*۔۔۔۔اگر۔۔۔۔* اپنی ایک مختصر نظم

عینی مروت

محفلین
ایک چھوٹی سی نظم نذر بزم۔۔۔۔

*..اگر ..*

اگرکسی دن ..
میں نیند کی وادیوں سے واپس نہ لوٹ پاوں
تو جان لینا..
کہ خواب نگری میں منزلوں کو تلاش کرتی کوئی دوانی..
واپسی کےتمام رستےبھٹک چکی ہے!!

نورالعین عینی
 
عینی مروت

محفلین
بہنا " دوانی" یا " دیوانی"؟
دوانی لکھا ہے پیاری
لفظ دیوانی ہی ہے مگر اس مصرعے میں دیوانی لکھنے سے مصرعے میں وہ ردھم اور روانی نہ رہتی۔۔۔ :)
میر کا ایک شعر یاد آیا
کچھ کرو فکر مجھ دوانے کی
دھوم ہے پھر بہار آنے کی
 
الف عین

لائبریرین
واہ۔ اچھی نظم ہے۔ آخری مصرعہ کو یوں کہیں تو
جو واپسی کے تمام رستے بھلا چکی ہے
راستہ بھٹکنا درست ہے۔ لیکن بھٹک چکنا نہیں بولا جاتا۔
شروع میں 'جو' کے اضافے سے ارکان مکمل ہونے سے روانی بہتر ہوتی ہے
 
بہت نوازش استاد محترم،۔۔۔
جو واپسی کے تمام رستے بھلا چکی ہے
زیادہ رواں ہے ۔۔

مگر ایسا لگتا ہے کہ شاید ابھی کچھ مزید کہنا باقی ہے؟ہوسکتا ہے میرا خیال ہو

اگر اسے اسطرح لکھا جائے؟؟

کہ خواب نگری میں منزلوں کو تلاش کرتی
جو اک دوانی تھی
واپسی کے تمام رستے بھلا چکی ہے
 
لاریب مرزا

محفلین
ایک چھوٹی سی نظم نذر بزم۔۔۔۔

*..اگر ..*

اگرکسی دن ..
میں نیند کی وادیوں سے واپس نہ لوٹ پاوں
تو جان لینا..
کہ خواب نگری میں منزلوں کو تلاش کرتی کوئی دوانی..
واپسی کےتمام رستےبھٹک چکی ہے!!

نورالعین عینی
زبردست!! :cry::cry:
آپ جو چھوٹا چھوٹا لکھتی ہیں، کمال کا لکھتی ہیں۔ :) :) کیا ہم یہ (بشمول نام شاعرہ) نقل کر سکتے ہیں؟؟ :)
 
عینی مروت

محفلین
زبردست!! :cry::cry:
آپ جو چھوٹا چھوٹا لکھتی ہیں، کمال کا لکھتی ہیں۔ :) :) کیا ہم یہ (بشمول نام شاعرہ) نقل کر سکتے ہیں؟؟ :)
بالکل اجازت ہے بہنا۔۔ :)
یہ اس صورت میں نقل کیجیے گا کچھ ہلکی سی تبدیلی کے ساتھ۔۔۔۔

اگر ۔۔۔

اگرکسی دن ..
میں نیند کی وادیوں سے واپس نہ لوٹ پاوں
تو جان لینا..
کہ خواب نگری میں منزلوں کو تلاش کرتی
جو اک دوانی تھی
واپسی کےتمام رستےبھلا چکی ہے
 
Top