“ وفا “

عیشل

محفلین
خلوص،مہر،وفا لوگ کر چکے ہیں بہت
میرے خیال میں اب اور کوئی کام کریں
جدا ہوئے ہیں بہت لوگ،ایک تم بھی سہی
اب اتنی سی بات پر کیا زندگی حرام کریں
 

شمشاد

لائبریرین
پھر ایک خوابِ وفا بھر رہا ہے آنکھوں میں
یہ رنگ ہجر کی شب جاگ کر نہیں آیا
(سحر انصاری)
 

شمشاد

لائبریرین
سخت حالات کے تیز طوفان میں ،گِھر گیا تھا ہمارا جنونِ وفا
ہم چراغِ تمنا جلاتے رہے ، وہ چراغِ تمنا بجھاتے رہے
(راہی معصوم رضا)
 

ہما

محفلین
بےوفائی کا اب گلہ کیسا
آپ پہلے بھی کب ہمارے تھے
میری آنکھوںمیں پھیلتے ہوئے رنگ
کل تلک آپ کو بھی پیارے تھے
 

شمشاد

لائبریرین
چادر وفا کی اوڑھ لی تربت میں ہو کے خاک
دل تھا صحیفہ ، جسم کو جزدان کر گیا
(نزھت عباسی)
 

ہما

محفلین
غم تو یہ ہے کہ وہ عہد ِ وفا ٹوٹ گیا
بے وفا کوئی بھی ہو تُم نہ سہی ہم ہی سہی
 

ہما

محفلین
itraaiyaynaxx6.gif
 
Top