عظیم

محفلین
رک گیا یہ سوچ کر کہ کسی کو شرارت نہ سوجھے اور وہ یہ سوال کر دے کہ دُم یا دَم؟ اور میرا مذاق بن جائے، اسی لیے وضاحت ضروری سمجھی۔
 

عظیم

محفلین
شدید گرمی میں اور کیا نکل سکتا ہے
ذہن پر سوار ہے گرمی۔ میں عموماً حبس کے موسم کو لے کر پریشان رہتا تھا مگر اس بار تو ان دنوں میں بھی ناقابل برداشت ہو رہی ہے یہ تپش۔ اللہ تعالیٰ رحم فرمائیں
موسم کا حال بتانے والی سائٹس اگلے اتوار لاہور میں بارشوں کا بتا رہی ہیں۔ اب دیکھیں کیا بنتا ہے۔ لیکن آج کچھ بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے کچھ دھوپ تو کم ہو گی ہی
 

سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص
ض ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر۔۔20

دعائیں ہیں ہماری بہت ساری آپکے لئے اور اب آگئیں ہیں وہ ناک میں دم تو کردیں گی پر دم نہ نکلیں دیں گی🤓
 

سیما علی

لائبریرین
طریقہ خوب ہے سیما جی کا، تین منٹ میں دس مراسلے اس صفحے پر، پچپن ہزار کی طرف چھلانگ لگانے کے لئے تیار پینسٹھ سالہ جگت آپا
خیر ہو ہر دم آپکی اُستادِ محترم !!!
کبھی کبھی تو ہم بھی حیران رہ جاتے ہیں جب ہمیں سسٹم ہمیں چھلانگیں لگانے سے روک دیتا ہے کبھی کبھی گھر میں بھی کام کرنے کی سپیڈ سے ڈر لگتا ہے ہمیں ہمیشہ سے ہر کام میں جلدی ہوتی ہے ہماری اماں اللہ کریم جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں کہتیں ہردم ہوا کہ گھوڑے پر سوار 🤣
 
Top