سید عاطف علی

لائبریرین
لو ایک ترکیب اور آئی۔ انگیٹھی سے بھی کام چلا سکتی ہو۔ لکڑہارے کا کام تو اپنے پائیں باغ میں تسلی بخش کرتی ہی رہتی ہو۔ اسی پر یخنی بھی چڑھا دیا کرنا ۔ بکریاں کب کام آئیں گی لکڑیوں کے ساتھ ساتھ۔
شکر ہے بکریاں یاد آئیں۔ میں تو انہیں بھلانے کا مرتکب ہو گیا تھا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی نہیں ۔۔۔ پائیں باغ تو حسین و جمیل شہزادیوں کے محلات میں ہو تا ہے جہاں وہ گلگشت کرتی ہیں علی الصباح ۔
گاؤں کی گوریاں تو رنگا رنگ چنریاں اوڑھے چاروں طرف لہلہاتے اور سر سبز و شاداب کھیتوں میں پگ ڈنڈیوں سے گزر کر پنگھٹ کی جانب گھڑے بھرنے جاتی ہیں ۔۔۔
اب آیا نا گاؤں کا نقشہ ۔ :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
سیما علی

لائبریرین
قیاس ہے کہ گل بہن فصلوں کو درانتی کی بجائے قینچیوں سے کاٹنے لگے گی کیونکہ قینچی چلانے کی کافی ماہر ہو چکی ہے۔

فوراً قینچی کیوں یاد آتی ہے بھیا گُلِ بٹیا ۔۔۔ماہرِ قلم بھی ہیں اپنے قلم سے بھی گلکاریاں حسین کرتی ہیں ۔
السلام علیکم
صبح بخیر
شیخ کلینیؒ ابن بابویہؒ، شیخ طوسیؒ اور دیگر علماء نے معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق علیه السلام سے روایت کی ہے کہ ہر مسلمان پر واجب ہے کہ طلوع و غروب آفتاب سے پہلے دس مرتبہ یہ دعا پڑھے:
لاَ إِلہَ إلاَّ اللہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ
نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے یکتا ہے ، کوئی اس کا شریک نہیں حکومت اسی کی اور حمد اسی کے لیے ہے۔۔۔۔۔

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
فوراً قینچی کیوں یاد آتی ہے بھیا @گُلِ بٹیا ۔۔۔ماہرِ قلم بھی ہیں اپنے قلم سے بھی گلکاریاں حسین کرتی ہیں ۔
غیر مطبوعہ ہی سہی اپنا لکھا کچھ تو پیش کریں تو ہم ادیب کی سند دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر کسی نے ہماری سند کو ہی سند عطاء فرمائی تو۔۔۔۔۔
السلام علیکم
صبح بخیر
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صباح النور
شیخ کلینیؒ ابن بابویہؒ، شیخ طوسیؒ اور دیگر علماء نے معتبر اسناد کے ساتھ امام جعفر صادق علیه السلام سے روایت کی ہے کہ ہر مسلمان پر واجب ہے کہ طلوع و غروب آفتاب سے پہلے دس مرتبہ یہ دعا پڑھے:
لاَ إِلہَ إلاَّ اللہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ
نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے یکتا ہے ، کوئی اس کا شریک نہیں حکومت اسی کی اور حمد اسی کے لیے ہے۔۔۔۔۔
بہت خوب ماشاءاللہ
 
سیما علی

لائبریرین
غیر مطبوعہ ہی سہی اپنا لکھا کچھ تو پیش کریں تو ہم ادیب کی سند دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر کسی نے ہماری سند کو ہی سند عطاء فرمائی تو۔۔۔۔۔
عین ممکن ہے آپ سے اصلاح کی اُمید رکھتی ہوں ۔۔روفی بھیا جب ہم شروع شروع میں اُردو محفل میں ایک سطر بھی لکھتے تو اتنا ڈرتے ڈرتے لکھتے کہ یہاں تو اتنے قابل لوگ اور ایسے ایسے اُردو داں ہیں ہم بھلا کس کھاتے میں ہیں ۔۔۔لیکن آہستہ آہست ڈر ختم ہوتا گیا اور لوگوں کو دیکھا کہ وہ آپکو ہاتھ پکڑ کے سکھاتے ہیں !!!! اُن میں شمشاد بھیا !
سید عاطف علی بھیا
صابرہ امین بٹیا
سرِ فہرست ہیں ۔۔۔
بلکہ ایک نام اور ہم بھول گئے وہ ہے لاریب مرزا کا جو آجکل فعال نہیں کتنی ہی چیزیں ہمیں اُردو محفل پہ سکھائیں اور آجکل ہمارے بھانجے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عین ممکن ہے آپ سے اصلاح کی اُمید رکھتی ہوں ۔۔روفی بھیا
ظلم کرے گی اپنے اوپر اگر وہ مجھ سے اصلاح لینے کا ارادہ رکھتی ہے تو 😊
آپ نے سچ کہا شروع میں میرا بھی یہی حال تھا پھر آہستہ آہستہ میرے قابل دوستوں نے اپنے اندر برداشت پیدا کی اور آخر خود سے ہی سمجھوتا کر لیا 😜🤣🤣
 
طور آپکے بڑے لکھاڑیوں جیسے ہیں یہ الگ بات کہ آپ کسر نفسی سے کام لیتے ہیں آپ اہلِ زبان سے زیادہ اچھی اُردو جانتے ہیں ماشاء اللہ اور بہت خوب لکھتے ہیں اور ہم اعتراف کرتے ہیں کہ آپکا شمار بھی اُن میں بھیا جنکے اُردو داں ہونے کا رعب ہم پر ہے 🤓🤓🤓🤓🤓
 
سیما علی

لائبریرین
ضروری ہے کہ آپ ہماری بٹیا کو شاعری کی طرف لائیں کیونکہ اُن میں وہ تمام جراثیم موجود ہیں جو کہ ایک شاعرہ میں ہوتے ہیں ہماری ایک کولیگ ہیں ۔۔۔وضاحت نسیم جو بینکر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اچھی شاعرہ بھی ہیں ۔۔اسی وجہ سے ہم نے جانا کہ ہماری بٹیا بھی بڑی ہوکے شاعرہ بنیں گی بھیا!!!!ان شاء اللہ !!!
ذرا آواز تو دیجیے !!!
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر20
 
سیما علی

لائبریرین
نواز شریف کا ناشتہ بنایا کرنا پھر تو۔۔۔
ناشتے میں کون یخنی پیتا ہے صبح صبح۔
صحیح کہاں بھیا عوام کی یخنی پی کر بھی دل نہیں بھرا اُس دن فرمارہے تھے میری زندگی کے پانچ سال برباد کردیے شرم نہیں آتی کس ڈھٹائی سے باپ بیٹی بات کرتے ہیں تیس سال حکومت کرنے کے باوجود 🥲🥲🥲🥲🥲
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
صحیح کہاں بھیا عوام کی یخنی پی کر بھی دل نہیں بھرا اُس دن فرمارہے تھے میری زندگی کے پانچ سال برباد کردیے شرم نہیں آتی کس ڈھٹائی سے باپ بیٹی بات کرتے ہیں تیس سال حکومت کرنے کے باوجود 🥲🥲🥲🥲🥲
شاید آپ کو علم ہی ہو گا بھکاری لوگ بچوں کو بھیک منگوانے کے لیے انہیں اپاہج کر دیتے ہیں۔
سیاستدان بھی بالکل اسی اصول کے تحت ہر نئے آنے والے کو سب سے پہلے احساس اور شرم سے اپاہج کرتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شاید آپ کو علم ہی ہو گا بھکاری لوگ بچوں کو بھیک منگوانے کے لیے انہیں اپاہج کر دیتے ہیں۔
سیاستدان بھی بالکل اسی اصول کے تحت ہر نئے آنے والے کو سب سے پہلے احساس اور شرم سے اپاہج کرتے ہیں۔
سیاستدانوں کو چاہیئے کہ خود ہی بے شرم اور اپاہج رہیں بس، عوام کو عزت سے رہنے دیں ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
سیاستدانوں کو چاہیئے کہ خود ہی بے شرم اور اپاہج رہیں بس، عوام کو عزت سے رہنے دیں ۔
ژرف بینی سے یہ بتائیے کہ کیا وہ اپنی فصلوں میں جُتنے والے بیلوں کو یہ بتائیں کہ وہ ان (سیاستدانوں) سے زیادہ طاقت رکھتے ہیں
 
سیما علی

لائبریرین
ژرف بینی سے یہ بتائیے کہ کیا وہ اپنی فصلوں میں جُتنے والے بیلوں کو یہ بتائیں کہ وہ ان (سیاستدانوں) سے زیادہ طاقت رکھتے ہیں
زبردست ہے آپکی بات روفی بھیا کیسے کیسے انسان ہیں ہمارے ملک کے سچ نہ ہی یہ انسان ہیں نہ مسلمان ۔۔۔سچ کلمہ صرف زبان سے پڑھنے سے یہ مسلمان نہیں ہوسکتے کیونکہ کسقدر یہ منافق ہیں ۔۔کلمہ پڑھنے کے بعد آپ پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
سیاستدانوں کو چاہیئے کہ خود ہی بے شرم اور اپاہج رہیں بس، عوام کو عزت سے رہنے دیں ۔
رسک لینا پڑتا ہے بھیا ۔۔۔۔عوام کو عزت سے رہنے دینے کے لئے آپ دیکھیے کسقدر جلدی ہے اُنکو کے کیا کیا اقدامات لیں کہ اپنا گھر بھر لیں اور پھر بے شرموں کی طرح جاکے انگلستان میں عیش و عشرت کی زندگی گذاریں ۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
زبردست ہے آپکی بات روفی بھیا کیسے کیسے انسان ہیں ہمارے ملک کے سچ نہ ہی یہ انسان ہیں نہ مسلمان ۔۔۔سچ کلمہ صرف زبان سے پڑھنے سے یہ مسلمان نہیں ہوسکتے کیونکہ کسقدر یہ منافق ہیں ۔۔کلمہ پڑھنے کے بعد آپ پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔۔۔
روفی انہیں برا تو کہہ سکتا ہے اگرچہ خود اس میں بھی ہزاروں عیب ہوں گے لیکن مسلمانیت سے خارج کہنے کی تاب نہیں رکھتا آپا!
یہ خالصتاً "مالک یوم الدین" کا خاصہ ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
شاید آپ کو علم ہی ہو گا بھکاری لوگ بچوں کو بھیک منگوانے کے لیے انہیں اپاہج کر دیتے ہیں۔
سیاستدان بھی بالکل اسی اصول کے تحت ہر نئے آنے والے کو سب سے پہلے احساس اور شرم سے اپاہج کرتے ہیں۔
ذرا برابر نہ انہیں شرم ہے نہ حیا ۔۔۔اُنکے کسی قول و فعل کا اعتبار نہیں !!!!ہم اور آپ جیسے لوگ صرف کڑھتے ہیں 🥲🥲🥲🥲🥲
 
Top