“شہاب نامہ“ کی حقیقت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جی ہاں ۔ ۔ ۔ نارملی تو یہی ہے کہ جن نظر نہیں آتے۔ لیکن کبھی کبھی جب وہ اپنا آپ ظاہر کرنا چاہیں تو کسی نہ کسی شکل میں ظاہر ہوجاتے ہیں۔ اب یہ بات میں اپنی طرف سے گھڑ کر نہیں کہہ رہا بلکہ قرآن سے بھی ثابت ہے اور بہت سی احادیث نبویہ سے بھی موئید ہے۔ علاوہ ازیں ہر کلچر میں ہر قوم میں لاتعداد حوالے ان لوگوں کے موجود ہیں جن کو پیرا نارمل کا تجربہ ہوا۔

فرشتے بھی اللہ تعالٰی کی مخلوق ہیں۔ لیکن انسانی آنکھ انہیں نہیں دیکھ سکتی، اِلا کہ وہ روپ بدل کر آئیں۔ جیسا کہ بعض اوقات جبرائیل علیہ السلام انسان کی شکل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کےپاس آئے تو بہت سے اصحاب کرام نے ان کو دیکھا لیکن وہ پہچان نہ سکے کہ یہ ایک عام انسان ہے یا فرشتہ، لیکن جبرائیل علیہ السلام کو فرشتے کے روپ میں کسی انسان نے نہیں دیکھا۔ اسی طرح جن بھی روپ بدل کر آ سکتے ہیں لیکن جن کے روپ میں انسانی آنکھ اسے نہیں دیکھ سکتی۔
 
چلیں آپ کم از کم یہاں تک تو آئے۔ ۔ ۔
باقی یہ کہنا کہ کسی فرشتے یا جبرئیل علیہ السلام کو فرشتے کے روپ میں کسی انسان نے نہیں دیکھا، یہ بھی محلِ نظر ہے۔ آپ ذرا یہ آیت پڑھ لیجئے اور اسکی تفسیر بھی :
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
(81:23)
 
شمشاد بھائی سرکھپانے کا کوئی فائدہ نہیںِ۔ جس دیدہ دلیری سے انہوں نے حاضرات سے متعلق اپنے نفسانی خیالات سورہ بقرہ کی طرف منسوب کرڈالے ہیں اس سے ان کی ذہنی و علمی کیفیت بخوبی عیاں ہوچکی ہے۔ اس لئے انہیں ان کے حال پر رہنے دیں۔ قرآن شریف کی اس تعلیم پر عمل کریں کہ مومن جہلا سے بحث نہیں کیا کرتے۔
رانا صاحب، آپکی بات پر میں نے اب برا منانا چھوڑ دیا ہے;) کیونکہ تین اشخاص مرفوع القلم ہیں:
1- نادان بچہ
2- ذہنی طور پر غیر متوازن انسان
3- سوتا ہوا شخص
(حدیث نبوی)
 
عثمان

محفلین
چلیں آپ کم از کم یہاں تک تو آئے۔ ۔ ۔
باقی یہ کہنا کہ کسی فرشتے یا جبرئیل علیہ السلام کو فرشتے کے روپ میں کسی انسان نے نہیں دیکھا، یہ بھی محلِ نظر ہے۔ آپ ذرا یہ آیت پڑھ لیجئے اور اسکی تفسیر بھی :
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
(81:23)

رسول اللہ پر تو وحی آتی تھی۔ کیا آپ اور روحانی بابا پر بھی وحی آتی ہے؟؟

قرآنی آیات کو اپنے فرسودہ خیالات کے لئے توڑنے مروڑنے پر جو تنبیہات کی گئی ہیں اس پر بھی روشنی ڈالئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کم از کم یہاں تک تو آئے۔ ۔ ۔
باقی یہ کہنا کہ کسی فرشتے یا جبرئیل علیہ السلام کو فرشتے کے روپ میں کسی انسان نے نہیں دیکھا، یہ بھی محلِ نظر ہے۔ آپ ذرا یہ آیت پڑھ لیجئے اور اسکی تفسیر بھی :
وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
(81:23)

حضرت میں پڑھوں گا تو اکیلا پڑھوں گا، آپ ہی ادھر لکھ دیتے تا کہ بہتوں کا بھلا ہوتا۔
 
طالوت

محفلین
آج میں نے آئینہ دیکھا تو مجھے جن جن سا نظر آیا ;) ۔ لیجئے میں تو بغیر کسی چربی منتر پیر بابا کےے جن دیکھ چکا ;)
 
طالوت

محفلین
اصل میں جب سو کر اٹھا تو کمرے ہلکی ہلکی سی روشنی تھی اور میری اوپری منزل کی مشین نے بھی ٹھیک سے کام کرنا شروع نہیں کیا تھا کہ میری نظر آئینے پر پڑی تو مجھے جن جن سا نظر آیا ۔ اب یہ تو صوفی و روحانی حضرات ہی بتا سکتے ہیں کہ آیا جن اس طرح بھی نظر آ سکتے ہیں یا یہ سب کم روشنی کے سبب تھا،
ویسے بچپن میں ایک بار جب میں اپنے آبائی گھر کے صحن میں سو رہا تھا تو پڑوس کی چھت پر مجھے ایک لمبا چوڑا جن نظر آیا تھا جسے دیکھتے ہی میں چادر میں دبک گیا تھا ۔ صبح اٹھنے پر معلوم ہوا کہ وہ تو “ٹانڈوں“ کا ڈھیر ہے ۔ :noxxx:
وسلام
 
رانا

محفلین
رانا صاحب، آپکی بات پر میں نے اب برا منانا چھوڑ دیا ہے;) کیونکہ تین اشخاص مرفوع القلم ہیں:
1- نادان بچہ
2- ذہنی طور پر غیر متوازن انسان
3- سوتا ہوا شخص
(حدیث نبوی)

آپ اس بات کی وضاحت بھی کردیتے کہ اپنے نفسانی خیالات قرآن کی طرف منسوب کرنے والا ان میں سے کس کیٹگری میں آتا ہے تو خوب ہوتا۔

اگرمیں نے سورہ بقرہ پر آپ کی حاضرات والی "پرمغز تفسیر" نہ پڑھی ہوتی تو شائد میں ابھی تک آپ سے تبادلہ خیالات کررہا ہوتا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
بات کچھ شہاب نامہ سے ہٹ کر قران کی آیات کی تاویل پر پہنچ گئی ہے۔ :confused:
 
شمشاد

لائبریرین
“شہاب نامہ“ تو کہیں کا کہیں رہ گیا، اب عنقریب مجھے اس دھاگے کے مزید دھاگے بنانے پڑیں گے۔
 
خوشی

محفلین
لو بھلا جن صاحب کو کیا ضرورت ہے مجھ پے فدا ہونے کی :confused: میں تو خود کسی جننی سے کم نہیں ہوں
zzzbbbbnnnn.gif

اب میں کیا کہوں صرف اتنا کہ پلیززززززززززززززززز اس دھاگے سے باہر نکلیں ، کیا پتہ کون کون سے جن یہاں سے نکل آئیں
 
شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں تو اس دھاگے کو یہیں پر اب ختم کر دینا چاہیے۔ اب آگے تو بحث برائے بحث ہی ہو گی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
میرے خیال میں اب اس دھاگے کو مقفل کر دینا چاہیے۔ پنجابی میں کہتے ہیں پانی وچ مدھانی پھیرن نال کج نہیں نکلدا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top