سیما علی

لائبریرین
ٹھہریں بھیا ابھی بتاتی ہوں۔جب سے ہم نے علوم و فنون کو ثانوی حیثیت دی تو ہم ثانوی قوم بن کررہ گئے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تاج محل کو شاہجہان نے دیکھا، اس کے ہر دروازے کو دیکھا، ہر کھڑکی کو دیکھا، ہر دیوار کو دیکھا اور بولا "ماں قسم بہت خرچا ہو گیا۔"
 

سیما علی

لائبریرین
"لا علمی ہزار نعمت ہے"کسی زمانے میں میں مولانا روم کی ایک حکایت پڑھی تھی۔اس حکایت میں ایک شخص کو جانوروں کی گفتگو سے آئندہ پیش آنے والے حالات کا علم ہو جاتا ہے اور وہ اپنے طور پر ان کی پیش بندی کر لیتا ہے۔ ایک روز اُسے اپنی موت کا بھی علم ہو جاتا ہے مگر اس پر اس کی کچھ پیش نہیں چلتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
گزارش ہے کہ موت ایک کُلا راز ہے۔ کُھلا اس لیے کہ موت برحق ہے اور ہر ذی روح کو آنی ہے اور سب ہی جانتے ہیں۔ اور راز اس لیے کہ کب آنی ہے، یہ کوئی نہیں جانتا۔
 
Top