’کہہ دو کہ آپریشن کا ردعمل ہے‘۔ عبدالحئی کاکڑ

خرم

محفلین
مجھے امید تھی کہ آپ (وگرنہ پوری یو ایس اے کاسہ لیس ٹیم میں سے کوئی ایک ) تشریف لائیں گے امریکہ کا حقِ نمک ادا کرنے ویسے اگر آپ یہ وضاحتیں میڈیا پر آکر دیں تو کم از کم ہم ایسے جہلا ء امریکہ شریف کے بارے میں منھ سے اناپ شناپ نہ نکالیں اور پوری پاکستانی قوم جو امریکہ نامی خناق میں مبتلا ہے ۔۔۔ بسترمرگ پر نہ پڑے۔۔۔ کبھی یہاں تشریف لائیے ۔۔ اور زمینی حقائق ملاحظہ کیجے ۔ممکن ہے آپ کو احساس ہوجائے کہ پوری پاکستانی جاہل قوم کیوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کے ممدوح و مربی ملت امریکہ بہادر کو ذمہ دار خیال کرتی ہے ۔ باقی جو جناب خیال کیجئے۔
آپ ہمارے منتظر تھے یہی بات جی کے خوش کرنے کو کافی ہے۔ امریکہ کی کاسہ لیسی کا خطاب تو ہمیں اس تواتر سے دیا جاتا ہے کہ اگر عالی جناب بش اس محفل کے اسیر ہوں تو ہمیں میڈل آف آنر سے نواز دیں۔:grin1: خاکسار نے تو صرف ایک بات عرض کی تھی اور اس ایک تمہید کے علاوہ بھی کئی سوالات پیش کئے تھے۔ بدقسمتی کی آپ کی نظر کرم صرف پہلے جملے پر ہی اٹک گئی۔ خیر آپ ٹھہرے سخنور لوگ سو جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔
اگر کوئی بھی صاحب اس ساری "یہودی و امریکی" سازش کے تانے بانے بیان فرما سکیں‌تو ہم مشکور ہوں گے اور اس سازش میں ہاشوانی گروپ کا عمل دخل بھی اگر ثابت ہو سکے خواہے انشورنس کی رقم ہتھیانے کے چکر میں‌ہی ہو تو خبر کو چار چاند لگ جائیں گے۔ رہا سچ تو اتنا وقت ہی کسے ہے کہ اس کی کُرید میں عمر برباد کرے؟ ویسے بھی وطن عزیز میں یہ جنس خاصی کمیاب ہے اور نعروں، بڑھکوں کو ہی ملمع کرکے ان پر صدق کی تہمت دھر دی جاتی ہے۔
جہاں‌تک قوم کے خناق میں مبتلا ہونے کی بات کی آپ نے تو رشوت ستانی، اقربا پروری، قانون شکنی و قانون فروشی، جہالت، اسراف، بدنیتی و خیانت، کذب بیانی و بد عہدی، ملاوٹ و ناجائز منافع خوری سمیت کوئی ایک ایسی بیماری بتلا دیجئے جس میں یہ قوم بحیثیت مجموعی مبتلا نہیں ہے؟ امریکیوں کے کریٹ سب کو نظر آتے ہیں، یہ نظر نہیں آتا کہ فائر بریگیڈ کے پاس آگ بجھانے کے آلات تک نہ تھے۔ لوگ بچاؤ بچاؤ کی دہائیاں دیتے مر گئے اور یہ گدے جوڑ کر چھلانگ لگانے کے مشورے دیتے رہے۔ خبر ہے کہ بارہ سے زائد فائر بریگیڈ ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں لیکن کسی کوعلم و شعور نہ تھا کہ مل کر اس آگ پر قابو کیسے پایا جائے۔ اس پر بڑھکیں کہ دُنیا بدل ڈالیں گے۔ بصد شوق دُنیا بدلئے لیکن پہلے اپنے آپ کو تو بدل لیجئے۔ آخر کب تک اپنی ناکامیوں کو دوسروں کے سر تھوپتے رہیں گے؟ پہلے ہماری خرابیوں کے ذمہ دار انگریز تھے، پھر امریکہ اور کل کو کوئی اور ہوگا۔ الزام دوسروں کے سر دھرو اور خود چادر اوڑھ کر سو جاؤ۔
کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں؟
خیر ہم (بقول دوستوں کے امریکہ کے کاسہ لیسوں) کی بات پر کیوں غور کرے کوئی۔ بس مردہ باد کا نعرہ لگاتے رہیں اور جیتے رہیں اسی امید میں کہ
رنگ لائے گی ہماری فاقہ مستی ایک دن۔
 

مغزل

محفلین
قبلہ آپ میری بات کا رخ اس جانب کر رہے ہیں جس کا نہ صرف ہمیں بخوبی ادراک ہے
بلکہ ہم اس ضمن میں چیں چیں کرتے ہی آئے ہیں۔۔۔ آپ یہ کیہیئے وہاں ان کا کیا کام تھا:

اور یہ کہ آگ 400 ڈگری سینٹی گریڈ کی حدت کیسے پیدا کررہی تھی۔۔عام گیس میں یہ خاصیت کہاں
پھر آگ انہیں دو منزلوں زیادہ کام کیوں دکھاگئی ۔۔۔۔ (ثبوت مٹانے کیلئے )/۔۔۔۔۔ اور 400 ڈگری
درجہ حرارت کو بجھانے کیلئیے جو ضروریات ہیں ۔۔۔ چلو ہمارے پاس نہیں امریکہ میں 11/9
کے واقعے میں بھی یہی درجہ حرارت تھا۔۔ وہاں بھی لوگ کھڑکیوں سے کود رہے تھے۔۔۔ ؟؟
بے تکی بات مت کیجئے جناب ۔۔ دوسری بات کہ مذکورہ ہوٹل انتظامیہ سمیت ملک بھر میں
کہیں اس کا التزام نہیں رکھا گیا۔۔ یہ الگ معاملہ ہے ۔۔ رہی بات الزام لگانے کی تو بھیا گند تو گند ہے
یعنی امریکہ کا کردار سب کے سامنے ہے ۔۔۔ ’’ خود کو وضاحتوں سے نہ ہلکان کیجیئے ‘‘ خود مغربی جرائد
مان لیتے ہیں نہیں مانتے تو پاکستانی کھوپڑی رکھنے والے امریکی مرغِ باد نما۔
 

طالوت

محفلین
:laugh::laugh::laugh::laugh:
:laugh::laugh::laugh::laugh:
بھئی بڑی مزے دار گفتگو کرتے ہیں ہم لوگ ، مجھے تو حیرت ہوتی ہے کہ جب ہم ساری قوم ہی دانشورین پر مشتمل ہیں تو اتنے مسائل کیوں ہیں ؟؟

اپنے بش انکل جب پاکستان تشریف لائے تھے تو چکلالہ بیس سارے کا سارا امریکی میرینز کے قبضے میں تھا اور اپنے قصوری صاحب لینے گئے تو ان کی بھی جامہ تلاشی ہوئی تھی ۔۔۔ اپنے وذیر خارجہ قصوری صاحب :laugh::laugh:
اور باقی ہمارے ساتھ دنیا کے ایر پورٹوں پر بشمول وی آئی پیز کیا سلوک ہوتا ہے اسے تو دہرانے کی ضرورت نہیں ۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ ہرا کام میں کھرا اور اپنا پاسپورٹ بھی ہرا ہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وسلام
 

خرم

محفلین
قبلہ آپ میری بات کا رخ اس جانب کر رہے ہیں جس کا نہ صرف ہمیں بخوبی ادراک ہے
بلکہ ہم اس ضمن میں چیں چیں کرتے ہی آئے ہیں۔۔۔ آپ یہ کیہیئے وہاں ان کا کیا کام تھا:
اور یہ کہ آگ 400 ڈگری سینٹی گریڈ کی حدت کیسے پیدا کررہی تھی۔۔عام گیس میں یہ خاصیت کہاں
پھر آگ انہیں دو منزلوں زیادہ کام کیوں دکھاگئی ۔۔۔۔ (ثبوت مٹانے کیلئے )/۔۔۔۔۔ اور 400 ڈگری
درجہ حرارت کو بجھانے کیلئیے جو ضروریات ہیں ۔۔۔ چلو ہمارے پاس نہیں امریکہ میں 11/9
کے واقعے میں بھی یہی درجہ حرارت تھا۔۔ وہاں بھی لوگ کھڑکیوں سے کود رہے تھے۔۔۔ ؟؟
بے تکی بات مت کیجئے جناب ۔۔ دوسری بات کہ مذکورہ ہوٹل انتظامیہ سمیت ملک بھر میں
کہیں اس کا التزام نہیں رکھا گیا۔۔ یہ الگ معاملہ ہے ۔۔ رہی بات الزام لگانے کی تو بھیا گند تو گند ہے
یعنی امریکہ کا کردار سب کے سامنے ہے ۔۔۔ ’’ خود کو وضاحتوں سے نہ ہلکان کیجیئے ‘‘ خود مغربی جرائد
مان لیتے ہیں نہیں مانتے تو پاکستانی کھوپڑی رکھنے والے امریکی مرغِ باد نما۔
بھیا چلیں بالفرض اگر مان لیں کہ امریکی وہاں موجود تھے بھی تو کیا حکومت پاکستان اس سے بے خبر تھی؟ اور اگر حکومت بے خبر نہ تھی اور آپ کی بیان کردہ رپورٹ کے مطابق جس میں کوئی حوالہ نہیں دیا گیا کسی بھی اخبار کا یہ مان بھی لیا جائے کہ امریکی و غیر ملکی ایجنٹ اس وقت ہوٹل میں مقیم تھے تو دھماکہ کرنے والوں کو یہ حق کس نے دیا تھا کہ اس ہوٹل کو اُڑا دیں؟ میرا تو یہی سوال ہے؟ کیا یہ پاکستانیوں پر فرض ہے کہ امریکی جہاں پر بھی مقیم ہوں انہیں مار دیا جائے؟ بات وہی کہ ملکی حفاظت کے امور کو طے کرنا کس کی ذمہ داری ہے؟ حکومت پاکستان کی یا کسی بھی ایرے غیرے نتھو خیرے کی کہ بس بارود اکٹھا کیا اور اُڑا دیا جہاں بھی کوئی گوری چمڑی والا نظر آیا؟
ویسے لگے ہاتھوں اگر یہ بھی بیان ہو جائے کہ وہ ثبوت کیا تھا جسے مٹانا ضروری تھا اور دھماکے کے بعد کس طرح اس ثبوت کو مٹانے کے لئے بالائی منزلوں پر آگ زیادہ بھڑکائی گئی؟
صرف ایک وضاحت کہ 9/11 کی آگ بھیا پانچویں منزل پر نہیں 77 اور 85 ویں منزل کے درمیان اور 93 ویں اور 99ویں منزل کے درمیان لگی تھی اور اس روز مرنے والوں میں 380 سے زائد فائر فائٹرز تھے سو آگ بجھانے کے لئے کوششیں جاری تھیں اور لوگوں کو نکالا بھی جارہا تھا۔ یہاں‌تو کسی ایک کو پتہ ہی نہ تھا کہ دوسرا کیا کر رہا ہے۔
 

زیک

مسافر
م‌م‌مغل: اخبار کی رپورٹ غیرملکی خبررساں ادارے کو سورس قرار دیتی ہے مگر نام کے بغیر۔ بہتر ہو کہ سورس بھی معلوم ہو۔

400 ڈگری کیا آگ کے لئے کم ہے یا زیادہ؟ اس درجہ حرارت میں کیا مسئلہ ہے؟
 
ہوٹل میں امریکی فوجییوں کی موجودگی تو خود امریکا نے قبول کی ہے تازہ اطلاع یہ ہے کہ ان میں ایک میجر بھی تھا
http://www.elpasotimes.com/ci_10533936?source=most_emailed
ساتھ ہی ساتھ ڈینش ایجنٹ کی اس بلاسٹ کے بعد غائب ہوجانے اطلاع بھی ہے
http://www.dawn.com/2008/09/22/top12.htm
یہ بھی دیکھیے
An Agence France Press (AFP) report from Copenhagen says as follows: "A Danish intelligence agent is missing after Saturday's devastating suicide bomb attack on the Marriott hotel in Pakistan's capital Islamabad, Denmark's Foreign Minister said on Sunday."We are talking about a member of the intelligence services stationed at the embassy in Islamabad, with no sign of life," Per Stig Moeller told TV2 news channel
http://www.southasiaanalysis.org/\papers29\paper2853.html
آگ کا اپنا درجہ حرارت تو 400 سنٹی گریٹ سے کہیں زیادہ ہو تا ہے میرے خیال میں شمع یا موم بتی کی لو کا درجہ حرارت بھی اس سے کہیں زیادہ ہوتا ہے تاہم یہاں بات اس پورے فلور کی ہورہی ہے جہاں آگ بھڑک گئی تھی اور عموما اتنا درجہ حرارت آگ لگنے سے کسی جگہ کا ہوتا ہے نہیں یہ بات مختلف نیوز سائسٹس پر موجود ہے اس سلسلے میں گارڈین کی خبر
The temperature had reached 400C, investigators said, which made the hotel's sprinkler system and the fire service useless. The bombers had packed aluminium powder around the explosives to accelerate the fire
.http://www.guardian.co.uk/world/2008/sep/22/pakistan.terrorism
 
امریکی بکسوں میں خانہ خراب بھی بھر کر لاسکتے ہیں اور رمضان کی وجہ سے اس کی تلاشی لئے جانا شائد ایک ہنگامہ کا سبب بھی بن جاتا۔ اگر یہ کہا جارہا ہے کہ امریکی ان بکسوں میں کوئی انتہائی حساس دھماکہ خیز مواد بھر کر لائے تھے تو کیا ان کا مقصد پاکستان کی پارلیمنٹ کو اُڑانا تھا، ایوان صدر پر قبضہ کرنا تھا یا اسلام آباد پر قبضہ کرنا؟ کوئی ایک مفروضہ بھی تو ہو جو اس تمام کہانی کا پس و پیش منظر بیان کرے کہ بقول چند اصحاب کے انتہائی اہم فوجی نوعیت کا مواد ایک ہوٹل کے کمرے میں رکھا گیا۔ آخر کیوں؟؟؟؟
ہو سکتا ہے امریکی بکسوں میں ایسی چیز بھر کر لائیں ہوں جو پاکستانیوں کا خانہ خراب کرنے میں کام آتی ہو ویسے ان بکسوں کا تو پتہ نہیں لیکن ایشیا ٹائمز کچھ اور بکسوں کی بھی کہانی سنا رہا ہے۔

Approximately 20 kilometers from Islamabad lies Tarbella, the brigade headquarters of Pakistan's Special Operation Task Force (SOTF). Recently, 300 American officials landed at this facility, with the official designation as a "training advisory group", according to documents seen by Asia Times Online.
However, high-level contacts claim this is not as simple as a training program
..................
Now, the US has bought a huge plot of land at Tarbella, several square kilometers, according to sources directly handling the project. Recently, 20 large containers arrived at the facility. They were handled by the Americans, who did not allow any Pakistani officials to inspect them.

Given the size of the containers, it is believed they contain special arms and ammunition and even tanks and armored vehicles - and certainly have nothing to do with any training program.

There is little doubt in the minds of those familiar with the American activities at Tarbella that preparations are being made for an all-out offensive in North-West Frontier Province against sanctuaries belonging to the Taliban and al-Qaeda led by bin Laden. Pakistani security sources maintain more American troops will arrive in the coming days
. .
http://www.atimes.com/atimes/South_Asia/JI23Df01.html
 
اگر حکومت بے خبر نہ تھی اور آپ کی بیان کردہ رپورٹ کے مطابق جس میں کوئی حوالہ نہیں دیا گیا کسی بھی اخبار کا یہ مان بھی لیا جائے کہ امریکی و غیر ملکی ایجنٹ اس وقت ہوٹل میں مقیم تھے تو دھماکہ کرنے والوں کو یہ حق کس نے دیا تھا کہ اس ہوٹل کو اُڑا دیں؟ میرا تو یہی سوال ہے؟ کیا یہ پاکستانیوں پر فرض ہے کہ امریکی جہاں پر بھی مقیم ہوں انہیں مار دیا جائے؟
حالیہ دنوں میں یہ بات پاکستانی دہشت گردوں، حکومت پاکستان اور حکومت امریکا سے یکساں طور پر پوچھی جانی چاہیے میریٹ ہوٹل ہو ، یا باجوڑ ہو یہ عناصر ہر جگہ عام لوگوں کا یکساں قتل عام کر رہے ہیں ۔
 

خرم

محفلین
ہو سکتا ہے امریکی بکسوں میں ایسی چیز بھر کر لائیں ہوں جو پاکستانیوں کا خانہ خراب کرنے میں کام آتی ہو ویسے ان بکسوں کا تو پتہ نہیں لیکن ایشیا ٹائمز کچھ اور بکسوں کی بھی کہانی سنا رہا ہے۔

. .
http://www.atimes.com/atimes/south_asia/ji23df01.html

بھیا ایشیا ٹائمز تو تربیلا کو اسلام آباد سے 20 کلومیٹر دور قرار دے رہا ہے۔ اس سے زیادہ اس خبر کی صداقت پر کیا تبصرہ کریں؟
ہوٹل میں امریکی فوجی یا فوجیوں کی موجودی کس اصول کے تحت اس ہوٹل کو دھماکے سے اُڑا دینے کا جواز بنتی ہے یہی میرا سوال ہے؟
 
بھیا ایشیا ٹائمز تو تربیلا کو اسلام آباد سے 20 کلومیٹر دور قرار دے رہا ہے۔ اس سے زیادہ اس خبر کی صداقت پر کیا تبصرہ کریں؟
ہوٹل میں امریکی فوجی یا فوجیوں کی موجودی کس اصول کے تحت اس ہوٹل کو دھماکے سے اُڑا دینے کا جواز بنتی ہے یہی میرا سوال ہے
خرم تربیلا ٹاون شپ اسلام آباد سے کوئی 35 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے تاہم اس خبر میں تخمینا the brigade headquarters of Pakistan's Special Operation Task Force (SOTF). کا فاصلہ اسلام آباد سے بتایا گیا ہے جس میں کچھ فرق ہو سکتا ہے اور یہ فرق کوئی اتنا زیادہ نہیں ہو گا کہ آپ اس بنیاد پر پوری خبر کو غلط قرار دے دیں۔
آپ کے دوسرے سوال کا جوا ب اوپر موجود ہے تاہم میں یہاں دہرا دیتا ہوں
حالیہ دنوں میں یہ بات پاکستانی دہشت گردوں، حکومت پاکستان اور حکومت امریکا سے یکساں طور پر پوچھی جانی چاہیے میریٹ ہوٹل ہو ، یا باجوڑ ہو یہ عناصر ہر جگہ عام لوگوں کا یکساں قتل عام کر رہے ہیں
۔
اب آپ بتائیے ان دہشت گرووں کی طرح کیا امریکی فوج طالبان یا کسی اور کی موجودگی اطلاعات پر بے دھڑک بمباری نہیں کرتی کیا میں افغانستان میں ہونے والی شادی کی تقریب پر بماری سے انگوراڈہ اور اس کے مابعد کے واقعات دہراوں ان واقعات میں کتنے بے گناہ مارے گئے؟؟؟ آپ امریکی دہشت گردوں کو کیسے پاکستانی دہشت گردوں سے الگ کر سکتے ہیں؟؟؟ اس سلسلے میں کیا بنیادی معیار ہے آپ کہ پاس؟؟ دونوں صورتوں میں‌ عام لوگوں کا نقصان ہو رہا ہے ۔
 

خرم

محفلین
بھیا جو کچھ افغانستان میں ہورہا ہے اس سے ہمارا واسطہ نہیں کہ وہ ایک خودمختار ملک ہے جس نے ہمارے ساتھ کبھی سرحد کا باضابطہ تعین بھی نہیں کیا اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے۔ جہاں تک پاکستان میں ہونے والی بمباری کی تعلق ہے تو پاکستان سے اگر یہ فسادی فساد پھیلانا بند کردیں تو بم برسنا بھی بند ہوجائیں۔ اور پھر پاکستان کے تحفظ و بین الاقوامی تعلقات و معاہدوں اور ان کی پاسداری کی ذمہ داری حکومت پاکستان کی ہے یا ہر للو پنجو ایرے غیرے نتھو خیرے کی؟
 
ھیا جو کچھ افغانستان میں ہورہا ہے اس سے ہمارا واسطہ نہیں کہ وہ ایک خودمختار ملک ہے جس نے ہمارے ساتھ کبھی سرحد کا باضابطہ تعین بھی نہیں کیا اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے۔ جہاں تک پاکستان میں ہونے والی بمباری کی تعلق ہے تو پاکستان سے اگر یہ فسادی فساد پھیلانا بند کردیں تو بم برسنا بھی بند ہوجائیں۔ اور پھر پاکستان کے تحفظ و بین الاقوامی تعلقات و معاہدوں اور ان کی پاسداری کی ذمہ داری حکومت پاکستان کی ہے یا ہر للو پنجو ایرے غیرے نتھو خیرے کی؟
افغانستان ایک خود مختار ملک ہے؟ آپ شاید مذاق کر رہے ہیں۔ میرا سوال آپ نے نظر انداز کر دیا میں یہ نہیں پوچھ رہا کہ آپکے خیال میں یہ معاملہ کیسے درست کیا جاسکتا ہے میرا سوال یہ ہے کہ مثلا انگوراڈا میں جو امریکی فوجیوں نے ہیلی کاپٹر سے اتر کر 20 ، 30 افراد کو جان بوجھ کر قتل کر ڈالا تو کیا یہ دہشت گردی نہیں ہے اور میڑیٹ کے سانحے کی طرح قابل مذمت نہیں؟
 

خرم

محفلین
افغانستان ایک خود مختار ملک ہے؟ آپ شاید مذاق کر رہے ہیں۔ میرا سوال آپ نے نظر انداز کر دیا میں یہ نہیں پوچھ رہا کہ آپکے خیال میں یہ معاملہ کیسے درست کیا جاسکتا ہے میرا سوال یہ ہے کہ مثلا انگوراڈا میں جو امریکی فوجیوں نے ہیلی کاپٹر سے اتر کر 20 ، 30 افراد کو جان بوجھ کر قتل کر ڈالا تو کیا یہ دہشت گردی نہیں ہے اور میڑیٹ کے سانحے کی طرح قابل مذمت نہیں؟
یقیناً ہے بھیا اور اس کی بھرپور مذمت کے ساتھ ایسے تمام واقعات کے اعادے کے تدارک کے لئے بھرپور اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ اس میں تو کوئی شک ہی نہیں۔ بلکہ امریکیوں کا عوام کو قتل کرنا اس لئے بھی زیادہ قابل مذمت ہیں کہ وہ ایک پیشہ ورانہ فوج ہیں اور انہیں ایک بلند تر ضابطہ اخلاق کا پابند ہونا چاہئے۔
 

مغزل

محفلین
بھائی جی میں نہیں کہہ رہا کہ ہاشو صاحب آغا خانی نہیں، ہونگے لیکن لفظ کٹر کچھ متعصب سا لفظ ہے، حالانکہ یہاں میریٹ اسلام آباد میں انکے ہر فرقے و مذہب کے ملازمین تھے، کبھی کسی نے نہیں کہا کہ مذہبی یا فرقے کے بنیاد پر ان سے زیادتی ہوئی ہے۔ میں آغا خانی عقائد سے حد درجہ اختلاف رکھتا ہوں لیکن میں انکی کاروباری صلاحیتوں کا معترف ہوں کیونکہ آغاخان یونیورسٹی، ہاسپٹل، میریٹ، پرل کانٹیننٹل، کلفٹن کے موتاز تک سب کاروباری و تعلیمی اداروں سے پاکستانیوں کو روزگار اور سہولیات مل رہی ہیں۔
رہی بات سندھ کے ذخائر کی تو میں بجائے غیرملکی کمپنیوں کو ایسے ٹھیکے سونپنے کے ہزار درجے بہتر سمجھتا ہوں کہ ملکی کمپنیوں کو ایسے ٹھیکے دئیے جائیں۔ گو یہ رپورٹ واضح ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا لیکن کیا آپ نے ان رپورٹوں پر غور کیا جسمیں تھر کے کوئلے کے ذخائر کے ٹھیکے ہندوستانی امبانی گروپ کے حوالے کرنے کی خبریں ہیں؟

ٹھیک ہے آپ کی بات دوست مگر کیا کیا جائے کہ
آغا خانی کسی طرح اس ملک کے خیر خواہ نہیں۔ کبھی
جانا ہو تو کافرستان اور کیلاش وادی کی سیاحت کر لیجئے
جناب کو معلوم ہوگا کہ ریاست کے اندر ریاست کا قیام جو
لفظ ہم سنتے رہتےہیں دراصل ہے کیا ۔۔۔۔ طالبان (ظالمان) تو
اس کا عشر وعشیر بھی نہیں۔

بہر کیف ان کی کاربارانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہم بھی کرلیتے ہیں
اس میں کیا حجاب مانع ہے ۔۔ مگر ان کی ملک دشمن سرگرمیاں ؟؟
ہاشوانی میاں کے ہوٹل میں امریکی اور دیگر سیکریٹس ایجنٹس (خفیہ جاسوس اہلکار)
کی موجودگی اور ان منازل پر لفٹ کا نہ رکنا ، بڑے بڑے ڈبے بغیر اسکین کیئے لے جانا،
اور پھر انہی منازل پر آگ میں شدت ؟؟
(حالانکہ میرے ایک دوست فرماتے ہیں کہ کسی کو
کیا حق ہے کہ وہ عام امریکی شہریوں پر یوں خود کش دھماکہ کرے ۔۔ )

میں ان دہشت گردوں کی حمایت نہیں کررہا ، مجھے دکھ صرف ملازمین کا ہے
جو غریب مارے گئے ۔۔۔ رہی بات دوسروں کی تو بحیثیت انسان مجھے ان کے بھی
قتل یوں قتل ہونے کا دکھ ہے مگر کوئی خاص نہیں کہ یہ ’’ اشرافیہ ‘‘ ہی در اصل
اس ملک ، تہذیب اور عوام کی زبوں حالی و ذلیل و خواری کے مجرم ہیں۔

جی ہاں بلا تخصیص !!

:hatoff: آداب عرض ہے !​

میرے اس مراسلے کو بھی ’’ عصبیت ‘‘ پر مبنی ہونے کا تاج پہنایا گیا ہے ۔۔
ایسا کسی کو محسوس ہوا اور کیوں ۔۔ کیا ۔۔۔۔ آزادیِ اظہار کوئی اور شے ہے۔
پھر ۔۔ ایسا جس نے خیال کیا اور لیبل کیا ۔ ۔۔ کیا اس میں اتنی جرات نہیں کہ
بات کرسکے ۔۔ چھپ کروار کرنے والے کوئی ۔۔ بہارد ہوتے ہونگے ؟؟

ہہہہہہ
 

مغزل

محفلین
مجھے یہ بات کون بتائے گا کہ :
جب پہلا دھماکہ ہوا (جس میں حملہ آور نے خودکو اڑا تھا ) تو اندر بیٹھے لوگ ۔۔
کیا بد مست تھے کہ ۔۔۔۔ باوجود اس کے ۔۔ ہوٹل میں ’’ تشریف ‘‘ فرما رہے ؟؟
کیا یہ محض صدرالدین ہاشوانی کی بڑ ہے ؟؟
یا لوگوں کو اس دھماکے کے بارے پتہ ہی نہیں چلنے دیا گیا ؟؟
تو کیا آواز اندر نہیں گئی ۔۔۔ محض 150 گز ہی تو فاصلہ تھا ؟؟
حکومت فرماتی ہے کہ ہمیں خبر (القا) ہوئی تو ہم نے عشایے کی جگہ
میریٹ سے بدل کر وزیر اعظم ہاؤس کردی ۔۔۔چلو مان لیا کہ وحی ہوئی جناب کو !!
مگر باقی عوام ، ہوٹل ، انتظامیہ کو خبردار کیوں نہیں کیا ۔۔۔ قبلہ ملعون ملک صاحب نے ؟؟؟
اچھا ۔۔۔ یہ کون بتائے گا ۔۔ کہ جناب۔۔۔ کیا ہوٹل میں کوئی کام ہورہا تھاکہ اس سڑک پر
ریتی بجری کے ڈمپر کو آنے کی اجازت دی گئی ۔۔۔ اور ہائی سکیورٹی زون میں ۔۔ بلا تلاشی لیئے ؟؟
جہاں تک میں خیال کرتا ہوں اس میں معاملے میں ۔۔۔۔ قبائلی جہلا شامل نہیں بلکہ یہ دراصل حکومتی
اداروں ، خفیہ ایجنسیوں سی آئی اے ، موساد، را اور آئی ایس آئی کی ساز باز سے ہی ممکن ہوسکا ہے کہ
اپنے مربی امریکہ کے کی جنگ کو اپنی جنگ کہنے (حتٰی کہ 11/9 کہنے ) ، انہیں رسد اور سرحدی خلاف
ورزی پر رعایت دینے اور ڈالر سمیٹنے کی مکروہ حرکت کی جائے۔۔۔ اور اپنے تعیّش کو مزید ہوا دی جائے !

کیا میرا نکتہ نظر غلط ہے ؟؟
(گھرداری اور زرداری‌) میرے ایک کالم سے اقتباس
 

طالوت

محفلین
9/11 کا رونا رونے والے پتا نہیں کس دنیا میں رہتے ہیں ، ان کی سمجھ میں یہ چھوٹی سی بات کیوں نہیں آتی کہ دو بوئنگ طیارے تو کیا 20 بوئنگ طیارے بھی مل کر ٹوئین ٹاور جسی عمارتوں کو اس طرح سے نہیں گرا سکتے ، اسلیئے اس پر بحث کرنا اور اسے القاعدہ جیسی معمولی تنظیموں کا "کارنامہ" قرار دینا نہ صرف حقائق سے چشم پوشی ہے بلکہ خاصی بے وقوفی ہے ۔۔۔
میریٹ کے حوالے سے حکومت وقت کے بیانات کو ہی سامنے رکھا جائے تو یہ کوئی بہت بڑا منصوبہ نظر آتا ہے ، اور ہاشوانی گروپس جیسے لوگوں کی امریکی خیر خواہی بھی کوئی ڈھکی چھپی نہیں ۔۔۔ بر حال یہ کوئی بچوں کا کھیل نہیں تھا کہ600/700 کلو بارود کا بندوبست کرنا اسے اسلام آباد لے کر گھومنا اور پھر ایک بہترین ٹارگٹ کا بہترین رزلٹ پانا ،
جو لوگ اسے پاکستان کا 9/11 کہتے ہیں میں ان سے اس حوالے سے ضرور متفق ہوں کہ امریکی 9/11 کی طرح اس کے اصل حقائق بھی چھپائے جا رہے ہیں اور انھیں شاید ہم جان بھی نہ سکیں گے
وسلام
 

خرم

محفلین
مغل بھیا ماسوا اس گروپ کے جس نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے کوئی حتمی خبر سامنے نہیں‌آئی اس دھماکے کے سبب اور اس سے کسی کو بھی حاصل ہونے والے فوائد کی۔ پاکستان کی حکومت کو امریکہ کی شاباشی کی تو خیر اتنی ضرورت نہیں ہاں اگر ضرورت ہے تو اپنی عوام کی سپورٹ کی۔ اس بناء پر اس دھماکہ میں آئی ایس آئی کے ملوث ہونے کو خارج از امکان بھی قرار نہیں دیاجاسکتا لیکن ان کے علاوہ را، موساد یا ظالمان بھی اس میں ملوث ہوسکتے ہیں کہ فوجی نوعیت کا گولہ بارود ان کی دسترس میں بھی ہے اور بارود کو تھوڑا تھوڑا کرکے بھی شہر میں لایا جاسکتا ہے۔ جہاں تک یہ مفروضہ ہے کہ امریکی کوئی انتہائی شدید و جدید نوعیت کا اسلحہ ہوٹل میں رکھے بیٹھے تھے تو یہ بات ناقابل فہم ہے کہ ایسا کچھ بھی کرنے کہ کوئی ضرورت نظر نہیں آتی ماسوائے یہ کہ امریکی پارلیمنٹ ہاؤس کو ہی دھماکے سے اُڑادینا چاہتے ہوں یا ایوان صدر پر قبضہ کرنا چاہتے ہوں :) باقی جہاں تک بات ہے خفقان ملک کی یا دوسرے بیان بازوں کی تو ان کا تو کام ہی خبروں کی دہاڑی لگانا ہوتا ہے سو وہی کئے جارہے ہیں۔ ان کی کسی بھی بات پر یقین کرلینا ہی حماقت ہوگا۔
 
Top