عظیم

محفلین
صاحب لوگوں نے جواب نہیں دیا نا۔ :nottalking:
کوئی اور استاد نہیں بنے گا کیا ؟؟
استاد الف عین جی ایک بات بتائیں کیا حرف ٰے ٰ کسی لفظ کے پیچ میں آتا ہے یا اسکی جگہ حرف ی استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر ہم لفظ توڑیئے لکھیں تو لفظ کے پیچ میں جب بھی یے آئے تو ہم تو ی ہی سمجھتے ہیں کیا ے بھی آسکتا ہے ؟؟
شاید یہ منصب ہی آسان نہیں ہے، اس لیے کسی اور نے استاد بننے کی ہمت ہی نہیں کی!
 

الف عین

لائبریرین
دل پہ ہاتھ رکھ کر کہوں تو در اصل ے، ی کی ہی دوسری شکل ہے جیسا کہ ھ بھی ہ کی دوسری شکل ہے۔ لیکن اردو والوں نے دونوں کو الگ الگ حرف بنا کر علیحدہ علیحدہ اصول بنا دئے ہیں۔ درمیان میں ی/ے ہو تو یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ یہ چھوٹی ی ہے یا بڑی!
 

وجی

لائبریرین
دل پہ ہاتھ رکھ کر کہوں تو در اصل ے، ی کی ہی دوسری شکل ہے جیسا کہ ھ بھی ہ کی دوسری شکل ہے۔ لیکن اردو والوں نے دونوں کو الگ الگ حرف بنا کر علیحدہ علیحدہ اصول بنا دئے ہیں۔ درمیان میں ی/ے ہو تو یہ نہیں کہا جا سکتا ہے کہ یہ چھوٹی ی ہے یا بڑی!
خیر سے آپنے تو ہمیں مشکل میں ڈال دیا ۔
مطلب یہ کہ اگر کوئی جیب کو توڑے اور ج+ ے+ ب لکھے تو بھی ٹھیک ہی سمجھا جائے گا؟؟
 

سید عاطف علی

لائبریرین
حیرت انگیز بات ہے۔ی اور ے والی۔
اب لفظ بیچ بمعنی درمیان کو دیکھو تو لگتا ہے کہ جو اس کے بیچ میں یا ہے وہ چھوٹی یاہے۔
اگر بیچنے خریدنے والے بیچ کو دیکھو تو لگتا ہے کہ بیچ میں جو یا ہے وہ بڑی یا ہے۔
اور اگر انگریزی والابیچ سوچو تو ایک اور یا ایجاد کرنی پڑجائے ۔

اصل بات یہ ہے کہ کمپیوٹر کے اکثر نظام بیچ والی ی کو چھوٹا سمجھتے ہیں ۔
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
خیر سے آپنے تو ہمیں مشکل میں ڈال دیا ۔
مطلب یہ کہ اگر کوئی جیب کو توڑے اور ج+ ے+ ب لکھے تو بھی ٹھیک ہی سمجھا جائے گا؟؟
چار کے نصف نقطوں والے حرف کے لیے تو میرا خیال ہے کہ ی ہی استعمال کی جانی چاہیے، اگر کہیں لفظ کو توڑ کر لکھنے کی ضرورت پیش آئے تو!
 

الف عین

لائبریرین
ثمرین کو چائے کی آواز کسی نے نہیں دی ؟؟
ٹماٹر کاٹ رہی ہے کچن میں!
مگر اسے تو کمپیوٹر آتا ہی نہیں، وہ کیا بتائے گی کہ یہ یونیکوڈ والوں کی گڑبڑ ہے، ان کو ایسا نظم رکھنا تھا کہ اگر کوئی "جےب" لکھے یعنی ج ے اور ب ٹائپ کرے، تب بھی درست "جیب" ہی بنے۔ بلکہ بہتر ہو کہ اسی طرح ہی ٹائپ کیا جائے، ہمارے رحمت یوسف زئی بھائی عرصے سے کوشش میں ہیں کہ کنسورشیم والے کچھ غور کریں اس مسئلے پر
 

سیما علی

لائبریرین
بہت بہترین بات کہی وجی بھیا آپ نے ۔۔۔


اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 

عظیم

محفلین
اب یہ دیکھنا ہے کہ دوکان پر بغیر بارش میں بھیگے پہنچتے ہیں یا کچھ گیلے کپڑوں کے ساتھ! بادل ہیں اور دو چار بوندیں بھی گر رہی ہیں۔ مگر تیز بارش کے امکانات نظر نہیں آ رہے، اللہ بہتر جانے!
 
Top