سیما علی

لائبریرین
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔
ابھی پراٹھے آملیٹ اور پائے کا ناشتہ کیا نواز شریف کی طرز پر۔
ہم نے تو بھیا آغا خان ہسپتال کی کینٹین میں ناشتہ کیا آملیٹ سلائس اور چائے۔۔
 
اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

ہم نے تو بھیا آغا خان ہسپتال کی کینٹین میں ناشتہ کیا آملیٹ سلائس اور چائے۔۔
وجہ کیا تھی آپا جو آغا خان کی کینٹین کا ناشتہ نوش کیا
 

یاسر شاہ

محفلین
نامردی ہے تو بہ تائب کر کے شریف ہوجانے والے سے پرانے بغض نکالنا۔کیا خوب کہا کسی نے کہ ہم کیا ہوئے شریف سب بدمعاش ہوگئے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
کہانی ٹائم:
ایک سانپ نے کہیں بیعت کی تو مرشد نے کہا ڈسنا بند کر دو۔سانپ نے ڈسنا بند کیا ۔کچھ دن بعد مرشد کا جب سانپ پر سے گزر ہوا تو کیا دیکھتے ہیں کہ کیڑے مکوڑے سانپ کو کھینچے لیے چلے جاتے ہیں۔مرشد کو ترس آگیا۔کہا سانپ رے سانپ !تجھے کہا تھا ڈسنا مت۔یہ تھوڑی کہا تھا پھنکارو بھی مت۔سانپ نے جو پھنکار ماری سارے کیڑے مکوڑے چمپت ہوگئے۔

چمپت پہ یاد آیا سب لوگ کہاں ہیں؟
 

سیما علی

لائبریرین
گر کی بات آپ کے لیے:
کچھ جو سمجھا مرے شکوے کو تو رضواں سمجھا
مجھ کو جنت سے نکالا ہوا انساں سمجھا
اقبال
کرتے ہم دل سے قدر آپ کی ۔ہمارے دل پر آپ کی اُس دن کی بات نے بہت گہرا اثر چھوڑا ۔کہ عشاء کی نماز میں آپکو خیال تنگ کرتا رہا کہ مذاق میں بھی ہم لوگوں نے غلط بات کی !!!سب سے زیادہ تنبہی کی جاتی ہے مسلمان کو کسی کے بارے میںJudgemental ہونے سے
 

سیما علی

لائبریرین
قدر کرنا چاہیے ہمیں ایسے لوگوں کی جو جلد ہی اپنی اصلاح کی طرف آئیں ۔۔اور ہر روز اپنے رویوں پر نظر ڈال لیں ۔۔شاید کبھی کبھی ہم نادانستگی میں کسی کی دل آزاری کر رہے ہوتے ہیں ۔۔۰
 

سیما علی

لائبریرین
غرور سے بچا لے ۔۔کانپ جاتے ہیں جب یہ پڑھتے ہیں کہ رائی کے دانے کے برابر بھی ہوگا تو جنت میں داخل نہ ہوسکیں گے 🥲🥲🥲🥲🥲
 

یاسر شاہ

محفلین
غنیمت جان لو اس مل بیٹھنے کو مبادہ پھر ہم ہوں نہ ہوں۔

ایک بزرگ کی بات یاد آگئی جو کہ اب ہم میں نہیں
 

یاسر شاہ

محفلین
ظرف عالی تھا مجذوب کا فرما گئے:
ہم خوب سمجھتے ہیں تجھے اے خم_ گردوں
صورت ہے تواضع کی تواضع یہ نہیں ہے
 
Top