کتمان تو شیعہ ازم کے بنیادی اصول ہیں جن کے بغیر شیعیت کا وجود ممکن ہی نہیں اور پھر تقیہ و کتمان پر اجرِ عظیم کی بھی خوشخبری ہے اس دین میں۔
 
مزمل حسین

محفلین
صرف علی نے کہا:
مشکل یہ ہے کے وہابی فرقہ کے لوگ خود کو اہل سنت کے نام کا استعمال کرتے ہوئے تقیہ کرتے ہیں اگر ان کے اندر اتنی جرئت ہے تو بولے کہ ہم وہابی ہے ابھی جیسے داعش ہے جو وہابی ہیں مگر خود کو اہل سنت کے نام سے پیش کرتے ہیں

تقیہ اسے کہتے ہیں
 
مزمل حسین

محفلین
صرف علی
آئمہء اربعہ میں سے کسی ایک فقیہہ کے پیروکاروں کو اہلِ سنت کہا جاتا ہے۔ ہاں مگر آلِ ابنِ سبا کو بریلوی فرقہ کے علاوہ سب وھابی دِکھتے ہیں
 
صرف علی

محفلین
تقیہ تو ہمارے دین میں شامل جو اصحاب پیغمبر صلاۃ و السلام نے بھی کیا مگر حیرت ان لوگوں پر ہے جو اس کام کو برا بھی کہتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں
 
صرف علی

محفلین
صرف علی
آئمہء اربعہ میں سے کسی ایک فقیہہ کے پیروکاروں کو اہلِ سنت کہا جاتا ہے۔ ہاں مگر آلِ ابنِ سبا کو بریلوی فرقہ کے علاوہ سب وھابی دِکھتے ہیں
ہم بھی انھی کو اہل سنت کہتے ہیں مگر وہابی حضرات ان میں سے کسی کو نہیں مانتے ہیں
 
صرف علی

محفلین
آپ کے لئے ایک اور اہل سنت مفتی کا بیان اگر آپ وہابی حضرات مگر ان کو مسلمان پہی نہیں مانتے ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
عراق میں امریکی حکومت کے بٹھائے ہوئے حکمرانوں نے نے بہت ظلم کیے ، دن رات عراق کے بازاروں، گلیوں ، گھروں میں گھس کر آتش پرستوں نے ظلم کیے،، یہ اسکا ری ایکشن ہے دیر سہی مستقبل میں دولت اسلامیہ عراق و شام ضرور بنے گا، جس کی وجہ سے پورا یورپ امریکہ اور باطل پریشان ہے اوریہ جو خبرلڑی کی ہے وہ غلط ہے انٹر نیٹ میڈیا میں خبر کچھ اور ہے یہ صرف نظر کی اور سمجھ کی بات ہے
اس طرح تو جہنم میں سب سے بڑی سلطنت طالبان کی ملکیت ہوئی :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے داعش یہاں جاکر ان اسرئیلیوں سے کیوں نہیں لڑتی ہے صرف ان کو مسلمان ہی کیوں کافر نظر آتے ہیں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
پہلی بات یہ کہ فیس بک پر وائرل ہونے والی چیز ہمیشہ سچ نہیں ہوتی۔ دوسری بات یہ کہ اگر آپ اپنے ہی ملک کی فوج کے سامنے اس طرح احتجاج کریں تو بھی یہی سلوک ہوگا، یہاں تو ایک "دشمن" ملک کے فوجیوں کے سامنے آپ احتجاج فرما رہے ہیں :)
 
x boy

محفلین
اس طرح تو جہنم میں سب سے بڑی سلطنت طالبان کی ملکیت ہوئی :)
اللہ ہم سب کو صراط المستقیم میں چلائے،، آمین
گزرتے وقت کا پتہ نہیں چلتا، جہاں پاکستان سے قبل انگریزوں نے بہت ظلم ڈھائے جس پر مسلمان متحد ہوئے کچھ لوگوں نے نہ مانا کچھ نے مانا، آخر ایک چھوٹا سا ٹکڑا پاکستان کی شکل میں مل گیا، الحمدللہ۔ اس زمانے میں بھی لوگوں نے کہا تھا کہ یہ کیا کررہے ۔ پروپیگنڈا ہوئے حتی کہ مسلمانوں میں دو گروہ نے اسطرح نئ چیز پیش کی جو اس سے قبل نہیں تھا
اور آج بھی ہر جگہہ یہی نظر آرہا ہے گروہ در گروہ ہورہے ہیں۔
ہر ظلم اور اندھیرے کا ایک وقت ہوتا ہے اس کے بعد روشنی ضرور پھوٹتی ہے۔
کون جہنمی کون جنتی اسکا تو ہم فیصلہ نہیں کرسکتے لیکن یہ کہہ سکتے ہیں کہ کلمہ سچے ایمان کے ساتھ صدا رہے اور تمام امور اچھی طرح نبھائے جو قرآن و سنۃ سے ہو ، کوئی مفتی ، عالم ، مولوی ، قطب، آستانے، پیر،صوفی کے من کی طریق نہ ہو تو پھر ضرور وہ اللہ کو راضی کرلیگا۔ اور جس نے بھی اللہ کو راضی کرلیا وہ آخرت میں اس کی خواہش سے زیادہ پائے گا۔
 
خوارج کی نشانیاں اتنی واضح ہیں کہ ان کے بارے شاید ان کے حمایتی ہی چپ رہیں :)
 
منیر

محفلین
حیران ہوں ۔۔۔اس میں وہابی، اہلسنت کی بات کہاں سے آ گئی ۔۔۔کیا پہلے فرقہ پرستی کم ہے جو یہاں بھی اس کو ہوا دی جا رہی ہے
سیدھا سیدھا کیوں نہیں کہا جاتا کہ یہ دہشت گرد ہیں اسلام کے دشمن ہیں
 
مزمل حسین

محفلین
"خوارج خوارج" کے نعرہ زن فرسودہ ذہنوں کی نادانی پر حیف

Ummat-E-Muslima-Ka-Intishar-By-Orya-Maqbool-Jan.jpg
 
ساجد

محفلین
اسلامی تاریخ جہاں جرات ، شجاعت ، بہادری اور ایثار کی ان گنت مثالوں سے بھرپور ہے وہیں اس میں کچھ باب عدم برداشت اور محض سوچ کے اختلاف پر قتل و خون ریزی کے بھی ہیں ۔ اگر ہم نے ماضی میں ہی یہ ہمت کی ہوتی کہ ان ابواب سے عبرت پکڑتے تو شاید آج اسلامی دنیا بہت مختلف ہوتی لیکن ہم نے ان ابواب کو محض اغیار کی سازشین کہہ کر اپنا سر ریت میں چھپانے کی روایت رکھی ہے لہذا شام ہو ، عراق ہو ، صومالیہ ہو یا پاکستان مسلمانوں کے مابین "جہاد" جاری رہے گا اور ہم نے اس کے اسباب کو جانتے بوجھتے بھی سچ بولنے اور لکھنے کی کبھی کوشش نہیں کی اور جو ایسا کرے گا وہ یہودیوں کا ایجنٹ کہلوائے گا ۔
 
Top