سیما علی

لائبریرین
اے مدینے کے زائر خدا کے لیے
داستان سفر مجھ کو یوں مت سنا
بات بڑھ جائے گی، دل تڑپ جائے گا
میرے محتاط آنسو چھلک جائیں گے
 
سیما علی

لائبریرین
نامِ آقا جہاں بھی لیا جائے گا
ذکر اُن کا جہاں بھی کیا جائے گا
نُور ہی نُور سینوں میں بھر جائے گا
ساری محفل میں جلوے لپک جائیں گے

اب پ ت ٹ ث ج چ ح خ د ڈ ذ‌ ر‌ ڑ ز ژ س ش ص ض‌ ط‌ ظ ع غ ف ق ک گ ل م ن و ہ ھ ء ی ے۔

سیما علی

لائبریرین
لیجیے شکر اس مالکِ برحق کا ایک اور نیا دن عطا فرمایا ۔۔
السلام علیکم اور دعائے خیر ۔آپ سب کے لئے ۔۔۔۔
 
سیما علی

لائبریرین
کراٹے سیکھی ہے آپ نے سیما خالہ؟
فائدہ بھانجے ایسی زندگی کا کہ کراٹے بھی نہ سیکھے ۔۔البتہ ایک مرتبہ صدر کے علاقے میں کالج سے نکلتے تو ہماری ایک سہیلی اور ہم ساتھ ہوتے وہ بھی ہماری ہم نا م تھیں ۔روز ایک لڑکا پہلے سے گلی میں کھڑا ہوتا اور اوّل فُول بکتا دو دن تو ہم دیکھتے رہے ۔پر ایک دن پٹھانی خون جوش مار گیا)والدہ ہماری یوسف زئی پٹھان )اور والد سید تھے ۔ ہم نے سیما سے کہا آج ہم اسکو چھوڑیں گے نہیں پہلے سے اپنا کوٹ شوز ڈھیلا کرلیا ۔اور شاہ صاحب اُس لفنگے کو بالوں سے پکڑ کے اپنے کوٹ شوز سے اتنا مارا کہ معافیاں مانگنے پر مجبور کردیا ۔🤣🤣🤣🤣🤣🤣
 
یاسر شاہ

محفلین

عنقا ہو گیا ہوگا لڑکا،خوب سبق سکھایا -ویسے تھوڑی بہت کراٹے آنی چاہیے خواتین کو بھی -
 
سیما علی

لائبریرین
عنقا ہو گیا ہوگا لڑکا،خوب سبق سکھایا -ویسے تھوڑی بہت کراٹے آنی چاہیے خواتین کو بھی -
ظاہری طور پر لگتا ہے لڑکیاں کمزور ہیں لیکن اپنی پر آئیں تو بڑے بڑے غنڈوں کو سبق سیکھا سکتی ہیں ۔ یہ تو منحنی سا لڑکا تھا ۔۔ہمارے اباّجان کی ٹریننگ یہ تھی ہمیں کہ ڈرنا نہیں اور اپنا دفاع پورا کرنا ہے کسی کی جرات نہیں ہونا چاہیے کہ وہ آنکھ اُٹھا کر دیکھے یا بدتمیزی کرے ۔۔۔۔۔
 
Top