’’جنگل بک‘‘ کی اس فائل کو دیکھ کر اپنی قیمتی رائے دیجئے

شمشاد

لائبریرین
واہ واہ بھئی ماشاء اللہ
کیا ہے خوبصورت منظوم کہانی ہے۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
میں نے اپنی بیٹی کے لیپ ٹاپ پر لگا کر اسے دی ہے کہ دیکھو خلیل انکل نے تمہارے لیے لکھی ہے۔
 
محفلین سے درخواست ہے کہ ’’جنگل بک‘‘ پر ہماری بنائی ہوئی اس فائل کا مطالعہ کرکے ہمیں اپنی آراٗ سے مطلع فرمائیں۔

ماشاءاللہ۔ بہت عمدہ سیٹنگ ہے۔ شاعری کے متعلق آپ زیادہ بہتر سمجھتے ہیں البتہ ای بک کے متعلق عرض ہے کہ صفحات پر ہیڈر کی کمی محسوس ہو رہی ہے جس میں موجودہ نظم کا عنوان اور صفحہ نمبر ہو۔ فہرست عناوین کی ڈائریکشن رائٹ ٹو لیفٹ ہو تو بہتر ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
خلیل بھائی ! واہ خوب ۔
مجھے لگا کہ کچھ کتاب کے شروع میں اور کپلنگ اور اصل کتاب کا تفصیلی تعارف بھی شامل ہو تو زیادہ بہتر رہے گا ۔
کہیں کہیں فونٹ یا ٹائپ میں کچھ مسائل نظر آرہے ہیں ۔
 
آخری تدوین:
واہ واہ بھئی ماشاء اللہ
کیا ہے خوبصورت منظوم کہانی ہے۔
بہت داد قبول فرمائیں۔
میں نے اپنی بیٹی کے لیپ ٹاپ پر لگا کر اسے دی ہے کہ دیکھو خلیل انکل نے تمہارے لیے لکھی ہے۔
جزاک اللہ۔ یہی ہم چاہتے ہیں کہ محفلین اپنے چھوٹے بھائیوں، بہنوں، بچوں کو دکھاکر ان سے رائے لیں ۔
 
ماشاءاللہ۔ بہت عمدہ سیٹنگ ہے۔ شاعری کے متعلق آپ زیادہ بہتر سمجھتے ہیں البتہ ای بک کے متعلق عرض ہے کہ صفحات پر ہیڈر کی کمی محسوس ہو رہی ہے جس میں موجودہ نظم کا عنوان اور صفحہ نمبر ہو۔ فہرست عناوین کی ڈائریکشن رائٹ ٹو لیفٹ ہو تو بہتر ہے۔
درست نشاندہی فرمائی ہے آپ نے۔ ہیڈر اور اس میں موجودہ نظم کا آئیڈیا بہت خوب ہے۔ صفحہ نمبر اور ٹیبل آف کونٹینٹ کے لیے بیٹی کو لکھا ہے۔ جاسم محمد بھائی سے بھی مدد لے سکتے ہیں کیونہ اصل فائل ان ڈیزائین میں ہے۔
 
آخری تدوین:
خلیل بھائی ! واہ خوب ۔
مجھے لگا کہ کچھ کتاب کے شروع میں اور کپلنگ اور اصؒ کتاب کا تفصیلی تعارف بھی شامل ہو تو زیادہ بہتر رہے گا ۔
کہیں کہیں فونٹ یا ٹائپ میں کچھ مسائل نظر آرہے ہیں ۔
خوب صورت آئیڈیا ۔ ہم بھی یہی سوچ رہے تھے کہ ایک مختصر تعارف بھی لکھا جائے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

مثلاً سر ورق میں "جنگل" ۔
فہرست میں صفحات کے نمبر اور عنوانات میں دائیں بائیں سوَیپ اور دونوں کے
کے درمیان لائن بہتر ہو گی ۔
صفحہ نمبر بھی کہیں نہیں دیا گیا ۔

جنگل کا قانون میں :

ضیاء
پلّے
اثناء
بھالو :
پھر
پلّے
سیونی جھنڈ :
بگھیرا - (ب) یہاں شاید فونٹ رینڈر نہیں ہورہا ۔
وغیرہ ۔
 
بہت خوب جناب، اعلی کاوش ہے اور بچوں کے لیے ایسی دلچسپ اور تصویری کتاب یقیناََ لطف کا سامان ہو گی۔
کیا اس کے علاوہ بھی بچوں کے لیے کتابوں کا منصوبہ ہے؟
 
بہت خوب جناب، اعلی کاوش ہے اور بچوں کے لیے ایسی دلچسپ اور تصویری کتاب یقیناََ لطف کا سامان ہو گی۔
کیا اس کے علاوہ بھی بچوں کے لیے کتابوں کا منصوبہ ہے؟

جزاک اللہ خیرا محب بھائی! پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمائیے۔ یہ نظم ہم نے اردو محفل فورم پر سات سال میں مکمل کی ہے۔ اس کے علاؤہ "بچوں کی نظمیں" کے نام سے ایک کتاب استاد محترم کی مہربانی سے آن لائن ہوچکی ہے۔ اسے بھی مزید اضافے کے ساتھ پی ڈی ایف میں پیش کرنے کا ارادہ ہے۔

اردو کی برقی کتابیں پر ہماری کتب

جنگل بک کی ان ڈیزائین میں تیاری کا مقصد پبلشر کی تلاش بھی ہے۔ دعا فرئیے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی عطا فرمائیں۔
 
مثلاً سر ورق میں "جنگل" ۔
فہرست میں صفحات کے نمبر اور عنوانات میں دائیں بائیں سوَیپ اور دونوں کے
کے درمیان لائن بہتر ہو گی ۔
صفحہ نمبر بھی کہیں نہیں دیا گیا ۔

جنگل کا قانون میں :

ضیاء
پلّے
اثناء
بھالو :
پھر
پلّے
سیونی جھنڈ :
بگھیرا - (ب) یہاں شاید فونٹ رینڈر نہیں ہورہا ۔
وغیرہ ۔
جزاک اللہ۔ زیادہ مسئلے فونٹ کے باعث ہیں شاید۔ پھر بھی ہم کوشش کر دیکھتے ہیں۔ کافی الفاظ پر اعراب لگاکر ہٹانے پڑے، اس لیے کہ وہ الفاظ کے آخر میں ظاہر ہورہے تھے جیسے پلے کی تشدید۔
 
Top